الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابُ لَا يَدْخُلُ أَحَدٌ الْجَنَّةَ إِلَّا بِرَحْمَةِ اللَّهِ . تَقَدَّمَ فِي بَابِ: لَنْ يُنَجِّيَ أَحَدًا عَمَلُهُ .
حدیث نمبر: N32
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: N32]
19. بَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ وَمَا فِيهَا مِنَ الْخَيْرِ .
جنت کی صفت اور اس میں جو بھلائیاں موجود ہیں
حدیث نمبر: 18717
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - كُلَّ يَوْمٍ لِلْجَنَّةِ: طِيبِي لِأَهْلِكِ، فَتَزْدَادُ طِيبًا، فَذَلِكَ الْبَرْدُ الَّذِي يَجِدُهُ النَّاسُ بَسَحَرٍ مِنْ ذَلِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ روزانہ جنت سے فرماتا ہے: تم اپنے اہل کے لئے خوشبودار ہو جاؤ، تو اس کی خوشبو میں اضافہ ہو جاتا ہے اور یہ وہ ٹھنڈک ہے جو لوگ سحری کے وقت محسوس کرتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عبدالغفار ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18717]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عبدالغفار ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18717]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (75)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 66»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 18718
وَعَنْ أَبِي سَعِيدِ الْخُدْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" فِي الْجَنَّةِ مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ، وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جنت میں ایسی نعمتیں ہیں، جن کو کسی آنکھ نے دیکھا نہیں، کسی کان نے سنا نہیں اور کسی انسان کے دل میں ان کا خیال بھی نہیں آیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، ہزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18718]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، ہزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18718]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3515)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5506»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18719
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَنْزِلُ فِي ثَلَاثِ سَاعَاتٍ يَبْقَيْنَ مِنَ اللَّيْلِ، فَيَفْتَحُ الذِّكْرَ فِي السَّاعَةِ الْأُولَى لَمْ يَرَهُ غَيْرُهُ، فَيَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ مَا يَشَاءُ، ثُمَّ يَنْزِلُ فِي السَّاعَةِ الثَّانِيَةِ إِلَى جَنَّةِ عَدْنٍ، وَهِيَ الَّتِي لَمْ يَرَهَا غَيْرُهُ وَلَمْ تَخْطُرْ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ، لَا يَسْكُنُهَا مَعَهُ مِنْ بَنِي آدَمَ غَيْرُ ثَلَاثَةٍ: النَّبِيِّينَ، وَالصِّدِّيقِينَ، وَالشُّهَدَاءِ، ثُمَّ يَقُولُ: طُوبَى لِمَنْ دَخَلَكِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ زِيَادَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بیشک اللہ تعالیٰ رات کی تین گھڑیوں میں یقینی طور پر نزول کرتا ہے، پہلی گھڑی میں وہ ذکر (یعنی لوح محفوظ) کو کھولتا ہے، جس کو اس کے علاوہ اور کسی نے نہیں دیکھا، اور پھر جو وہ چاہتا ہے، اسے مٹا دیتا ہے اور جو وہ چاہتا ہے اسے برقرار رکھتا ہے، پھر وہ دوسری گھڑی میں جنت عدن کی طرف نزول کرتا ہے اور وہ ایسی چیز ہے جسے اس کے علاوہ کسی نے نہیں دیکھا اور کسی انسان کے دل میں اس کا خیال بھی نہیں آیا، اس جنت میں پروردگار کے ساتھ اولاد آدم میں سے صرف تین قسم کے لوگ رہیں گے، انبیاء صدیقین اور شہداء، پھر وہ فرماتا ہے: ان لوگوں کے لئے مبارکباد ہے جو تم میں داخل ہوں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زیادہ بن محمد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18719]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زیادہ بن محمد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18719]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3516)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18720
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: أَعْدَدْتُ لِعِبَادِيَ الصَّالِحِينَ مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ، وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ الْقُرْقُسَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ بِغَيْرِ كَذِبٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں نے اپنے نیک بندوں کے لئے وہ چیز (یعنی جنت اور اس کی نعمتیں) تیار کی ہے جو کسی آنکھ نے دیکھی نہیں ہے، کسی کان نے سنی نہیں ہے اور کسی انسان کے دل میں اس کا خیال بھی نہیں آیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مصعب قرقسانی ہے اور وہ ضعیف ہے، لیکن وہ جھوٹا نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18720]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مصعب قرقسانی ہے اور وہ ضعیف ہے، لیکن وہ جھوٹا نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18720]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1659)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1659»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18721
وَبِسَنَدِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا رَأَيْتُ مِثْلَ الْجَنَّةِ نَامَ طَالِبُهَا، وَلَا مِثْلَ النَّارِ نَامَ هَارِبُهَا".
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میں نے جنت جیسی کوئی چیز نہیں دیکھی، جس کا طلبگار سو جاتا ہو، اور جہنم جیسی (کوئی چیز نہیں دیکھی) جس سے بچنے والا سو جاتا ہو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18721]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1660)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
20. بَابٌ فِي تُرْبَةِ الْجَنَّةِ .
جنت کی مٹی کا بیان
حدیث نمبر: 18722
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْيَهُودِ:" إِنِّي سَائِلُهُمْ عَنْ تُرْبَةِ الْجَنَّةِ، وَهِيَ دَرْمَكَةٌ بَيْضَاءُ". فَسَأَلَهُمْ فَقَالُوا: خُبْزَةٌ يَا أَبَا الْقَاسِمِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْخُبْزُ مِنَ الدَّرْمَكِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کے بارے میں فرمایا: ”میں اُن سے جنت کی مٹی کے بارے میں دریافت کروں گا جو سفید آٹے کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا: اے ابوالقاسم! روٹی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: روٹی، آٹے سے ہی بنتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18722]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18722]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14469»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 18723
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ فِي الْجَنَّةِ مَرَاغًا مِنْ مِسْكٍ مِثْلَ مَرَاغِ دَوَابِّكُمْ فِي الدُّنْيَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي وَالْكَبِيرِ الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک جنت میں مشک کا بنا ہوا (لوٹ پوٹ ہونے کے لئے) میدان ہو گا، جس طرح دنیا میں تمہارے جانوروں کے لیے (لوٹ پوٹ ہونے کے لئے) میدان ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18723]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18723]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1782) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5845)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5845، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1782»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
21. بَابٌ فِي نُوقِ الْجَنَّةِ .
جنت کی اونٹنیوں کا تذکرہ
حدیث نمبر: 18724
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَهْلُ الْجَنَّةِ يَتَزَاوَرُونَ عَلَى نَجَائِبَ بَيْضٍ كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ، وَلَيْسَ فِي الْجَنَّةِ [ شَيْءٌ ] مِنَ الْبَهَائِمِ إِلَّا الْإِبِلُ وَالطَّيْرُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرُ بْنُ نُوحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اہل جنت سفید اونٹنیوں پر بیٹھ کر ایک دوسرے سے ملنے کے لیے جائیں گے، جو گویا یاقوت ہوں گی، جانوروں میں سے جنت میں اونٹوں اور پرندوں کے علاوہ اور کچھ نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر بن نوح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18724]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر بن نوح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18724]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4069)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4069، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7960»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
22. بَابٌ فِي خَيْلِ الْجَنَّةِ .
جنت کے گھوڑوں کا تذکرہ
حدیث نمبر: 18725
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَاعِدَةَ قَالَ: كُنْتُ أُحِبُّ الْخَيْلَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ فِي الْجَنَّةِ خَيْلٌ؟ فَقَالَ:" إِنْ أَدْخَلَكَ اللَّهُ الْجَنَّةَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ كَانَ لَكَ فِيهَا فَرَسٌ مِنْ يَاقُوتٍ، لَهُ جَنَاحَانِ يَطِيرُ بِكَ حَيْثُ شِئْتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن ساعدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں، گھوڑوں کو پسند کرتا تھا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا جنت میں گھوڑھے ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عبدالرحمن! اگر اللہ تعالیٰ نے تمہیں جنت میں داخل کر دیا تو اس میں تمہارے لیے یاقوت کا بنا ہوا گھوڑا ہو گا، جس کے دو پر ہوں گے اور تم جہاں چاہو گے، وہ تمہیں لے کر اڑ کر چلا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18725]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18725]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح