الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْفِرَاسَةِ .
فراست کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17939
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ عِبَادًا يَعْرِفُونَ النَّاسَ بِالتَّوَسُّمِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے ہیں، جو لوگوں کو ان کے چہروں سے پہچان لیتے ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17939]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17939]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (632)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17940
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اتَّقُوا فِرَاسَةَ الْمُؤْمِنِ ; فَإِنَّهُ يَنْظُرُ بِنُورِ اللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مومن کی فراست سے بچ کے رہو! کیونکہ وہ اللہ کے نور کی مدد سے دیکھتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17940]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17940]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7497)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7497»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17941
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: أَفَرَسُ النَّاسِ ثَلَاثَةٌ: صَاحِبَةُ مُوسَى الَّتِي قَالَتْ: (يَاأَبَتِ اسْتَأْجِرْهُ إِنَّ خَيْرَ مَنِ اسْتَأْجَرْتَ الْقَوِيُّ الْأَمِينُ) ، [ قَالَ: وَمَا رَأَيْتِ مِنْ قُوَّتِهِ؟ قَالَتْ: جَاءَ إِلَى الْبِئْرِ وَعَلَيْهِ صَخْرَةٌ لَا يُقِلُّهَا كَذَا وَكَذَا، فَرَفَعَهَا ] قَالَ: وَمَا رَأَيْتِ مِنْ أَمَانَتِهِ؟ قَالَتْ: كُنْتُ أَمْشِي أَمَامَهُ فَجَعَلَنِي خَلْفَهُ. وَصَاحِبُ يُوسُفَ حِينَ قَالَ: (أَكْرِمِي مَثْوَاهُ عَسَى أَنْ يَنْفَعَنَا أَوْ نَتَّخِذَهُ وَلَدًا) . وَأَبُو بَكْرٍ حِينَ اسْتَخْلَفَ عُمَرَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”سب سے زیادہ فراست کے مالک افراد تین ہیں: سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے واقعہ والی خاتون، جس نے یہ کہا: تھا: (جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے:) ”اے ابا جان! آپ انہیں ملازم رکھ لیں کیونکہ یہ اچھے ملازم ہوں گے، یہ طاقتور بھی ہیں اور امین بھی۔“ سیدنا شعیب علیہ السلام نے دریافت کیا: تمہیں کیسے پتہ چلا کہ یہ طاقتور ہے؟ اس خاتون نے بتایا: یہ کنویں کے پاس آئے اس پر ایک بھاری پتھر رکھا ہوا تھا، جسے اتنے اتنے لوگ مل کے ہلا سکتے تھے، لیکن انہوں نے اس کو اٹھا لیا، سیدنا شعیب علیہ السلام نے دریافت کیا: اور اس کے امین ہونے کا تمہیں کیسے پتا چلا؟ اس خاتون نے بتایا: میں ان کے آگے چلتی ہوئی جا رہی تھی، تو انہوں نے مجھے اپنے پیچھے کر لیا۔ (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دوسرا سب سے زیادہ فراست والا فرد) سیدنا یوسف علیہ السلام کے واقعہ والا فرد ہے جس نے یہ کہا: تھا: (جس کے الفاظ قرآن نے ان الفاظ میں نقل کئے ہیں:) ”تم اس کا دھیان رکھو! ہو سکتا ہے یہ ہمیں نفع پہنچائے یا ہم اسے بیٹا بنا لیں۔“ (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تیسرا سب سے زیادہ فراست والا فرد) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، جنہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اپنا جانشین مقرر کیا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17941]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8829)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17942
وَفِي رِوَايَةٍ: مِنْ أَفْرَسِ النَّاسِ ثَلَاثَةٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ إِنْ كَانَ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ هُوَ الْعَبْدِيَّ، وَإِنْ كَانَ هُوَ الثَّقَفِيَّ، فَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفٍ كَثِيرٍ فِيهِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”لوگوں میں سب سے زیادہ فراست والے افراد میں سے تین ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں اگر محمد بن کثیر سے مراد عبدی ہو اگر وہ ثقفی ہو، تو پھر اس میں موجود بہت زیادہ ضعف کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17942]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8830)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17943
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قِيلَ لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ: صِفْ لَنَا أَهْلَ الْأَمْصَارِ، قَالَ: أَهْلُ الْحِجَازِ أَحْرَصُ النَّاسِ عَلَى فِتْنَةٍ، وَأَعْجَزُهُمْ عَنْهَا، وَأَهْلُ الْعِرَاقِ أَحْرَصُهُ عَلَى عِلْمٍ، وَأَبْعَدُهُ مِنْهُ، وَأَهْلُ الشَّامِ أَطْوَعُ النَّاسِ لِلْمَخْلُوقِ فِي مَعْصِيَةِ الْخَالِقِ، وَأَهْلُ مِصْرَ أَكْيَسُ النَّاسِ صَغِيرًا، وَأَحْمَقُهُ كَبِيرًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
علی بن زید بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا: آپ مختلف علاقوں کے لوگوں کے بارے میں ہمارے سامنے تبصرہ کریں، تو انہوں نے فرمایا: ”حجاز کے لوگ فتنہ کے بارے میں سب سے زیادہ حریص ہیں اور اس کے حوالے سے سب سے زیادہ عاجز ہیں۔ عراق کے لوگ علم کے بارے میں سب سے زیادہ حریص ہیں اور اس سے سب سے زیادہ دور ہیں۔ شام کے لوگ خالق کی نافرمانی میں، مخلوق کے سب سے زیادہ فرمانبردار ہیں۔ مصر کے لوگ، جب چھوٹے ہوں تو سب سے زیادہ سمجھدار ہوتے ہیں اور جب بڑے ہوں، تو سب سے زیادہ احمق ہوتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17943]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17943]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13185)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
72. بَابٌ مَعَادِنُ التَّقْوَى قُلُوبُ الْعَارِفِينَ وَالصَّالِحِينَ .
تقویٰ کے معاون، عارفین اور صالحین کے قلوب ہیں
حدیث نمبر: 17944
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِكُلِّ شَيْءٍ مَعْدِنٌ، وَمَعْدِنُ التَّقْوَى قُلُوبُ الْعَارِفِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَجَاءٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر چیز کا کوئی معدن ہوتا ہے اور تقوی کا معدن، عارفین کے قلوب ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن رجاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17944]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن رجاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17944]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13185»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
73. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَلَايَةِ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - .
اللہ کی دوستی کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17945
عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مِنْ مُوجِبَاتِ وَلَايَةِ اللَّهِ ثَلَاثًا: إِذَا رَأَى حَقًّا مِنْ حُقُوقِ اللَّهِ لَمْ يُؤَخِّرْهُ إِلَى أَيَّامٍ لَا يُدْرِكُهَا، وَأَنْ يَعْمَلَ الْعَمَلَ الصَّالِحَ فِي الْعَلَانِيَةِ عَلَى قِوَامٍ مِنْ عَمَلِهِ فِي السَّرِيرَةِ، وَهُوَ يَجْمَعُ مَعَ مَا يُعَجِّلُ صَلَاحَ مَا يَأْمُلُ". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَهَكَذَا وَلِيُّ اللَّهِ، وَعَقَدَ بِيَدِهِ ثَلَاثِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ کی دوستی کو واجب کرنے والی چیزیں تین ہیں، جب آدمی اللہ تعالیٰ کے حقوق میں سے کوئی حق دیکھے، تو اس کی ادائیگی کو ان دنوں تک مؤخر نہ کرے کہ جب وہ اس حق تک نہ پہنچ پائے اور یہ کہ آدمی علانیہ طور پر نیک عمل، بالکل اسی طرح کرے، جس طرح وہ پوشیدہ طور پر وہ عمل کرتا ہے، اور یہ کہ اس کو جو کچھ ملتا ہے وہ اس کے ذریعے آخرت کی بہتری کی کوشش کرے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کا ولی اسی طرح کا ہوتا ہے“ اور آپ نے تیس کا عدد بنا کر دکھایا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17945]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17945]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6133»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
74. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَتْقِيَاءِ .
پرہیزگار لوگوں کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17946
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ آلُ مُحَمَّدٍ؟ فَقَالَ:" كُلُّ تَقِيٍّ". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نُوحُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا: آل محمد کون ہیں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: ہر پرہیزگار شخص، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: (یعنی آپ نے یہ آیت تلاوت کی:) ”اس کے ساتھی صرف پرہیزگار لوگ ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نوح بن ابی مریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17946]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نوح بن ابی مریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17946]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (318)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3356، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 292»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17947
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَزِيدُهُ ذَا شَرَفٍ عِنْدَهُ، وَلَا يَنْقُصُهُ إِلَّا التَّقْوَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْصُورُ بْنُ عُمَارَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي قَوْلِهِ:" كَرَمُ الْمُؤْمِنِ تَقْوَاهُ". وَأَحَادِيثُ فِي الْأَدَبِ فِي حَقِّ الْمُسْلِمِ، وَفِي أَثْنَائِهَا: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" التَّقْوَى هَهُنَا". وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى صَدْرِهِ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں شرف زیادہ ہونا، یا کم ہونا صرف تقویٰ کی بنیاد پر ہوتا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی منصور بن عمارہ ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کچھ احادیث گزر چکی ہیں، جیسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مومن کا کرم اس کا تقویٰ ہوتا ہے۔“ اسی طرح کتاب الادب میں، مسلمان کے حق کے بارے میں روایات گزری ہیں اور ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تقویٰ یہاں ہوتا ہے“ آپ نے اپنے مبارک سینے کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17947]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7324»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
75. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعُجْبِ .
خود پسندی کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17948
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ لَمْ تَكُونُوا تُذْنِبُونَ لَخَشِيتُ عَلَيْكُمْ مَا هُوَ أَكْبَرُ مِنْهُ: الْعُجْبُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم گناہوں کا ارتکاب نہیں کرو گے تو مجھے تمہارے بارے میں اس چیز کے حوالے سے اندیشہ ہو گا، جو اس سے زیادہ بڑی (خرابی) ہے (اور وہ) خودپسندی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17948]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17948]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3633)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6936»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید