🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

74. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَتْقِيَاءِ .
پرہیزگار لوگوں کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17946
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ آلُ مُحَمَّدٍ؟ فَقَالَ:" كُلُّ تَقِيٍّ". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نُوحُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا: آل محمد کون ہیں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: ہر پرہیزگار شخص، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: (یعنی آپ نے یہ آیت تلاوت کی:) ”اس کے ساتھی صرف پرہیزگار لوگ ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نوح بن ابی مریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17946]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (318)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3356، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 292»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17947
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَزِيدُهُ ذَا شَرَفٍ عِنْدَهُ، وَلَا يَنْقُصُهُ إِلَّا التَّقْوَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْصُورُ بْنُ عُمَارَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي قَوْلِهِ:" كَرَمُ الْمُؤْمِنِ تَقْوَاهُ". وَأَحَادِيثُ فِي الْأَدَبِ فِي حَقِّ الْمُسْلِمِ، وَفِي أَثْنَائِهَا: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" التَّقْوَى هَهُنَا". وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى صَدْرِهِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں شرف زیادہ ہونا، یا کم ہونا صرف تقویٰ کی بنیاد پر ہوتا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی منصور بن عمارہ ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کچھ احادیث گزر چکی ہیں، جیسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مومن کا کرم اس کا تقویٰ ہوتا ہے۔“ اسی طرح کتاب الادب میں، مسلمان کے حق کے بارے میں روایات گزری ہیں اور ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تقویٰ یہاں ہوتا ہے“ آپ نے اپنے مبارک سینے کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17947]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7324»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں