🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. بَابٌ فِي غُرَفِ الْجَنَّةِ .
جنت کے بالاخانوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18766
عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ فِي الْجَنَّةِ غُرْفَةً يُرَى ظَاهِرُهَا مِنْ بَاطِنِهَا، وَبَاطِنُهَا مِنْ ظَاهِرِهَا، أَعَدَّهَا اللَّهُ لِمَنْ أَطْعَمَ الطَّعَامَ، وَأَلَانَ الْكَلَامَ، وَتَابَعَ الصِّيَامَ، وَصَلَّى وَالنَّاسُ نِيَامٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُعَانِقٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں ایسے بالاخانے ہیں، جن کا بیرونی حصہ اندر سے، اور اندرونی حصہ باہر سے نظر آ جاتا ہے، اللہ تعالیٰ نے یہ اس کے لئے تیار کئے ہیں، جو کھانا کھلاتا ہے، نرمی سے بات کرتا ہے، مسلسل روزے رکھتا ہے اور اُس وقت نماز ادا کرتا ہے، جب لوگ سو رہے ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن معانق کا معاملہ مختلف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18766]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (343/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22398، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20883، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3466، 3467»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18767
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ فِي الْجَنَّةِ غُرْفَةً يُرَى ظَاهِرُهَا مِنْ بَاطِنِهَا، وَبَاطِنُهَا مِنْ ظَاهِرِهَا". فَقَالَ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ: لِمَنْ هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لِمَنْ أَلَانَ الْكَلَامَ، وَأَطْعَمَ الطَّعَامَ، وَبَاتَ لِلَّهِ قَائِمًا وَالنَّاسُ نِيَامٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي هَذَا الْمَعْنَى فِي فَضْلِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک جنت میں ایسے بالاخانے ہیں جن کا بیرونی حصہ اندر سے، اور اندرونی حصہ باہر سے نظر آتا ہے۔“ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! وہ کس کے لیے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کے لئے جو نرمی سے گفتگو کرے اور کھانا کھلائے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کھڑا ہو کر (نماز ادا کرتے ہوئے) رات گزار دے، جبکہ لوگ سو رہے ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اگرچہ ان میں سے کچھ میں ضعف پایا جاتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے اس مضمون کی کچھ احادیث، نفلی نمازوں کی فضیلت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18767]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6578، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1240»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
35. بَابُ كَيْفَ يَصِيرُ لَوْنُ الْأَسْوَدِ فِي الْجَنَّةِ .
جنت میں سیاہ رنگ کیسا ہو جائے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18768
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْأَلُهُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَلْ وَاسْتَفْهِمْ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فُضِّلْتُمْ عَلَيْنَا بِالصُّوَرِ، وَالْأَلْوَانِ، وَالنُّبُوَّةِ، أَفَرَأَيْتَ إِنْ آمَنْتُ بِمِثْلِ مَا آمَنْتَ بِهِ، وَعَمِلْتُ بِمِثْلِ مَا عَمِلْتَ بِهِ ; إِنِّي لَكَائِنٌ مَعَكَ فِي الْجَنَّةِ؟ قَالَ:" نَعَمْ".
ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّهُ لَيُرَى بَيَاضُ الْأَسْوَدِ فِي الْجَنَّةِ مِنْ مَسِيرَةِ أَلْفِ عَامٍ". ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ كُتِبَ لَهُ بِهَا عَهْدٌ عِنْدَ اللَّهِ، وَمَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ كُتِبَ لَهُ بِهَا مِائَةُ أَلْفِ حَسَنَةٍ، وَأَرْبَعَةٌ وَعِشْرُونَ أَلْفَ حَسَنَةٍ". فَقَالَ رَجُلٌ: كَيْفَ نَهْلِكُ بَعْدَ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِالْعَمَلِ لَوْ وُضِعَ عَلَى جَبَلٍ لَأَثْقَلَهُ، فَتَقُومُ النِّعْمَةُ مِنْ نِعَمِ اللَّهِ فَتَكَادُ تَسْتَنْفِدُ ذَلِكَ كُلَّهُ إِلَّا أَنْ يَتَطَاوَلَ اللَّهُ بِرَحْمَتِهِ، وَنَزَلَتْ [ هَذِهِ السُّورَةُ ] : هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَذْكُورًا، إِلَى قَوْلِهِ: نَعِيمًا وَمُلْكًا كَبِيرًا". قَالَ الْحَبَشِيُّ: وَإِنَّ عَيْنِي لَتَرَيَا عَيْنَكَ فِي الْجَنَّةِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَعَمْ". فَاسْتَبْكَى الْحَبَشِيُّ حَتَّى فَاضَتْ نَفْسُهُ. فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُدَلِّيهِ فِي حُفْرَتِهِ بِيَدِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: حبشہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے آپ سے سوال کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم سوال کرو اور فہم حاصل کرو! اس نے کہا: یا رسول اللہ! آپ لوگوں کو ہم (سیاہ فام لوگوں) پر شکل و صورت، رنگت اور نبوت کے حوالے سے فضیلت عطا کی گئی ہے، اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ اگر میں بھی اسی طرح ایمان لے آتا ہوں، جس طرح آپ ایمان رکھتے ہیں اور میں اس طرح عمل کرتا ہوں، جس طرح آپ عمل کرتے ہیں، تو کیا میں جنت میں آپ کے ساتھ ہوؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جنت میں سیاہ فام شخص کی سفیدی ایک ہزار سال کے فاصلے سے نظر آئے گی۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص لا الہ الا اللہ پڑھ لے گا، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کی وجہ سے اُس کے لئے ایک عہد نوٹ کر لیا جائے گا اور جو شخص سبحان اللہ و بحمدہ پڑھ لے گا، اس کی وجہ سے اس کے لیے ایک لاکھ چوبیس ہزار نیکیاں نوٹ کی جائیں گی۔ ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! اس کے بعد ہم کیسے ہلاک ہو سکتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن ایک شخص ایسا عمل لے کر آئے گا کہ اگر اسے کسی پہاڑ پر رکھا جائے، تو وہ اس کو بھی بوجھل محسوس ہو، پھر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت کھڑی ہو گی، اور تقریباً اس سارے اعمال کو ختم کر دے گی، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جس پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے ذریعے فضل کر دے، پھر یہ سورت نازل ہوئی: ”کیا انسان پر ایسا زمانہ نہیں آیا جب وہ کوئی ایسی چیز نہیں تھا جس کا ذکر کیا جاتا۔“ یہ آیت یہاں تک ہے: ”نعمتوں اور بڑی بادشاہی۔“ اس حبشی شخص نے کہا: کیا جنت میں میری آنکھیں آپ کی آنکھوں کو دیکھیں گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تو وہ حبشی شخص رونے لگا، یہاں تک کہ اس کا انتقال ہو گیا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اُسے قبر میں اتارا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن عتبہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18768]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13595، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1604»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
36. بَابٌ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جنات عدن میں پاکیزہ رہائش گاہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18769
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا: سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى:" وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ" قَالَ:" قَصْرٌ فِي الْجَنَّةِ مِنْ لُؤْلُؤَةٍ، فِيهَا سَبْعُونَ دَارًا مِنْ يَاقُوتَةٍ حَمْرَاءَ، فِي كُلِّ دَارٍ سَبْعُونَ بَيْتًا مِنْ زُمُرُّدَةٍ خَضْرَاءَ، فِي كُلِّ بَيْتٍ سَبْعُونَ سَرِيرًا، عَلَى كُلِّ سَرِيرٍ سَبْعُونَ فِرَاشًا مِنْ كُلِّ لَوْنٍ، عَلَى كُلِّ فِرَاشٍ امْرَأَةٌ، فِي كُلِّ بَيْتٍ سَبْعُونَ مَائِدَةً، عَلَى كُلِّ مَائِدَةٍ سَبْعُونَ لَوْنًا مِنْ طَعَامٍ، فِي كُلِّ بَيْتٍ سَبْعُونَ وَصِيفًا وَوَصِيفَةً، يُعْطَى الْمُؤْمِنُ مِنَ الْقُوَّةِ مَا يَأْتِي عَلَى ذَلِكَ كُلِّهِ فِي غَدَاةٍ وَاحِدَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جِسْرُ بْنُ فَرْقَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا گیا: ”اور جنات عدن میں پاکیزہ رہائش گاہیں“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت میں موتی سے بنا ہوا ایک محل ہو گا جس میں سرخ یاقوت کے بنے ہوئے ستر حصے ہوں گے، ہر ایک حصے میں سبز زمرد سے بنے ہوئے ستر کمرے ہوں گے، ہر کمرے میں ستر پلنگ ہوں گے، ہر پلنگ پر ستر بچھونے ہوں گے جو مختلف رنگ کے ہوں گے، اور ہر بچھونے پر ایک عورت موجود ہو گی، ہر کمرے میں 70 دسترخوان ہوں گے، ہر دسترخوان پر 70 مختلف قسم کے کھانے ہوں گے، ہر کمرے میں ستر ملازم اور ملازمائیں ہوں گے، اور مومن کو یہ طاقت عطا کی جائے گی کہ وہ ایک ہی صبح میں ان سب کے پاس جا سکے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جسر بن فرقد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18769]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3563»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
37. بَابُ زِيَارَةِ الْإِخْوَانِ فِي الْجَنَّةِ .
جنت میں (دینی) بھائیوں کا، ایک دوسرے سے ملنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18770
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ اشْتَاقُوا إِلَى الْإِخْوَانِ، فَيَجِيءُ سَرِيرُ هَذَا حَتَّى يُحَاذِيَ سَرِيرَ هَذَا، لِيَتَحَدَّثَانِ فَيَبْكِي هَذَا، وَيَبْكِي هَذَا، فَيَتَحَدَّثَانِ بِمَا كَانَا فِيهِ فِي الدُّنْيَا، فَيَقُولُ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: يَا فُلَانُ، أَتَدْرِي أَيَّ يَوْمٍ غَفَرَ اللَّهُ لَنَا؟ يَوْمَ كُنَّا فِي مَوْضِعِ كَذَا وَكَذَا، فَدَعَوْنَا فَغَفَرَ اللَّهُ لَنَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَعِيدِ بْنِ دِينَارٍ، وَالرَّبِيعِ بْنِ صُبَيْحٍ، وَهُمَا ضَعِيفَانِ، وَقَدْ وُثِّقَا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اہل جنت، جنت میں داخل ہو جائیں گے تو انہیں اپنے بھائیوں سے ملنے کا اشتیاق ہو گا، تو ایک شخص کا پلنگ دوسرے شخص کے پلنگ کے پاس آ جائے گا، وہ دونوں بات چیت کریں گے، یہ بھی روئے گا اور وہ بھی روئے گا، وہ دونوں اس بارے میں بات چیت کریں گے کہ وہ دنیا میں کیسے تھے؟ ان دونوں میں سے ایک دوسرے سے یہ کہے گا: اے فلاں! کیا تم جانتے ہو؟ اللہ تعالیٰ نے کس دن ہماری مغفرت کی تھی؟ اس دن جب ہم فلاں فلاں جگہ پر موجود تھے اور ہم نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تھی تو اس نے ہماری مغفرت کر دی تھی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سعید بن دینار اور ربیع بن صبیح کا معاملہ مختلف ہے اور وہ دونوں ضعیف ہیں، ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18770]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6668»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
38. بَابٌ فِي رُؤْيَةِ أَهْلِ الْجَنَّةِ لِلَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَرِضَاهُ عَنْهُمْ .
اہل جنت کا اللہ تعالیٰ کا دیدار کرنا اور اللہ تعالیٰ کا ان سے راضی ہو جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18771
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَانِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - وَفِي يَدِهِ مِرْآةٌ بَيْضَاءُ، فِيهَا نُكْتَةٌ سَوْدَاءُ، فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَذِهِ الْجُمُعَةُ يَعْرِضُهَا رَبُّكَ لِتَكُونَ لَكَ عِيدًا، وَلِقَوْمِكَ مِنْ بَعْدِكَ، تَكُونُ أَنْتَ الْأَوَّلَ، وَتَكُونُ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى مِنْ بَعْدِكَ، قَالَ: مَا لَنَا فِيهَا؟ قَالَ: لَكُمْ فِيهَا خَيْرٌ، لَكُمْ فِيهَا سَاعَةٌ مَنْ دَعَا رَبَّهُ فِيهَا بِخَيْرٍ هُوَ لَهُ قَسَمٌ إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ، وَلَيْسَ لَهُ بِقَسَمٍ إِلَّا دَخِرَ لَهُ مَا هُوَ أَعْظَمُ مِنْهُ، أَوْ تَعَوَّذَ فِيهَا مِنْ شَرٍّ هُوَ مَكْتُوبٌ إِلَّا أَعَاذَهُ مِنْ أَعْظَمَ مِنْهُ. قُلْتُ: مَا هَذِهِ النُّكْتَةُ السَّوْدَاءُ فِيهَا؟ قَالَ: هَذِهِ السَّاعَةُ تَقُومُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَهُوَ سَيِّدُ الْأَيَّامِ عِنْدَنَا، وَنَحْنُ نَدْعُوهُ فِي الْآخِرَةِ يَوْمَ الْمَزِيدِ".
قَالَ:" قُلْتُ: لِمَ تَدْعُونَهُ يَوْمَ الْمَزِيدِ؟ قَالَ: إِنَّ رَبَّكَ - عَزَّ وَجَلَّ - اتَّخَذَ فِي الْجَنَّةِ وَادِيًا أَفْيَحَ مِنَ الْمِسْكِ أَبْيَضَ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ نَزَلَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - مِنْ عِلِّيِّينَ عَلَى كُرْسِيِّهِ حَتَّى حَفَّ الْكُرْسِيَّ بِمَنَابِرَ مِنْ نُورٍ، وَجَاءَ النَّبِيُّونَ حَتَّى يَجْلِسُوا عَلَيْهَا، ثُمَّ حَفَّ الْمَنَابِرَ بِكَرَاسِيَّ مِنْ ذَهَبٍ، ثُمَّ جَاءَ الصِّدِّيقُونَ وَالشُّهَدَاءُ حَتَّى يَجْلِسُوا عَلَيْهَا، ثُمَّ يَجِيءُ أَهْلُ الْجَنَّةِ حَتَّى يَجْلِسُوا عَلَى الْكَثِيبِ، فَيَتَجَلَّى لَهُمْ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - حَتَّى يَنْظُرُوا إِلَى وَجْهِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: أَنَا الَّذِي صَدَقْتُكُمْ وَعْدِي، وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي، هَذَا مَحَلُّ كَرَامَتِي فَسَلُونِي. فَيَسْأَلُوهُ الرِّضَا فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: رِضَائِي أَحَلَّكُمْ دَارِي، وَأَنَالَكُمْ كَرَامَتِي، فَسَلُونِي. فَيَسْأَلُوهُ حَتَّى تَنْتَهِيَ رَغْبَتُهُمْ، فَيَفْتَحُ لَهُمْ عِنْدَ ذَلِكَ مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ، وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ، إِلَى مِقْدَارِ مُنْصَرَفِ النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، ثُمَّ يَصْعَدُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - عَلَى كُرْسِيِّهِ فَيَصْعَدُ مَعَهُ الشُّهَدَاءُ وَالصِّدِّيقُونَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: وَيَرْجِعُ أَهْلُ الْغُرَفِ إِلَى غُرَفِهِمْ، دُرَّةٌ بَيْضَاءُ لَا قَصْمَ فِيهَا وَلَا فَصْمَ، أَوْ يَاقُوتَةٌ حَمْرَاءُ أَوْ زَبَرْجَدَةٌ خَضْرَاءُ، مِنْهَا غُرَفُهَا وَأَبْوَابُهَا مُطَّرِدَةٌ، فِيهَا أَنْهَارُهَا مُتَدَلِّيَةٌ، فِيهَا ثِمَارُهَا، فِيهَا أَزْوَاجُهَا وَخَدَمُهَا، فَلَيْسُوا إِلَى شَيْءٍ أَحْوَجَ مِنْهُمْ إِلَى يَوْمِ الْجُمُعَةِ لِيَزْدَادُوا فِيهِ كَرَامَةً، وَلِيَزْدَادُوا فِيهِ نَظَرًا إِلَى وَجْهِهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَلِذَلِكَ دُعِيَ يَوْمَ الْمَزِيدِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمْ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ فِيهِ خِلَافٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل میرے پاس آیا، اس کے ہاتھ میں سفید آئینہ تھا، جس میں ایک سیاہ نکتہ موجود تھا، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کیا ہے؟ اس نے بتایا: یہ جمعہ ہے، جسے آپ کے پروردگار نے آپ کے سامنے رکھا ہے تاکہ یہ آپ کے لئے اور آپ کے بعد آپ کی قوم کے لئے عید بن جائے، آپ پہلے ہوں گے، یہودی اور عیسائی آپ کے بعد ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا ہمارے لئے اس میں کیا ہے؟ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے بتایا: آپ کے لئے اس میں بھلائی ہے، آپ کے لئے اس میں ایک مخصوص گھڑی ہے، جو شخص اس گھڑی میں بھلائی کے بارے میں، اللہ تعالیٰ سے کوئی دعا کرے گا، جو اس کے نصیب میں ہو، تو اللہ تعالیٰ وہ چیز اسے عطا کر دے گا اور اگر وہ چیز اس کے نصیب میں نہ ہوئی تو اللہ تعالیٰ اس دعا کو اس وقت کے لیے سنبھال کے رکھ لے گا، جب اس شخص کو اس کی زیادہ ضرورت ہو گی، یا اگر وہ شخص اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ کی، کسی شر سے پناہ مانگے گا، جو اس کے نصیب میں ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے اس سے زیادہ بڑے شر سے بچا لے گا۔ میں نے دریافت کیا: اس میں موجود سیاہ نکتہ کیا ہے؟ جبرائیل نے کہا: یہ قیامت ہے جو جمعہ کے دن قائم ہو گی اور ہمارے نزدیک یہ تمام دنوں کا سردار ہے اور ہم آخرت میں اسے ”یوم مزید“ کہتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: میں نے دریافت کیا: تم اسے ”یوم مزید“ کیوں کہتے ہو؟ سیدنا جبرائیل نے بتایا: آپ کے پروردگار نے جنت میں ایک وادی بنائی ہے، جو مشک سے بھری ہوئی ہے اور سفید رنگ کی ہے، جب جمعہ کا دن ہو گا تو آپ کا پروردگار ”علیین“ سے نزول کر کے کرسی پر آئے گا، اُس کرسی کے اردگرد نور کے بنے ہوئے منبر ہوں گے، انبیاء کرام تشریف لائیں گے اور ان پر بیٹھ جائیں گے، پھر ان منبروں کے اردگرد سونے کی بنی ہوئی کرسیاں ہوں گی، پھر صدیقین اور شہداء آئیں گے اور ان پر بیٹھ جائیں گے پھر اہل جنت آئیں گے اور ٹیلوں پر بیٹھ جائیں گے، پھر ان کا پروردگار ان کے سامنے تجلی کرے گا اور وہ پروردگار کا دیدار کریں گے پروردگار فرمائے گا: میں وہ ہوں، جس نے تمہارے ساتھ سچا وعدہ کیا تھا اور تم پر اپنی نعمت کو میں نے مکمل کر دیا ہے، یہ میری عطا کی ہوئی عزت کا گھر ہے، تم مجھ سے مانگو! تو وہ لوگ اس سے رضامندی مانگیں گے، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میری رضامندی کی وجہ سے ہی میں نے تمہیں اپنی اس جگہ پر ٹھہرایا ہے اور تمہیں یہ عزت عطا کی ہے، تم مجھ سے کچھ مانگو! لوگ اس سے مانگیں گے، یہاں تک کہ ان کی خواہشات ختم ہو جائیں گی، پھر پروردگار ان کے سامنے وہ چیز کھولے گا جو کسی آنکھ نے دیکھی نہیں ہو گی، کسی کان نے سنی نہیں ہو گی اور کسی انسان کے دل میں اس کا خیال بھی نہیں آیا ہو گا، اور ایسا اس وقت تک رہے گا جب لوگ جمعہ کے دن واپس جاتے ہیں، پھر پروردگار اپنی کرسی پر اوپر چلا جائے گا، اور اس کے ہمراہ شہداء اور صدیقین بھی چلے جائیں گے۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”بالاخانوں والے اپنے بالاخانوں کی طرف واپس چلے جائیں گے جو سفید موتی کے بنے ہوئے ہوں گے، جن میں کوئی ٹوٹنا یا چیرا جانا نہیں ہو گا، وہ یا سرخ یاقوت کے، یا سبز زبرجد کے ہوں گے، ان میں سے ان کے بالاخانے ہوں گے اور ان کے دروازے کھلے ہوں گے ان میں نہریں ہوں گی اور پھل لٹک رہے ہوں گے، اس میں ان کی بیوی اور ان کے خدمت گار ہوں گے، تو ان لوگوں کو جمعہ کے دن سے زیادہ اور کسی چیز کی احتیاج نہیں ہو گی، کیونکہ اس دن میں ان کی کرامت میں اضافہ ہو گا، اور کیونکہ اس دن وہ اپنے پروردگار کا مزید دیدار کریں گے، اس وجہ سے اس دن کو ”یوم مزید“ کہا: جاتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں، طبرانی کی دو اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان کا معاملہ مختلف ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اس کی توثیق کی ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ہزار کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18771]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2105، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 461، 462، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7527، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1468/4»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18772
وَعَنْ حُذَيْفَةَ - يَعْنِي ابْنَ الْيَمَانِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَانِي جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي كَفِّهِ مِثْلُ الْمِرْآةِ فِي وَسَطِهَا لَمْعَةٌ سَوْدَاءُ، قُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، مَا هَذِهِ؟ قَالَ: هَذِهِ الدُّنْيَا، صَفَاؤُهَا وَحُسْنُهَا. قُلْتُ: مَا هَذِهِ اللَّمْعَةُ السَّوْدَاءُ؟ قَالَ: هَذِهِ الْجُمُعَةُ، قُلْتُ: وَمَا يَوْمُ الْجُمُعَةِ؟ قَالَ: يَوْمٌ مِنْ أَيَّامِ رَبِّكَ عَظِيمٌ، فَذَكَرَ شَرَفَهُ، وَفَضْلَهُ، وَاسْمَهُ فِي الْآخِرَةِ، فَإِنَّ اللَّهَ إِذَا صَيَّرَ أَهْلَ الْجَنَّةِ إِلَى الْجَنَّةِ، وَأَهْلَ النَّارِ إِلَى النَّارِ، وَلَيْسَ ثَمَّ لَيْلٌ وَلَا نَهَارٌ، قَدْ عَلِمَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - مِقْدَارَ تِلْكَ السَّاعَاتِ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ فِي وَقْتِ الْجُمُعَةِ الَّتِي يَخْرُجُ أَهْلُ الْجُمُعَةِ إِلَى جُمُعَتِهِمْ، فَيُنَادِي مُنَادٍ: يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ، اخْرُجُوا إِلَى دَارِ الْمَزِيدِ، فَيَخْرُجُونَ فِي كُثْبَانِ الْمِسْكِ".
قَالَ حُذَيْفَةُ: وَاللَّهِ لَهُوَ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنْ دَقِيقِكُمْ." فَيَخْرُجُ غِلْمَانُ الْأَنْبِيَاءِ عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ، وَتَخْرُجُ غِلْمَانُ الْمُؤْمِنِينَ بِكَرَاسِيَّ مِنْ يَاقُوتٍ، فَإِذَا قَعَدُوا وَأَخَذَ الْقَوْمُ مَجَالِسَهُمْ بَعَثَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - رِيحًا تُدْعَى: الْمُثِيرَةَ، فَتُثِيرُ عَلَيْهِمُ الْمِسْكَ الْأَبْيَضَ، فَتُدْخِلُهُ فِي ثِيَابِهِمْ، وَتُخْرِجُهُ مِنْ جُيُوبِهِمْ، فَلَا رِّيحُ أَعْلَمُ بِذَلِكَ الطِّيبِ مِنَ امْرَأَةِ أَحَدِكُمْ، لَوْ دُفِعَ إِلَيْهَا طِيبُ أَهْلِ الدُّنْيَا، وَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: أَيْنَ عِبَادِيَ الَّذِينَ أَطَاعُونِي بِالْغَيْبِ وَصَدَّقُوا رُسُلِي؟ فَهَذَا يَوْمُ الْمَزِيدِ، يَجْتَمِعُونَ عَلَى كَلِمَةٍ وَاحِدَةٍ: إِنَّا قَدْ رَضِينَا، فَارْضَ عَنَّا. وَيَرْجِعُ إِلَيْهِمْ فِي قَوْلِهِ لَهُمْ: يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ، لَوْ لَمْ أَرْضَ عَنْكُمْ لَمْ أُسْكِنْكُمْ جَنَّتِي، فَهَذَا يَوْمُ الْمَزِيدِ، فَسَلُونِي. فَيَجْتَمِعُونَ عَلَى كَلِمَةٍ وَاحِدَةٍ: أَرِنَا وَجْهَكَ نَنْظُرْ إِلَيْهِ". قَالَ:" فَيَكْشِفُ اللَّهُ تَعَالَى - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - الْحُجُبَ، وَيَتَجَلَّى لَهُمْ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَيَغْشَاهُمْ مِنْ نُورِهِ، فَلَوْلَا أَنَّ اللَّهَ قَضَى أَنْ لَا يَمُوتُوا لَاحْتَرَقُوا، ثُمَّ يُقَالُ لَهُمْ: ارْجِعُوا إِلَى مَنَازِلِكُمْ، فَيَرْجِعُونَ وَقَدْ خَفُوا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ، وَخَفِينَ عَلَيْهِمْ مِمَّا غَشِيَهُمْ مِنْ نُورِهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَلَا يَزَالُ النُّورُ يَتَمَكَّنُ حَتَّى يَرْجِعُوا إِلَى حَالِهِمْ أَوْ إِلَى مَنَازِلِهِمُ الَّتِي كَانُوا عَلَيْهَا، فَيَقُولُ لَهُمْ أَزْوَاجُهُمْ: لَقَدْ خَرَجْتُمْ مِنْ عِنْدِنَا بِصُوَرٍ وَرَجَعْتُمْ إِلَيْنَا بِغَيْرِهَا، فَيَقُولُونَ: تَجَلَّى لَنَا رَبُّنَا - عَزَّ وَجَلَّ - فَنَظَرْنَا إِلَى مَا خَفِينَا بِهِ عَلَيْكُمْ".
قَالَ:" فَهُمْ يَتَقَلَّبُونَ فِي مِسْكِ الْجَنَّةِ وَنَعِيمِهَا فِي كُلِّ سَبْعَةِ أَيَّامٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ مُطَيَّبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل میرے پاس آیا، اس کے ہاتھ میں آئینہ جیسی ایک چیز تھی، جس کے درمیان میں ایک سیاہ داغ موجود تھا، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کیا ہے؟ اس نے بتایا: یہ دنیا، اس کی صفائی اور اس کی خوبصورتی ہے، میں نے دریافت کیا: یہ سیاہ داغ کیا ہے؟ اس نے بتایا: یہ جمعہ ہے، میں نے دریافت کیا: جمعہ کا دن کیا ہے؟ اس نے بتایا: یہ آپ کے پروردگار کے دنوں میں سے ایک عظیم دن ہے، پھر اس نے اس کے شرف اور اس کی فضیلت اور آخرت میں اس کے نام کا ذکر کیا کہ جب اللہ تعالیٰ اہل جنت کو جنت کی طرف اور اہل جہنم کو جہنم کی طرف بھیج دے گا، تو وہاں (دنیا کی طرح کے) رات دن نہیں ہوں گے، اللہ تعالیٰ ان گھڑیوں کا علم رکھتا ہو گا، جب جمعہ کا دن آئے گا اور جمعہ (کی نماز) کا وقت ہو گا، جس میں اہل جمعہ، جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لیے جاتے ہیں، اس وقت ایک منادی یہ اعلان کرے گا: اے اہل جنت! نکل کر ”دارمزید“ کی طرف جاؤ! تو وہ نکل کر مشک کے ٹیلوں پر آئیں گے۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ کی قسم! وہ تمہارے اس آٹے سے زیادہ سفید ہوں گے، انبیاء کرام آ کر نور کے بنے ہوئے منبروں پر بیٹھ جائیں گے اور مومنین یاقوت کی بنی ہوئی کرسیوں پر بیٹھ جائیں گے، جب وہ لوگ بیٹھ جائیں گے اور لوگ اپنی اپنی جگہ پر آ جائیں گے تو اللہ تعالیٰ ایک ہوا بھیجے گا جس کا نام ”مثیرہ“ ہو گا، وہ اُن پر سفید مشک کا چھڑکاؤ کرے گی اور وہ ان کے کپڑوں کے اندر داخل ہو جائے گی اور ان کے گریبانوں میں سے نکل جائے گی اور کوئی اس خوشبو کے بارے میں، تم میں سے کسی ایک کی بیوی سے زیادہ علم نہیں رکھتا ہو گا، جب اسے اہل دنیا کی خوشبو دی جائے، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میرے بندے کہاں ہیں؟ جنہوں نے غیب کے عالم میں میری اطاعت کی اور میرے رسولوں کی تصدیق کی یہ ”یوم مزید“ ہے تو وہ سب لوگ ایک بات پر اکٹھے ہوں گے (یعنی وہ سب مل کر یہ کہیں گے:) بے شک ہم راضی ہو گئے ہیں، تو بھی ہم سے راضی ہو جا! تو اللہ تعالیٰ ان سے یہ فرمائے گا: اے اہل جنت! اگر میں تم سے راضی نہ ہوتا تو میں نے تمہیں اپنی جنت میں نہیں ٹھہرانا تھا، یہ ”یوم مزید“ ہے، تم لوگ مجھ سے مانگو، تو وہ سب مل کر ایک ہی بات کہیں گے: تو ہمیں اپنا دیدار کرا دے، تاکہ ہم تجھے دیکھ لیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو اللہ تعالیٰ حجابات ہٹائے گا اور ان کے سامنے تجلی کرے گا اور اپنے نور کے ذریعے ان کو ڈھانپ لے گا اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ بات طے نہ ہو چکی ہوتی کہ وہ مریں گے نہیں، تو وہ لوگ جل جاتے، پھر ان سے کہا: جائے گا: تم لوگ اپنی رہائش گاہوں کی طرف واپس چلے جاؤ! وہ واپس چلے جائیں گے، وہ اپنی بیویوں سے پوشیدہ رہیں گے اور ان کی بیویاں ان سے پوشیدہ رہیں گی، کیونکہ انہیں اللہ تعالیٰ کے نور نے ڈھانپا ہوا ہو گا، وہ نور مسلسل ان پر رہے گا، یہاں تک کہ وہ لوگ اپنی پہلی حالت کی طرف واپس آ جائیں گے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) ان کی بیوی ان سے کہے گی: جب تم ہمارے پاس سے گئے تھے اس وقت تمہاری شکل و صورت مختلف تھی اور اب مختلف ہو چکی ہے، تو وہ کہیں گے: ہمارے پروردگار نے ہمارے سامنے تجلی کی تھی، تو ہم نے اس کو دیکھا ہے، جو تم سے مخفی رہا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو وہ ہر سات دنوں میں جنت کے مشک اور اس کی نعمتوں میں تبدیل ہوں گے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن مطیب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18772]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2881»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18773
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ:" إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةَ الْجَنَّةَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَا عِبَادِي هَلْ تَسْأَلُونِي شَيْئًا فَأَزِيدَكُمْ؟ قَالُوا: يَا رَبَّنَا مَا خَيْرٌ مِمَّا أَعْطَيْتَنَا؟ قَالَ: رِضْوَانِي أَكْبَرُ" رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: عَبْدُ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ بْنَ الْمُغِيرَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب اہل جنت، جنت میں داخل ہو جائیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے میرے بندو! کیا تم مجھ سے کوئی چیز مانگتے ہو؟ تاکہ میں وہ تمہیں مزید دوں، تو وہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! جو کچھ تو نے ہمیں عطا کیا ہے، اس سے زیادہ بہتر اور کیا ہو سکتا ہے؟ تو پروردگار فرمائے گا: میری رضامندی سب سے بڑی ہے۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن مغیرہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18773]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9021»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
39. بَابُ مَنَازِلِ الْمُتَحَابِّينَ فِي اللَّهِ تَعَالَى .
اللہ تعالیٰ کی خاطر، ایک دوسرے سے محبت رکھنے والوں کی منزل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18774
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْمُتَحَابِّينَ فِي اللَّهِ لَتُرَى غُرَفُهُمْ فِي الْجَنَّةِ كَالْكَوْكَبِ الطَّالِعِ الشَّرْقِيِّ أَوِ الْغَرْبِيِّ، فَيُقَالُ: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ فَيُقَالُ: هَؤُلَاءِ الْمُتَحَابُّونَ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھنے والے لوگ، اُن کے بالاخانے جنت میں یوں دکھائی دیں گے، جیسے مشرق یا مغرب میں طلوع ہونے والا ستارہ ہوتا ہے، کہا: جائے گا: یہ کون لوگ ہیں؟ تو بتایا جائے گا: یہ اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھنے والے لوگ ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18774]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11420»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
40. بَابُ كَفَّارَةِ الْمَجْلِسِ .
اللہ تعالیٰ کی خاطر، ایک دوسرے سے محبت رکھنے والوں کی منزل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18775
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ، فَقَالَهَا فِي مَجْلِسِ ذِكْرٍ كَانَ كَالطَّابَعِ يُطْبَعُ عَلَيْهِ، وَمَنْ قَالَهَا فِي مَجْلِسِ لَغْوٍ كَانَتْ كَفَّارَةً لَهُ".
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پڑھ لے گا: ”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے اور میں اس کی حمد بیان کرتا ہوں، تو پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لئے مخصوص ہے، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ محفل ذکر میں یہ کلمات پڑھ لے گا تو یہ مہر کی مانند ہوں گے جو اس محفل پر لگا دی گئی ہو گی، اور جو شخص لغویات کی محفل میں ان کو پڑھ لے گا، تو یہ اس کے لئے کفارہ بن جائیں گے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18775]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2012، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1586»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں