🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
102. بَابُ الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ .
آدمی، اس کے ساتھ ہو گا، جس سے وہ محبت رکھتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18029
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْخَصِيبُ بْنُ جَحْدَرٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اُس کے ساتھ ہو گا جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خصیب بن جحدر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18029]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (74/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18030
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لِامْرِئٍ مَا احْتَسَبَ، وَعَلَيْهِ مَا اكْتَسَبَ، وَالْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ، وَمَنْ مَاتَ عَلَى ذُنَابَيِ الطَّرِيقِ فَهُوَ مِنْ أَهْلِهِ". قُلْتُ: قَالَ صَاحِبُ النِّهَايَةِ: ذُنَابَيِ طَرِيقٍ يَعْنِي: عَلَى قَصْدِ الطَّرِيقِ، وَهُوَ أَصْلُ الذَّنْبِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ بَكْرٍ السَّكْسَكِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آدمی کو اس چیز کا ثواب ملے گا، جس کے ثواب کی اس نے امید رکھی ہو گی، اور اس کا وبال اس پر ہو گا جو (گناہ) اس نے کمایا ہو گا اور آدمی اس کے ساتھ ہو گا جس سے وہ محبت رکھتا ہو گا اور جو شخص سیدھے راستے پر مرے گا، وہ اس کے اہل میں سے ایک شمار ہو گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”النہایہ“ کے مصنف نے یہ بات بیان کی ہے: ”ذنابی الطریق“ سے مراد درمیانہ (یعنی سیدھا) راستہ ہے اور وہ ”ذنب“ کی اصل ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن بکر سکسکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18030]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7650)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7650»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18031
وَعَنْ أَبِي قِرْصَافَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَحَبَّ قَوْمًا حَشَرَهُ اللَّهُ فِي زُمْرَتِهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوقر صافہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی قوم سے محبت رکھتا ہے، اللہ تعالی اُس کا حشر اس (قوم) کے گروہ میں کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18031]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2519)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2519»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18032
وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: مَنْ أَحَبَّنَا لِلدُّنْيَا ; فَإِنَّ صَاحِبَ الدُّنْيَا يُحِبُّهُ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ، وَمَنْ أَحَبَّنَا لِلَّهِ كُنَّا نَحْنُ وَهُوَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ كَهَاتَيْنِ - وَأَشَارَ بِإِصْبَعَيْهِ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو شخص دنیا کے لیے ہم سے محبت رکھے گا، تو دنیا سے متعلق فرد کے ساتھ تو نیک اور گناہ گار (ہر قسم کے لوگ) محبت رکھتے ہیں اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے خاطر ہم سے محبت رکھے گا، تو قیامت کے دن ہم اور وہ ان دو (انگلیوں) کی طرح ہوں گے، انہوں نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے بعض رجال میں پائے جانے والے ضعف کے باوجود، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18032]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2880)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
103. بَابُ مَنْ أَحَبَّ أَحَدًا فَلْيُعْلِمْهُ .
جب کوئی شخص کسی سے محبت کرتا ہو، تو وہ اسے بتا دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18033
عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ: أَنَّ أَبَا سَالِمٍ الْجَيْشَانِيَّ أَتَى إِلَى أَبِي أُمَيَّةَ فِي مَنْزِلِهِ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ: إِنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا أَحَبَّ أَحَدُكُمْ صَاحِبَهُ فَلْيَأْتِهِ فِي مَنْزِلِهِ فَلْيُخْبِرْهُ أَنَّهُ يُحِبُّهُ لِلَّهِ". وَقَدْ جِئْتُكَ فِي مَنْزِلِكَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
یزید بن ابوحبیب بیان کرتے ہیں: ابوسالم جیشانی، ابوامیہ کے پاس ان کے گھر آئے اور یہ بات بیان کی: میں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب کوئی شخص اپنے ساتھی سے محبت کرتا ہو، تو وہ اس کے پاس اس کے گھر آئے اور اسے یہ بتا دے: کہ وہ اللہ تعالی کی خاطر اس نے محبت کرتا ہے۔“ (پھر ابوسالم جیشانی نے کہا:) میں اس لیے آپ کے گھر آیا ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18033]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (145/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20787»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18034
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنِّي أُحِبُّ أَبَا ذَرٍّ، فَقَالَ:" أَعْلَمْتَهُ بِذَلِكَ؟". قُلْتُ: لَا. قَالَ:" فَأَعْلِمْهُ". فَلَقِيتُ أَبَا ذَرٍّ فَقُلْتُ: إِنِّي أُحِبُّكَ فِي اللَّهِ، قَالَ: أَحَبَّكَ الَّذِي أَحْبَبْتَنِي لَهُ، فَرَجَعْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ:" أَمَا إِنَّ ذَلِكَ لِمَنْ ذَكَرَهُ أَجْرٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن سرجس بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: میں، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے محبت کرتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے اسے یہ بات بتائی ہے؟ میں نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے بتاؤ! راوی کہتے ہیں: میری ملاقات سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو میں نے کہا: میں اللہ تعالیٰ کی خاطر آپ سے محبت کرتا ہوں، تو انہوں نے فرمایا: تم جس کی خاطر مجھ سے محبت کرتے ہو، وہ ذات تم سے بھی محبت کرے، راوی کہتے ہیں: میں واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس کا ذکر کرے گا (یعنی جو شخص دوسرے کو یہ بات بتائے گا کہ میں اللہ تعالیٰ کی خاطر تم سے محبت کرتا ہوں، تو) اُسے اجر ملے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18034]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18035
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا جَالِسٌ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ فَسَلَّمَ، ثُمَّ وَلَّى عَنْهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُحِبُّ هَذَا. قَالَ:" هَلْ أَعْلَمْتَهُ؟". قُلْتُ: لَا. قَالَ:" فَأَعْلِمْ ذَاكَ أَخَاكَ". فَأَتَيْتُهُ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَأَخَذْتُ بِمَنْكِبِهِ وَقُلْتُ: وَاللَّهِ، إِنِّي لَأُحِبُّكَ فِي اللَّهِ، وَقَالَ هُوَ: وَإِنِّي أُحِبُّكَ فِي اللَّهِ،وَقُلْتُ: لَوْلَا أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَنِي أَنْ أُعْلِمَكَ لَمْ أَفْعَلْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْأَزْرَقِ بْنِ عَلِيٍّ، وَحَسَّانَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران ایک شخص آپ کے پاس آیا اس نے سلام کیا اور پھر وہ چلا گیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس شخص سے محبت کرتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اسے بتایا ہے؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! آپ نے فرمایا: تم اپنے بھائی کو یہ بات بتاؤ! راوی کہتے ہیں: میں اس شخص کے پاس آیا، میں نے اسے سلام کیا پھر میں نے اس کا کندھا پکڑا اور یہ کہا: اللہ کی قسم! میں اللہ کی خاطر آپ سے محبت کرتا ہوں، تو ان صاحب نے کہا: میں بھی اللہ کی خاطر آپ سے محبت کرتا ہوں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے کہا: اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس بات کا حکم نہ دیا ہوتا کہ میں آپ کو اس بارے میں بتا دوں، تو میں نے ایسا نہیں کرنا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ازرق بن علی اور حسان بن ابراہیم کا معاملہ مختلف ہے اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18035]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13361)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13361»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18036
وَعَنْ وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَرَّ رَجُلٌ وَرَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُحِبُّهُ لِلَّهِ. قَالَ:" أَعْلَمْتَهُ ذَاكَ؟". قَالَ: لَا. قَالَ:" قُمْ فَأَعْلِمْهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِسَنَدَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران ایک شخص گزرا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اللہ تعالیٰ کی خاطر اس شخص سے محبت کرتا ہوں (یعنی اس سے، جو ابھی پاس سے گزرا ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے اسے یہ بات بتائی ہے؟ اس نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُٹھو اور (جا کر) اُسے یہ بتاؤ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18036]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (138/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18037
وَعَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَبَدِ الْمَوَدَّةَ لِمَنْ وَادَدْتَ ; فَإِنَّهَا هِيَ أَثْبَتُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس سے تم محبت کرتے ہو اس کے سامنے محبت کا اظہار کرو، کیونکہ اس طرح محبت مضبوط ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18037]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
104. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِكْمَةِ وَالْمُرُوءَةِ .
حکمت اور مروت کے بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18038
عَنِ الْحَارِثِ: أَنَّ عَلِيًّا سَأَلَ الْحَسَنَ عَنْ [ أَشْيَاءَ مِنْ ] أَمْرِ الْمُرُوءَةِ، فَقَالَ: يَا بُنَيَّ مَا السَّدَادُ؟ قَالَ: يَا أَبَتِ السَّدَادُ رَفْعُ الْمُنْكَرِ بِالْمَعْرُوفِ. قَالَ: فَمَا الشَّرَفُ؟ قَالَ: اصْطِنَاعُ الْعَشِيرَةِ، وَحَمْلُ الْجَرِيرَةِ، وَمُوَافَقَةُ الْإِخْوَانِ، وَحِفْظُ الْجِيرَانِ. قَالَ: فَمَا الْمُرُوءَةُ؟ قَالَ: الْعَفَافُ وَإِصْلَاحُ الْمَالِ. قَالَ: فَمَا الدِّقَّةُ؟ قَالَ: النَّظَرُ فِي الْيَسِيرِ، وَمَنْعُ الْحَقِيرِ. قَالَ: فَمَا اللُّؤْمُ؟ قَالَ: إِحْرَازُ الْمَرْءِ نَفْسَهُ، وَبَذْلُهُ عُرْسَهُ. قَالَ: فَمَا السَّمَاحَةُ؟ قَالَ: الْبَذْلُ مِنَ الْعَسِيرِ وَالْيَسِيرِ. قَالَ: فَمَا الشُّحُّ؟ قَالَ: أَنْ تَرَى مَا أَنْفَقْتَهُ تَلَفًا. قَالَ: فَمَا الْإِخَاءُ؟ قَالَ: الْمُوَاسَاةُ [ فِي الشِّدَّةِ وَالرَّخَاءِ ] . قَالَ: فَمَا الْجُبْنُ؟ قَالَ: الْجُرْأَةُ عَلَى الصَّدِيقِ، وَالنُّكُولُ عَنِ الْعَدُوِّ. قَالَ: فَمَا الْغَنِيمَةُ؟ قَالَ: الرَّغْبَةُ فِي التَّقْوَى، وَالزَّهَادَةُ فِي الدُّنْيَا، هِيَ الْغَنِيمَةُ الْبَارِدَةُ. قَالَ: فَمَا الْحِلْمُ؟ قَالَ: كَظْمُ الْغَيْظِ، وَمِلْكُ النَّفْسِ. قَالَ: فَمَا الْغِنَى؟ قَالَ: رِضَا النَّفْسِ بِمَا قَسَمَ اللَّهُ تَعَالَى لَهَا وَإِنْ قَلَّ، وَإِنَّمَا الْغِنَى غِنَى النَّفْسِ. قَالَ: فَمَا الْفَقْرُ؟ قَالَ: شَرَهُ النَّفْسِ فِي كُلِّ شَيْءٍ. قَالَ: فَمَا الْمَنَعَةُ؟ قَالَ: شِدَّةُ الْبَأْسِ، وَمُنَازَعَةُ أَشَدِّ النَّاسِ. قَالَ: فَمَا الذُّلُّ؟ قَالَ: الْفَزَعُ عِنْدَ الْمَصْدُوقَةِ. قَالَ: فَمَا الْعِيُّ؟ قَالَ: الْعَبَثُ، وَكَثْرَةُ الْبُزَاقِ عِنْدَ الْمُخَاطَبَةِ. قَالَ: فَمَا الْجُرْأَةُ؟ قَالَ: لِقَاءُ الْأَقْرَانِ. قَالَ: فَمَا الْكُلْفَةُ؟ قَالَ: كَلَامُكَ فِيمَا لَا يَعْنِيكَ. قَالَ: فَمَا الْمَجْدُ؟ قَالَ: أَنْ تُعْطِيَ فِي الْغُرْمِ، وَتَعْفُوَ عَنِ الْجُرْمِ. قَالَ: فَمَا الْعَقْلُ؟ قَالَ: حِفْظُ الْقَلْبِ كُلَّمَا اسْتَوْدَعْتَهُ. قَالَ: فَمَا الْخُرْقُ؟ قَالَ: مُفَارَقَتُكَ إِمَامَكَ، وَرِفْعَتُكَ عَلَيْهِ كَلَامَكَ. قَالَ: فَمَا حُسْنُ الثَّنَاءِ؟ قَالَ: إِتْيَانُ الْجَمِيلِ، وَتَرْكُ الْقَبِيحِ. قَالَ: فَمَا الْحَزْمُ؟ قَالَ: طُولُ الْأَنَاةِ، وَالرِّفْقُ بِالْوُلَاةِ. قَالَ: فَمَا السَّفَهُ؟ قَالَ: [ اتِّبَاعُ ] الدَّنَاءَةِ وَمُصَاحَبَةُ الْغُوَاةِ. قَالَ: فَمَا الْغَفْلَةُ؟ قَالَ: تَرْكُكَ الْمَسْجِدَ، وَطَاعَةُ الْمُفْسِدِ. قَالَ: فَمَا الْحِرْمَانُ؟ قَالَ: تَرْكُكَ حَظَّكَ وَقَدْ عُرِضَ عَلَيْكَ. قَالَ: فَمَا الْأَحْمَقُ؟ قَالَ: الْأَحْمَقُ فِي مَالِهِ، الْمُتَهَاوِنُ فِي عِرْضِهِ.
ثُمَّ قَالَ عَلِيٌّ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا فَقْرَ أَشَدَّ مِنَ الْجَهْلِ، وَلَا مَالَ أَعَوْدَ مِنَ الْعَقْلِ، وَلَا وَحْشَةَ أَوْحَشَ مِنَ الْعُجْبِ، وَلَا اسْتِظْهَارَ أَوْفَقَ مِنَ الْمُشَاوَرَةِ، وَلَا عَقْلَ كَالتَّدْبِيرِ، وَلَا حَسَبَ كَحُسْنِ الْخُلُقِ، وَلَا وَرَعَ كَالْكَفِّ، وَلَا عِبَادَةَ كَالتَّفْكِيرِ، وَلَا إِيمَانَ كَالْحَيَاءِ وَالصَّبْرِ، وَآفَةُ الْحَدِيثِ الْكَذِبُ، وَآفَةُ الْعِلْمِ النِّسْيَانُ، وَآفَةُ الْحِلْمِ السَّفَهُ، وَآفَةُ الْعِبَادَةِ الْفَتْرَةُ، وَآفَةُ الظَّرْفِ الصَّلَفُ، وَآفَةُ الشَّجَاعَةِ الْبَغْيُ، وَآفَةُ السَّمَاحَةِ الْمَنُّ، وَآفَةُ الْجَمَالِ الْخُيَلَاءُ، وَآفَةُ الْحَسَبِ الْفَخْرُ".
يَا بُنَيَّ، لَا تَسْتَخِفَّنَّ بِرَجُلٍ تَرَاهُ أَبَدًا، فَإِنْ كَانَ خَيْرًا مِنْكَ فَاحْسَبْ أَنَّهُ أَبَاكَ، وَإِنْ كَانَ مِثْلَكَ فَهُوَ أَخُوكَ، وَإِنْ كَانَ أَصْغَرَ مِنْكَ فَاحْسَبْ أَنَّهُ ابْنُكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو رَجَاءٍ الْحِنْطِيُّ، وَاسْمُهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
حارث بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں سوال کیا، جن کا تعلق مروت سے ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اے میرے بیٹے! ”سداد“ (یعنی مستقیم رہنا اور میانہ روی) کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اے ابا جان! ”سداد“ یہ ہے کہ معروف کے ذریعے منکر کو پرے کیا جائے۔ انہوں نے دریافت کیا: شرف کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: خاندان کے ساتھ بھلائی کرنا (یعنی کسی دوسرے پر لازم ہونے والے) جرمانے کی ادائیگی اپنے ذمہ لینا، بھائیوں کی موافقت کرنا اور پڑوسیوں کا خیال رکھنا۔ انہوں نے دریافت کیا: مروت کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: پاکدامنی اور مال کی اصلاح۔ انہوں نے دریافت کیا: دقت (یعنی باریک بینی) کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: تھوڑی چیز کے بارے میں غور و فکر کرنا اور حقیر چیز نہ دینا۔ انہوں نے دریافت کیا: ”لؤم“ (یعنی کمینگی) کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: آدمی کا اپنے آپ کو بچانا اور اپنی بیوی کو بے سہارا چھوڑ دینا۔ انہوں نے دریافت کیا: ”سماحت“ (یعنی مہربانی) کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: تنگدستی اور تھوڑا ہونے کے باوجود خرچ کرنا۔ انہوں نے دریافت کیا: کنجوسی کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یہ کہ آپ نے جو خرچ کیا ہے، اس کے بارے میں یہ سمجھیں کہ وہ ضائع ہو گیا۔ انہوں نے دریافت کیا: بھائی چارہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: تنگدستی اور خوشحالی (یعنی ہر حال) میں اچھا سلوک کرنا۔ انہوں نے دریافت کیا: بزدلی کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: دوست کے خلاف جرأت کرنا اور دشمن (کے مقابلے) سے منہ پھیر لینا۔ انہوں نے دریافت کیا: غنیمت کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: تقویٰ میں رغبت رکھنا، دنیا سے بے نیازی اختیار کرنا، یہ ٹھنڈی غنیمت ہے۔ انہوں نے دریافت کیا: بردباری کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: غصے کو پی جانا اور اپنے اوپر ق ابورکھنا۔ انہوں نے دریافت کیا: خوشحالی کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اللہ تعالی نے جو نصیب میں دیا ہے، اس پر نفس کا راضی رہنا خواہ وہ تھوڑا ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ اصل خوشحالی، نفس کی خوشحالی ہوتی ہے۔ انہوں نے دریافت کیا: غربت کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: کسی بھی چیز کے حوالے سے نفس کا سیر نہ ہونا۔ انہوں نے دریافت کیا: ”منعۃ“ (یعنی غلبہ اور قوت اور روکنے کی صلاحیت) کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: طاقتور ہونا اور مضبوط شخص کے ساتھ مقابلہ کرنا۔ انہوں نے دریافت کیا: ذلت کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: سچی بات کے وقت گھبرا جانا۔ انہوں نے دریافت کیا: ”عی“ ہونا (یعنی کلام کرنے سے عاجز ہونا) کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: فضول حرکتیں کرنا اور گفتگو کے دوران اکثر تھوکنا۔ انہوں نے دریافت کیا: جرأت کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اپنے ہم پلہ لوگوں سے ملنا (یا لڑائی کے دوران اپنے ہم پلہ افراد کا سامنا کرنا)۔ انہوں نے دریافت کیا: کلفت کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: آدمی کا لایعنی گفتگو کرنا۔ انہوں نے دریافت کیا: بزرگی کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یہ کہ تم کسی کے ذمہ ادائیگی میں (امداد کے طور پر) دے دو، اور کسی کے جرم سے درگزر کرو۔ انہوں نے دریافت کیا: عقل کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: دل کا ہر اس چیز کو محفوظ رکھنا جو اس میں رکھی گئی ہو۔ انہوں نے دریافت کیا: ”خرق“ (یعنی کسی چیز کو پھاڑ دینا) کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: آدمی کا حکمران سے علیحدگی اختیار کرنا اور اس کے مقابلے میں اپنی بات کو بلند کرنا۔ انہوں نے دریافت کیا: اچھی تعریف کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اچھا کام کرنا اور برے کام کو ترک کر دینا۔ انہوں نے دریافت کیا: حزم (یعنی احتیاط) کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: طویل تحمل اور سوچ بچار سے کام لینا اور حکمرانوں کے ساتھ نرمی کرنا۔ انہوں نے دریافت کیا: بیوقوفی کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: گھٹیا لوگوں کی پیروی کرنا اور گمراہ لوگوں کے ساتھ بیٹھنا۔ انہوں نے دریافت کیا: غفلت کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: آدمی کا مسجد کو ترک کر دینا اور فساد پیدا کرنے والے کی اطاعت کرنا۔ انہوں نے دریافت کیا محرومی کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: آدمی کا اپنے حصے کو ترک کر دینا، جو اس کے سامنے پیش کیا گیا ہو۔ انہوں نے دریافت کیا: احمق کون ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جو اپنے مال کے بارے میں حماقت کا مظاہرہ کرے اور اپنی عزت کو ہلکا کرے۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جہالت سے زیادہ سخت فقر (یعنی غربت) اور کوئی نہیں ہے اور عقل سے زیادہ بہترین مال اور کوئی نہیں ہے، اور خودپسندی سے زیادہ وحشت کا شکار کرنے والی چیز اور کوئی نہیں ہے، اور مشورہ لینے سے زیادہ مناسب طریقہ اور کوئی نہیں ہے، تدبیر کی مانند کوئی عقلمندی نہیں ہے، اچھے اخلاق کی مانند کوئی حسب نہیں ہے، احتیاط (یا بچاؤ) کی مانند کوئی پرہیزگاری نہیں ہے، غور و فکر کی مانند کوئی عبادت نہیں ہے، حیاء اور صبر کی مانند کوئی ایمان (یعنی عمل) نہیں ہے اور بات چیت کی آفت، جھوٹ بولنا ہے اور علم کی آفت بھول جانا ہے، بردباری کی آفت، بیوقوفی ہے، عبادت کی آفت، وقفہ کرنا ہے، ظرف کی آفت، تکبر ہے، بہادری کی آفت سرکشی ہے، مہربانی کی آفت احسان جتانا ہے، خوبصورتی کی آفت تکبر ہے اور حسب کی آفت فخر ہے۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بیٹے! تم جب بھی جس بھی شخص کو دیکھو، اسے کبھی بھی کمتر نہیں سمجھنا، اگر وہ تم سے بہتر ہو، تو تم یہ گمان کرنا کہ وہ تمہارے باپ کی جگہ ہے، اگر وہ تمہارے جیسا ہو، تو تم یہ گمان کرنا کہ وہ تمہارا بھائی ہے، اور اگر وہ تم سے چھوٹا ہو، تو تم یہ گمان کرنا کہ وہ تمہارے بیٹے کی جگہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابورجاء حنطی ہے، اس کا نام محمد بن عبداللہ ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18038]

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں