🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. بَابُ مَا يُمْدَحُ مِنْ قِلَّةِ الْمَالِ .
مال کے کم ہونے کی، جو تعریف کی گئی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17879
عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اثْنَتَانِ يَكْرَهُهُمَا ابْنُ آدَمَ: الْمَوْتُ، وَالْمَوْتُ خَيْرٌ مِنَ الْفِتْنَةِ، وَيَكْرَهُ قِلَّةَ الْمَالِ، وَقِلَّةُ الْمَالِ أَقَلُّ لِلْحِسَابِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دو چیزیں ایسی ہیں، جنہیں انسان ناپسند کرتا ہے، موت حالانکہ موت، فتنے سے بہتر ہے، اور وہ مال کے کم ہونے کو ناپسند کرتا ہے، جبکہ مال کم ہو گا، تو حساب بھی کم دینا پڑے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17879]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (427/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23113»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17880
وَعَنْ أَبِي أَسْمَاءَ: أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَبِي ذَرٍّ، وَهُوَ بِالرَّبَذَةِ وَعِنْدَهُ امْرَأَةٌ لَهُ، سَوْدَاءُ بَشِعَةٌ لَيْسَ عَلَيْهَا أَثَرُ الْمَجَاسِدِ، وَلَا الْخَلُوقِ، فَقَالَ: أَلَا تَنْظُرُونَ إِلَى مَا تَأْمُرُنِي بِهِ هَذِهِ السُّوَيْدَاءُ؟ تَأْمُرُنِي أَنْ آتِيَ الْعِرَاقَ، فَإِذَا أَتَيْتُ الْعِرَاقَ مَالُوا عَلَيَّ بِدُنْيَاهُمْ، وَإِنَّ خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَهِدَ إِلَيَّ أَنَّ دُونَ جِسْرِ جَهَنَّمَ طَرِيقًا ذَا دَحْضٍ وَمَزَلَّةٍ، وَإِنَّا إِنْ نَأْتِ عَلَيْهِ وَفِي أَحْمَالِنَا اقْتِدَارٌ أَوِ اضْطِمَارٌ أَحْرَى أَنْ نَنْجُوَ مِنْ أَنْ نَأْتِيَ عَلَيْهِ وَنَحْنُ مَوَاقِيرُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ أَنَسٍ، وَأَبِي الدَّرْدَاءِ فِي أَوَاخِرِ الْبَابِ بَعْدَ هَذَا.
ابواسماء بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، جو ”ربذہ“ کے مقام پر موجود تھے، اُن کے پاس ایک سیاہ فام خاتون بیٹھی ہوئی تھی، جو خراب حلیے میں تھی، اس نے کوئی زعفران یا خوشبو نہیں لگائی ہوئی تھی، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم لوگ دیکھ نہیں رہے؟ کہ یہ سیاہ فام عورت مجھے کیا کہتی ہے؟ یہ مجھے کہتی ہے کہ میں عراق چلا جاؤں، اگر میں عراق چلا جاتا ہوں، تو وہاں کے لوگ اپنی دنیا لے کر مجھ پر ٹوٹ پڑیں گے اور میرے خلیل علیہ السلام نے مجھے یہ بات بتائی تھی کہ جہنم کے پل سے پہلے ایک راستہ ہے، جس میں پھسلن اور خرابی ہے اور جب ہم اُس راستے پر آئیں گے، تو ہمارا وزن کم ہو، تو نجات کے حصول کے لیے یہ (تھوڑا وزن ہونا) اس سے زیادہ موزوں ہو گا کہ جب ہم وہاں پہنچیں تو ہم بوجھل ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث آگے چل کر آخری ابواب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17880]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (159/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
62. بَابُ فَضْلِ الْفُقَرَاءِ .
فقراء کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17881
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْظُرْ أَرْفَعَ رَجُلٍ فِي الْمَسْجِدِ". قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ عَلَيْهِ حُلَّةٌ، قُلْتُ: هَذَا، قَالَ: قَالَ لِي:" انْظُرْ أَوْضَعَ رَجُلٍ فِي الْمَسْجِدِ". قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ عَلَيْهِ أَخْلَاقٌ، قَالَ: قُلْتُ: هَذَا، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَهَذَا عِنْدَ اللَّهِ أَخْيَرُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ مِلْءِ الْأَرْضِ مِثْلِ هَذَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم مسجد میں موجود سب سے بلند حیثیت کے مالک شخص کا جائزہ لو! راوی کہتے ہیں: میں نے دیکھا تو وہاں ایک شخص موجود تھا جس کے جسم پر حلہ (یعنی قیمتی لباس) تھا، میں نے کہا: یہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم مسجد میں موجود، سب سے کم تر حیثیت کے شخص کا جائزہ لو! راوی کہتے ہیں: میں نے دیکھا تو وہاں ایک شخص موجود تھا، جس کے جسم پر بوسیدہ لباس تھا، میں نے عرض کی: یہ ہے، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن یہ (غریب شخص) اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں، اُس (خوشحال شخص) جیسے، اتنے لوگوں سے بہتر ہو گا، جو زمین کو بھر دیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17881]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند 157/5، أخرجه مسند أحمد برقم: 20887، 20982، وأخرجه مسند البزار برقم: 3979»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17882
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَرَجْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَدُهُ فِي يَدِي، فَأَتَى عَلَى رَجُلٍ رَثِّ الْهَيْئَةِ، قَالَ:" أَبُو فُلَانٍ مَا بَلَغَ بِكَ مَا أَرَى؟". قَالَ: السَّقَمُ وَالضُّرُّ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ يُذْهِبُ اللَّهُ عَنْكَ السَّقَمَ وَالضُّرَّ؟". قَالَ: [ لَا ] مَا يَسُرُّنِي بِهِمَا أَنِّي شَهِدْتُ مَعَكَ بَدْرًا وَأُحُدًا، قَالَ: فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ ثُمَّ ] قَالَ:" وَهَلْ يُدْرِكُ أَهْلُ بَدْرٍ وَأَهْلُ أُحُدٍ مَا يُدْرِكُ الْفَقِيرُ الْقَانِعُ؟". قَالَ: فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَا فَعَلِّمْنِي؟ قَالَ: فَقَالَ:" قُلْ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ: تَوَكَّلْتُ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِّ، وَكَبِّرْهُ تَكْبِيرًا".
قَالَ: فَأَتَى عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ حَسُنَتْ حَالِي فَقَالَ:" مَهْيَمْ؟". قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَمْ أَزَلْ أَقُولُ الْكَلِمَاتِ الَّتِي عَلَّمْتَنِيهِنَّ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِيهِ تَوْثِيقٌ لَيِّنٌ، وَلَكِنَّ حَرْبَ بْنَ مَيْمُونٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دست مبارک میرے ہاتھ میں تھا، ایک شخص آپ کے پاس آیا، جس کا حلیہ خراب تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوفلاں! تمہارا یہ حال کیسے ہو گیا؟ جو میں دیکھ رہا ہوں، اُس نے کہا: بیماری اور غربت کی وجہ سے، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسے کلمات کی تعلیم نہ دوں؟ جن کی وجہ سے اللہ تعالی تم سے بیماری اور غربت کو دور کر دے؟ اس نے کہا: جی نہیں! اُن دونوں (یعنی بیماری اور غربت) کے بدلے میں مجھے یہ بھی پسند نہیں ہے کہ میں نے آپ کے ساتھ غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں شرکت کی ہوتی، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا اہل بدر اور اہل احد اس مقام تک پہنچ سکتے ہیں، جہاں قناعت کرنے والا غریب آدمی پہنچتا ہے؟ راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ الٹا عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اُن کی تعلیم دیجئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوہریرہ! تم یہ پڑھو: تَوَكَّلْتُ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيٌّ مِنَ الذُّلِّ، وَكَبِّرْهُ تَكْبِيرًا ”میں نے اُس زندہ ذات پر توکل کیا، جسے موت نہیں آئے گی، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو اولاد سے پاک ہے اور بادشاہی میں اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور وہ کمزور نہیں ہوتا کہ اُسے کسی مددگار کی ضرورت ہو اور تم بھرپور طریقے سے اُس کی کبریائی بیان کرو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، تو میری حالت بہتر ہو چکی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس کی وجہ کیا ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں مسلسل وہ کلمات پڑھتا رہتا ہوں، جو آپ نے مجھے تعلیم دیے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے، اس کی کمزور توثیق کی گئی ہے اور ایک راوی حرب بن میمون ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17882]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6671)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7282»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17883
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَأَلَ عَنِّي أَوْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَيَّ فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَشْعَثَ شَاحِبٍ مُشَمِّرٍ لَمْ يَضَعْ لَبِنَةً عَلَى لَبِنَةٍ، وَلَا قَصَبَةً عَلَى قَصَبَةٍ، رُفِعَ لَهُ عِلْمٌ فَشَمَّرَ إِلَيْهِ الْيَوْمَ الْمِضْمَارُ، وَغَدًا السِّبَاقُ، وَالْغَايَةُ الْجَنَّةُ أَوِ النَّارُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص میرے بارے میں دریافت کرتا ہے“ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) جو شخص یہ پسند کرتا ہے کہ وہ میری طرف دیکھے، تو اُسے ایسے شخص کی طرف دیکھنا چاہیے جس کے بال بکھرے ہوئے ہوں، اس کی رنگت متغیر ہو، وہ بھرپور عبادت کرنے والا ہو (یا اس کے پاس مناسب لباس نہ ہو) اس نے کسی اینٹ پر اینٹ نہ رکھی ہو اور کسی بانس پر بانس نہ رکھا ہو (یعنی کوئی تعمیر نہ کی ہو) اس کے سامنے پرچم بلند ہو تو وہ کمر ہمت باندھ کر اس کی طرف چلا جائے، آج کا دن، تیاری کا دن ہے اور کل کا دن نتیجے کا ہے اور آخری انجام، جنت یا جہنم ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوکریمہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17883]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3265»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17884
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا، وَطَلَعَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ:" يَأْتِي قَوْمٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ نُورُهُمْ كَنُورِ الشَّمْسِ". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: نَحْنُ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لَا. وَلَكُمْ خَيْرٌ كَثِيرٌ، وَلَكِنَّهُمُ الْفُقَرَاءُ الْمُهَاجِرُونَ الَّذِينَ يُحْشَرُونَ مِنْ أَقْطَارِ الْأَرْضِ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَزَادَ فِي الْكَبِيرِ: ثُمَّ قَالَ:" طُوبَى لِلْغُرَبَاءِ، طُوبَى لِلْغُرَبَاءِ". قِيلَ: وَمَنِ الْغُرَبَاءُ؟ قَالَ:" نَاسٌ صَالِحُونَ قَلِيلٌ فِي نَاسٍ سُوءٌ كَثِيرٌ، مَنْ يَعْصِيهِمْ أَكْثَرُ مِمَّنْ يُطِيعُهُمْ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، سورج نکل آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن کچھ لوگ آئیں گے، جن کا نور، سورج کے نور کی مانند ہو گا۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وہ ہم ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! تمہارے لئے بہت زیادہ بھلائی ہے، لیکن وہ غریب مہاجرین ہوں گے جو زمین کے مختلف حصوں سے اکٹھے کیے جائیں گئے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے انہوں نے معجم کبیر میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”اجنبی لوگوں کے لیے مبارکباد ہے! اجنبی لوگوں کے لیے مبارکباد ہے! عرض کی گئی: اجنبی لوگوں سے مراد کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ نیک لوگ، جو تھوڑے ہوں اور بہت سے برے لوگوں کے درمیان موجود ہوں، ان کی فرمانبرداری کرنے والوں کے مقابلے میں، اُن کی نافرمانی کرنے والے لوگ زیادہ ہوں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17884]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7032»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17885
وَفِي رِوَايَةٍ: فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ: نَحْنُ هُمْ؟ وَلَهُ فِي الْكَبِيرِ أَسَانِيدُ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ہم اُن میں سے ہیں؟“”“”۔ اس روایت کی معجم کبیر میں مختلف اسانید منقول ہیں، ان میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17885]
تخریج الحدیث: «اخرجه ا حمد فى المسند (6705)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17886
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ أَوَّلَ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" [ أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ ] الْفُقَرَاءُ الْمُهَاجِرُونَ الَّذِينَ تُسَدُّ بِهِمُ الثُّغُورُ، وَتُتَّقَى بِهِمُ الْمَكَارِهُ، وَيَمُوتُ أَحَدُهُمْ وَحَاجَتُهُ فِي صَدْرِهِ لَا يَسْتَطِيعُ لَهَا قَضَاءً، فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ مَلَائِكَتِهِ: ائْتُوهُمْ فَحَيُّوهُمْ، فَتَقُولُ الْمَلَائِكَةُ: نَحْنُ سُكَّانُ سَمَائِكَ، وَخِيرَتُكَ مِنْ خَلْقِكَ، أَفَتَأْمُرُنَا أَنْ نَأْتِيَ هَؤُلَاءِ فَنُسَلِّمُ عَلَيْهِمْ؟! قَالَ: إِنَّهُمْ كَانُوا عِبَادًا يَعْبُدُونِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا، وَتُسَدُّ بِهِمُ الثُّغُورُ، وَتُتَّقَى بِهِمُ الْمَكَارِهُ، وَيَمُوتُ أَحَدُهُمْ وَحَاجَتُهُ فِي صَدْرِهِ لَا يَسْتَطِيعُ لَهَا قَضَاءً". قَالَ:" فَتَأْتِيهِمُ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ ذَلِكَ، فَيَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِنْ كُلِّ بَابٍ: سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنَعِمَ عُقْبَى الدَّارِ".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِ الْمَلَائِكَةِ: وَسُكَّانُ سَمَاوَاتِكَ:" وَإِنَّكَ تُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ قَبْلَنَا". وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم یہ جانتے ہو؟ کہ اللہ کی مخلوق میں سے کون سب سے پہلے جنت میں داخل ہو گا؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی مخلوق میں سے سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والے لوگ، غریب مہاجرین ہوں گے، جن کے ذریعے شگافوں کو بند کیا جاتا ہو گا اور جن کے ذریعے ناپسندیدہ صورتحال سے بچا جاتا ہو گا، اُن میں سے کوئی ایک مرے گا، تو اس کی حاجت اس کے سینے میں ہی رہ جائے گی، وہ اس کو پوری کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا ہو گا، اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں میں سے جن کے بارے میں چاہے گا انہیں یہ فرمائے گا: تم اُن کے پاس جاؤ اور انہیں سلام کہو! فرشتے عرض کریں گے: ہم تیرے آسمان کے باسی ہیں اور تیری مخلوق میں تیرے بہترین بندے ہیں، کیا تو ہمیں یہ حکم دے رہا ہے کہ ہم ان کے پاس جا کر انہیں سلام کریں؟ پروردگار فرمائے گا: یہ میرے ایسے بندے ہیں جو میری عبادت کرتے رہے، انہوں نے کسی کو میرا شریک قرار نہیں دیا، ان کے ذریعے شگاف بند کیے جاتے تھے، ناپسندیدہ صورتحال سے بچا جاتا تھا، ان میں سے کوئی ایک شخص جب مرتا تھا، تو اس کی حاجت اس کے سینے میں ہی رہ گئی ہوتی تھی، وہ اس کو پوری کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تھا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو وہ فرشتے اس وقت ان لوگوں کے پاس آئیں گے، وہ ہر دروازے سے اُن پر داخل ہوں گے اور یہ کہیں گے: ”تم پر سلام ہو، اس چیز کی وجہ سے جو تم نے صبر سے کام لیا اور آخرت کا ٹھکانہ عمدہ ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے“”“”صحیح“”“”میں ایک روایت مذکور، ہے جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور انہوں نے روایت کے ان الفاظ: ”ہم تیرے آسمان کے باسی ہیں۔“ کے بعد یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اور تو انہیں ہم سے پہلے جنت میں داخل کرے گا“ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17886]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17887
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَوَّلَ ثُلَّةٍ تَدْخُلُ [ الْجَنَّةَ ] الِفُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ الَّذِينَ يُتَّقَى بِهِمُ الْمَكَارِهُ، وَإِذَا أُمِرُوا سَمِعُوا وَأَطَاعُوا، وَإِذَا كَانَتْ لِرَجُلٍ مِنْهُمْ حَاجَةٌ إِلَى السُّلْطَانِ لَمْ تُقْضَ [ لَهُ ] حَتَّى يَمُوتَ، وَهِيَ فِي صَدْرِهِ، وَاللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَدْعُو يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْجَنَّةَ فَتَأْتِي بِزُخْرُفِهَا وَزِينَتِهَا فَيَقُولُ: إِنَّ عِبَادِيَ الَّذِينَ قَاتَلُوا فِي سَبِيلِي، وَقُتِلُوا وَأُوذُوا فِي سَبِيلِي وَجَاهَدُوا [ فِي سَبِيلِي ] ، ادْخُلُوا الْجَنَّةَ، فَيَدْخُلُونَهَا بِغَيْرِ حِسَابٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ فِيهِ:" ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِلَا عَذَابٍ، وَلَا حِسَابٍ، وَتَأْتِي الْمَلَائِكَةُ فَيَسْجُدُونَ وَيَقُولُونَ: رَبَّنَا، نَحْنُ نُسَبِّحُكَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ، وَنُقَدِّسُ لَكَ، مَنْ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ آثَرْتَهُمْ عَلَيْنَا؟! فَيَقُولُ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ -: عِبَادِي الَّذِينَ قَاتَلُوا فِي سَبِيلِي، وَأُوذُوا فِي سَبِيلِي، فَتَدْخُلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ مِنْ كُلِّ بَابٍ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ". وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي عُشَّانَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جنت میں داخل ہونے والا پہلا گروہ غریب مہاجرین کا ہو گا، جن کے ذریعے ناپسندیدہ صورتحال سے بچا جائے گا، جب انہیں حکم دیا جائے تو وہ اطاعت و فرمانبرداری سے کام لیں گے، جب ان میں سے کسی فرد کو کسی حکمران سے کوئی کام ہو گا تو اس کا وہ کام پورا نہیں ہو گا یہاں تک کہ وہ شخص مر جائے گا اور وہ حاجت اس کے سینے میں رہ جائے گی، قیامت کے دن اللہ تعالی جنت کو بلائے گا تو وہ اپنی آرائش و زیبائش کے ہمراہ آئے گی، اللہ تعالی فرمائے گا: میرے کچھ بندے ہیں، جنہوں نے میری راہ میں جنگ میں حصہ لیا اور وہ شہید ہو گئے، انہیں میری خاطر اذیت پہنچائی گئی، انہوں نے میری راہ میں جہاد کیا (پھر ان بندوں سے کہا: جائے گا:) تم لوگ جنت میں داخل ہو جاؤ! تو وہ کسی حساب کے بغیر اس میں داخل ہو جائیں گے۔“

یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”تم کسی عذاب اور حساب کے بغیر جنت میں داخل ہو جاؤ! پھر فرشتے آئیں گے اور سجدے میں چلے جائیں گے اور یہ عرض کریں گے: اے ہمارے پروردگار! ہم رات دن تیری تسبیح بیان کرتے ہیں، تیری پاکی کا اعتراف کرتے ہیں۔ یہ لوگ کون ہیں؟ جنہیں تو نے ہم پر ترجیح دی ہے، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: یہ میرے وہ بندے ہیں، جنہوں نے میری راہ میں جنگ میں حصہ لیا، انہیں میری راہ میں اذیت پہنچائی گئی، تو فرشتے ہر دروازے سے اُن پر داخل ہوں گے اور یہ کہیں گے: ”تم پر سلام ہو! اُس کی وجہ سے، جو تم نے صبر سے کام لیا، اور آخرت کا ٹھکانہ عمدہ ہے۔“ امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوعشانہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17887]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6571)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6535»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17888
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِخَمْسِمِائَةِ عَامٍ". قُلْنَا: وَمَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" هُمُ الَّذِينَ إِذَا كَانَ مَهْلِكٌ بُعِثُوا، وَإِذَا كَانَ مَغْنَمٌ بَعَثُوا غَيْرَهُمْ، الَّذِينَ يُحْجَبُونَ عَلَى أَبْوَابِ السُّلْطَانِ". قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْفُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَزَيْدٌ الْعَمِّيُّ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”غریب مسلمان، خوشحال مسلمانوں سے، پانچ سو سال پہلے (جنت میں) داخل ہوں گے، ہم نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! وہ کون لوگ ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ لوگ ہوں گے کہ جب ہلاکت والی صورتحال ہو تو انہیں بھیج دیا جائے گا اور جب مال غنیمت حاصل ہونے کا امکان ہو، تو دوسروں کو بھیج دیا جائے گا، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں حکمران کے دروازے پر نہیں آنے دیا جائے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعبیدہ بن فضل بن عیاض ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اور ایک راوی زید عمی ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17888]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (84)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 84»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں