🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابُ مَا جَاءَ فِي نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ وَغَيْرِهِنَّ .
حورعین سے تعلق رکھنے والی اور دیگر جنتی عورتوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18756
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: حَدَّثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" حَدَّثَنِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَالَ: يَدْخُلُ الرَّجُلُ عَلَى الْحَوْرَاءِ فَتَسْتَقْبِلُهُ بِالْمُعَانَقَةِ وَالْمُصَافَحَةِ". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ:" فَبِأَيِّ بَنَانٍ تُعَاطِيهِ!، لَوْ أَنَّ بَعْضَ بَنَانِهَا بَدَا لَغَلَبَ ضَوْءُهُ ضَوْءَ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ، وَلَوْ أَنَّ طَاقَةً مِنْ شِعْرِهَا بَدَتْ لَمَلَأَتْ مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ مِنْ طِيبِ رِيحِهَا، فَبَيْنَا هُوَ مُتَّكِئٌ مَعَهَا عَلَى أَرِيكَةٍ إِذْ أَشْرَفَ عَلَيْهِ نُورٌ مِنْ فَوْقِهِ، فَيَظُنُّ أَنَّ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ أَشْرَفَ عَلَى خَلْقِهِ، فَإِذَا حَوْرَاءُ تُنَادِيهِ: يَا وَلِيَّ اللَّهِ أَمَا لَنَا فِيكَ مِنْ دُولَةٍ؟ فَيَقُولُ: مَنْ أَنْتِ يَا هَذِهِ؟ فَتَقُولُ: أَنَا مِنَ اللَّوَاتِي قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ، فَيَتَحَوَّلُ عِنْدَهَا، فَإِذَا عِنْدَهَا مِنَ الْجَمَالِ وَالْكَمَالِ مَا لَيْسَ مَعَ الْأُولَى، فَبَيْنَا هُوَ مُتَّكِئٌ مَعَهَا عَلَى أَرِيكَتِهِ إِذْ أَشْرَفَ عَلَيْهِ نُورٌ مِنْ فَوْقِهِ، فَإِذَا حَوْرَاءُ أُخْرَى تُنَادِيهِ: يَا وَلِيَّ اللَّهِ أَمَا لَنَا فِيكَ مِنْ دُولَةٍ؟ فَيَقُولُ: وَمَنْ أَنْتِ؟ فَتَقُولُ: أَنَا مِنَ اللَّوَاتِي قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ، فَلَا يَزَالُ يَتَحَوَّلُ مِنْ زَوْجَةٍ إِلَى زَوْجَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ زَرْبِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات بتائی کہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے مجھے یہ بات بتائی ہے: وہ بیان کرتے ہیں: آدمی حور کے پاس جائے گا، تو وہ اس سے گلے مل کر اور مصافحہ کر کے اس کا استقبال کرے گی، اس کی پوروں کا عالم کیا ہو گا؟ کہ اگر وہ اس پور کا کچھ حصہ ظاہر کر دے، تو اس کی روشنی، سورج اور چاند کی روشنی پر غالب آ جائے، اور اگر اس کے بال کا کچھ حصہ ظاہر ہو جائے تو وہ مشرق و مغرب کے درمیان ساری جگہ کو خوشبو کے ذریعے بھر دے، وہ شخص اس حور کے ساتھ اپنے پلنگ پر بیٹھا ہوا ہو گا، کہ اسی دوران اسے اوپر کی طرف نور محسوس ہو گا، تو وہ یہ گمان کرے گا: شاید اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کی طرف جھانکا ہے، تو وہ اصل میں ایک اور حور ہو گی، جو اسے پکار کر یہ کہے گی: اے اللہ کے دوست! کیا آپ ہمیں خدمت کا موقع نہیں دیں گے؟ وہ دریافت کرے گا: تم کون ہو؟ اے خاتون! وہ جواب دے گی: میں ان حوروں میں سے ہوں، جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ”اور ہمارے پاس مزید بھی ہے۔“ تو وہ شخص پہلی والی حور کے پاس سے اُٹھ کر دوسری کے پاس جائے گا، اور دوسری کے پاس وہ خوبصورتی ہو گی، جو پہلی والی کے پاس نہیں ہو گی، پھر وہ دوسری والی کے ساتھ اپنے پلنگ پر ٹیک لگا کر بیٹھا ہوا ہو گا کہ اسی دوران اسے اوپر کی طرف نور محسوس ہو گا، تو وہ ایک اور حور ہو گی جو اسے پکار کر کہے گی: اے اللہ کے دوست! کیا آپ ہمیں خدمت کا موقع نہیں دیں گے؟ تو وہ جواب دے گا: اے خاتون! تم کون ہو؟ وہ جواب دے گی: میں ان حوروں میں سے ہوں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے: ”کوئی شخص یہ نہیں جانتا کہ اس کے لئے، آنکھوں کی ٹھنڈک کے لئے کیا پوشیدہ رکھا گیا ہے، جو اس چیز کی جزاء ہے، جو وہ عمل کیا کرتے تھے۔“ تو وہ ایک جنتی بیوی سے دوسری بیوی کی طرف جاتا رہے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن زربی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18756]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8872»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18757
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوِ اطَّلَعَتِ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِلَى الْأَرْضِ لَمَلَأَتْ مَا بَيْنَهُمَا رِيحًا، وَلَأَضَاءَتْ مَا بَيْنَهُمَا، وَلَتَاجُهَا عَلَى رَأْسِهَا خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اہل جنت کی خواتین میں سے کوئی ایک زمین کی طرف جھانک لے، تو وہ ان دونوں کے درمیان موجود جگہ کو خوشبو سے بھر دے گی، اور ان دونوں کے درمیان موجود جگہ کو روشنی سے بھر دے گی اور اس کے سر پر موجود اُس کا تاج دنیا اور اس میں موجود (ساری چیزوں) سے بہتر ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18757]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3172»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18758
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ الْمَرْأَةَ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ لَيُرَى مُخُّ سَاقِهَا مِنْ وَرَاءِ اللَّحْمِ وَالْعَظْمِ مِنْ تَحْتِ سَبْعِينَ حُلَّةً، كَمَا يُرَى الشَّرَابُ الْأَحْمَرُ فِي الزُّجَاجَةِ الْبَيْضَاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَسَقَطَ مِنْ إِسْنَادِهِ رَجُلَانِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: حورعین سے تعلق رکھنے والی عورت کی پنڈلی کا گودا، گوشت اور ہڈی کے پار سے بھی نظر آ جائے گا، جو ستر حلوں کے نیچے ہو گی، جس طرح سفید شیشے میں موجود سرخ مشروب میں سے نظر آ جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں دو افراد کا ذکر ساقط ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18758]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8864)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18759
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا وَعِنْدَ رَأْسِهِ وَعِنْدَ رِجْلَيْهِ ثِنْتَانِ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ، يُغَنِّيَانِ بِأَحْسَنِ صَوْتٍ سَمِعَهُ الْإِنْسُ وَالْجِنُّ، وَلَيْسَ بِمَزَامِيرِ الشَّيْطَانِ، وَلَكِنْ بِتَحْمِيدِ اللَّهِ وَتَقْدِيسِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی بندہ جنت میں داخل ہو گا، جب وہ بیٹھے گا تو اس کے سرہانے کی طرف اور اس کے پائینتی کی طرف دو، دو حورعین موجود ہو گی، جو اتنی عمدہ آواز میں گائیں گی، جو سب سے زیادہ خوبصورت آواز، انسانوں یا جنات نے سنی ہو، لیکن وہ شیطان کے مزامیر نہیں ہوں گے، بلکہ اللہ تعالیٰ کی حمد اور اس کی تقدیس ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18759]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7478)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7478، 7496»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18760
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَزْوَاجَ الْجَنَّةِ لَيُغَنِّينَ أَزْوَاجَهُنَّ بِأَحْسَنِ أَصْوَاتٍ سَمِعَهَا أَحَدٌ قَطُّ، إِنَّ مِمَّا يُغَنِّينَ: نَحْنُ الْخَيْرَاتُ الْحِسَانْ، أَزْوَاجُ قَوْمٍ كِرَامْ. يَنْظُرْنَ بِقُرَّةِ أَعْيَانْ. وَإِنَّ مِمَّا يُغَنِّينَ بِهِ: نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا نَمُتْنَهْ، نَحْنُ الْآمِنَاتُ فَلَا يَخَفْنَهْ، نَحْنُ الْمُقِيمَاتُ فَلَا يَظْعَنَّهْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت کی بیویاں اپنے شوہروں کے لیے ایسی آواز میں گائیں گی، جو سب سے زیادہ خوبصورت آواز کسی نے کبھی بھی سنی ہو، وہ جو گائیں گی اُن میں یہ کلمات بھی ہیں: ”ہم خوبصورت چہروں والی ہیں اور معزز لوگوں کی بیویاں ہیں، جو آنکھوں کی ٹھنڈک کے ہمراہ دیکھتی ہیں۔“ جو وہ گائیں گی، اُن میں یہ کلمات بھی ہوں گے: ”ہم ہمیشہ رہنے والی ہیں، جنہیں موت نہیں آئے گی، ہم امان میں رہنے والی ہیں، جو خوف زدہ نہیں ہو گی، ہم مقیم رہنے والی ہیں، جو رخصت نہیں ہوں گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18760]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (734)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18761
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْحُورَ فِي الْجَنَّةِ يُغَنِّينَ يَقُلْنَ: نَحْنُ الْحُورُ الْحِسَانْ، هُدِينَا لِأَزْوَاجٍ كِرَامْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں حور گائے گی اور یہ کہے گی: ”ہم خوبصورت حوریں ہیں، جو معزز شوہروں کو تحفے کے طور پر دی گئی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18761]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6493»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18762
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيَتَّكِئُ فِي الْجَنَّةِ سَبْعِينَ سَنَةً قَبْلَ أَنْ يَتَحَوَّلَ، ثُمَّ تَأْتِيهِ امْرَأَتُهُ [ فَتَضْرِبُ عَلَى مِنْكَبَيْهِ ] فَيَنْظُرُ وَجْهَهُ فِي خَدِّهَا أَصْفَى مِنَ الْمِرْآةِ، وَإِنَّ أَدْنَى لُؤْلُؤَةٍ عَلَيْهَا تُضِيءُ مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، فَتُسَلِّمُ عَلَيْهِ فَيَرُدُّ السَّلَامَ، وَيَسْأَلُهَا: مَنْ أَنْتِ؟ فَتَقُولُ: أَنَا مِنَ الْمَزِيدِ، وَإِنَّهُ لَيَكُونُ عَلَيْهَا سَبْعُونَ ثَوْبًا، أَدْنَاهَا مِثْلُ النُّعْمَانِ مِنْ طُوبَى، فَيُنْفِذُهَا بَصَرُهُ حَتَّى يَرَى مُخَّ سَاقِهَا مِنْ وَرَاءِ ذَلِكَ، وَإِنَّ عَلَيْهَا مِنَ التِّيجَانِ إِنَّ أَدْنَى لُؤْلُؤَةٍ مِنْهَا لَتُضِيءُ مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ ] ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک آدمی جنت میں ٹیک لگا کے بیٹھے گا اور وہاں سے اُٹھنے سے پہلے ستر سال تک بیٹھا رہے گا، پھر اس کی بیوی اس کے پاس آئے گی اور اس کے کندھے پر ہاتھ رکھے گی، وہ شخص اس عورت کے رخسار میں اپنے چہرے کو دیکھ لے گا، جو آئینے سے زیادہ صاف ہو گا، اس عورت کے جسم پر موجود سب سے ہلکا موتی بھی ایسا ہو گا کہ وہ مشرق اور مغرب کے درمیان موجود ساری جگہ کو روشن کر دے، وہ عورت اُس شخص کو سلام کرے گی، وہ سلام کا جواب دے گا اور اس سے دریافت کرے گا: تم کون ہو؟ وہ جواب دے گی: میں ”مزید“ میں سے ہوں، عورت کے جسم پر ستر کپڑے ہوں گے، جن میں سے سب سے ہلکا طوبی میں سے نعمان کی مانند ہو گا، وہ شخص نگاہ اٹھا کر اس کی طرف دیکھے گا تو ان کپڑوں کے پار سے اس کی پنڈلی کا گودا بھی اسے نظر آ جائے گا اور اس عورت کے سر پر تاج ہو گا، جس کا سب سے ہلکا موتی بھی، مشرق اور مغرب کے درمیان موجود ساری جگہ کو روشن کر سکے گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18762]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1386) اخرجه احمد فى المسند (75/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11318، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7876/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18763
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَلَقَ [ اللَّهُ ] الْحُورَ الْعِينِ مِنَ الزَّعْفَرَانِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا ضُعَفَاءُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے حورعین کو زعفران سے پیدا کیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند میں ضعیف راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18763]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7813)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7813، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 290»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
32. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ عَجَائِزِ الدُّنْيَا .
ان کا بیان، جو دنیا کی بوڑھی عورتیں جنت میں داخل ہوں گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18764
عَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَتْهُ عَجُوزٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يُدْخِلَنِي الْجَنَّةَ، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْجَنَّةَ لَا تَدْخُلُهَا عَجُوزٌ". فَذَهَبَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى ثُمَّ رَجَعَ إِلَى عَائِشَةَ فَقَالَتْ عَائِشَةُ: لَقَدْ لَقِيتُ مِنْ كَلِمَتِكَ مَشَقَّةً وَشِدَّةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ ذَلِكَ كَذَلِكَ، إِنَّ اللَّهَ إِذَا أَدْخَلَهُنَّ الْجَنَّةَ حَوَّلَهُنَّ أَبْكَارًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والی ایک بوڑھی خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے جنت میں داخل کر دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت میں بوڑھی عورت داخل نہیں ہو گی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کرنے کے لیے تشریف لے گئے، جب آپ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس واپس آئے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ کی بات کی وجہ سے اُس خاتون کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا ہی ہو گا، اللہ تعالیٰ جب انہیں جنت میں داخل کرے گا تو انہیں جوان کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسعدہ بن یسع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18764]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5541»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
33. بَابٌ فِي دَرَجَاتِ الْجَنَّةِ .
جنت کے درجات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18765
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْجَنَّةُ مِائَةُ دَرَجَةٍ، مَا بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ مَسِيرَةُ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ قَوْلِهِ:" خَمْسِمِائَةِ عَامٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں ایک سو درجے ہیں، جن میں سے ہر دو درجوں کے درمیان، پانچ سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”پانچ سو سال“ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18765]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (5695)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7028، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2528»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں