🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
96. بَابُ مَا تَوَادَّ اثْنَانِ فَيُفَرِّقُ بَيْنَهُمَا إِلَّا الذَّنْبُ .
جب دو آدمی، ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہوں تو ان کے درمیان علیحدگی کسی گناہ کی وجہ سے ہوتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17989
عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سَلِيطٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي أَزْفَلَةٍ مِنَ النَّاسِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ، وَلَا يَخْذُلُهُ. التَّقْوَى هَهُنَا" وَأَشَارَ إِلَى صَدْرِهِ" وَمَا تَوَادَّ رَجُلَانِ فِي اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَيُفَرِّقُ بَيْنَهُمَا إِلَّا بِحَدَثٍ يُحْدِثُهُ أَحَدُهُمَا وَالْمُحْدِثُ شَرٌّ، وَالْمُحْدِثُ شَرٌّ، وَالْمُحْدِثُ شَرٌّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ وَفِيهُ ضَعْفٌ، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
بنو سلیط سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ اس وقت کچھ لوگوں کے درمیان موجود تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”مسلمان، دوسرے مسلمان کا بھائی ہوتا ہے، وہ اُس پر ظلم نہیں کرتا، وہ اسے رسوا نہیں کرتا، تقویٰ یہاں ہوتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینہ مبارک کی طرف اشارہ کر کے (یہ بات ارشاد فرمائی اور پھر یہ فرمایا:) جب بھی دو آدمی ایک دوسرے سے اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھتے ہیں، تو ان دونوں کے درمیان علیحدگی، کسی نئی پیدا ہونے والی چیز کی وجہ سے ہوتی ہے، جس کا مرتکب اُن دونوں میں سے کوئی ایک ہوا ہوتا ہے اور نئی پیدا ہونے والی چیز، شر ہوتی ہے اور نئی پیدا ہونے والی چیز، شر ہوتی ہے اور نئی پیدا ہونے والی چیز، شر ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے، اس کی توثیق کی گئی ہے لیکن اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17989]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (71/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20166»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 17989 in Urdu