الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. بَابُ فَضْلِ الْفُقَرَاءِ .
فقراء کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 17889
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ حَوْضِي مَا بَيْنَ عَدَنَ إِلَى عُمَانَ، أَكْوَابُهُ عَدَدُ النُّجُومِ، مَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ الثَّلْجِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، أَوَّلُ مَنْ يَرِدُهُ فُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صِفْهُمْ لَنَا، قَالَ:" شُعْثُ الرُّءُوسِ، دَنَسُ الثِّيَابِ، الَّذِينَ لَا يَنْكِحُونَ الْمُتَنَعِّمَاتِ، وَلَا تُفْتَحُ لَهُمُ السُّدَدُ، الَّذِينَ يُعْطُونَ مَا عَلَيْهِمْ، وَلَا يُعْطَوْنَ مَا لَهُمْ". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي ذِكْرِ الْحَوْضِ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرا حوض ”عدن“ سے لے کر ”عمان“ تک کے درمیانی فاصلے جتنا ہو گا اور اس کے پیالے ستاروں کی تعداد جتنے ہوں گے اس کا پانی برف سے زیادہ سفید ہو گا اور شہد سے زیادہ میٹھا ہو گا اور اس پر سب سے پہلے غریب مہاجرین آئینگے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ان کا حلیہ ہمارے سامنے بیان کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان کے بال بکھرے ہوئے ہوں گے، کپڑے میلے کچیلے ہوں گے، وہ خوشحال عورتوں کے ساتھ شادی نہیں کر سکیں گے ان کے لیے دروازے نہیں کھولے جائیں گے وہ اپنا فرض ادا کر دیں گے لیکن انہیں ان کا حق نہیں ملے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے، حوض کے تذکرہ کے بارے میں ایک روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17889]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17889]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1443)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4303، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7452، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1443»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ¤ قال الهيثمي: رجال الرواية الثانية عند الطبراني رجال الصحيح ۔ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 260)
حدیث نمبر: 17890
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ:" وَأَكْثَرُ النَّاسِ وُرُودًا عَلَيْهِ فُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ". بَدَلَ:" أَوَّلُ مَنْ يَرِدُهُ". وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”وہاں آنے والوں میں زیادہ تعداد غریب مہاجرین کی ہو گی“ یہ الفاظ ان الفاظ کی جگہ ہیں: ”اس پر سب سے پہلے آنے والے،۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17890]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17891
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، عَنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" يَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُؤْمِنِينَ الْجَنَّةَ قَبْلَ الْأَغْنِيَاءِ بِأَرْبَعِمِائَةِ عَامٍ". قَالَ: فَقُلْتُ: إِنَّ الْحَسَنَ يَذْكُرُ" بِأَرْبَعِينَ عَامًا". فَقَالَ: عَنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِأَرْبَعِمِائَةِ عَامٍ حَتَّى يَقُولَ الْغَنِيُّ: يَا لَيْتَنِي كُنْتُ عَيْلًا". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَمِّهِمْ لَنَا بِأَسْمَائِهِمْ. قَالَ:" هُمُ الَّذِينَ إِذَا كَانَ مَكْرُوهٌ بُعِثُوا لَهُ، وَإِذَا كَانَ نَعِيمٌ بَعَثُوا لَهُ سِوَاهُمْ، وَهُمُ الَّذِينَ يُحْجَبُونَ عَنِ الْأَبْوَابِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ زَيْدِ بْنِ أَبِي الْحَوَارِيِّ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
ابوصدیق، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”غریب اہل ایمان، خوشحال افراد سے، چار سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔“ (بعد کے زمانے کے) راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: حسن نے تو
یہ روایت ذکر کرتے ہوئے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”چالیس سال پہلے۔۔۔۔۔۔۔“۔ تو ابوصدیق نے کہا: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات منقول ہے: ”چار سو سال پہلے، یہاں تک کہ خوشحال شخص یہ آرزو کرے گا کہ کاش میں (دنیا میں) تنگدست ہوتا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ان کے نام ہمارے سامنے بیان کیجئے! نبی اکرم صلی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ لوگ ہوں گے کہ جب ناپسندیدہ صورتحال ہو گی، تو انہیں اس کے لیے بھیج دیا جائے گا اور جب نعمتوں کا وقت آئے گا اس وقت دوسرے لوگوں کو ان کے لیے بھیج دیا جائے گا، اور یہ وہ لوگ ہوں گے، جنہیں دروازوں پر نہیں آنے دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف زید بن ابوحواری کا معاملہ مختلف ہے اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود، اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17891]
یہ روایت ذکر کرتے ہوئے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”چالیس سال پہلے۔۔۔۔۔۔۔“۔ تو ابوصدیق نے کہا: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات منقول ہے: ”چار سو سال پہلے، یہاں تک کہ خوشحال شخص یہ آرزو کرے گا کہ کاش میں (دنیا میں) تنگدست ہوتا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ان کے نام ہمارے سامنے بیان کیجئے! نبی اکرم صلی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ لوگ ہوں گے کہ جب ناپسندیدہ صورتحال ہو گی، تو انہیں اس کے لیے بھیج دیا جائے گا اور جب نعمتوں کا وقت آئے گا اس وقت دوسرے لوگوں کو ان کے لیے بھیج دیا جائے گا، اور یہ وہ لوگ ہوں گے، جنہیں دروازوں پر نہیں آنے دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف زید بن ابوحواری کا معاملہ مختلف ہے اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود، اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17891]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (366/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22593»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17892
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَدْخُلُ فُقَرَاءُ أُمَّتِي الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِأَرْبَعِينَ خَرِيفًا". فَقِيلَ: صِفْهُمْ لَنَا. فَقَالَ:" الدَّنِسَةُ ثِيَابُهُمْ، الشَّعِثَةُ رُءُوسُهُمْ، الَّذِينَ لَا يُؤْذَنُ لَهُمْ عَلَى السُّدَّاتِ، وَلَا يَنْكِحُونَ الْمُتَنَعِّمَاتِ، تُوَكَّلُ بِهِمْ مَشَارِقُ الْأَرْضِ وَمَغَارِبُهَا، يُعْطُونَ كُلَّ الَّذِي عَلَيْهِمْ، وَلَا يُعْطَوْنَ كُلَّ الَّذِي لَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت کے غریب لوگ، خوشحال لوگوں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہو جائیں گے، عرض کی گئی: ان کی صفت ہمارے سامنے بیان کریں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان کے کپڑے میلے کچیلے ہوں گے، ان کے بال بکھرے ہوئے ہوں گے، انہیں اندر نہیں آنے دیا جائے گا، وہ خوشحال عورتوں سے شادی نہیں کر سکیں گے، زمین کے مشرقی اور مغربی حصے اُن کے سپرد کیے جائیں گے، وہ اپنے تمام فرائض سرانجام دیں گے، لیکن انہیں اُن کے تمام حقوق نہیں ملیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17892]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17892]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13223)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13223، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3501»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17893
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَدْخُلُ فُقَرَاءُ أُمَّتِي قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِأَرْبَعِينَ خَرِيفًا، أَوْ بِأَرْبَعِينَ سَنَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي كَامِلٍ الْمَوْصِلِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے غریب لوگ، اس کے خوشحال لوگوں سے، چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے (یہاں سال کے لئے استعمال ہونے والے لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوکامل موصلی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17893]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوکامل موصلی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17893]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7949»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17894
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِنِصْفِ يَوْمٍ". قُلْتُ: وَمَا نِصْفُ يَوْمٍ؟ قَالَ: (إِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ) . قَالَ:" وَيَدْخُلُونَ جَمِيعًا عَلَى صُورَةِ آدَمَ". قُلْتُ: وَمَا كَانَتْ صُورَةُ آدَمَ؟ قَالَ:" كَانَ اثْنَيْ عَشَرَ ذِرَاعًا طُولُهُ فِي السَّمَاءِ، وَسِتًّا عَرْضًا". قُلْتُ: أَيُّ ذِرَاعٍ؟ قَالَ:" الذِّرَاعُ طُولُ الرَّجُلِ الطَّوِيلِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ التَّيْمِيُّ مَوْلَاهُمْ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”غریب مسلمان، خوشحال مسلمانوں سے، نصف دن پہلے (جنت میں) داخل ہوں گے، راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: نصف دن کتنا ہو گا؟ آپ نے فرمایا: (ارشاد باری تعالی ہے:) ”تمہارے پروردگار کے نزدیک ایک دن ایک ہزار سال کی مانند ہے“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے تو ان سب کا قد و قامت سیدنا آدم علیہ السلام جتنا ہو گا، میں نے دریافت کیا: سیدنا آدم علیہ السلام کا قد و قامت کتنا تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُن کا قد بارہ ذراع (یعنی کہنی سے لے کے درمیانی بڑی انگلی کے کنارے تک کی مقدار) لمبا تھا اور چھ ذراع چوڑا تھا، میں نے دریافت کیا: کون سا ذراع؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جتنا لمبا ”ذراع“ طویل شخص کا ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل تیمی ہے جو ان لوگوں کے ساتھ نسبت ولاء رکھتا ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17894]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل تیمی ہے جو ان لوگوں کے ساتھ نسبت ولاء رکھتا ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17894]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8860»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17895
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْرُجُ إِلَيْنَا فِي الصُّفَّةِ وَعَلَيْهِ الْحَوْتَكِيَّةُ فَقَالَ:" لَوْ تَعْلَمُونَ مَا ذُخِرَ لَكُمْ مَا حَزِنْتُمْ عَلَى مَا زُوِيَ عَنْكُمْ، وَلَتَفْتَحُنَّ فَارِسَ وَالرُّومَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ”صفہ“ کے چبوترے پر ہمارے پاس تشریف لائے، آپ نے عمامہ شریف باندھا ہوا تھا، آپ نے فرمایا: ”اگر تم یہ بات جان لو! کہ تمہارے لئے کیا کچھ سنبھال کے رکھا گیا ہے؟ تو تم ان چیزوں کے حوالے سے غمگین نہ ہو، جو تم سے لپیٹ کے رکھی گئی ہیں، عنقریب فارس اور روم تمہارے لیے فتح ہو جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17895]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17895]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (128/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16710»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17896
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: مَا أَنَا مُتَخَلِّفٌ عَنِ الْعَنَقِ الْأَوَّلِ بَعْدَ الَّذِي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَجِيءُ فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى كُورِهِمْ، فَيُقَالُ لَهُمْ: قِفُوا لِلْحِسَابِ، فَيَقُولُونَ: مَا أَعْطَيْتُمُونَا شَيْئًا تُحَاسِبُونَا عَلَيْهِ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ النَّاسِ بِأَرْبَعِينَ سَنَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا سعید بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں کبھی کسی پہلی مہم سے پیچھے نہیں رہا، اس کے بعد کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن غریب مسلمان اپنی سواریوں کے پالانوں پر آئینگے، اُن سے کہا: جائے گا: حساب دینے کے لیے رک جاؤ! وہ کہیں گے: ہمیں ایسی چیز ہی نہیں دی گئی، جس کے حوالے سے تم ہم سے حساب لو“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: وہ (غریب لوگ، دوسرے لوگوں سے چالیس سال پہلے، جنت میں داخل ہو جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17896]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17896]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5510)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5510»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17897
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ قَالَ: أَرْسَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى سَعِيدِ بْنِ عَامِرٍ: إِنَّا مُسْتَعْمِلُوكَ عَلَى هَؤُلَاءِ تَسِيرُ بِهِمْ إِلَى أَرْضِ الْعَدُوِّ فَتُجَاهِدُ بِهِمْ، قَالَ: فَذَكَرَ حَدِيثًا طَوِيلًا قَالَ فِيهِ: قَالَ سَعِيدٌ: مَا أَنَا بِمُتَخَلِّفٍ عَنِ الْعَنَقِ الْأَوَّلِ بَعْدَ إِذْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ فَقُرَّاءَ الْمُسْلِمِينَ يُزَفُّونَ كَمَا تُزَفُّ الْحَمَامُ". قَالَ:" فَيُقَالُ لَهُمْ: قِفُوا لِلْحِسَابِ، فَيَقُولُونَ: وَاللَّهِ، مَا تَرَكْنَا شَيْئًا نُحَاسَبُ بِهِ. فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: صَدَقَ عِبَادِي، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ النَّاسِ بِسَبْعِينَ عَامًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
عبدالرحمن بن سابط بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعید بن عامر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا کہ میں تمہیں ان لوگوں کا امیر مقرر کر رہا ہوں، تم انہیں لے کر دشمن کی سرزمین کی طرف جاؤ اور ان کے ہمراہ جہاد کرو! راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے طویل حدیث ذکر کی ہے جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: سیدنا سعید بن عامر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں کسی بھی پہلی مہم سے پیچھے نہیں رہوں گا، اس کے بعد کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک غریب مسلمان یوں سمٹ کر جائیں گے جیسے کبوتر سمٹ کر جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان لوگوں سے یہ کہا: جائے گا: تم لوگ حساب کے لیے ٹھہر جاؤ! تو وہ کہیں گے: اللہ کی قسم! ہم نے ایسی کوئی چیز نہیں چھوڑی تھی جس کے حوالے سے ہم سے حساب لیا جائے، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میرے بندوں نے سچ کہا: ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو وہ لوگ، دوسرے لوگوں سے ستر سال پہلے جنت میں داخل ہو جائیں گئے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17897]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17897]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5508)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7910»
الحكم على الحديث:
إسنادہ یہ
حدیث نمبر: 17898
عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَامِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مِثْلَهُ. وَفِي إِسْنَادَيْهِمَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَامِرٍ بِنَحْوِهِ كَذَلِكَ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَامِرٍ بِنَحْوِهِ كَذَلِكَ.
اس کے بعد انہوں نے اسے سیدنا سعید بن عامر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے اور یہ کہا: ہے: یہ اس کی مانند ہے، ان دونوں کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، ان دونوں کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے سیدنا سعید بن عامر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17898]
یہ روایت امام بزار نے سیدنا سعید بن عامر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17898]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3697) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5509)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح