الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
96. بَابُ مَا تَوَادَّ اثْنَانِ فَيُفَرِّقُ بَيْنَهُمَا إِلَّا الذَّنْبُ .
جب دو آدمی، ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہوں تو ان کے درمیان علیحدگی کسی گناہ کی وجہ سے ہوتی ہے
حدیث نمبر: 17990
وَعَنْ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ كَانَ يَقُولُ" الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يَخْذُلُهُ"" يَقُولُ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا تَوَادَّ اثْنَانِ فَيُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا إِلَّا بَذَنْبٍ يُحْدِثُهُ أَحَدُهُمَا"
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہوتا ہے، وہ اس پر ظلم نہیں کرتا، وہ اسے رسوا نہیں کرتا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، دو افراد ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، تو ان دونوں کے درمیان علیحدگی کسی گناہ کی وجہ سے ہوتی ہے، جس کا ارتکاب اُن دونوں میں سے کسی ایک نے کیا ہوتا ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17990]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (68/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17990 in Urdu