الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَحَلْقَةٌ مِنْ فِضَّةٍ، فَيَسْتَقْبِلُنِي النُّورُ الْأَكْبَرُ، فَأَخِرُّ سَاجِدًا، فَأُلْقِي مِنَ الثَّنَاءِ عَلَى اللَّهِ مَا لَمْ يُلْقِ أَحَدٌ قَبْلِي، فَيُقَالُ لِي: ارْفَعْ رَأْسَكَ، سَلْ تُعْطَهْ، وَقُلْ تُسْمَعْ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ . فَأَقُولُ: أُمَّتِي، فَيُقَالُ [ لِي ]: لَكَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ شُعَيْرَةٍ مِنْ إِيمَانٍ " . قَالَ: " ثُمَّ أَسْجُدُ الثَّانِيَةَ " . قَالَ: " ثُمَّ أُلْقِي مِثْلَ ذَلِكَ، وَيُقَالُ لِي مِثْلُ ذَلِكَ، وَأَقُولُ: أُمَّتِي! فَيُقَالُ: لَكَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ . ثُمَّ أَسْجُدُ الثَّالِثَةَ، فَيُقَالُ لِي مِثْلُ ذَلِكَ، ثُمَّ أَرْفَعُ رَأْسِي فَأَقُولُ: أُمَّتِي، فَيُقَالُ [ لِي ]: لَكَ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصًا " . قُلْتُ: لِأَنَسٍ أَحَادِيثُ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ .
شفاعت کا مزید بیان
حدیث نمبر: 18525
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى مُعَاوِيَةَ فَإِذَا رَجُلٌ يَتَكَلَّمُ، فَقَالَ بُرَيْدَةُ: يَا مُعَاوِيَةُ، أَتَأْذَنُ لِي فِي الْكَلَامِ؟ قَالَ: نَعَمْ. وَهُوَ يَرَى أَنَّهُ يَتَكَلَّمُ بِمِثْلِ مَا قَالَ الْآخَرُ، فَقَالَ بُرَيْدَةُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أُشَفَّعَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَدَدَ مَا فِي الْأَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ وَمَدَرَةٍ". قَالَ: فَتَرْجُوهَا أَنْتَ يَا مُعَاوِيَةُ وَلَا يَرْجُوهَا عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -؟ رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ كَثِيرٍ فِي أَبِي إِسْرَائِيلَ الْمُلَائِيِّ..
سیدنا بریده رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو وہاں ایک شخص کلام کر رہا تھا، سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے سیدنا معاویہ! کیا آپ مجھے کلام کرنے کی اجازت دیں گے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! وہ یہ سمجھے کہ یہ بھی اسی طرح کلام کریں گے جس طرح دوسرا شخص کر رہا تھا، سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مجھے یہ امید ہے کہ میں قیامت کے دن اتنی تعداد میں لوگوں کی شفاعت کروں گا جتنے زمین میں درخت اور پتھر (یا ڈھیلے ہیں)۔“ سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے معاویہ! آپ کو اس (شفاعت) کی امید ہو گی، تو کیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اس کی امید نہیں ہو گی؟
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ابواسرائیل ملائی نامی راوی میں بہت زیادہ ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18525]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ابواسرائیل ملائی نامی راوی میں بہت زیادہ ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18525]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (347/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22434»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18526
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَكَثِيرٌ الْحَجَرُ وَالشَّجَرُ؟". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، قُلْنَا: نَعَمْ. قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَشَفَاعَتِي أَكْثَرُ مِنَ الْحَجَرِ وَالشَّجَرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریده رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کیا پتھر اور درخت بکثرت ہیں؟ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، تو ہم نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میری شفاعت پتھروں اور درختوں سے زیادہ تعداد میں (لوگوں کے لیے) ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سہل بن عبداللہ بن بریدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18526]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سہل بن عبداللہ بن بریدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18526]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18527
وَعَنْ أُنَيْسٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنِّي لَأُشَفَّعُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي كُلِّ شَيْءٍ مِمَّا عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ مِنْ حَجَرٍ وَمَدَرٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو صَاحِبُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ، وَيُعْرَفُ بِالْقِلَّوْرِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا انیس انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن میں ہر اس چیز (کی تعداد جتنے افراد) کی شفاعت کروں گا جو چیز روئے زمین پر موجود ہے، جس کا تعلق درختوں اور پتھروں سے ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عمرو ہے جو علی بن مدینی کا شاگرد ہے اور قلوری کے نام سے معروف ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18527]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عمرو ہے جو علی بن مدینی کا شاگرد ہے اور قلوری کے نام سے معروف ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18527]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5356»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18528
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي آتِي بَابَ جَهَنَّمَ فَأَضْرِبُ بَابَهَا فَيُفْتَحُ لِي، فَأَدْخُلُهَا فَأَحْمَدُ اللَّهَ مَحَامِدَ مَا حَمِدَهُ أَحَدٌ قَبْلِي مِثْلَهَا، وَلَا يَحْمَدُهُ أَحَدٌ بَعْدِي، ثُمَّ أُخْرِجُ مِنْهَا مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصًا، فَيَقُومُ إِلَيَّ أُنَاسٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَيَنْتَسِبُونَ لِي، فَأَعْرِفُ نَسَبَهُمْ وَلَا أَعْرِفُ وُجُوهَهُمْ، وَأَتْرُكُهُمْ فِي النَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ: عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيِّ، وَفِيهِ لِينٌ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جہنم کے دروازے کے پاس آؤں گا اور اس کے دروازے کو کھٹکھٹاؤں گا، وہ میرے لئے کھول دیا جائے گا، میں اُس میں داخل ہو جاؤں گا، پھر میں اللہ تعالیٰ کی ایسی حمد بیان کروں گا کہ اللہ تعالیٰ کی اس طرح سے حمد، مجھ سے پہلے کسی نے بیان نہیں کی ہو گی، اور نہ ہی میرے بعد کوئی اس طرح حمد بیان کرے گا، پھر میں وہاں سے ہر اس شخص کو نکالوں گا جس نے اخلاص کے ساتھ لا الہ الا اللہ پڑھا ہو گا، پھر قریش کے کچھ لوگ میرے سامنے کھڑے ہوں گے، وہ میرے سامنے اپنا نسب بیان کریں گے، میں ان کے نسب کو پہچان لوں گا، لیکن میں ان کے چہروں کو نہیں پہچانوں گا اور میں انہیں جہنم میں چھوڑ دوں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے انہوں نے اپنے استاد علی بن سعید رازی کے حوالے سے اس کو نقل کیا ہے جس میں کمزوری پائی جاتی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18528]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے انہوں نے اپنے استاد علی بن سعید رازی کے حوالے سے اس کو نقل کیا ہے جس میں کمزوری پائی جاتی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18528]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3857»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18529
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَفْتَقِدُ أَهْلُ الْجَنَّةِ نَاسًا كَانُوا يَعْرِفُونَهُمْ فِي الدُّنْيَا، فَيَأْتُونَ الْأَنْبِيَاءَ فَيَذْكُرُونَهُمْ فَيَشْفَعُونَ فِيهِمْ فَيُشَفَّعُونَ، يُقَالُ لَهُمُ: الطُّلَقَاءُ، وَكُلُّهُمْ طُلَقَاءُ يُصَبُّ عَلَيْهِمْ مَاءُ الْحَيَاةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جنت کچھ ایسے افراد کو غیر موجود پائیں گے جن سے وہ دنیا میں واقف تھے، وہ انبیاء کے پاس آئیں گے اور ان لوگوں کا ذکر کریں گے اور ان لوگوں کے بارے میں شفاعت کریں گے تو اُن کی شفاعت قبول کی جائے گی اور ان لوگوں کو ”طلقاء“ کہا: جائے گا وہ سب ”طلقاء“ ہوں گے، اُن پر آب حیات ڈالا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18529]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18529]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3068»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 18530
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ قَوْمٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ قَدْ عُذِّبُوا فِي النَّارِ بِرَحْمَةِ اللَّهِ، وَشَفَاعَةِ الشَّافِعِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں مسلمانوں کے کچھ لوگ داخل ہوں گے، جنہیں جہنم میں عذاب دیا جا رہا ہو گا وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وجہ سے اور شفاعت کرنے والوں کی شفاعت کی وجہ سے (جنت میں داخل ہوں گے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18530]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18530]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10509)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10509، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4565، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7780»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18531
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنَ النَّارِ، فَيُسَمَّوْنَ فِي الْجَنَّةِ الْجَهَنَّمِيِّينَ، فَيَدْعُونَ اللَّهَ أَنْ يُحَوِّلَ عَنْهُمْ ذَلِكَ الِاسْمَ، فَيَمْحُوهُ اللَّهُ عَنْهُمْ، فَإِذَا خَرَجُوا مِنَ النَّارِ نَبَتُوا كَمَا يَنْبُتُ الرِّيشُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کچھ لوگ جہنم سے نکلیں گے، جنت میں ان کا نام ”جہنمی“ رکھا جائے گا، وہ لوگ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں گے کہ ان کا یہ نام تبدیل کر دیا جائے، تو اللہ تعالیٰ ان کا یہ نام محو کر دے گا، جب وہ لوگ جہنم سے نکلیں گے تو وہ یوں اُگیں گے جس طرح پر اگتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق ہے اور وہ ضعیف۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18531]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق ہے اور وہ ضعیف۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18531]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (425/20)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5503»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18532
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ نَاسًا مِنْ أُمَّتِي يُعَذَّبُونَ بِذُنُوبِهِمْ، فَيَكُونُونَ فِي النَّارِ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَكُونُوا، ثُمَّ يُعَيِّرُهُمْ أَهْلُ الشِّرْكِ فَيَقُولُونَ: مَا نَرَى مَا كُنْتُمْ فِيهِ مِنْ تَصْدِيقِكُمْ، وَإِيمَانِكُمْ نَفَعَكُمْ؟ فَلَا يَبْقَى مُوَحِّدٌ إِلَّا أَخْرَجَهُ اللَّهُ". ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ". قُلْتُ: لِجَابِرٍ أَحَادِيثُ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ بَسَّامٍ الصَّيْرَفِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگوں کو ان کے گناہوں کی وجہ سے عذاب دیا جائے گا جب تک اللہ کو منظور ہو گا، وہ جہنم میں رہیں گے، پھر مشرکین انہیں عار دلاتے ہوئے یہ کہیں گے: تم لوگوں نے جو تصدیق کی تھی اور جو تمہارا ایمان تھا، ہمارا نہیں خیال کہ اس نے تمہیں کوئی فائدہ دیا ہے؟ تو اس وقت ہر موحد کو اللہ تعالیٰ (جہنم سے) نکال دے گا۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”جن لوگوں نے کفر کیا وہ یہ آرزو کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ احادیث ”صحیح“ میں مذکور ہیں، لیکن وہ اس سیاق کے بغیر ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف بسام صیرفی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18532]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف بسام صیرفی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18532]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5142»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18533
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ نَاسًا مِنْ أَهْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يَدْخُلُونَ النَّارَ بِذُنُوبِهِمْ، فَيَقُولُ لَهُمْ أَهْلُ اللَّاتِ وَالْعُزَّى: مَا أَغْنَى عَنْكُمْ قَوْلُكُمْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنْتُمْ مَعَنَا فِي النَّارِ؟ فَيَغْضَبُ اللَّهُ لَهُمْ، فَيُخْرِجُهُمْ (فَيَقْذِفُ بِهِمْ) فِي نَهْرِ الْحَيَاةِ، فَيَبْرَءُونَ مِنْ حَرْقِهِمْ كَمَا يَبْرَأُ الْقَمَرُ مِنْ كُسُوفِهِ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ فَيُسَمِّيهِمْ أَهْلُ الْجَنَّةِ: الْجَهَنَّمِيِّينَ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا أَنَسُ، سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ أَنَسٌ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ". أَنَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”لا الہ الا اللہ کے ماننے والوں میں سے کچھ لوگ جہنم میں اپنے گناہوں کی وجہ سے داخل ہوں گے، تو لات اور عزیٰ کے ماننے والے اُن سے یہ کہیں گے: تمہارا لا الہ الا اللہ کہنا، تمہارے کس کام آیا؟ جبکہ تم بھی ہمارے ساتھ جہنم میں ہو، اللہ تعالیٰ ان (یعنی گناہ گار اہل ایمان) کی خاطر غضبناک ہو گا اور انہیں (جہنم سے) نکال دے گا اور انہیں نہر حیات میں ڈالے گا، تو وہ جلنے کے اثر کے حوالے سے یوں ٹھیک ہو جائیں گے جس طرح چاند کا گرہن ختم ہوتا ہے، پھر وہ جنت میں داخل ہو جائیں گے، تو اہل جنت انہیں ”جہنمی“ کا نام دیں گے۔“ ایک شخص نے کہا: اے سیدنا انس! کیا آپ نے خود یہ (حدیث) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے؟ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص جانتے بوجھتے ہوئے میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے، وہ جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہے۔“ (پھر سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات فرماتے ہوئے سنا ہے (یعنی وہ حدیث جو اس سے پہلے بیان ہو چکی ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18533]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18533]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7289»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18534
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: أَخْرِجُوا مِنَ النَّارِ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ شَعِيرَةٍ مِنْ إِيمَانٍ، ثُمَّ يَقُولُ: أَخْرِجُوا مِنَ النَّارِ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلَةٍ مِنْ إِيمَانٍ، ثُمَّ يَقُولُ: وَعِزَّتِي وَجَلَالِي، لَا أَجْعَلُ مَنْ آمَنَ بِي سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ أَوْ لَيْلٍ كَمَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِي". قُلْتُ: لَهُ أَحَادِيثُ فِي الصَّحِيحِ فِي الشَّفَاعَةِ بِاخْتِصَارٍ عَنْ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ طَرِيفُ بْنُ شِهَابٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اس کو جہنم سے نکال دو! جس کے دل میں جو کے دانے کے وزن جتنا ایمان ہو، پھر وہ فرمائے گا: اس کو جہنم سے نکال دو جس کے دل میں رائی کے دانے کے وزن جتنا ایمان ہو، پھر وہ فرمائے گا: مجھے اپنی عزت اور اپنے جلال کی قسم ہے، جس شخص نے دن یا رات کی گھڑی بھر کے لیے مجھ پر ایمان رکھا ہو، میں اسے اس شخص کی مانند نہیں بناؤں گا، جس نے مجھ پر ایمان نہیں رکھا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں شفاعت کے بارے میں ایک حدیث منقول ہے جو اس سے مختصر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی طریف بن شہاب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18534]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی طریف بن شہاب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18534]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (875)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3988، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 842»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جِدّاً