🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّفَاعَةِ .
شفاعت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18495
وَفِي رِوَايَةٍ: جَعَلَ مَكَانَ أَبِي عُبَيْدَةَ أَبَا مُوسَى. قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کی جگہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کا نام مذکور ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے بعض کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18495]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (72/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18496
وَعَنْ أَبِي كَعْبٍ صَاحِبِ الْحَرِيرِ قَالَ: سَأَلْتُ النَّضْرَ بْنَ أَنَسٍ فَقُلْتُ: حَدِّثْنِي بِحَدِيثٍ يَنْفَعُنِي اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - بِهِ، فَقَالَ: نَعَمْ. أُحَدِّثُكَ بِحَدِيثٍ كُتِبَ إِلَيْنَا بِهِ مِنَ الْمَدِينَةِ، فَقَالَ أَنَسٌ: احْفَظُوا هَذَا فَإِنَّهُ مِنْ كَنْزِ الْحَدِيثِ. قَالَ: غَزَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَارَ ذَلِكَ الْيَوْمَ إِلَى اللَّيْلِ، فَلَمَّا كَانَ اللَّيْلُ نَزَلَ وَعَسْكَرَ النَّاسُ حَوْلَهُ، وَنَامَ هُوَ وَأَبُو طَلْحَةَ زَوْجُ أُمِّ سُلَيْمٍ، وَفُلَانٌ وَفُلَانٌ أَرْبَعَةٌ، فَتَوَسَّدَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَ رَاحِلَتِهِ ثُمَّ نَامَ، وَنَامَ الْأَرْبَعَةُ إِلَى جَنْبِهِ، فَلَمَّا ذَهَبَ عَتَمَةٌ مِنَ اللَّيْلِ رَفَعُوا رُءُوسَهُمْ فَلَمْ يَجِدُوا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ رَاحِلَتِهِ، فَذَهَبُوا يَلْتَمِسُونَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَقُوهُ مُقْبِلًا، فَقَالُوا: جَعَلَنَا اللَّهُ فِدَاكَ! أَيْنَ كُنْتَ، فَإِنَّا قَدْ فَزِعْنَا لَكَ إِذْ لَمْ نَرَكَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُنْتُ نَائِمًا حَيْثُ رَأَيْتُمْ، فَسَمِعْتُ فِي نَوْمِي دَوِيًّا كَدَوِيِّ الرَّحَا - أَوْ هَزِيزِ الرَّحَا - فَفَزِعْتُ فِي مَنَامِي، فَوَثَبْتُ فَمَضَيْتُ فَاسْتَقْبَلَنِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ اللَّهَ بَعَثَنِي إِلَيْكَ السَّاعَةَ لِأُخَيِّرَكَ: إِمَّا أَنْ يَدْخُلَ نِصْفُ أُمَّتِكَ الْجَنَّةَ، وَإِمَّا الشَّفَاعَةُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَاخْتَرْتُ الشَّفَاعَةَ لِأُمَّتِي". فَقَالَ النَّفَرُ الْأَرْبَعَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْعَلْنَا مِمَّنْ تَشْفَعُ لَهُمْ، فَقَالَ:" وَجَبَتْ لَكُمْ". ثُمَّ أَقْبَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالنَّفَرُ الْأَرْبَعَةُ حَتَّى اسْتَقْبَلَهُ عَشَرَةٌ، فَقَالُوا: أَيْنَ نَبِيُّنَا نَبِيُّ الرَّحْمَةِ؟ قَالَ: فَحَدَّثَهُمْ بِالَّذِي حَدَّثَ الْقَوْمَ، فَقَالُوا: - جَعَلَنَا اللَّهُ فِدَاءَكَ - اجْعَلْنَا مِمَّنْ تَشْفَعُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَقَالَ:" وَجَبَتْ لَكُمْ". فَجَاءُوا جَمِيعًا إِلَى عُظْمِ النَّاسِ، فَنَادَوْا فِي النَّاسِ: هَذَا نَبِيُّنَا نَبِيُّ الرَّحْمَةِ، فَحَدَّثَهُمْ بِالَّذِي حَدَّثَ الْقَوْمَ، فَنَادَوْا بِأَجْمَعِهِمْ: - جَعَلَنَا اللَّهُ فِدَاءَكَ - جَعَلَنَا اللَّهُ مِمَّنْ تَشْفَعُ لَهُمْ، فَنَادَى ثَلَاثًا:" إِنِّي أُشْهِدُ اللَّهَ، وَأُشْهِدُ مَنْ سَمِعَ: أَنَّ شَفَاعَتِي لِمَنْ يَمُوتُ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - شَيْئًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ قُرَّةَ بْنِ حَبِيبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابوکعب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے نصر سے کہا: آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ مجھے نفع عطا کرے تو انہوں نے فرمایا: ٹھیک ہے میں تمہیں ایسی حدیث بیان کرتا ہوں جو انہوں نے مدینہ منورہ سے ہماری طرف لکھ کے بھیجی تھی، سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کو محفوظ کر لینا کیونکہ یہ حدیث کے خزانوں میں سے ہے انہوں نے بتایا: ”ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک غزوہ میں شرکت کی، آپ دن بھر سفر کرتے رہے یہاں تک کہ رات ہو گئی جب رات ہو گئی تو آپ نے پڑاؤ کیا لوگوں نے آپ کے اردگرد پڑاؤ کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ جو سیده ام سلیم رضی اللہ عنہا کے شوہر ہیں، اور فلاں اور فلاں یہ چار افراد تھے، یہ سو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری کے بازو کا تکیہ بنا لیا اور آپ سو گئے، باقی چار افراد بھی آپ کے اردگرد سو گئے، جب رات کا ایک حصہ گزر گیا اور ان لوگوں نے اپنا سر اٹھایا تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا (یہ حضرات آپ کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے) یہاں تک کہ ان کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سامنا ہوا، جو سامنے سے تشریف لا رہے تھے ان حضرات نے کہا: اللہ تعالیٰ ہمیں آپ پر فدا کرے آپ کہاں تھے؟ ہم نے جب آپ کو نہیں دیکھا تو ہم آپ کے حوالے سے پریشان ہو گئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں سو گیا تھا، جیسا کہ تم نے دیکھا تھا، نیند میں، میں نے ایک آواز سنی جو چکی کی بھنبھناہٹ کی مانند تھی (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) چکی چلنے کی آواز کی مانند تھی، میں گھبرا کر نیند سے بیدار ہو گیا، میں اُٹھا اور چل پڑا جبرائیل میرے سامنے آئے اور انہوں نے یہ کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! بے شک اللہ تعالیٰ نے ابھی مجھے آپ کی طرف بھیجا ہے تاکہ میں آپ کو اختیار دوں تو آپ (دو میں سے کوئی ایک صورت) اختیار کر لیں، یا تو یہ ہے کہ آپ کی امت کا نصف حصہ جنت میں داخل ہو جائے یا پھر قیامت کے دن شفاعت ہو (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تو میں نے اپنی امت کے لئے شفاعت کو اختیار کر لیا۔“ ان چاروں افراد نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ ہمیں بھی ان میں شامل کریں، جن کی آپ شفاعت کریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہارے لئے واجب ہو گئی۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور وہ چاروں افراد واپس آئے تو ان کا سامنا دس افراد سے ہوا، انہوں نے دریافت کیا: ہمارے نبی، جو نبی رحمت ہیں، وہ کہاں تھے؟ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو بھی وہی بات بتائی جو پہلے دوسرے لوگوں کو بتا چکے تھے تو ان لوگوں نے بھی یہی عرض کی: اللہ تعالیٰ ہمیں آپ پر فدا کرے، آپ ہمیں بھی ان میں شامل کریں جن کی آپ قیامت کے دن شفاعت کریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہارے لئے واجب ہو گئی، پھر یہ سب حضرات باقی دیگر لوگوں کے پاس آ گئے، ان لوگوں نے باقی لوگوں میں یہ اعلان کیا کہ یہ ہمارے نبی، جو نبی رحمت ہیں، اس کے بعد انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے بارے میں باقی لوگوں کو بھی بتایا تو ان سب نے بلند آواز میں پکار کر کہا: اللہ تعالیٰ ہمیں آپ پر فدا کرے، آپ ہمیں بھی ان میں شامل کریں، جن کی آپ قیامت کے دن شفاعت کریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ بلند آواز میں پکار کر یہ فرمایا: ”میں اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا کر اور جو سن رہا ہے، اُسے بھی گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں: کہ میری شفاعت ہر اس شخص کو نصیب ہو گی، جو ایسی حالت میں مرے گا کہ وہ کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن قرہ بن حبیب ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18496]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1417)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1417»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18497
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عُقَيْلٍ قَالَ: انْطَلَقْتُ فِي وَفْدٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَيْنَاهُ فَأَنَخْنَا بِالْبَابِ، وَمَا فِي النَّاسِ أَبْغَضُ إِلَيْنَا مِنْ رَجُلٍ نَلِجُ عَلَيْهِ، فَمَا خَرَجْنَا حَتَّى مَا كَانَ فِي النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْنَا مِنْ رَجُلٍ دَخَلْنَا عَلَيْهِ، فَقَالَ قَائِلٌ مِنَّا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا سَأَلْتَ رَبَّكَ مُلْكًا كَمُلْكِ سُلَيْمَانَ؟ قَالَ: فَضَحِكَ ثُمَّ قَالَ:" فَلَعَلَّ لِصَاحِبِكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَفْضَلُ مِنْ مُلْكِ سُلَيْمَانَ، إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَبْعَثْ نَبِيًّا إِلَّا أَعْطَاهُ دَعْوَةً، مِنْهُمْ مَنِ اتَّخَذَ بِهَا دُنْيَاهُ فَأُعْطِيَهَا، وَمِنْهُمْ مَنْ دَعَا بِهَا عَلَى قَوْمِهِ إِذْ عَصَوْهُ فَأُهْلِكُوا بِهَا، وَإِنَّ اللَّهَ أَعْطَانِي دَعْوَةً فَاخْتَبَأْتُهَا عِنْدَ رَبِّي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابوعقیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک وفد کے ہمراہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، ہم آپ کے پاس آئے، ہم نے آپ کے دروازے پر سواریاں باندھیں، اس وقت میرے نزدیک آپ سب سے ناپسندیدہ فرد تھے، جب میں آپ کے پاس جانے لگا تھا، لیکن جب ہم آپ کے پاس سے اٹھے تو آپ ہمارے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ فرد تھے، ہم میں سے کسی نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اپنے پروردگار سے ایسی بادشاہی کیوں نہیں مانگتے جس طرح سیدنا سلیمان علیہ السلام کی بادشاہی تھی، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”ہو سکتا ہے تمہارے آقا کے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں وہ چیز ہو جو سیدنا سلیمان علیہ السلام کی بادشاہی سے زیادہ فضیلت رکھتی ہو، اللہ تعالیٰ نے جس بھی نبی کو مبعوث کیا اُسے ایک مخصوص دعا کا اختیار دیا، ان انبیاء میں سے کسی نے اس مخصوص دعا کے ذریعے کوئی دنیاوی نتیجہ حاصل کرنا چاہا تو وہ انہیں دے دیا گیا، اُن میں سے کسی نے اس مخصوص دعا کو اپنی قوم کے خلاف استعمال کیا جب اس قوم نے ان کی نافرمانی کی تھی، تو اس دعا کی وجہ سے انھیں ہلاکت کا شکار کر دیا گیا، اللہ تعالیٰ نے مجھے بھی ایک مخصوص دعا کا اختیار دیا تو میں نے وہ قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لیے اپنے پروردگار کے پاس سنبھال کے رکھوا دی۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18497]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3459)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18498
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ نَبِيٍّ قَدْ أُعْطِيَ عَطِيَّةً فَتَنَجَّزَهَا، وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ عَطِيَّتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ لِكَثْرَةِ طُرُقِهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نبی کو ایک (ایک مخصوص دعا کے طور پر) مخصوص عطیہ دیا گیا اور ہر نبی نے اس دعا کے نتیجے کو اختیار کر لیا، البتہ میں نے اپنے مخصوص عطیہ کو اپنی امت کی شفاعت کے لیے سنبھال کے رکھ لیا۔“
یہ روایت امام بزاز، امام ابویعلیٰ اور امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے کیونکہ اس کے طریق بکثرت ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18498]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3458)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10764»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18499
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ أَحَدٌ قَبْلِي: جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُورًا وَمَسْجِدًا، وَأُحِلَّتْ لِي الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِنَبِيٍّ كَانَ قَبْلِي، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ عَلَى عَدُوِّي، وَبُعِثْتُ إِلَى كُلِّ أَحْمَرَ وَأَسْوَدَ، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ وَهِيَ نَائِلَةٌ مِنْ أُمَّتِي مَنْ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مُجَاهِدًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي ذَرٍّ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے پانچ چیزیں عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو عطا نہیں کی گئی ہیں، میرے لیے روئے زمین کو طہارت کے حصول کا ذریعہ اور نماز ادا کرنے کی جگہ قرار دے دیا گیا، میرے لیے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا جو مجھ سے پہلے کسی نبی کے لیے حلال نہیں ہوا، میرے دشمن کے خلاف ایک ماہ کی مسافت سے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی۔“ مجھے ہر سرخ فام اور سیاہ فام (یعنی تمام بنی نوع انسان) کی طرف مبعوث کیا گیا اور مجھے شفاعت عطا کی گئی اور وہ میری امت کے ہر اُس فرد کو نصیب ہو گی جو ایسی حالت میں مرے گا کہ وہ کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک قرار نہ دیتا ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا یہ حصہ نقل کیا ہے: ”میرے لیے تمام روئے زمین کو طہارت کے حصول کا ذریعہ اور نماز ادا کرنے کی جگہ بنا دیا گیا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یہ ہے کہ مجاہد نامی راوی نے ”سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18499]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3461)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18500
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُعْطِيْتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ نَبِيٌّ قَبْلِي، بُعِثْتُ إِلَى الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ، وَكَانَ مَنْ قَبْلِي يُبْعَثُ إِلَى قَوْمِهِ، وَجُعِلَتْ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا، وَنُصِرْتُ بِالْرُعْبِ أَمَامِي مَسِيرَةَ شَهْرٍ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ قَبْلِي، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ فَأَخَّرْتَهَا لِأُمَّتِي فِهِيَ نَائِلَةٌ مَنْ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ حَسَنَيْنِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي التَّيَمُّمِ، وَطُرُقٌ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ فِي عُمُومِ بَعْثَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے پانچ چیزیں عطا کی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئی ہیں، مجھے سرخ فام اور سیاہ فام (یعنی تمام بنی نوع انسان) کی طرف مبعوث کیا گیا، مجھ سے پہلے کے (انبیاء) کو ان کی مخصوص قوم کی طرف مبعوث کیا جاتا تھا، میرے لیے روئے زمین کو نماز ادا کرنے کی جگہ اور طہارت کے حصول کا ذریعہ قرار دیا گیا اور ایک ماہ کی مسافت سے میرے سامنے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، میرے لیے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا جو مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہیں ہوا اور مجھے شفاعت عطا کی گئی، جسے میں نے اپنی امت کے لیے مؤخر کر دیا تو وہ ہر اس شخص کو نصیب ہو گی جو کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک قرار نہ دیتا ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے دو حسن اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس حدیث کے مختلف طرق تیمم کے متعلق باب میں گزر چکے ہیں اور کچھ طرق نبوت کی علامات سے متعلق کتاب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی عمومیت سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18500]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3460)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 2467، وأخرجه مسند البزار برقم: 4077، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3640»

الحكم على الحديث:
إسناداہ حسنان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18501
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُ مَا تَعْمَلُ أُمَّتِي بَعْدِي، فَاخْتَرْتُ لَهُمُ الشَّفَاعَةَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے دیکھا کہ میرے بعد میری امت کیا عمل کرے گی (یا میری امت جو عمل کرے گی) تو میں نے قیامت کے دن ان کے لئے شفاعت کو اختیار کر لیا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس روایت کے مختلف طرق کتاب الفتن میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18501]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6949)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6437/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
25. بَابٌ مِنْهُ فِي الشَّفَاعَةِ .
شفاعت کا مزید بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18502
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَزَالُ الرَّجُلُ يَسْأَلُ النَّاسَ حَتَّى يَأْتِيَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَيْسَ فِي وَجْهِهِ مِزْعَةُ لَحْمٍ". وَقَالَ:" إِنَّ الشَّمْسَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَدْنُو حَتَّى يَبْلُغَ الْعَرَقُ نِصْفَ الْأُذُنِ، فَبَيْنَا هُمْ كَذَلِكَ اسْتَغَاثُوا بِآدَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقُولُ: لَسْتُ بِصَاحِبِ ذَاكَ، ثُمَّ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقُولُ كَذَلِكَ، ثُمَّ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَشْفَعُ فَيَقْضِي اللَّهُ بَيْنَ الْخَلْقِ، فَيَمْشِي حَتَّى يَأْخُذَ بِحَلْقَةِ الْجَنَّةِ، فَيَوْمَئِذٍ يَبْعَثُهُ اللَّهُ مَقَامًا مَحْمُودًا يَحْمَدُهُ أَهْلُ الْجَمْعِ كُلُّهُمْ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ مِنْ قَوْلِهِ:" فَيَقْضِي اللَّهُ بَيْنَ الْخَلْقِ إِلَى آخِرِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ مُطَّلِبِ بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَالِحٍ، وَكِلَاهُمَا قَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفٍ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی شخص لوگوں سے مسلسل مانگتا رہے گا یہاں تک کہ جب وہ قیامت کے دن آئے گا تو اس کے چہرے پر گوشت کا کوئی ٹکڑا نہیں ہو گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن سورج قریب آ جائے گا، یہاں تک کہ پسینہ نصف کان تک پہنچ رہا ہو گا، لوگ اسی حالت میں ہوں گے، اسی دوران وہ سیدنا آدم علیہ السلام سے مدد چاہیں گے تو وہ کہیں گے: میں اس کا متعلقہ فرد نہیں ہوں، پھر وہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام (سے مدد چاہیں گے) تو وہ بھی یہی کہیں گے، پھر وہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم (سے مدد چاہیں گے) تو وہ شفاعت کریں گے، تو اللہ تعالیٰ مخلوق کے درمیان فیصلہ کرے گا، پھر سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم چلتے ہوئے جائیں گے، یہاں تک کہ وہ جنت کے حلقے (یعنی دروازے کی کنڈی) کو پکڑ لیں گے، اس دن اللہ تعالیٰ انہیں ”مقام محمود“ پر فائز کرے گا جس کے حوالے سے تمام اہل محشر ان کی تعریف کریں گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ مذکور ہے جو یہ الفاظ ہیں: ”تو اللہ تعالیٰ مخلوق کے درمیان فیصلہ کرے گا۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد سے لے کر آخر تک کے الفاظ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مطلب بن شعیب کے حوالے سے عبداللہ بن صالح سے نقل کی ہے اور ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے، اگرچہ ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18502]
تخریج الحدیث: «أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1017»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18503
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: تُعْطَى الشَّمْسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَرَّ عَشْرِ سِنِينَ، ثُمَّ تُدْنَى مِنْ جَمَاجِمِ النَّاسِ. قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
قَالَ: فَيَأْتُونَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقُولُونَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَنْتَ الَّذِي فَتَحَ اللَّهُ بِكَ، وَغَفَرَ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ، وَقَدْ تَرَى مَا نَحْنُ فِيهِ فَاشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ، فَيَقُولُ:" أَنَا صَاحِبُكُمْ". فَيَخْرُجُ يَحُوشُ النَّاسَ حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى بَابِ الْجَنَّةِ، فَيَأْخُذُ بِحَلْقَةٍ فِي الْبَابِ مِنْ ذَهَبٍ فَيَقْرَعُ الْبَابَ، فَيَقُولُ: مَنْ هَذَا؟ فَيَقُولُ:" مُحَمَّدٌ". فَيُفْتَحُ لَهُ حَتَّى يَقُومَ بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَيَسْجُدُ، فَيُنَادَى: ارْفَعْ رَأْسَكَ، سَلْ تُعْطَهْ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ. فَذَلِكَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قیامت کے دن سورج کو دس سال کی گرمی دے دی جائے گی، پھر وہ لوگوں کے سروں کے قریب آ جائے گا، راوی کہتے ہیں اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے جس میں آگے چل کر وہ بیان کرتے ہیں: ”پھر لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں گے اور یہ کہیں گے: اے اللہ کے نبی! آپ وہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو فتح عطا کی، آپ کے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دی، ہم جس صورتحال کا شکار ہیں، آپ اُسے ملاحظہ کر رہے ہیں، تو آپ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں ہماری شفاعت کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمائیں گے: تمہارا متعلقہ فرد ہوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں کو ساتھ لے کر روانہ ہوں گے، یہاں تک کہ آپ جنت کے دروازے کے پاس آ جائیں گے، آپ دروازے کی کنڈی کو پکڑیں گے، جو سونے کی بنی ہوئی ہو گی اور اس کے ذریعے دروازہ کھٹکھٹائیں گے (اندر سے دربان فرشتہ) دریافت کرے گا: کون ہے؟ آپ فرمائیں گے: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تو آپ کے لئے قیامت کے دن اس کو کھول دیا جائے گا، یہاں تک کہ آپ اللہ تعالیٰ کے سامنے آئیں گے اور سجدے میں چلے جائیں گے تو پروردگار فرمائے گا: تم اپنا سر اٹھاؤ، تو مانگو تمھیں دیا جائے گا، تم شفاعت کرو تمھاری شفاعت قبول ہو گی (سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا:) یہ ”مقام محمود“ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18503]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6117)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6117، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7704، 7763/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18504
وَعَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَخْطُبُ عَلَى مِنْبَرِ الْبَصْرَةِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ إِلَّا وَلَهُ دَعْوَةٌ قَدْ تَنَجَّزَهَا فِي الدُّنْيَا، وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَأَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ وَلَا فَخْرَ، وَأَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْهُ الْأَرْضُ وَلَا فَخْرَ، بِيَدِي لِوَاءُ الْحَمْدِ، آدَمُ وَمَنْ دُونَهُ تَحْتَ لِوَائِي وَلَا فَخْرَ، وَيَطُولُ يَوْمُ الْقِيَامَةِ عَلَى النَّاسِ، وَيَشْتَدُّ حَتَّى يَقُولَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى آدَمَ أَبِي الْبَشَرِ يَشْفَعُ لَنَا إِلَى رَبِّنَا فَيَقْضِي بَيْنَنَا، فَيَنْطَلِقُونَ إِلَى آدَمَ فَيَقُولُونَ: يَا آدَمُ، اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ فَلْيَقْضِ بَيْنَنَا، فَيَقُولُ آدَمُ: لَسْتُ هُنَاكَ، أُخْرِجْتُ مِنَ الْجَنَّةِ بِخَطِيئَتِي، وَإِنَّهُ لَا يُهِمُّنِي الْيَوْمَ إِلَّا نَفْسِي، وَلَكِنِ ائْتُوا نُوحًا. فَيَأْتُونَ نُوحًا فَيَقُولُونَ: يَا نُوحُ، اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ فَيَقْضِي بَيْنَنَا، فَيَقُولُ: لَسْتُ هُنَاكُمْ، إِنِّي دَعَوْتُ دَعْوَةً أَغْرَقَتْ أَهْلَ الْأَرْضِ، وَإِنَّهُ لَا يُهِمُّنِي الْيَوْمَ إِلَّا نَفْسِي، وَلَكِنِ ائْتُوا إِبْرَاهِيمَ خَلِيلَ الرَّحْمَنِ. فَيَأْتُونَ إِبْرَاهِيمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَيَقُولُونَ: يَا إِبْرَاهِيمُ، اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ فَلْيَقْضِ بَيْنَنَا، فَيَقُولُ: لَسْتُ هُنَاكُمْ، إِنِّي كَذَبْتُ فِي الْإِسْلَامِ ثَلَاثَ كَذَبَاتٍ" - قَوْلُهُ: إِنِّي سَقِيمٌ، وَقَوْلُهُ: بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا،" وَاللَّهِ مَا أَرَادَ بِهِنَّ إِلَّا عِزَّةً لِدِينِ اللَّهِ". -" وَإِنَّهُ لَا يُهِمُّنِي الْيَوْمَ إِلَّا نَفْسِي، وَلَكِنِ ائْتُوا مُوسَى عَبْدًا اصْطَفَاهُ اللَّهُ بِرِسَالَتِهِ وَكَلَّمَهُ. فَيَأْتُونَ مُوسَى فَيَقُولُونَ: يَا مُوسَى، اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ فَلْيَقْضِ بَيْنَنَا، فَيَقُولُ: إِنِّي لَسْتُ هُنَاكُمْ، إِنِّي قَتَلْتُ نَفْسًا، وَإِنَّهُ لَا يُهِمُّنِي الْيَوْمَ إِلَّا نَفْسِي، وَلَكِنِ ائْتُوا عِيسَى رُوحَ اللَّهِ وَكَلِمَتَهُ. فَيَأْتُونَ عِيسَى فَيَقُولُونَ: يَا عِيسَى، اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ فَلْيَقْضِ بَيْنَنَا، فَيَقُولُ: إِنِّي لَسْتُ هُنَاكُمْ، إِنِّي اتَّخَذْتُ إِلَهًا مِنْ دُونِ اللَّهِ، وَإِنَّهُ لَا يُهِمُّنِي الْيَوْمَ إِلَّا نَفْسِي، أَرَأَيْتُمْ لَوْ كَانَ مَتَاعٌ فِي وِعَاءٍ مَخْتُومٍ، أَكَانَ يُقْدَرُ عَلَى مَا فِيهِ حَتَّى يُفَضَّ الْخَاتَمُ؟ فَيَقُولُونَ: لَا. فَيَقُولُ: إِنَّ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَقَدْ حَضَرَ، وَقَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ. فَيَأْتُونِي فَيَقُولُونَ: يَا مُحَمَّدُ، اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ فَلْيَقْضِ بَيْنَنَا، فَأَقُولُ: أَنَا لَهَا حَتَّى يَأْذَنَ اللَّهُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَرْضَى، فَإِذَا أَرَادَ اللَّهَ أَنْ يَقْضِيَ بَيْنَ خَلْقِهِ نَادَى مُنَادٍ: أَيْنَ أَحْمَدُ وَأُمَّتُهُ؟ أَيْنَ أَحْمَدُ وَأُمَّتُهُ؟ فَيَجِيئُونَ، فَنَحْنُ الْأَوَّلُونَ وَالْآخِرُونَ، آخِرُ مَنْ يُبْعَثُ، وَآخِرُ مَنْ يُحَاسَبُ، فَتُفْرِجُ لَنَا الْأُمَمُ عَنْ طَرِيقِنَا، فَنَمْضِي غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنْ آثَارِ الطُّهُورِ، فَتَقُولُ الْأُمَمُ: كَادَتْ هَذِهِ الْأُمَّةُ أَنْ تَكُونَ أَنْبِيَاءَ كُلَّهَا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَزَادَ أَحْمَدُ:" فَآتِي بَابَ الْجَنَّةِ، فَآخُذُ بِحَلْقَةِ الْبَابِ فَأَقْرَعُ [ الْبَابَ ] ، فَيُقَالُ: مَنْ [ أَنْتَ ] ؟ فَأَقُولُ: [ أَنَا ] مُحَمَّدٌ [ فَيُفْتَحُ لِي ] ، فَآتِي رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَى كُرْسِيِّهِ أَوْ سَرِيرِهِ - شَكَّ حَمَّادٌ - فَأَخِرُّ لَهُ سَاجِدًا فَأَحْمَدُهُ بِمَحَامِدَ لَمْ يَحْمَدْهُ بِهَا أَحَدٌ قَبْلِي، وَلَمْ يَحْمَدْهُ بِهَا أَحَدٌ بَعْدِي، فَيُقَالُ: يَا مُحَمَّدُ، ارْفَعْ رَأْسَكَ وَسَلْ تُعْطَهْ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، [ فَأَرْفَعُ رَأْسِي ] فَأَقُولُ: أَيْ رَبِّ، أُمَّتِي! أُمَّتِي! فَيَقُولُ: أَخْرِجْ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ كَذَا وَكَذَا - لَمْ يَحْفَظْ حَمَّادٌ - ثُمَّ أَعُودُ فَأَسْجُدُ، فَأَقُولُ مَا قُلْتُ، فَيُقَالُ: ارْفَعْ رَأْسَكَ، وَقُلْ تُسْمَعْ [ وَسَلْ تُعْطَهْ ] ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، فَأَقُولُ: أَيْ رَبِّ، أُمَّتِي! أُمَّتِي! فَيُقَالُ: أَخْرِجْ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ كَذَا وَكَذَا دُونَ الْأَوَّلِ، ثُمَّ أَعُودُ فَأَسْجُدُ فَأَقُولُ مِثْلَ ذَلِكَ فَيُقَالُ: ارْفَعْ رَأْسَكَ، وَقُلْ تُسْمَعْ، وَسَلْ تُعْطَهْ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، فَأَقُولُ: أَيْ رَبِّ، أُمَّتِي! أُمَّتِي! فَيُقَالُ: أَخْرِجْ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ كَذَا وَكَذَا دُونَ ذَلِكَ.
ابونضرہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو بصرہ کے منبر پر خطبہ دینے کے دوران یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نبی کے لئے ایک مخصوص دعا تھی جسے اس نے دنیا میں مخصوص نتیجے کے حصول کے لیے استعمال کر لیا اور میں نے اپنی مخصوص دعا کو قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لیے سنبھال کے رکھ لیا ہے، میں اولاد آدم کا سردار ہوں اور یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا (قیامت کے دن) سب سے پہلے میرے لئے زمین کو شق کیا جائے گا اور یہ فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا، میرے ہاتھ میں ”لواء الحمد“ ہو گا، سیدنا آدم علیہ السلام اور ان کے علاوہ سب میرے جھنڈے کے نیچے ہوں گے اور یہ فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا۔ قیامت کا دن لوگوں کے لئے طویل اور مشکل کا باعث ہو گا یہاں تک کہ وہ ایک دوسرے سے یہ کہیں گے: تم ہمارے ساتھ سیدنا آدم علیہ السلام کے پاس چلو جو بنی نوع انسان کے جد امجد ہیں، تاکہ وہ ہمارے پروردگار کی بارگاہ میں ہماری شفاعت کریں اور وہ پروردگار ہمارے درمیان فیصلہ کر دے، وہ لوگ سیدنا آدم علیہ السلام کے پاس جائیں گے اور یہ کہیں گے: اے سیدنا آدم! آپ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں ہماری شفاعت کیجئے تاکہ وہ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے، تو سیدنا آدم علیہ السلام کہیں گے، میں یہ نہیں کر سکتا، کیونکہ میری خطا کی وجہ سے مجھے جنت سے نکالا گیا تھا، تو آج مجھے صرف اپنی ذات کے حوالے سے پریشانی ہے، تم لوگ سیدنا نوح علیہ السلام کے پاس جاؤ، لوگ سیدنا نوح علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور یہ کہیں گے: اے سیدنا نوح (علیہ السلام)! آپ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں ہماری شفاعت کیجئے کہ وہ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے، تو سیدنا نوح علیہ السلام کہیں گے: میں یہ نہیں کر سکتا کیونکہ میں نے ایک دعا کی تھی، جس کی وجہ سے تمام اہل زمین ڈوب گئے، تو آج مجھے صرف اپنی ذات کی فکر ہے، تم لوگ سیدنا ابراہیم خلیل الرحمن علیہ السلام کے پاس جاؤ! وہ لوگ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور یہ کہیں گے: اے سیدنا ابراہیم (علیہ السلام)! آپ اپنے پروردگار کے سامنے ہماری شفاعت کیجئے تاکہ وہ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے، سیدنا ابراہیم علیہ السلام کہیں گے: میں یہ نہیں کر سکتا، میں نے اسلام میں تین مرتبہ ذومعنی باتیں کی تھیں (شاید راوی کہتے ہیں: ایک بات تو ان کا یہ کہنا ہے کہ میں بیمار ہوں، ایک بات ان کا یہ کہنا ہے: بلکہ ان میں سے بڑے نے یہ کیا ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اللہ کی قسم! انہوں نے ان ذومعنی باتوں کے ذریعے مراد صرف اللہ کے دین کا غلبہ لیا تھا (سیدنا ابراہیم علیہ السلام کہیں گے:) آج مجھے صرف اپنی فکر ہے، تم لوگ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ جو ایسے بندے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی رسالت کے لئے منتخب کیا اور ان کے ساتھ کلام کیا، لوگ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور یہ کہیں گے: اے سیدنا موسیٰ (علیہ السلام)! آپ اپنے پروردگار کے سامنے ہماری شفاعت کیجئے کہ وہ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے، سیدنا موسیٰ علیہ السلام کہیں گے: میں یہ نہیں کر سکتا کیونکہ میں نے ایک شخص کو قتل کیا تھا، تو آج مجھے صرف اپنی فکر ہے، تم لوگ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ جو اللہ کی روح اور اس کا کلمہ ہیں، وہ لوگ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور یہ کہیں گے: اے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام! آپ اپنے پروردگار کے سامنے ہماری شفاعت کیجئے کہ وہ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے تو سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کہیں گے: میں یہ نہیں کر سکتا، مجھے اللہ کو چھوڑ کر معبود بنا لیا گیا تھا، تو آج مجھے صرف اپنی فکر ہے، اس بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ اگر کوئی ایسا سامان ہو جو مہر بند ہو اور وہ کسی ایسے برتن میں ہو جس پر مہر لگائی گئی ہو تو کیا اس سامان کو نکالا جا سکتا ہے، جب تک مہر کو توڑا نہ جائے؟ لوگ جواب دیں گے: جی نہیں! تو سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کہیں گے: سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) خاتم النبیین ہیں، وہ موجود ہیں، اللہ تعالیٰ نے ان کے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دی ہوئی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو وہ لوگ میرے پاس آئیں گے اور یہ کہیں گے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ اپنے پروردگار کے سامنے ہماری شفاعت کیجئے کہ وہ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے، تو میں یہ کہوں گا: میں اس کام کے لیے ہوں، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ جس کو چاہے گا اور جس سے راضی ہو گا، اُسے اجازت دے گا۔ جب اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے درمیان فیصلہ کرنے کا ارادہ کرے گا تو ایک منادی پکار کر یہ کہے گا: سیدنا أحمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کی امت کہاں ہے؟ سیدنا أحمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کی امت کہاں ہیں؟ تو وہ لوگ آئیں گے، ہم پہلے والے ہیں اور آخر والے ہیں، ہم آخر میں مبعوث ہونے والے ہیں اور وہ لوگ ہیں جن سے آخر میں حساب لیا جائے گا، تو دیگر امتیں ہمارے لئے راستہ چھوڑ دیں گی اور ہم چلتے ہوئے جائیں گے، طہارت کے آثار کی وجہ سے ہماری پیشانیاں چمک رہی ہوں گی، دوسری امتیں یہ کہیں گی: قریب تھا کہ یہ پوری کی پوری امت انبیاء ہوتی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے ان دونوں کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، امام أحمد نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”ہم جنت کے دروازے پر آئیں گے، میں دروازے کی کنڈی پکڑوں گا اور دروازہ کھٹکھٹاؤں گا، تو کہا: جائے گا: آپ کون ہیں؟ تو میں جواب دوں گا: میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہوں، تو میرے لئے دروازہ کھول دیا جائے گا، میں اپنے پروردگار کی بارگاہ میں آؤں گا جو اپنی کرسی پر۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:)۔ اپنے پلنگ پر ہو گا، میں اس کے سامنے سجدے میں گر جاؤں گا اور ایسے کلمات کے ہمراہ اس کی حمد بیان کروں گا کہ اس جیسے کلمات کے ذریعے مجھ سے پہلے کسی نے اس کی حمد بیان نہیں کی ہو گی اور ان کلمات کے ذریعے کوئی میرے بعد اس کی حمد بیان نہیں کرے گا، پھر یہ کہا: جائے گا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! تم اپنا سر اٹھاؤ، تو مانگو، تمھیں دیا جائے گا، تم شفاعت کرو، تمھاری شفاعت قبول ہو گی، تو میں اپنا سر اٹھاؤں گا اور میں یہ کہوں گا: اے میرے پروردگار! میری امت، میری امت، تو پروردگار فرمائے گا: تم اس شخص کو نکال دو جس کے دل میں یہ یہ ہو۔ (یہاں روایت کے الفاظ حماد نامی راوی کو یاد نہیں رہے)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر میں واپس آؤں گا اور سجدے میں چلا جاؤں گا، پھر میں کچھ کلمات پڑھوں گا تو یہ کہا: جائے گا: تم اپنا سر اٹھاؤ، تم کہو سنا جائے گا، تم مانگو تمھیں دیا جائے گا، تم شفاعت کرو تمھاری شفاعت قبول کی جائے گی، تو میں یہ کہوں گا: اے میرے پروردگار! میری امت، میری امت، تو یہ کہا: جائے گا: تم اس کو نکال دو، جس کے دل میں یہ اور یہ ہو، یہ مقدار پہلے والی سے کم ہو گی، پھر میں دوبارہ آؤں گا اور سجدے میں چلا جاؤں گا اس کی مانند کلمات پڑھوں گا تو یہ کہا: جائے گا: تم اپنا سر اٹھاؤ اور تم کہو، تمہاری بات کو سنا جائے گا، تم مانگو تمھیں دیا جائے گا، تم شفاعت کرو تمھاری شفاعت قبول ہو گی، تو میں کہوں گا: اے میرے پروردگار! میری امت، میری امت، تو یہ کہا: جائے گا: تم اُس کو نکال لو، جس کے دل میں یہ اور یہ ہو، یہ مقدار پہلی والی سے بھی کم ہو گی۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18504]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2328) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12777) اخرجه احمد فى المسند (2546)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2542، 9340، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7758/3، وأخرجه صحيح البخاري برقم: 3162، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 194، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2434، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1140، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8775»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں