الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَتْقِيَاءِ .
پرہیزگار لوگوں کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17946
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ آلُ مُحَمَّدٍ؟ فَقَالَ:" كُلُّ تَقِيٍّ". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نُوحُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا: آل محمد کون ہیں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: ہر پرہیزگار شخص، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: (یعنی آپ نے یہ آیت تلاوت کی:) ”اس کے ساتھی صرف پرہیزگار لوگ ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نوح بن ابی مریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17946]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نوح بن ابی مریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17946]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (318)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3356، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 292»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17946 in Urdu