الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ شَفَاعَةِ الصَّالِحِينَ .
نیک لوگوں کا شفاعت کرنا
حدیث نمبر: 18545
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ مِنْ أُمَّتِي لَمَنْ يَشْفَعُ لِأَكْثَرَ مِنْ رَبِيعَةَ وَمُضَرَ، وَإِنَّ مِنْ أُمَّتِي لَمَنْ يُعَظَّمُ لِلنَّارِ حَتَّى يَكُونَ رُكْنًا مِنْ أَرْكَانِهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری اُمت میں ایسا فرد بھی ہو گا جو ربیعہ اور مضر سے زیادہ تعداد میں لوگوں کی شفاعت کرے گا اور میری امت سے تعلق رکھنے والا ایسا فرد بھی ہو گا جو جہنم میں بڑا ہو گا یہاں تک کہ وہ جہنم کے ارکان میں سے ایک رکن ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18545]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18545]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (212/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17402»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18546
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَةِ رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي أَكْثَرُ مِنْ عَدَدِ مُضَرَ، وَيَشْفَعُ الرَّجُلُ فِي أَهْلِ بَيْتِهِ، وَيَشْفَعُ عَلَى قَدْرِ عَمَلِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي غَالِبٍ قَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے ایک شخص کی شفاعت کی وجہ سے مضر قبیلہ کے لوگوں کی تعداد سے زیادہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے، کوئی شخص اپنے اہل خانہ کے بارے میں شفاعت کرے گا، آدمی اپنے عمل کے حساب سے شفاعت کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوغالب کا معاملہ مختلف ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18546]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8059)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8059»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18547
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُعْرَضُ أَهْلُ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صُفُوفًا، فَيَمُرُّ بِهِمُ الْمُؤْمِنُونَ فَيَرَى الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ الرَّجُلَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ قَدْ عَرَفَهُ فِي الدُّنْيَا فَيَقُولُ: يَا فُلَانُ، أَمَا تَذْكُرُ يَوْمَ اسْتَغَثْتَنِي فِي حَاجَةِ كَذَا وَكَذَا؟". قَالَ:" فَيَذْكُرُ ذَلِكَ الْمُؤْمِنُ، فَيَعْرِفُهُ فَيَشْفَعُ لَهُ إِلَى رَبِّهِ فَيُشَفِّعُهُ فِيهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن اہل جہنم کو صفوں کی شکل میں پیش کیا جائے گا، مؤمنین اُن کے پاس سے گزریں گے تو اہل جہنم میں سے ایک شخص مؤمنین میں سے ایک شخص کو دیکھے گا، جس سے وہ دنیا میں واقف تھا اور یہ کہے گا: اے فلاں! کیا تمہیں یاد ہے؟ فلاں دن تم نے فلاں فلاں کام کے سلسلے میں مجھ سے مدد لی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو مؤمن کو وہ بات یاد آ جائے گی، وہ اُسے پہچان لے گا اور پھر وہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں اس کی شفاعت کرے گا تو اس شخص کے بارے میں اس کی شفاعت قبول ہو گی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18547]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18547]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4006)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6507»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
حدیث نمبر: 18548
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيَشْفَعُ لِلرَّجُلَيْنِ وَالثَّلَاثَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(قیامت کے دن) کوئی شخص دو یا تین آدمیوں کی شفاعت کرے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18548]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18548]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3473)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18549
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَلَكَ رَجُلَانِ مَفَازَةً، أَحَدُهُمَا عَابِدٌ، وَالْآخَرُ بِهِ رَهَقٌ، فَعَطِشَ الْعَابِدُ حَتَّى سَقَطَ، فَجَعَلَ صَاحِبُهُ يَنْظُرُ إِلَيْهِ [ وَمَعَهُ مِيضَأَةً فِيهَا شَيْءٌ مِنْ مَاءٍ، فَيَجْعَلُ يَنْظُرُ إِلَيْهِ ] ، وَهُوَ صَرِيعٌ فَقَالَ: وَاللَّهِ، لَئِنْ مَاتَ هَذَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ عَطَشًا وَمَعِي مَاءٌ لَا أُصِيبُ مِنَ اللَّهِ خَيْرًا [ أَبَدًا ] ، وَإِنْ سَقَيْتُهُ مَائِي لَأَمُوتَنَّ، فَتَوَكَّلَ عَلَى اللَّهِ، وَعَزَمَ وَرَشَّ عَلَيْهِ مِنْ مَائِهِ وَسَقَاهُ مِنْ فَضْلِهِ".
قَالَ:" فَقَامَ حَتَّى قَطَعَ الْمَفَازَةَ". قَالَ:" فَيُوقَفُ الَّذِي بِهِ رَهَقٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِلْحِسَابِ فَيُؤْمَرُ بِهِ إِلَى النَّارِ فَتَسُوقُهُ الْمَلَائِكَةُ، فَيَرَى الْعَابِدَ، فَيَقُولُ: يَا فُلَانُ، أَمَا تَعْرِفُنِي؟" قَالَ:" فَيَقُولُ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا فُلَانٌ الَّذِي آثَرْتُكَ عَلَى نَفْسِي يَوْمَ الْمَفَازَةِ". قَالَ:" فَيَقُولُ: بَلَى. أَعْرِفُكَ". قَالَ:" فَيَقُولُ لِلْمَلَائِكَةِ: قِفُوا، وَيَجِيءُ حَتَّى يَقِفَ وَيَدْعُوَ رَبَّهُ فَيَقُولَ: يَا رَبِّ، قَدْ تَعْرِفُ يَدَهُ عِنْدِي، وَكَيْفَ آثَرَنِي عَلَى نَفْسِهِ، يَا رَبِّ، هَبْهُ لِي". قَالَ:" فَيَقُولُ: هُوَ لَكَ، وَيَأْخُذُ بِيَدِهِ فَيُدْخِلُهُ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي ظِلَالٍ الْقَسْمَلِيِّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دو آدمی ایک ویرانے سے گزر رہے تھے، ان دونوں میں سے ایک عبادت گزار تھا اور دوسرا گناہ گار تھا، عبادت گزار کو شدید پیاس محسوس ہوئی، یہاں تک کہ وہ گر گیا، اس کے ساتھی نے اس کی طرف دیکھا اس کے ساتھی کے پاس ایک مشکیزہ تھا، جس میں کچھ پانی موجود تھا، وہ ساتھی اس کی طرف دیکھنے لگا کہ وہ گرا ہوا ہے، اُس نے سوچا: اللہ کی قسم! اگر یہ نیک آدمی پیاس کی وجہ سے مر گیا اور میرے پاس پانی ہوا تو مجھے اللہ تعالی کی طرف سے کبھی کوئی بھلائی نصیب نہیں ہو گی، لیکن اگر میں نے اپنا پانی پلا دیا، تو میں مر جاؤں گا، اس نے اللہ تعالیٰ پر توکل کیا، پختہ ارادہ کیا اور اُس (عبادت گزار) پر اپنا پانی چھڑکا اور اسے بچا ہوا پانی پلا دیا، وہ عبادت گزار اٹھ کھڑا ہوا اور اس نے وہ ویرانہ عبور کر لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن اُس گناہگار کو حساب کے لیے کھڑا کیا جائے گا اور پھر اسے جہنم کی طرف لے جانے کا حکم ہو گا، فرشتے اسے لے کے چل پڑیں گے، وہ اس عبادت گزار کو دیکھے گا اور کہے گا: اے فلاں! کیا تم مجھے پہچانتے ہو؟ وہ دریافت کرے گا: تم کون ہو؟ وہ جواب دے گا: میں وہ فلاں شخص ہوں، جس نے ویرانے سے گزرنے کے موقع پر تمہارے لیے ایثار کیا تھا، تو وہ کہے گا: جی ہاں! میں نے تمہیں پہچان لیا ہے، پھر وہ فرشتوں سے کہے گا: تم ٹھہر جاؤ! وہ وہاں ٹھہر جائے گا، وہ (عبادت گزار) آئے گا اور کھڑا ہو کر اپنے پروردگار سے دعا کرنا شروع کرے گا اور کہے گا: اے میرے پروردگار! تو جانتا ہے اس نے مجھ پر جو احسان کیا تھا اور کیسے میرے لیے ایثار کیا تھا؟ اے میرے پروردگار! اس کو مجھے ہبہ کر دے، تو پروردگار فرمائے گا: وہ تمہارا ہوا!۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو وہ عبادت گزار آئے گا اور اس شخص کا ہاتھ پکڑ کر اسے جنت میں داخل کروا دے گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوظلال قسملی کا معاملہ مختلف ہے، ابن حبان اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18549]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4212)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7781»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18550
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الرَّجُلَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ لَيُشْرِفُ عَلَى أَهْلِ النَّارِ، فَيُنَادِيهِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ النَّارِ: يَا فُلَانُ، أَمَا تَعْرِفُنِي؟ قَالَ: لَا وَاللَّهِ، مَا أَعْرِفُكَ مَنْ أَنْتَ وَيْحَكَ؟! قَالَ: أَنَا الَّذِي مَرَرْتُ بِكَ فِي الدُّنْيَا فَاسْتَسْقَيْتَنِي شَرْبَةَ [ مَاءٍ ] فَسَقَيْتُكَ فَاشْفَعْ لِي بِهَا عِنْدَ رَبِّكَ".
قَالَ:" فَدَخَلَ ذَلِكَ الرَّجُلُ عَلَى رَبِّهِ فِي دَوْرِهِ فَقَالَ: يَا رَبِّ، إِنِّي أَشْرَفْتُ عَلَى [ أَهْلِ ] النَّارِ فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَنَادَى: يَا فُلَانُ، أَمَا تَعْرِفُنِي؟ فَقُلْتُ: لَا وَاللَّهِ، لَا أَعْرِفُكَ وَمَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا الَّذِي مَرَرْتَ بِي فِي الدُّنْيَا فَاسْتَسْقَيْتَنِي فَسَقَيْتُكَ، فَاشْفَعْ لِي بِهَا عِنْدَ رَبِّكَ، فَشَفِّعْنِي يَا رَبِّ فِيهِ". قَالَ:" فَشَفَّعَهُ اللَّهُ فِيهِ، وَأَخْرَجَهُ مِنَ النَّارِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو عَلِيِّ بْنُ أَبِي سَارَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جھانک کر اہل جہنم کی طرف دیکھے گا، تو اہل جہنم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص پکار کر اسے کہے گا: اے فلاں! کیا تم مجھے پہچانتے ہو؟ جنتی کہے گا: جی نہیں! اللہ کی قسم! میں تمہیں نہیں پہچانا، تم کون ہو؟ تمہارا ستیاناس ہو! وہ کہے گا: میں وہ شخص ہوں، جو دنیا میں تمہارے پاس سے گزرا تھا، تو تم نے مجھ سے پینے کے لئے پانی مانگا تھا، تو میں نے تمہیں پلا دیا تھا، اس کی وجہ سے تم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں میری شفاعت کرو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: وہ (جنتی) شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہو گا جہاں اور بھی لوگ موجود ہوں گے، وہ کہے گا: اے پروردگار! میں نے اہل جہنم کی طرف جھانک کر دیکھا، تو اہل جہنم میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے پکار کر کہا: اے فلاں! کیا تم مجھے پہچانتے نہیں ہو؟ میں نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! میں نے تمہیں نہیں پہچانا، تم کون ہو؟ اس نے کہا: میں وہ شخص ہوں کہ تم دنیا میں میرے پاس سے گزرے تھے اور تم نے مجھ سے پینے کے لیے مانگا تھا تو میں نے تمہیں پلایا تھا، تو اب اس کی وجہ سے تم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں میری شفاعت کرو، تو اے میرے پروردگار! اس کے بارے میں، تو میری شفاعت قبول فرما لے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو اللہ تعالیٰ اس (جہنمی) کے بارے میں اس (جنتی) کی شفاعت قبول کرے گا اور اُسے جہنم سے نکال دے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوعلی بن ابوسارہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18550]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوعلی بن ابوسارہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18550]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (3490)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4585، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7775/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
32. بَابُ شَفَاعَةِ الْوِلْدَانِ .
بچوں کا شفاعت کرنا
حدیث نمبر: 18551
عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ شُفْعَةَ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" يَقُولُ لِلْوِلْدَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: ادْخُلُوا الْجَنَّةَ، فَيَقُولُونَ: يَا رَبَّنَا، يَدْخُلُ آبَاؤُنَا وَأُمَّهَاتُنَا [ قَالَ: فَيَأْتُونَ ] ؟ قَالَ: فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: مَا لِي أَرَاهُمْ مُحْبَنْطِئِينَ، ادْخُلُوا الْجَنَّةَ". قَالَ:" فَيَقُولُونَ: يَا رَبِّ، آبَاؤُنَا [ وَأُمَّهَاتِنَا ] ؟! قَالَ: فَيَقُولُ: ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شُرَحْبِيلَ، وَهُوَ ثِقَةٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْأَوْلَادِ وَوَفَاتِهِمْ، وَفِيمَنِ احْتَسَبَهُمْ فِي كِتَابِ الْجَنَائِزِ، وَتَرْبِيَةِ الْأَوْلَادِ وَالْأَيْتَامِ فِي كِتَابِ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ.
شرحبیل بن شفعہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن بچوں سے کہا: جائے گا: تم جنت میں داخل ہو جاؤ! تو وہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! (ہم اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہوں گے) جب تک ہمارے آباء اور مائیں داخل نہیں ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو وہ آئیں گے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا وجہ ہے؟ میں ان کو دیکھ رہا ہوں کہ یہ رکے ہوئے ہیں (پھر وہ ان سے فرمائے گا:) تم جنت میں داخل ہو جاؤ! تو وہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! ہمارے آباء اور ہماری مائیں، تو پروردگار فرمائے گا: تم اور تمہارے آباء (اور تمہاری مائیں) جنت میں داخل ہو جاؤ۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف شرحبیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے اولاد اور اُن کی وفات کے بارے میں اور ان کے حوالے سے ثواب کی امید رکھنے کے بارے میں احادیث، کتاب الجنائز میں گزر چکی ہیں، جبکہ اولاد اور یتیموں کی تربیت کرنے سے متعلق باب میں، نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق کتاب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18551]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (105/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16523»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
33. بَابُ مَا جَاءَ فِي رَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى .
اللہ تعالیٰ کی رحمت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18552
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِهِ وَصَبِيٌّ فِي الطَّرِيقِ، فَلَمَّا رَأَتْ أُمُّ الصَّبِيِّ الْقَوْمَ خَشِيَتْ عَلَى وَلَدِهَا أَنْ يُوطَأَ ; فَأَقْبَلَتْ تَسْعَى وَتَقُولُ: ابْنِي ابْنِي، وَسَعَتْ فَأَخَذَتْهُ، فَقَالَ الْقَوْمُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا كَانَتْ هَذِهِ لِتُلْقِيَ ابْنَهَا فِي النَّارِ! قَالَ: فَخَفَّضَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" وَلَا، وَاللَّهُ مَا يُلْقِي حَبِيبَهُ فِي النَّارِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے کچھ اصحاب کا گزر ہوا، راستے میں ایک بچہ موجود تھا، جب اس کی ماں نے ان لوگوں کو آتے ہوئے دیکھا تو اسے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ بچہ پیروں تلے نہ آ جائے، وہ دوڑتی ہوئی آئی، وہ یہ کہہ رہی تھی: میرا بچہ، میرا بچہ، اُس نے دوڑ کے آ کے اس بچے کو پکڑ لیا، لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں نہیں ڈالے گی راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ بھی اپنے محبوب بندوں کو آگ میں نہیں ڈالے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18552]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18552]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11607، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 201»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18553
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ قَالَ: قَدِمَ سَبْيٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: - وَبَلَغَنِي: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ، فَبَيْنَمَا هُمْ يَسِيرُونَ إِذْ أَخَذُوا فَرْخَ طَيْرٍ، فَأَقْبَلَ أَحَدُ أَبَوَيْهِ حَتَّى سَقَطَ فِي أَيْدِي الَّذِي أَخَذَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا تَعْجَبُونَ لِهَذَا الطَّيْرِ؟ أَخَذَ فَرْخَهُ فَأَقْبَلَ حَتَّى سَقَطَ فِي أَيْدِيهِمْ، وَاللَّهِ لَلَّهُ أَرْحَمُ بِخَلْقِهِ مِنْ هَذَا الطَّيْرِ بِفَرْخِهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُ إِحْدَاهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ قیدی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے۔۔۔۔۔۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: ”مجھے یہ بات پتہ چلی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک غزوہ کے دوران سفر کر رہے تھے، اسی دوران آپ کے اصحاب میں سے کسی نے کسی پرندے کے بچے کو پکڑ لیا، اُس بچے کے ماں باپ میں سے کوئی ایک آیا اور اس کے ہاتھ پر بیٹھ گیا، جس نے اس بچے کو پکڑا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم اس پرندے پر حیران نہیں ہو رہے ہو؟ اس کے بچے کو پکڑا گیا، تو یہ آیا اور آ کر اس کے ہاتھ پر بیٹھ گیا (جس نے اس کے بچے کو پکڑا تھا) اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے بارے میں اس سے زیادہ رحم کرنے والا ہے، جتنا یہ پرندہ اپنے بچے پر رحم کرنے والا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے دو حوالوں سے نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18553]
یہ روایت امام بزار نے دو حوالوں سے نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18553]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3477)، أخرجه مسند البزار برقم: 287»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18554
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَكُونُ قَوْمٌ فِي النَّارِ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَكُونُوا، ثُمَّ يَرْحَمُهُمُ اللَّهُ فَيُخْرِجُهُمْ مِنْهَا، فَيَكُونُونَ فِي أَدْنَى الْجَنَّةِ، فَيَغْتَسِلُونَ فِي نَهْرٍ يُقَالُ لَهُ: الْحَيَوَانُ. يُسَمِّيهِمْ أَهْلُ الْجَنَّةِ: الْجَهَنَّمِيِّينَ، لَوْ ضَافَ أَحَدُهُمْ أَهْلَ الْجَنَّةِ لَعَرَّسَهُمْ وَأَطْعَمَهُمْ، وَسَقَاهُمْ، وَلَحَفَهُمْ". وَلَا أَظُنُّهُ إِلَّا قَالَ:" وَلَزَوَّجَهُمْ لَا يَنْقُصُهُ ذَلِكَ شَيْئًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: کچھ لوگ جہنم میں اُس وقت تک رہیں گے جب تک اللہ کو منظور ہو گا کہ وہ اس میں رہیں، پھر اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے گا اور انہیں اُس (جہنم) میں سے نکال دے گا، وہ لوگ جنت کے سب سے نچلے درجے میں ہوں گے اور ایک نہر میں غسل کریں گے، جس کا نام ”حیوان“ ہو گا (جنت میں) اہل جنت انہیں ”جہنمی“ کا نام دیں گے (اور ان کا عالم یہ ہو گا، جو جہنم سے نکل کر جنت میں آئیں گے) کہ اگر ان میں سے کوئی ایک شخص چاہے تو تمام اہل جنت کو مہمان بنا لے، انہیں بستر فراہم کرے، انہیں کھانا کھلائے، انہیں پلائے، انہیں لحاف فراہم کرنے (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں) اور اُن کی شادیاں کروا دے، تو بھی اس (جہنم سے جنت میں آ جانے والے فرد کو، جنت میں ملنے والی نعمتوں) میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عطاء بن سائب کا معاملہ مختلف ہے، وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18554]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4979) اخرجه احمد فى المسند (4337)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4325، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7433، 7428»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف