الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. باب الأمر بأداء الأمانة
باب: امانت ادا کرنے کا حکم
حدیث نمبر: 201
وعن حُذَيفَة وأبي هريرة رضي الله عنهم، قالا: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَجمَعُ اللهُ تبارك وتعالى النَّاسَ فَيَقُومُ المُؤمِنُونَ حَتَّى تُزْلَفَ لَهُمُ الجَنَّةُ، فَيَأتُونَ آدَمَ صَلَواتُ اللهِ عَلَيهِ، فَيقُولُونَ: يَا أَبَانَا اسْتَفْتِحْ لَنَا الجَنَّةَ، فَيقُولُ: وَهَلْ أَخْرَجَكُمْ مِنَ الجَنَّةِ إلاَّ خَطيئَةُ أبيكُمْ! لَسْتُ بِصَاحِبِ ذلِكَ، اذْهَبُوا إِلَى ابْنِي إِبْراهيمَ خَلِيل اللهِ. قَالَ: فَيَأتُونَ إبرَاهِيمَ فَيَقُولُ إبراهيم: لَسْتُ بِصَاحِبِ ذلِكَ إِنَّمَا كُنْتُ خَليلًا مِنْ وَرَاءَ وَرَاءَ، اعْمَدُوا إِلَى مُوسَى الَّذِي كَلَّمَهُ الله تَكليمًا. فَيَأتُونَ مُوسَى، فَيَقُولُ: لستُ بِصَاحِبِ ذلِكَ، اذْهَبُوا إِلَى عِيسى كلمةِ اللهِ ورُوحه، فيقول عيسى: لستُ بصَاحبِ ذلِكَ، فَيَأتُونَ مُحَمَّدًا - صلى الله عليه وسلم - فَيَقُومُ فَيُؤذَنُ لَهُ، وتُرْسَلُ الأَمَانَةُ وَالرَّحِمُ فَيَقُومانِ جَنْبَتَي الصِّرَاطِ يَمِينًا وَشِمَالًا فَيَمُرُّ أوَّلُكُمْ كَالبَرْقِ» قُلْتُ: بأبي وَأمِّي، أيُّ شَيءٍ كَمَرِّ البَرقِ؟ قَالَ: «ألَمْ تَرَوا كَيْفَ يمُرُّ وَيَرْجِعُ في طَرْفَةِ عَيْن، ثُمَّ كَمَرّ الرِّيحِ، ثُمَّ كَمَرِّ الطَّيْرِ، وَشَدِّ الرِّجَال تَجْري بهمْ أعْمَالُهُمْ، وَنَبيُّكُمْ قَائِمٌ عَلَى الصِّراطِ، يَقُولُ: رَبِّ سَلِّمْ سَلِّمْ، حَتَّى تَعْجِزَ أعْمَالُ العِبَادِ، حَتَّى يَجِيء الرَّجُلُ لا يَسْتَطِيعُ السَّيْرَ إلاَّ زَحْفًا، وَفي حَافَتي الصِّراطِ كَلاَلِيبُ معَلَّقَةٌ مَأمُورَةٌ بِأخْذِ مَنْ أُمِرَتْ بِهِ، فَمَخْدُوشٌ نَاجٍ، وَمُكَرْدَسٌ في النَّارِ»
وَالَّذِي نَفْسُ أَبي هُرَيْرَةَ بِيَدِهِ، إنَّ قَعْرَ جَهَنَّمَ لَسَبْعُونَ خَرِيفًا. رواه مسلم. قوله: «وراء وراء» هُوَ بالفتح فيهما. وقيل: بالضم بلا تنوين ومعناه: لست بتلك الدرجة الرفيعة، وهي كلمة تذكر عَلَى سبيل التواضع. وقد بسطت معناها في شرح صحيح مسلم، والله أعلم.

سیدنا حذیفہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، دونوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تبارک و تعالیٰ لوگوں کو جمع فرمائے گا، تو مومن کھڑے ہوں گے یہاں تک کہ جنت ان کے قریب کر دی جائے گی، تو وہ آدم علیہ السلام کے پاس آ کر کہیں گے: اے ہمارے ابا جان! ہمارے لیے جنت کا دروازہ کھلوائیے۔ وہ فرمائیں گے: کیا تمہیں جنت سے تمہارے باپ کی خطا کے سوا کسی اور چیز نے نکالا تھا! میں اس کام کا اہل نہیں ہوں، میرے بیٹے ابراہیم خلیل اللہ کے پاس جاؤ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو وہ ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس آئیں گے، تو ابراہیم فرمائیں گے: میں اس کام کا اہل نہیں ہوں، میں تو بس پیچھے پیچھے (یعنی کم درجے) کا خلیل تھا، تم موسیٰ (علیہ السلام) کا قصد کرو جن سے اللہ نے خوب کلام فرمایا۔ تو وہ موسیٰ کے پاس آئیں گے، تو وہ فرمائیں گے: میں اس کام کا اہل نہیں ہوں، تم عیسیٰ کے پاس جاؤ جو اللہ کا کلمہ اور اس کی روح ہیں۔ تو عیسیٰ فرمائیں گے: میں اس کام کا اہل نہیں ہوں۔ پھر وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں گے تو آپ کھڑے ہوں گے اور آپ کو (شفاعت کی) اجازت دی جائے گی، اور امانت اور رحم (رشتہ داری) کو بھیجا جائے گا تو وہ دونوں پل صراط کے دونوں جانب دائیں اور بائیں کھڑی ہو جائیں گی، تو تم میں سے پہلا شخص بجلی کی طرح گزرے گا۔“ میں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان! بجلی کے گزرنے کی طرح کون سی چیز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ کس طرح پلک جھپکنے میں گزرتی اور لوٹ آتی ہے؟ پھر (کوئی) ہوا کے گزرنے کی طرح، پھر پرندے کے گزرنے کی طرح، اور آدمیوں کے دوڑنے کی طرح (گزرے گا)، ان کے اعمال انہیں لے کر چلیں گے، اور تمہارے نبی پل صراط پر کھڑے کہہ رہے ہوں گے: اے رب! سلامت رکھ، سلامت رکھ، یہاں تک کہ بندوں کے اعمال عاجز آ جائیں گے، یہاں تک کہ ایک آدمی آئے گا جو گھسٹ کر ہی چل سکے گا۔ اور پل صراط کے دونوں کناروں پر آنکڑے لٹکے ہوں گے، جنہیں حکم دیا گیا ہو گا کہ جس کے بارے میں حکم ہو اسے پکڑ لیں، تو کوئی خراش کھا کر نجات پانے والا ہو گا اور کوئی (ہاتھ پاؤں جکڑ کر) آگ میں دھکیل دیا جانے والا ہو گا۔“ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں ابوہریرہ کی جان ہے! بے شک جہنم کی گہرائی ستر سال (کی مسافت) ہے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«وراء وراء» دونوں میں زبر کے ساتھ ہے، اور کہا گیا ہے کہ تنوین کے بغیر پیش کے ساتھ ہے، اور اس کا معنی ہے: میں اس بلند درجے پر نہیں ہوں، اور یہ کلمہ تواضع کے طور پر کہا جاتا ہے۔ اور میں نے شرح صحیح مسلم میں اس کا معنی تفصیل سے بیان کیا ہے، واللہ اعلم۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 201]

تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 129 (195) (329).
وضاحت: «تُزْلَفَ» : قریب کر دی جائے گی۔
«الأَمَانَةُ وَالرَّحِمُ» : مصنف (امام نووی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: ”ان دونوں کی عظمت اور بلند مقام کی وجہ سے انہیں اس صورت میں مجسم کیا جائے گا جو اللہ تعالیٰ چاہے گا۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 2/60)
«وَشَدِّ الرِّجَال» : مصنف (امام نووی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: ”یعنی ان کی تیز دوڑ اور ان کا چلنا۔ اور «تَجْري بهمْ أعْمَالُهُمْ» کا معنی یہ ہے کہ وہ اپنے مراتب اور اعمال کے حساب سے تیزی سے گزریں گے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 2/61)
«مُكَرْدَسٌ» : وہ شخص جس کے ہاتھ پاؤں اکٹھے باندھ کر کسی جگہ پھینک دیا جائے۔ (النہایہ 4/162)
«خَرِيفًا» : خریف سے مراد سال ہے۔
(شرح صحیح مسلم للنووی 2/61)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 202
وعن أَبي خُبيب - بضم الخاء المعجمة - عبد الله بن الزبير رضي الله عنهم، قَالَ: لَمَّا وَقفَ الزُّبَيْرُ يَوْمَ الجَمَل دَعَانِي فَقُمْتُ إِلَى جَنْبه، فَقَالَ: يَا بُنَيَّ، إنَّهُ لاَ يُقْتَلُ اليَومَ إلاَّ ظَالِمٌ أَوْ مَظْلُومٌ، وَإنِّي لاَ أراني إلاَّ سَأُقْتَلُ اليومَ مظلومًا، وإنَّ مِنْ أكبرَ هَمِّي لَدَيْنِي، أفَتَرَى دَيْننا يُبقي من مالِنا شَيئًا؟ ثُمَّ قَالَ: يَا بُنَيَّ، بِعْ مَا لَنَا وَاقْضِ دَيْنِي، وَأَوْصَى بِالثُّلُثِ وَثُلُثِهِ لِبَنِيهِ، يعني لبني عبد الله بن الزبير ثُلُثُ الثُّلُث. قَالَ: فَإنْ فَضَلَ مِنْ مَالِنَا بَعْدَ قَضَاءِ الدَّينِ شَيء فَثُلُثُه لِبَنِيكَ. قَالَ هِشَام: وَكَانَ بَعْضُ وَلَدِ عَبْدِ اللهِ قَدْ وَازى بَعْضَ بَنِي الزُّبَيْرِ خُبيبٍ وَعَبَّادٍ، وَلهُ يَوْمَئذٍ تِسْعَةُ بَنينَ وَتِسْعُ بَنَات. قَالَ عَبدُ الله: فَجَعلَ يُوصينِي بدَيْنِهِ وَيَقُولُ: يَا بُنَيَّ، إنْ عَجَزْتَ عَن شَيْءٍ مِنْهُ فَاسْتَعِنْ عَلَيهِ بِمَوْلاَيَ. قَالَ: فَوَاللهِ مَا دَرَيْتُ مَا أرَادَ حَتَّى قُلْتُ: يَا أبَتِ مَنْ مَوْلاَكَ؟ قَالَ: الله. قَالَ: فَوَاللهِ مَا وَقَعْتُ في كُرْبةٍ مِنْ دَيْنِهِ إلاَّ قُلْتُ: يَا مَوْلَى الزُّبَيْرِ اقْضِ عَنْهُ دَيْنَهُ فَيَقْضِيَهُ. قَالَ: فَقُتِلَ الزُّبَيْرُ وَلَم يَدَعْ دِينَارًا وَلاَ دِرْهمًا إلاَّ أرَضِينَ، مِنْهَا الغَابَةُ وإحْدَى عَشْرَةَ دَارًا بالمَدِينَةِ، وَدَارَيْنِ بالبَصْرَةِ، ودَارًا بالكُوفَةِ، ودَارًا بمِصْرَ. قَالَ: وَإِنَّمَا كَانَ دَيْنُهُ الَّذِي كَانَ عَلَيهِ أنَّ الرَّجُلَ كَانَ يَأتِيهِ بالمال، فَيَسْتَودِعُهُ إيَّاهُ، فَيَقُولُ الزُّبَيْرُ: لا، وَلَكِنْ هُوَ سَلَفٌ إنِّي أخْشَى عَلَيهِ الضَّيْعَةَ. وَمَا وَليَ إمَارَةً قَطُّ وَلا جِبَايَةً ولا خراجًا وَلاَ شَيئًا إلاَّ أَنْ يَكُونَ في
غَزْوٍ مَعَ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - أَوْ مَعَ أَبي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ - رضي الله عنهما - قَالَ عَبدُ الله: فَحَسَبْتُ مَا كَانَ عَلَيهِ مِن الدَّيْنِ فَوَجَدْتُهُ ألْفيْ ألْفٍ وَمئَتَي ألْف! فَلَقِيَ حَكِيمُ بنُ حِزَام عَبْدَ الله بْنَ الزُّبَيْرِ، فَقَالَ: يَا ابْنَ أخِي، كَمْ عَلَى أخي مِنَ الدَّيْنِ؟ فَكَتَمْتُهُ وَقُلْتُ: مِائَةُ ألْف. فَقَالَ حَكيمٌ: واللهِ مَا أرَى أمْوَالَكُمْ تَسَعُ هذِهِ. فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: أرَأيْتُكَ إنْ كَانَتْ ألْفَي ألف وَمئَتَيْ ألْف؟ قَالَ: مَا أرَاكُمْ تُطيقُونَ هَذَا، فَإنْ عَجَزْتُمْ عَنْ شَيءٍ مِنْهُ فَاسْتَعِينُوا بي، قَالَ: وَكَانَ الزُّبَيرُ قَد اشْتَرَى الغَابَةَ بِسَبْعِينَ ومئة ألف، فَبَاعَهَا عَبدُ اللهِ بِألْفِ ألْف وَسِتّمِئَةِ ألْف، ثُمَّ قَامَ فَقَالَ: مَنْ كَانَ لَهُ عَلَى الزُّبَيرِ شَيْء فَلْيُوافِنَا بِالغَابَةِ، فَأتَاهُ عَبدُ اللهِ بنُ جَعفَر، وَكَانَ لَهُ عَلَى الزُّبَيرِ أرْبَعمئةِ ألْف، فَقَالَ لعَبدِ الله: إنْ شِئْتُمْ تَرَكْتُهَا لَكمْ؟ قَالَ عَبدُ الله: لا، قَالَ: فَإنْ شِئتُمْ جَعَلْتُمُوهَا فِيمَا تُؤَخِّرُونَ إنْ إخَّرْتُمْ، فَقَالَ عَبدُ الله: لا، قَالَ: فَاقْطَعُوا لِي قطْعَةً، قَالَ عَبدُ الله: لَكَ مِنْ هاهُنَا إِلَى هَاهُنَا. فَبَاعَ عَبدُ اللهِ مِنهَا فَقَضَى عَنْهُ دَينَه وَأوْفَاهُ، وَبَقِيَ مِنْهَا أرْبَعَةُ أسْهُم وَنِصْفٌ، فَقَدِمَ عَلَى مُعَاوِيَة وَعنْدَهُ عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، وَالمُنْذِرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَابْنُ زَمْعَةَ، فَقَالَ لَهُ مُعَاويَةُ: كَمْ قُوِّمَتِ الغَابَةُ؟ قَالَ: كُلُّ سَهْم بمئَة ألف، قَالَ: كَمْ بَقِيَ مِنْهَا؟ قَالَ: أرْبَعَةُ أسْهُم وَنصْفٌ، فَقَالَ المُنْذِرُ بْنُ الزُّبَيرِ: قَدْ أخَذْتُ مِنْهَا سَهمًا بِمئَةِ ألف، قَالَ عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ: قَدْ أخَذْتُ مِنْهَا سَهْمًا بمئَةِ ألْف. وَقالَ ابْنُ زَمْعَةَ: قَدْ أخَذْتُ سَهْمًا بِمئَةِ ألْف، فَقَالَ مُعَاويَةُ: كَمْ بَقِيَ مِنْهَا؟ قَالَ: سَهْمٌ ونصْفُ سَهْم، قَالَ: قَدْ أخَذْتُهُ بخَمْسِينَ وَمئَةِ ألْف. قَالَ: وَبَاعَ عَبدُ الله بْنُ جَعفَر نَصيبهُ مِنْ مَعَاوِيَةَ بستِّمِئَةِ ألْف، فَلَمَّا فَرَغَ ابْنُ الزُّبَيرِ مِنْ قَضَاءِ دَيْنِهِ، قَالَ بَنُو الزُّبَيرِ: اقسمْ بَينَنَا ميراثَنا، قَالَ: وَاللهِ لا أقْسِمُ بَيْنَكُمْ حَتَّى أنَادِي بالمَوْسم أرْبَعَ سنينَ: ألا مَنْ كَانَ لَهُ عَلَى الزُّبَيرِ دَيْنٌ فَلْيَأتِنَا فَلْنَقْضِهِ. فَجَعَلَ كُلّ سَنَةٍ يُنَادِي في المَوْسِمِ، فَلَمَّا مَضَى أرْبَعُ سنينَ قَسَمَ بيْنَهُمْ وَدَفَعَ الثُّلُثَ. وَكَانَ للزُّبَيْرِ أرْبَعُ نِسْوَةٍ، فَأصَابَ كُلَّ امرَأةٍ ألْفُ ألف وَمِئَتَا ألْف، فَجَميعُ مَالِه خَمْسُونَ ألف ألْف وَمِئَتَا ألْف. رواه البخاري.

سیدنا ابوخبیب — خاء معجمہ پر پیش کے ساتھ — عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب جنگِ جمل کے دن (سیدنا) زبیر (رضی اللہ عنہ) کھڑے ہوئے تو انہوں نے مجھے بلایا، میں ان کے پہلو میں کھڑا ہو گیا، تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! آج ظالم یا مظلوم ہی قتل ہو گا، اور میرا خیال ہے کہ میں آج مظلوم قتل کیا جاؤں گا، اور مجھے سب سے بڑی فکر اپنے قرض کی ہے، کیا تمہارا خیال ہے کہ ہمارا قرض ہمارے مال میں سے کچھ باقی چھوڑے گا؟ پھر فرمایا: اے میرے بیٹے! ہمارا مال بیچ دینا اور میرا قرض ادا کر دینا۔ اور انہوں نے تہائی (مال) کی وصیت کی، اور اس تہائی کے تہائی کی اپنے (پوتوں) کے لیے، یعنی عبداللہ بن زبیر کے بیٹوں کے لیے تہائی کا تہائی۔ فرمایا: اگر قرض کی ادائیگی کے بعد ہمارے مال میں سے کچھ بچ جائے تو اس کا تہائی تمہارے بیٹوں کے لیے ہے۔ ہشام (راوی) نے کہا: اور عبداللہ کے بعض بیٹے (عمر میں) زبیر کے بعض بیٹوں، خبیب اور عباد، کے برابر تھے، اور ان (زبیر) کے اس وقت نو بیٹے اور نو بیٹیاں تھیں۔ عبداللہ نے کہا: وہ مجھے اپنے قرض کے بارے میں وصیت کرتے رہے اور فرماتے رہے: اے میرے بیٹے! اگر تم اس میں سے کسی چیز (کی ادائیگی) سے عاجز آ جاؤ تو اس پر میرے مولیٰ سے مدد مانگنا۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں نہیں سمجھا کہ ان کی مراد کیا ہے، یہاں تک کہ میں نے پوچھا: ابا جان! آپ کا مولیٰ کون ہے؟ فرمایا: اللہ۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں ان کے قرض کی وجہ سے جب بھی کسی مشکل میں پڑا تو میں نے کہا: اے زبیر کے مولیٰ! ان کی طرف سے ان کا قرض ادا کر دے، تو وہ اسے ادا کر دیتا۔ انہوں نے کہا: پھر زبیر قتل کر دیے گئے اور انہوں نے کوئی دینار یا درہم نہیں چھوڑا، سوائے کچھ زمینوں کے، جن میں سے ایک غابہ تھی، اور مدینہ میں گیارہ گھر، بصرہ میں دو گھر، کوفہ میں ایک گھر اور مصر میں ایک گھر۔ انہوں نے کہا: ان پر جو قرض تھا وہ اس طرح ہوا کہ کوئی آدمی ان کے پاس مال لے کر آتا اور اسے ان کے پاس امانت رکھوانا چاہتا تو زبیر فرماتے: نہیں، بلکہ یہ قرض ہے، کیونکہ مجھے اس کے ضائع ہو جانے کا اندیشہ ہے۔ اور انہوں نے کبھی کوئی امارت، محصول کی وصولی، خراج یا کوئی (اور عہدہ) نہیں سنبھالا، سوائے اس کے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ، یا ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کے ساتھ کسی غزوے میں ہوتے۔ عبداللہ نے کہا: میں نے ان پر موجود قرض کا حساب لگایا تو اسے بائیس لاکھ پایا! پھر حکیم بن حزام عبداللہ بن زبیر سے ملے اور کہا: اے میرے بھتیجے! میرے بھائی پر کتنا قرض ہے؟ میں نے ان سے چھپایا اور کہا: ایک لاکھ۔ تو حکیم نے کہا: اللہ کی قسم! میرا خیال نہیں کہ تمہارے اموال اس کی گنجائش رکھتے ہیں۔ تو عبداللہ نے کہا: آپ کا کیا خیال ہے اگر وہ بائیس لاکھ ہو؟ انہوں نے کہا: میرا خیال نہیں کہ تم اس کی طاقت رکھتے ہو، اگر تم اس میں سے کسی چیز سے عاجز آ جاؤ تو مجھ سے مدد لینا۔ (راوی نے) کہا: زبیر نے غابہ ایک لاکھ ستر ہزار میں خریدی تھی، تو عبداللہ نے اسے سولہ لاکھ میں بیچا، پھر کھڑے ہو کر اعلان کیا: جس کا زبیر پر کچھ (قرض) ہو وہ غابہ میں ہم سے آ کر ملے۔ تو عبداللہ بن جعفر ان کے پاس آئے، ان کا زبیر پر چار لاکھ (قرض) تھا، انہوں نے عبداللہ سے کہا: اگر تم چاہو تو میں یہ (قرض) تمہارے لیے چھوڑ دیتا ہوں؟ عبداللہ نے کہا: نہیں۔ انہوں نے کہا: اگر تم چاہو تو اسے ان (قرضوں) میں رکھ لو جنہیں تم مؤخر کرو، اگر تم (کسی کو) مؤخر کرو۔ عبداللہ نے کہا: نہیں۔ انہوں نے کہا: تو میرے لیے (زمین کا) ایک ٹکڑا کاٹ دو۔ عبداللہ نے کہا: آپ کے لیے یہاں سے یہاں تک ہے۔ پھر عبداللہ نے اس (زمین) میں سے بیچ کر ان کا قرض ادا کر دیا اور پورا پورا چکا دیا، اور اس میں سے ساڑھے چار حصے باقی رہ گئے۔ پھر وہ (عبداللہ بن زبیر) معاویہ (رضی اللہ عنہ) کے پاس آئے، ان کے پاس عمرو بن عثمان، منذر بن زبیر اور ابن زمعہ (بیٹھے) تھے، تو معاویہ نے ان سے پوچھا: غابہ کی کتنی قیمت لگائی گئی؟ انہوں نے کہا: ہر حصہ ایک لاکھ کا۔ پوچھا: اس میں سے کتنا باقی ہے؟ کہا: ساڑھے چار حصے۔ تو منذر بن زبیر نے کہا: میں نے اس میں سے ایک حصہ ایک لاکھ میں لے لیا۔ عمرو بن عثمان نے کہا: میں نے اس میں سے ایک حصہ ایک لاکھ میں لے لیا۔ اور ابن زمعہ نے کہا: میں نے ایک حصہ ایک لاکھ میں لے لیا۔ تو معاویہ نے پوچھا: اس میں سے (اب) کتنا باقی ہے؟ کہا: ڈیڑھ حصہ۔ فرمایا: میں نے اسے ڈیڑھ لاکھ میں لے لیا۔ (راوی نے) کہا: اور عبداللہ بن جعفر نے اپنا حصہ معاویہ کو چھ لاکھ میں بیچ دیا۔ جب ابن زبیر ان کے قرض کی ادائیگی سے فارغ ہو گئے تو زبیر کے بیٹوں نے کہا: ہماری میراث ہمارے درمیان تقسیم کر دیجیے۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں تمہارے درمیان اس وقت تک تقسیم نہیں کروں گا جب تک چار سال تک حج کے موسم میں یہ اعلان نہ کر لوں: سنو! جس کا زبیر پر کوئی قرض ہو وہ ہمارے پاس آئے، ہم اسے ادا کریں گے۔ چنانچہ وہ ہر سال حج کے موسم میں اعلان کرتے رہے، جب چار سال گزر گئے تو ان کے درمیان (میراث) تقسیم کی اور تہائی (وصیت والا حصہ) ادا کیا۔ اور زبیر کی چار بیویاں تھیں، تو ہر بیوی کو بارہ لاکھ ملے، اور ان کا کل مال پانچ کروڑ دو لاکھ تھا۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 202]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 202]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 106 (3129).
وضاحت: «يَوْمَ الجَمَل» : جنگِ جمل وہ مشہور معرکہ ہے جو سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور ان کے ساتھیوں کے درمیان ہوا، اسے یہ نام اس لیے دیا گیا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ایک بڑے اونٹ پر سوار تھیں اور لوگ اس اونٹ کے گرد لڑ رہے تھے یہاں تک کہ اونٹ کی کونچیں کاٹ دی گئیں۔ (دلیل الفالحین 1/318)
«وَازى» : موازاۃ کا معنی ہے: مقابل اور آمنے سامنے ہونا۔ (النہایہ 5/182)
«الغَابَةُ» : مدینہ کے قریب شام کی جانب ایک جگہ۔ (مراصد الاطلاع 2/980)
«الضَّيْعَةَ» : ضائع اور تلف ہو جانا۔ (النہایہ 3/108)
«جِبَايَةً» : اموال کو ان کے مقامات سے وصول کرنا۔ (النہایہ 1/238)
«خراجًا» : خراج وہ (مال) ہے جو لوگ سال میں اپنے مال میں سے ایک مقررہ مقدار میں نکالتے (اور ادا کرتے) ہیں۔ (لسان العرب 4/54)

صحيح (رواه البخاري)
26. باب تحريم الظلم والأمر بردِّ المظالم
باب: ظلم کی حرمت اور (لوگوں کے) حقوق واپس کرنے کا حکم
حدیث نمبر: 203
وعن جابر - رضي الله عنه: أن رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «اتَّقُوا الظُّلْمَ؛ فَإنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ القِيَامَةِ. وَاتَّقُوا الشُّحَّ؛ فَإِنَّ الشُّحَّ أهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ. حَمَلَهُمْ عَلَى أَنْ سَفَكُوا دِمَاءهُمْ، وَاسْتَحَلُّوا مَحَارِمَهُمْ» . رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظلم سے بچو، کیونکہ ظلم قیامت کے دن اندھیرے ہوں گے۔ اور بخل (و حرص) سے بچو، کیونکہ بخل نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کر دیا، اس نے انہیں اس پر آمادہ کیا کہ انہوں نے (ایک دوسرے کا) خون بہایا اور اپنی حرام چیزوں کو حلال کر لیا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 203]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 203]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 18 (2578).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 204
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أن رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لَتُؤَدُّنَّ الحُقُوقَ إِلَى أهْلِهَا يَومَ القِيَامَةِ، حَتَّى يُقَادَ للشَّاةِ الجَلْحَاءِ مِنَ الشَّاةِ القَرْنَاءِ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن تم ضرور حق داروں کو ان کے حقوق ادا کرو گے، یہاں تک کہ بے سینگ بکری کا بدلہ سینگ والی بکری سے لیا جائے گا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 204]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 204]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 18 (2582).
وضاحت: «الجَلْحَاءِ» : وہ (بکری) جس کے سینگ نہ ہوں۔ (النہایہ 1/284)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 205
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قال: كُنَّا نَتَحَدَّثُ عَنْ حَجَّةِ الوَدَاعِ، والنَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - بَيْنَ أظْهُرِنَا، وَلا نَدْرِي مَا حَجَّةُ الوَدَاعِ حَتَّى حَمِدَ اللهَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - وَأَثْنَى عَلَيهِ، ثُمَّ ذَكَرَ المَسْيحَ الدَّجَّال، فَأطْنَبَ في ذِكْرِهِ، وَقَالَ: «مَا بَعَثَ اللهُ مِنْ نَبيٍّ إلاَّ أنْذَرَهُ أُمَّتَهُ، أنْذَرَهُ نُوحٌ وَالنَّبِيُّونَ مِنْ بَعْدِهِ، وَإِنَّهُ إنْ يَخْرُجْ فِيكُمْ فَما خَفِيَ عَليْكُمْ مِنْ شَأنِه فَلَيْسَ يَخْفَى عَليْكُم، إنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، وإنَّهُ أعْوَرُ عَيْنِ اليُمْنَى، كَأنَّ عَيْنَهُ عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ. ألاَ إنَّ اللهَ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ دِمَاءكُمْ وَأمْوَالَكُمْ كحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، في بلدكم هذا، في شَهْرِكُمْ هَذَا، ألا هَلْ بَلَّغْتُ؟» قالُوا: نَعَمْ، قَالَ: «اللَّهُمَّ اشْهَدْ» ثلاثًا «وَيْلَكُمْ - أَوْ وَيْحَكُمْ -، انْظُروا: لا تَرْجعُوا بَعْدِي كُفّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ» . رواه البخاري، وروى مسلم بعضه.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم حجۃ الوداع کے بارے میں باتیں کیا کرتے تھے جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان موجود تھے، اور ہم نہیں جانتے تھے کہ حجۃ الوداع کیا ہے، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر مسیح دجال کا ذکر کیا اور اس کے ذکر میں بہت تفصیل سے کام لیا، اور فرمایا: ”اللہ نے جو بھی نبی بھیجا اس نے اپنی امت کو اس سے ڈرایا، نوح (علیہ السلام) نے اور ان کے بعد آنے والے انبیاء نے اس سے ڈرایا، اور اگر وہ تم میں نکلا تو اس کی حالت میں سے جو کچھ تم پر مخفی رہ جائے، (یہ بات) تم پر مخفی نہیں رہے گی کہ تمہارا رب کانا نہیں ہے، اور وہ (دجال) دائیں آنکھ سے کانا ہے، گویا اس کی آنکھ ابھرا ہوا انگور ہے۔ سنو! اللہ نے تم پر تمہارے خون اور تمہارے مال اسی طرح حرام کر دیے ہیں جیسے تمہارے اس دن کی حرمت ہے، تمہارے اس شہر میں، تمہارے اس مہینے میں۔ سنو! کیا میں نے (پیغام) پہنچا دیا؟“ صحابہ نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! گواہ رہنا۔“ تین مرتبہ (فرمایا)۔ ”تمہاری ہلاکت ہو — یا فرمایا: تم پر افسوس ہے — دیکھو! میرے بعد کافر نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے، اور مسلم نے اس کا کچھ حصہ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 205]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے، اور مسلم نے اس کا کچھ حصہ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 205]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 5/ 223 (4402)، ومسلم 1/ 58 (66) (119) و(120).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 206
وعن عائشة رضي الله عنها: أن رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ ظَلَمَ قيدَ شِبْرٍ مِنَ الأرْضِ، طُوِّقَهُ مِنْ سبْعِ أرَضينَ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ایک بالشت بھر زمین بھی ظلم سے لی، اسے سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 206]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 206]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 170 (2453)، ومسلم 5/ 59 (1612). قال المصنف في شرح صحيح مسلم: «فيه تحريم الظلم، وتحريم الغصب وتغليظ عقوبته» .
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 207
وعن أَبي موسى - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ الله لَيُمْلِي لِلظَّالِمِ، فَإِذَا أخَذَهُ لَمْ يُفْلِتْهُ» ، ثُمَّ قَرَأَ: ﴿وكَذَلِكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَى وَهِيَ ظَالِمَةٌ إِنَّ أَخْذَهُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ﴾ [هود: ١٠٢] مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ ظالم کو مہلت دیتا ہے، پھر جب اسے پکڑتا ہے تو چھوڑتا نہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ”اور تیرے رب کی پکڑ ایسی ہی ہے جب وہ بستیوں کو پکڑتا ہے جبکہ وہ ظالم ہوں، بے شک اس کی پکڑ دردناک اور سخت ہے۔“ (سورۃ ہود: 102)
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 207]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 207]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 6/ 93 (4686)، ومسلم 8/ 19 (2583).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 208
وعن معاذ - رضي الله عنه - قَالَ: بَعَثَنِي رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «إنَّكَ تَأتِي قَوْمًا مِنْ أهلِ الكِتَابِ فَادْعُهُمْ إِلَى شَهَادَةِ أَنْ لا إلَهَ إلاَّ الله، وَأنِّي رسولُ الله، فَإنْ هُمْ أَطَاعُوا لِذلِكَ، فَأعْلِمْهُمْ أنَّ اللهَ قَدِ افْتَرضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَواتٍ في كُلِّ يَوْمٍ وَلَيلَةٍ، فَإِنْ هُمْ أطَاعُوا لِذَلِكَ، فَأعْلِمْهُمْ أنَّ اللهَ قَدِ افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ صَدَقَةً تُؤخَذُ مِنْ أغْنِيَائِهِمْ فَتُرَدُّ عَلَى فُقَرَائِهِمْ، فَإنْ هُمْ أطَاعُوا لِذَلِكَ، فَإِيَّاكَ وَكَرَائِمَ أمْوَالِهِمْ، وَاتَّقِ دَعْوَةَ المَظْلُومِ؛ فإِنَّهُ لَيْسَ بَيْنَها وَبَيْنَ اللهِ حِجَابٌ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا اور فرمایا: ”تم اہلِ کتاب کی ایک قوم کے پاس جا رہے ہو، تو انہیں اس بات کی گواہی کی دعوت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔ اگر وہ اس بات میں تمہاری اطاعت کر لیں تو انہیں بتانا کہ اللہ نے ان پر ہر دن اور رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔ اگر وہ اس بات میں تمہاری اطاعت کر لیں تو انہیں بتانا کہ اللہ نے ان پر صدقہ (زکاۃ) فرض کیا ہے جو ان کے مال داروں سے لیا جائے گا اور ان کے فقیروں کو لوٹا دیا جائے گا۔ اگر وہ اس بات میں تمہاری اطاعت کر لیں تو ان کے عمدہ مالوں (کو لینے) سے بچنا، اور مظلوم کی بددعا سے ڈرنا، کیونکہ اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 208]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 208]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 158 (1496). عن ابن عباس أن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال لمعاذ: ...
وضاحت: «كَرَائِمَ أمْوَالِهِمْ» : یعنی ان کے نفیس مال جن سے ان کے مالک کا دل وابستہ ہو اور وہ انہیں اپنے لیے خاص رکھتا ہو۔ (النہایہ 4/167)
«لَيْسَ بَيْنَها وَبَيْنَ اللهِ حِجَابٌ» : مصنف (امام نووی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: ”یعنی وہ سنی جاتی ہے، رد نہیں کی جاتی۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 1/177)
نیز اسے مسلم نے بھی روایت کیا ہے۔ (صحیح مسلم 1/37، حدیث 29، 19)
«لَيْسَ بَيْنَها وَبَيْنَ اللهِ حِجَابٌ» : مصنف (امام نووی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: ”یعنی وہ سنی جاتی ہے، رد نہیں کی جاتی۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 1/177)
نیز اسے مسلم نے بھی روایت کیا ہے۔ (صحیح مسلم 1/37، حدیث 29، 19)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
حدیث نمبر: 209
وعن أبي حُمَيدٍ عبد الرحمان بن سعد السَّاعِدِي - رضي الله عنه - قَالَ: اسْتَعْمَلَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - رَجُلًا مِنَ الأزْدِ يُقَالُ لَهُ: ابْنُ اللُّتْبِيَّةِ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَلَمَّا قَدِمَ، قَالَ: هَذَا لَكُمْ، وَهَذَا أُهْدِيَ إِلَيَّ، فَقَامَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - عَلَى المِنْبَرِ فَحَمِدَ الله وَأثْنَى عَلَيهِ، ثُمَّ قَالَ: «أمَّا بَعدُ، فَإِنِّي أسْتَعْمِلُ الرَّجُلَ منْكُمْ عَلَى العَمَلِ مِمَّا وَلاَّنِي اللهُ، فَيَأتِي فَيَقُولُ: هَذَا لَكُمْ وَهَذَا هَدِيَّةٌ أُهْدِيَتْ إلَيَّ، أفَلاَ جَلَسَ في بيتِ أبِيهِ أَوْ أُمِّهِ حَتَّى تَأتِيَهُ هَدِيَّتُهُ إنْ كَانَ صَادِقًا، واللهِ لاَ يَأخُذُ أحَدٌ مِنْكُمْ شَيئًا بِغَيرِ حَقِّهِ إلاَّ لَقِيَ اللهَ تَعَالَى، يَحْمِلُهُ يَوْمَ القِيَامَةِ، فَلا أَعْرِفَنَّ أحَدًا مِنْكُمْ لَقِيَ اللهَ يَحْمِلُ بَعيرًا لَهُ رُغَاءٌ، أَوْ بَقَرَةً لَهَا خُوَارٌ، أَوْ شَاةً تَيْعَرُ» ثُمَّ رفع يديهِ حَتَّى رُؤِيَ بَيَاضُ إبْطَيْهِ، فَقَالَ: «اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ» . ثلاثًا مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابوحمید عبدالرحمن بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ ازد کے ایک آدمی کو، جسے ابن لتبیہ کہا جاتا تھا، صدقہ (کی وصولی) پر عامل مقرر کیا۔ جب وہ واپس آیا تو کہنے لگا: یہ تمہارا ہے اور یہ مجھے ہدیہ دیا گیا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ”اما بعد! میں تم میں سے کسی آدمی کو ان کاموں میں سے کسی کام پر عامل مقرر کرتا ہوں جن کا اللہ نے مجھے والی بنایا ہے، تو وہ آ کر کہتا ہے: یہ تمہارا ہے اور یہ ہدیہ ہے جو مجھے دیا گیا ہے۔ وہ اپنے باپ یا اپنی ماں کے گھر کیوں نہ بیٹھا رہا تاکہ (دیکھتا کہ) اس کا ہدیہ اس کے پاس آتا ہے (یا نہیں)، اگر وہ سچا ہے؟ اللہ کی قسم! تم میں سے جو کوئی بھی کوئی چیز ناحق لے گا وہ قیامت کے دن اسے اٹھائے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ملے گا۔ میں تم میں سے کسی کو ہرگز اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ اللہ سے اس حال میں ملے کہ ایک بلبلاتا ہوا اونٹ، یا ڈکارتی ہوئی گائے، یا ممیاتی ہوئی بکری اٹھائے ہوئے ہو۔“ پھر آپ نے اپنے ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ آپ کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دی، اور فرمایا: ”اے اللہ! کیا میں نے پہنچا دیا؟“ تین مرتبہ (فرمایا)۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 209]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 209]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 209 (2597)، ومسلم 6/ 11 (1832) (26).
وضاحت: «الأزْدِ» : ازد یمن کے بہت سے قبائل اور شاخوں کا مجموعہ ہے۔ (لسان العرب 1/130)
«رُغَاءٌ» : الرغاء اونٹ کی آواز ہے، الخوار گائے کی آواز ہے، اور «تَيْعَرُ» کا معنی ہے: وہ (بکری) چلاتی ہے، اور اس کی آواز کو الیعار کہتے ہیں۔ (النہایہ 2/87، 240، 297)
«رُغَاءٌ» : الرغاء اونٹ کی آواز ہے، الخوار گائے کی آواز ہے، اور «تَيْعَرُ» کا معنی ہے: وہ (بکری) چلاتی ہے، اور اس کی آواز کو الیعار کہتے ہیں۔ (النہایہ 2/87، 240، 297)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 210
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ كَانَتْ عِنْدَهُ مَظْلمَةٌ لأَخِيهِ، مِنْ عِرضِهِ أَوْ مِنْ شَيْءٍ، فَلْيَتَحَلَّلْهُ مِنْهُ اليَوْمَ قبْلَ أَنْ لاَ يَكُونَ دِينَارٌ وَلاَ دِرْهَمٌ؛ إنْ كَانَ لَهُ عَمَلٌ صَالِحٌ أُخِذَ مِنْهُ بِقَدْرِ مَظْلمَتِهِ، وَإنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ حَسَنَاتٌ أُخِذَ مِنْ سَيِّئَاتِ صَاحِبِهِ فَحُمِلَ عَلَيهِ» . رواه البخاري.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کے ذمے اپنے بھائی کا کوئی ظلم ہو، اس کی عزت کا یا کسی (اور) چیز کا، تو وہ آج ہی اس سے معاف کروا لے، اس (دن) سے پہلے کہ جب نہ دینار ہو گا نہ درہم۔ اگر اس کے پاس کوئی نیک عمل ہو گا تو اس کے ظلم کے بقدر اس سے لے لیا جائے گا، اور اگر اس کی نیکیاں نہ ہوں گی تو اس کے ساتھی (مظلوم) کی برائیاں لے کر اس پر ڈال دی جائیں گی۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 210]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 210]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 170 (2449).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)