الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
96. بَابُ مَا تَوَادَّ اثْنَانِ فَيُفَرِّقُ بَيْنَهُمَا إِلَّا الذَّنْبُ .
جب دو آدمی، ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہوں تو ان کے درمیان علیحدگی کسی گناہ کی وجہ سے ہوتی ہے
حدیث نمبر: 17989
عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سَلِيطٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي أَزْفَلَةٍ مِنَ النَّاسِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ، وَلَا يَخْذُلُهُ. التَّقْوَى هَهُنَا" وَأَشَارَ إِلَى صَدْرِهِ" وَمَا تَوَادَّ رَجُلَانِ فِي اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَيُفَرِّقُ بَيْنَهُمَا إِلَّا بِحَدَثٍ يُحْدِثُهُ أَحَدُهُمَا وَالْمُحْدِثُ شَرٌّ، وَالْمُحْدِثُ شَرٌّ، وَالْمُحْدِثُ شَرٌّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ وَفِيهُ ضَعْفٌ، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
بنو سلیط سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ اس وقت کچھ لوگوں کے درمیان موجود تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”مسلمان، دوسرے مسلمان کا بھائی ہوتا ہے، وہ اُس پر ظلم نہیں کرتا، وہ اسے رسوا نہیں کرتا، تقویٰ یہاں ہوتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینہ مبارک کی طرف اشارہ کر کے (یہ بات ارشاد فرمائی اور پھر یہ فرمایا:) جب بھی دو آدمی ایک دوسرے سے اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھتے ہیں، تو ان دونوں کے درمیان علیحدگی، کسی نئی پیدا ہونے والی چیز کی وجہ سے ہوتی ہے، جس کا مرتکب اُن دونوں میں سے کوئی ایک ہوا ہوتا ہے اور نئی پیدا ہونے والی چیز، شر ہوتی ہے اور نئی پیدا ہونے والی چیز، شر ہوتی ہے اور نئی پیدا ہونے والی چیز، شر ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے، اس کی توثیق کی گئی ہے لیکن اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17989]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے، اس کی توثیق کی گئی ہے لیکن اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17989]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (71/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20166»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17990
وَعَنْ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ كَانَ يَقُولُ" الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يَخْذُلُهُ"" يَقُولُ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا تَوَادَّ اثْنَانِ فَيُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا إِلَّا بَذَنْبٍ يُحْدِثُهُ أَحَدُهُمَا"
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہوتا ہے، وہ اس پر ظلم نہیں کرتا، وہ اسے رسوا نہیں کرتا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، دو افراد ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، تو ان دونوں کے درمیان علیحدگی کسی گناہ کی وجہ سے ہوتی ہے، جس کا ارتکاب اُن دونوں میں سے کسی ایک نے کیا ہوتا ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17990]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (68/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
97. بَابٌ فِيمَنْ أَحَبَّ أَهْلَ الشَّرِّ .
اس شخص کا بیان، جو اہل شر سے محبت رکھتا ہو
حدیث نمبر: 17991
عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ: أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ وُلِدَ لَهُ غُلَامٌ، فَذَهَبَ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِجَبْهَتِهِ وَقَالَ هَكَذَا بِإِصْبَعِهِ، فَدَعَا فَخَرَجَتْ شَعْرَةٌ مِنْ جَبْهَتِهِ كَأَنَّهَا هُلْبَةُ فَرَسٍ، قَالَ: فَأَحَبَّ الْخَوَارِجَ، وَلَزِمَهُمْ، فَسَقَطَتِ الشَّعْرَةُ مِنْ جَبْهَتِهِ، فَأَخَذَهُ أَبُوهُ فَقَيَّدَهُ وَحَبَسَهُ، قَالَ: فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فَقُلْتُ لَهُ: اتَّقِ اللَّهَ، أَلَيْسَ تَرَى أَنَّ بَرَكَةَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ وَقَعَتْ مِنْ جَبْهَتِكَ؟ قَالَ: فَمَا زِلْتُ أَعِظُهُ حَتَّى رَجَعَ عَنْ رَأْيِهِ وَأَبْغَضَهُمْ، فَنَبَتَتْ بَعْدُ تِلْكَ الشَّعْرَةُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ہاں بچہ پیدا ہوا، وہ صاحب اس بچے کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی پیشانی کو پکڑا اور اس پر اس طرح انگلیاں پھیریں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی، اس بچے کی پیشانی پر بعد میں یوں بال نکلے جیسے گھوڑے کی گردن پر بال ہوتے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: (یعنی بڑا ہو کر) وہ بچہ خوارج سے محبت کرنے لگا اور ان کے ساتھ مل گیا، تو اس کی پیشانی کے بال جھڑ گئے، اس کے باپ نے اسے پکڑا اور اسے قید کر دیا، راوی بیان کرتے ہیں: ایک دن میں اس لڑکے کے پاس آیا اور میں نے اس سے کہا: تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو! کیا تم نے غور نہیں کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت تمہاری پیشانی سے گر گئی ہے؟ راوی کہتے ہیں: میں مسلسل اسے نصیحت کرتا رہا، یہاں تک کہ اس نے اپنی رائے سے رجوع کر لیا اور خوارج سے بغض رکھنے لگا، تو بعد میں اس کے وہ بال واپس آ گئے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے الفاظ ان کی نقل کردہ ہیں اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17991]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے الفاظ ان کی نقل کردہ ہیں اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17991]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23293»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17992
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ نَفْسٍ تُحْشَرُ عَلَى هَوَاهَا، فَمَنْ هَوَى الْكُفْرَ فَهُوَ مَعَ الْكَفَرَةِ، وَلَا يَنْفَعُهُ عِلْمُهُ شَيْئًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِ ضُعَفَاءُ، وَقَدْ وُثِّقُوا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر شخص کا حشر اُس کی نفسانی خواہش کے مطابق ہو گا، جس شخص کی خواہش کفر کی ہو گی وہ کافروں کے ساتھ ہو گا اور اس کا علم اُسے کوئی نفع نہیں دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ضعیف راوی ہیں، جن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17992]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ضعیف راوی ہیں، جن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17992]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
98. بَابٌ فِيمَنْ تَلِينُ لَهُمُ الْقُلُوبُ .
ان لوگوں کا بیان، جن کے لئے دل نرم ہو جاتے ہیں
حدیث نمبر: 17993
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: لَقِيَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ بِيَدِي ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا أُمَامَةَ، إِنَّ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ مَنْ يَلِينُ لَهُ قَلْبِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات مجھ سے ہوئی، آپ نے میرا ہاتھ پکڑا اور پھر یہ ارشاد فرمایا: اے ابوامامہ! مؤمنین میں کچھ ایسے لوگ ہیں جن کے لئے میرا دل نرم ہو جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17993]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17993]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7499)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7499، 7655»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
99. بَابُ أَيُّ الْمُتَحَابِّينَ أَفْضَلُ وَأَحَبُّ إِلَى اللَّهِ .
آپس میں محبت رکھنے والے دو افراد میں سے، اللہ تعالیٰ کے نزدیک کون زیادہ فضلیت والا اور زیادہ محبوب ہوتا ہے؟
حدیث نمبر: 17994
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا تَحَابَّ رَجُلَانِ فِي اللَّهِ إِلَّا كَانَ أَحَبُّهُمَا إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - أَشَدَّهُمَا حُبًّا لِصَاحِبِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى، وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ عَلَى ضَعْفٍ فِيهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی دو آدمی اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں، تو ان دونوں میں سے اللہ تعالی کے نزدیک زیادہ محبوب وہ ہوتا ہے جو اپنے ساتھی سے زیادہ محبت رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ابویعلیٰ اور بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف مبارک بن فضالہ کا معاملہ مختلف ہے اس میں موجود ضعف کے باوجود، ایک سے زیادہ افراد نے اس کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17994]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ابویعلیٰ اور بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف مبارک بن فضالہ کا معاملہ مختلف ہے اس میں موجود ضعف کے باوجود، ایک سے زیادہ افراد نے اس کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17994]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3600) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3419)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2920»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17995
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - يَرْفَعُهُ - قَالَ:" مَا مِنْ رَجُلَيْنِ تَحَابَّا فِي اللَّهِ بِظَهْرِ الْغَيْبِ إِلَّا كَانَ أَحَبُّهُمَا إِلَى اللَّهِ أَشَدَّهُمَا حُبًّا لِصَاحِبِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْمُعَافَى بْنِ سُلَيْمَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) جب بھی دو آدمی غیر موجودگی میں ایک دوسرے کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھتے ہیں، تو ان دونوں میں سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ محبوب وہ ہوتا ہے جو اپنے ساتھی سے زیادہ محبت رکھتا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف معافی بن سلیمان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17995]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف معافی بن سلیمان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17995]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5275»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
100. بَابُ الْمُتَحَابِّينَ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - .
اللہ تعالیٰ کی خاطر، ایک دوسرے سے محبت کرنے والے افراد
حدیث نمبر: 17996
عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ: أَنَّهُ جَمَعَ قَوْمَهُ - قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: - ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اسْمَعُوا وَاعْقِلُوا، وَاعْلَمُوا أَنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عِبَادًا لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ وَلَا شُهَدَاءَ، يَغْبِطُهُمُ النَّبِيُّونَ وَالشُّهَدَاءُ عَلَى مَنَازِلِهِمْ، وَقُرْبِهِمْ مِنَ اللَّهِ". فَجَثَا رَجُلٌ مِنَ الْأَعْرَابِ مِنْ قَاصِيَةِ النَّاسِ، وَأَلْوَى بِيَدِهِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَاسٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ وَلَا شُهَدَاءَ، يَغْبِطُهُمُ الْأَنْبِيَاءُ وَالشُّهَدَاءُ عَلَى مَجَالِسِهِمْ وَقُرْبِهِمْ [ مِنَ اللَّهِ ] ؟ انْعَتْهُمْ لَنَا حُلَّهُمْ لَنَا - يَعْنِي صِفْهُمْ لَنَا - شَكِّلْهُمْ لَنَا، فَسُرَّ وَجْهُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسُؤَالِ الْأَعْرَابِيِّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُمْ نَاسٌ مِنْ أَفْنَاءِ النَّاسِ، وَنَوَازِعِ الْقَبَائِلِ، لَمْ تَصِلْ بَيْنَهُمْ أَرْحَامٌ مُتَقَارِبَةٌ، تَحَابُّوا فِي اللَّهِ وَتَصَافَوْا، يَضَعُ اللَّهُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ، فَيُجْلِسُهُمْ عَلَيْهَا، فَيَجْعَلُ وُجُوهَهُمْ نُورًا، وَثِيَابَهُمْ نُورًا، يَفْزَعُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يَفْزَعُونَ، وَهُمْ أَوْلِيَاءُ اللَّهِ الَّذِينَ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ".
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے اپنی قوم کو جمع کیا۔۔۔۔۔۔۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری روایت نقل کی ہے جس میں آگے چل کر وہ یہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کر لی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف رخ کیا اور ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! سن لو اور سمجھ لو! اور یہ بات جان لو کہ اللہ تعالیٰ کے کچھ ایسے بندے ہیں جو نہ انبیاء ہوں گے نہ شہداء ہوں گے لیکن انبیاء اور شہداء اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اُن کی قدر و منزلت اور ان کے قرب کے حوالے سے ان پر رشک کریں گے، ایک دیہاتی شخص جو دور بیٹھا ہوا تھا وہ گھٹنوں کے بل اُٹھا اور اس نے اپنے ہاتھ کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اشارہ کیا اور گزارش کی: یا رسول اللہ! کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو نہ انبیاء ہوں گے اور نہ شہداء ہوں گے لیکن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان کے بیٹھنے کے مقام اور ان کے قرب کے حوالے سے انبیاء اور شہداء ان پر رشک کریں گے، آپ ان کا حلیہ ہمارے سامنے بیان کریں، ان کی صفت ہمارے سامنے بیان کریں، ان کی شکل و صورت ہمارے سامنے بیان کریں، راوی بیان کرتے ہیں: اس دیہاتی کے سوال پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مسرور ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ مختلف علاقوں اور مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے لوگ ہوں گے، ان کے درمیان رشتہ داری کا کوئی تعلق نہیں ہو گا، وہ اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھیں گے اور ایک دوسرے سے تعلق رکھیں گے، قیامت کے دن اللہ تعالی ان کے لئے نور کے منبر رکھوائے گا اور انہیں ان پر بٹھائے گا، وہ ان کے چہروں کو نور بنا دے گا، ان کے کپڑوں کو نور بنا دے گا، قیامت کے دن (دوسرے) لوگ گھبراہٹ کا شکار ہوں گے لیکن یہ لوگ گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوں گے اور یہ اللہ کے وہ اولیاء ہوں گے، جن پر کوئی خوف نہیں ہو گا اور وہ غمگین نہیں ہوں گے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17996]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (343/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22399، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3421، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 573، وأخرجه شرح السنة برقم: 3464، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5445/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17997
وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَزَلَتْ عَلَيْهِ:" يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ" قَالَ: فَنَحْنُ نَسْأَلُهُ إِذْ قَالَ:" إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عِبَادًا لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ وَلَا شُهَدَاءَ، يَغْبِطُهُمُ النَّبِيُّونَ وَالشُّهَدَاءُ بِمَقْعَدِهِمْ، وَقُرْبِهِمْ مِنَ اللَّهِ". قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ. رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَزَادَ:" عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ مِنْ لُؤْلُؤٍ قُدَّامَ الرَّحْمَنِ". وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: (راوی بیان کرتے ہیں) میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، آپ پر یہ آیت نازل ہوئی: ”اے ایمان والو! ایسی چیزوں کے بارے میں دریافت نہ کرو کہ اگر وہ تمہارے سامنے ظاہر ہو جائیں تو تمہیں بری لگیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کرنا شروع کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے کچھ ایسے بندے ہوں گے، جو نہ انبیاء ہوں گے اور نہ شہداء ہوں گے، لیکن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان کے بیٹھنے کے مقام اور ان کے قرب کے حوالے سے انبیاء اور شہداء ان پر رشک کریں گے۔۔۔۔۔۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے طویل حدیث ذکر کی ہے۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہیں اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”وہ رحمن کے آگے موتیوں سے بنے ہوئے نور کے منبروں پر ہوں گے۔“ اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17997]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3433) اخرجه احمد فى المسند (341/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17998
وَعَنْ شَهْرِ بْنِ حَوَشْبٍ قَالَ: كَانَ فِينَا رَجُلٌ - مَعْشَرَ الْأَشْعَرِيِّينَ - قَدْ صَحِبَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَشَهِدَ مَعَهُ مَشَاهِدَهُ الْحَسَنَةَ الْجَمِيلَةَ، يُقَالُ لَهُ: مَالِكٌ، أَوِ ابْنُ مَالِكٍ - شَكَّ عَوْفٌ - فَأَتَانَا يَوْمًا فَقَالَ: أَتَيْتُكُمْ لِأُعَلِّمَكُمْ وَأُصَلِّيَ بِكُمْ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي بِنَا، فَدَعَا بِحَفْنَةٍ عَظِيمَةٍ، فَجَعَلَ فِيهَا مِنَ الْمَاءِ، ثُمَّ دَعَانَا بِإِنَاءٍ صَغِيرٍ فَجَعَلَ يُفْرِغُ مِنَ الْإِنَاءِ الصَّغِيرِ عَلَى أَيْدِينَا، ثُمَّ قَالَ: أَسْبِغُوا الْآنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى بِنَا صَلَاةً تَامَّةً وَجِيزَةً، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ أَقْوَامًا لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ وَلَا شُهَدَاءَ، يَغْبِطُهُمُ الْأَنْبِيَاءُ وَالشُّهَدَاءُ بِمَكَانِهِمْ مِنَ اللَّهِ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ حُجْرَةِ الْقَوْمِ أَعْرَابِيٌّ قَالَ: وَكَانَ يُعْجِبُنَا إِذَا شَهِدْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَكُونَ فِينَا الْأَعْرَابِيُّ ; لِأَنَّهُمْ يَجْتَرِئُونَ أَنْ يَسْأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا نَجْتَرِئُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَمِّهِمْ لَنَا، قَالَ: فَرَأَيْنَا وَجْهَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَهَلَّلُ، ثُمَّ قَالَ:" هُمْ نَاسٌ مِنْ قَبَائِلَ شَتَّى، يَتَحَابُّونَ فِي اللَّهِ، [ وَاللَّهِ ] إِنَّ وُجُوهَهُمْ لَنُورٌ، وَإِنَّهُمْ لَعَلَى نُورٍ، لَا يَخَافُونَ إِذَا خَافَ النَّاسُ، وَلَا يَحْزَنُونَ إِذَا حَزِنُوا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَوْشَبٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
شہر بن حوشب بیان کرتے ہیں: ہمارے درمیان، یعنی اشعر قبیلے کے لوگوں کے درمیان ایک صاحب تھے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے تھے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوات میں عمدہ طور پر حصہ لیا تھا، ان صاحب کا نام سیدنا مالک رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا ابن مالک رضی اللہ عنہ تھا۔ یہ شک عوف نامی راوی کو ہے۔ ایک دن وہ ہمارے پاس تشریف لائے اور انہوں نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہارے پاس اس لیے آیا ہوں تاکہ تمہیں اس بات کی تعلیم دوں اور تمہیں نماز پڑھ کے دکھاؤں، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھایا کرتے تھے، پھر انہوں نے ایک بڑا برتن منگوایا اس میں پانی ڈلوایا، پھر انہوں نے ایک چھوٹا برتن منگوایا اور چھوٹے برتن کے ذریعے ہم پر پانی ڈالنا شروع کیا اور پھر یہ فرمایا: اب تم اچھی طرح وضو کرو، پھر وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے ہمیں مکمل، لیکن مختصر نماز پڑھائی، جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”میں کچھ ایسے لوگوں کو جانتا ہوں، جو نہ انبیاء ہیں اور نہ شہداء ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان کے مرتبے کے حوالے سے انبیاء اور شہداء ان پر رشک کریں گے۔“ حاضرین میں سے ایک شخص، جو ایک دیہاتی تھا، اس نے کہا:۔ راوی کہتے ہیں: ہمیں یہ بات پسند تھی کہ جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود ہوں، تو ہمارے درمیان کوئی دیہاتی بھی موجود ہو، کیونکہ دیہاتی لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنے کی جرأت کر لیتے تھے، ہم سے یہ جرأت نہیں ہوتی تھی، اس دیہاتی نے کہا: یا رسول اللہ! آپ ان کی صفت ہمارے سامنے بیان کیجیے، راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کو دیکھا کہ وہ جگمگانے لگا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے لوگ ہوں گے، جو اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہوں گے، ان کے چہرے نور ہوں گے، وہ نور پر ہوں گے، جب (دوسرے) لوگ خوف کا شکار ہوں گے تو وہ خوف کا شکار نہیں ہوں گے، جب (دوسرے) لوگ غمگین ہوں گے تو وہ غمگین نہیں ہوں گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف شہر بن حوشب کا معاملہ مختلف ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17998]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف شہر بن حوشب کا معاملہ مختلف ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17998]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6842)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن