الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
89. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 17979
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَرْوَاحَ الْمُؤْمِنِينَ لَتَلْتَقِي عَلَى مَسِيرَةِ يَوْمٍ، مَا رَأَى أَحَدٌ مِنْهُمْ صَاحِبَهُ قَطُّ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بیشک مومنین کی ارواح ایک دن کے فاصلے سے ایک دوسرے سے ملتی ہیں، حالانکہ ان میں سے کسی ایک نے اپنے ساتھی کو کبھی نہیں دیکھا ہوتا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17979]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6636)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6598، 7008»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17980
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَيَلْتَقِيَانِ عَلَى مَسِيرَةِ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ دونوں ایک دن اور ایک رات کی مسافت سے ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے بعض رجال میں ضعف پائے جانے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17980]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے بعض رجال میں ضعف پائے جانے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17980]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7048)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
90. بَابٌ فِيمَنْ يُحِبُّ .
کس شخص سے محبت رکھی جائے؟
حدیث نمبر: 17981
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا أَحَبَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا ذَا تُقًى. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صرف پرہیزگار لوگوں سے محبت رکھتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17981]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17981]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4552) أخرجه احمد فى المسند (69/6)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5443، 7926»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
91. بَابُ الْحُبِّ لِلَّهِ .
اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھنا
حدیث نمبر: 17982
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مِنَ الْإِيمَانِ أَنْ يُحِبَّ الرَّجُلُ رَجُلًا لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ مِنْ غَيْرِ مَالٍ أَعْطَاهُ فَذَلِكَ الْإِيمَانُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتِ الْأَحَادِيثُ فِي الْحُبِّ لِلَّهِ وَالْبُغْضِ لِلَّهِ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایمان میں یہ بات شامل ہے کہ آدمی دوسرے شخص کے ساتھ محبت رکھے اور وہ اس کے ساتھ صرف اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھے، کسی مال کی وجہ سے نہ رکھے، جو دوسرے شخص نے اسے دیا ہو، تو یہ چیز ایمان ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب الایمان میں، اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھنے اور اللہ تعالیٰ کی خاطر بغض رکھنے سے متعلق احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17982]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب الایمان میں، اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھنے اور اللہ تعالیٰ کی خاطر بغض رکھنے سے متعلق احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17982]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7210»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17983
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَحَبَّ عَبْدٌ عَبْدًا لِلَّهِ إِلَّا أَكْرَمَ رَبَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی بندہ محض اللہ کی رضا کے لیے کسی دوسرے بندے سے محبت رکھتا ہے، تو وہ (اس کے ذریعے) اپنے رب عزوجل کی تعظیم و اکرام ہی کرتا ہے“۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17983]
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17983]
تخریج الحدیث: «خرجه احمد فى المسند (259/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21726»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
92. بَابُ مَحَبَّةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ سے محبت رکھنا
حدیث نمبر: 17984
عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ: أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ شَكَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَاجَتَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اصْبِرْ أَبَا سَعِيدٍ ; فَإِنَّ الْفَقْرَ إِلَى مَنْ يُحِبُّنِي مِنْكُمْ أَسْرَعُ مِنَ السَّيْلِ مِنْ أَعْلَى الْوَادِي وَمِنْ أَعْلَى الْجَبَلِ إِلَى أَسْفَلِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهُ شِبْهُ الْمُرْسَلِ.
سعید بن ابوسعید بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنی حاجت مندی کی شکایت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوسعید! تم صبر سے کام لو! کیونکہ تم میں سے جو شخص مجھ سے محبت رکھتا ہے اس کی طرف غربت، اس سے زیادہ تیزی سے آتی ہے جیسے تیزی سے سیلابی پانی وادی کے اوپری حصے یا پہاڑ کے اوپر سے نیچے کی طرف آتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، تاہم یہ مرسل روایت کے ساتھ مشابہت رکھتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17984]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، تاہم یہ مرسل روایت کے ساتھ مشابہت رکھتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17984]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (42/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10986»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17985
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي أُحِبُّكَ، فَقَالَ:" اسْتَعِدَّ لِلْفَاقَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ بَكْرِ بْنِ سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: میں آپ سے محبت رکھتا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم (فقر و) فاقہ کے لیے تیار رہو!۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بکر بن سلیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17985]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بکر بن سلیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17985]
تخریج الحدیث: «اخرج البزار فى المسند (3595)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6222»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
93. بَابُ مَنْ أَحَبَّ مُسْلِمًا لِلَّهِ أَحَبَّهُ الْآخَرُ .
جو شخص، اللہ تعالیٰ کی خاطر کسی مسلمان سے محبت رکھے، تو دوسرا شخص بھی اس سے محبت رکھے
حدیث نمبر: 17986
عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: مَرَّ رَجُلٌ بِابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّ هَذَا [ الرَّجُلَ ] يُحِبُّنِي، قَالُوا: وَمَا يُدْرِيكَ يَا أَبَا عَبَّاسٍ؟ قَالَ: لِأَنِّي أُحِبُّهُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ: مُحَمَّدِ بْنِ قُدَامَةَ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مجاہد بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عباس رضی الہ عنہما کے پاس سے گزرا تو انہوں نے کہا: شخص مجھ سے محبت کرتا ہے، لوگوں نے دریافت کیا: اے ابوعباس! آپ کو اس کا کیسے پتہ چلا؟ انہوں نے فرمایا: کیونکہ میں بھی اس سے محبت کرتا ہوں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد محمد بن قدامہ کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان اور دیگر حضرات نے اس کی توثیق کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17986]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد محمد بن قدامہ کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان اور دیگر حضرات نے اس کی توثیق کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17986]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7208)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
94. بَابٌ فِيمَنْ سَلَّمَ عَلَى مَنْ يُحِبُّهُ لِلَّهِ .
اس شخص کا بیان، جو دوسرے شخص کو سلام کرتا ہے، جس کے ساتھ وہ (یا وہ اس کے ساتھ) اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت کرتا ہے
حدیث نمبر: 17987
عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدَيْنِ تَحَابَّا فِي اللَّهِ يَسْتَقْبِلُ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ فَيُصَافِحُهُ، وَيُصَلِّيَا عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا لَمْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يَغْفِرَ لَهُمَا ذُنُوبَهُمَا، مَا تَقَدَّمَ مِنْهَا وَمَا تَأَخَّرَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ دُرُسْتُ بْنُ حَمْزَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب بھی دو ایسے بندے ملتے ہیں، جو ایک دوسرے کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھتے ہوں، تو ان دونوں میں سے ایک دوسرے کے سامنے آ کر اس کے ساتھ مصافحہ کرتا ہے، اور وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں، تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے اُن کے گزشتہ اور آئندہ گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی درست بن حمزہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17987]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی درست بن حمزہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17987]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2004) اخرجه أبو يعلى فى المسند (2960) أخرجه احمد فى المسند (142/3)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2705، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5280»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
95. بَابٌ فِيمَنْ نَظَرَ إِلَى أَخِيهِ نَظْرَةَ مَوَدَّةٍ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے بھائی کی طرف محبت کی نظر سے دیکھتا ہے
حدیث نمبر: 17988
عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ نَظَرَ إِلَى أَخِيهِ نَظَرَ مَوَدَّةٍ لَمْ يَكُنْ فِي قَلْبِهِ عَلَيْهِ إِحْنَةٌ، لَمْ يَطْرِفْ حَتَّى يُغْفَرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذُنُوبِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سِوَارُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اپنے بھائی کی طرف محبت کی نظر سے دیکھتا ہے، جبکہ اس کے دل میں اس بھائی کے لئے کوئی دشمنی نہ ہو، تو اس شخص کے پلک جھپکنے سے پہلے اُس کے گزشتہ گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوار بن مصعب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17988]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوار بن مصعب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17988]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8247»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف