الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. باب ستر عورات المسلمين والنهي عن إشاعتها لغير ضرورة
باب: مسلمانوں کے عیبوں کی پردہ پوشی اور بلا ضرورت ان کی تشہیر کی ممانعت
حدیث نمبر: 241
وعنه، قَالَ: سمعت رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «كُلُّ أُمَّتِي مُعَافَى إلاَّ المُجَاهِرِينَ، وَإنَّ مِنَ المُجَاهَرَةِ أَنْ يَعْمَلَ الرَّجُلُ بِاللَّيلِ عَمَلًا، ثُمَّ يُصْبحُ وَقَدْ سَتَرَهُ اللهُ عَلَيهِ، فَيقُولُ: يَا فُلانُ، عَمِلتُ البَارِحَةَ كَذَا وَكَذَا، وَقَدْ بَاتَ يَسْتُرُهُ رَبُّهُ، وَيُصبحُ يَكْشِفُ ستْرَ اللهِ عَنْه» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میری ساری امت کو معافی ملے گی سوائے کھلم کھلا گناہ کرنے والوں کے، اور یہ بھی کھلم کھلا گناہ کرنے میں سے ہے کہ آدمی رات کو کوئی (برا) کام کرے، پھر صبح کرے جبکہ اللہ نے اس پر پردہ ڈال رکھا ہو، تو وہ کہے: اے فلاں! میں نے گزشتہ رات ایسا ایسا کیا، حالانکہ اس نے اس حال میں رات گزاری کہ اس کا رب اس کی پردہ پوشی کر رہا تھا، اور وہ صبح کو اپنے اوپر سے اللہ کا پردہ ہٹا دیتا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 241]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 241]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 24 (6069)، ومسلم 8/ 224 (2990) (52).
وضاحت: «المُجَاهِرِينَ» : امام نووی رحمہ اللہ شرح صحیح مسلم میں فرماتے ہیں: ”یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے گناہ کھلم کھلا کیے اور انہیں ظاہر کیا، اور جس چیز پر اللہ تعالیٰ نے ان کا پردہ رکھا تھا اسے کھول دیا، چنانچہ وہ بغیر کسی ضرورت یا حاجت کے ان (گناہوں) کو بیان کرتے ہیں۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 9/272)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 242
وعنه، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا زَنَتِ الأَمَةُ فَتَبيَّنَ زِنَاهَا فَلْيَجْلِدْهَا الحَدَّ، وَلاَ يُثَرِّبْ عَلَيْهَا، ثُمَّ إنْ زَنَتِ الثَّانِيَةَ فَلْيَجْلِدْهَا الحَدَّ، وَلا يُثَرِّبْ عَلَيْهَا، ثُمَّ إنْ زَنَتِ الثَّالِثَةَ فَلْيَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْل مِنْ شَعَر» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
«التثريب» : التوبيخ.
«التثريب» : التوبيخ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب لونڈی زنا کرے اور اس کا زنا ثابت ہو جائے تو (اس کا مالک) اسے حد کے کوڑے لگائے اور اسے ملامت نہ کرے، پھر اگر وہ دوسری بار زنا کرے تو اسے حد کے کوڑے لگائے اور اسے ملامت نہ کرے، پھر اگر وہ تیسری بار زنا کرے تو اسے بیچ دے خواہ بالوں کی ایک رسی کے بدلے ہی ہو۔“
(متفق علیہ)
«التثريب»: ڈانٹ ڈپٹ، ملامت کرنا۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 242]
(متفق علیہ)
«التثريب»: ڈانٹ ڈپٹ، ملامت کرنا۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 242]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 93 (2152)، ومسلم 5/ 123 (1703) (30).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 243
وعنه، قَالَ: أُتِيَ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - برجل قَدْ شَرِبَ خَمْرًا، قَالَ: «اضْربُوهُ»
قَالَ أَبُو هريرة: فَمِنَّا الضَّارِبُ بِيَدِهِ، والضَّارِبُ بِنَعْلِهِ، وَالضَّارِبُ بِثَوبِهِ. فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ بَعضُ القَومِ: أخْزَاكَ الله، قَالَ: «لا تَقُولُوا هكَذَا، لاَ تُعِينُوا عَلَيهِ الشَّيْطَانَ» . رواه البخاري.
قَالَ أَبُو هريرة: فَمِنَّا الضَّارِبُ بِيَدِهِ، والضَّارِبُ بِنَعْلِهِ، وَالضَّارِبُ بِثَوبِهِ. فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ بَعضُ القَومِ: أخْزَاكَ الله، قَالَ: «لا تَقُولُوا هكَذَا، لاَ تُعِينُوا عَلَيهِ الشَّيْطَانَ» . رواه البخاري.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے شراب پی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے مارو۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو ہم میں سے کوئی اپنے ہاتھ سے مارنے والا تھا، کوئی اپنے جوتے سے مارنے والا اور کوئی اپنے کپڑے سے مارنے والا۔ جب وہ واپس جانے لگا تو کچھ لوگوں نے کہا: اللہ تجھے رسوا کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہ کہو، اس کے خلاف شیطان کی مدد نہ کرو۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 243]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 243]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 196 (6777).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
29. باب قضاء حوائج المسلمين
باب: مسلمانوں کی ضرورتیں پوری کرنا
حدیث نمبر: 244
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «المُسْلِمُ أخُو المُسْلِمِ، لاَ يَظْلِمُهُ، وَلاَ يُسْلِمُهُ. مَنْ كَانَ في حَاجَةِ أخِيه، كَانَ اللهُ فِي حَاجَتِهِ، وَمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُسْلِمٍ كُرْبَةً، فَرَّجَ اللهُ عَنْهُ بِهَا كُرْبَةً مِنْ كرَبِ يَومِ القِيَامَةِ، وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَهُ اللهُ يَومَ القِيَامَةِ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اسے (دشمن کے) حوالے کرتا ہے۔ جو اپنے بھائی کی ضرورت (پوری کرنے) میں لگا رہے اللہ اس کی ضرورت (پوری کرنے) میں ہوتا ہے، اور جس نے کسی مسلمان سے کوئی مصیبت دور کی اللہ اس کے بدلے قیامت کے دن کی مصیبتوں میں سے اس کی کوئی مصیبت دور فرمائے گا، اور جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 244]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 244]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (233). أخرجه: البخاري 3/ 168 (2442)، ومسلم 8/ 18 (2580) (58).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 233 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 245
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الدُّنيَا، نَفَّسَ اللهُ عَنْهُ كُربَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ القِيَامَةِ، وَمَنْ يَسَّر عَلَى مُعْسِرٍ يَسَّرَ الله عَلَيهِ في الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ، وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَهُ الله في الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ، واللهُ في عَونِ العَبْدِ مَا كَانَ العَبْدُ في عَونِ أَخِيهِ، وَمَنْ سَلَكَ طَريقًا يَلْتَمِسُ فِيهِ عِلْمًا سَهَّلَ اللهُ لَهُ طَريقًا إِلَى الجَنَّةِ. وَمَا اجْتَمَعَ قَوْمٌ في بَيت مِنْ بُيُوتِ اللهِ تَعَالَى، يَتْلُونَ كِتَابَ اللهِ، وَيَتَدَارَسُونَهُ بَيْنَهُمْ إلاَّ نَزَلَتْ عَلَيْهِمُ السَّكِينَةُ، وَغَشِيتْهُمُ الرَّحْمَةُ، وَحَفَّتْهُمُ المَلاَئِكَةُ، وَذَكَرَهُمُ الله فِيمَنْ عِندَهُ. وَمَنْ بَطَّأ بِهِ عَمَلُهُ لَمْ يُسْرِع بِهِ نَسَبُهُ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی مومن سے دنیا کی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت دور کی اللہ اس سے قیامت کے دن کی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت دور فرمائے گا، اور جس نے کسی تنگ دست پر آسانی کی اللہ اس پر دنیا اور آخرت میں آسانی فرمائے گا، اور جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہ دنیا اور آخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا، اور اللہ بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں رہتا ہے۔ اور جو شخص کسی ایسے راستے پر چلا جس میں وہ علم تلاش کرتا ہو تو اللہ اس کے لیے جنت کی طرف راستہ آسان فرما دیتا ہے۔ اور جب بھی کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہو کر اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے اور آپس میں اسے پڑھتے پڑھاتے ہیں تو ان پر سکینت نازل ہوتی ہے، رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے، فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں اور اللہ ان کا ذکر ان (فرشتوں) میں فرماتا ہے جو اس کے پاس ہیں۔ اور جس کے عمل نے اسے پیچھے رکھا اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکتا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 245]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 245]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 71 (2699) (38).
وضاحت: امام نووی رحمہ اللہ شرح صحیح مسلم میں فرماتے ہیں: ” «نَفَّسَ الكُرْبَةَ» : یعنی مصیبت کو دور کر دیا۔ اور اس حدیث میں مسلمانوں کی ضرورتیں پوری کرنے کی، اور جو علم، مال، مدد، کسی مصلحت کی طرف رہنمائی، نصیحت وغیرہ میسر ہو اس کے ذریعے انہیں نفع پہنچانے کی فضیلت ہے، اور مسلمانوں کی پردہ پوشی کی فضیلت، تنگ دست کو مہلت دینے کی فضیلت، اور علم کی تلاش میں چلنے کی فضیلت ہے۔ اور اس میں یہ (بھی) ہے کہ جس کا عمل ناقص ہو وہ (نسب کی وجہ سے) اعمال والوں کے مرتبے تک نہیں پہنچ سکتا، لہٰذا اسے چاہیے کہ نسب کے شرف اور آباء و اجداد کی فضیلت پر بھروسا کر کے عمل میں کوتاہی نہ کرے۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 9/20)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
30. باب الشفاعة
باب: سفارش کا بیان
حدیث نمبر: 246
وعن أَبي موسى الأشعري - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - إِذَا أتاهُ طَالِبُ حَاجَةٍ أقبَلَ عَلَى جُلَسَائِهِ، فَقَالَ: «اشْفَعُوا تُؤْجَرُوا، وَيَقْضِي الله عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ مَا أحَبَّ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية: «مَا شَاءَ» .
وفي رواية: «مَا شَاءَ» .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی ضرورت مند آتا تو آپ اپنے ہم نشینوں کی طرف متوجہ ہوتے اور فرماتے: ”سفارش کرو، تمہیں اجر دیا جائے گا، اور اللہ اپنے نبی کی زبان پر جو پسند فرماتا ہے فیصلہ کرتا ہے۔“
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: ”جو چاہتا ہے۔“ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 246]
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: ”جو چاہتا ہے۔“ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 246]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 9/ 171 (7476)، ومسلم 8/ 37 (2627) (145).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 247
وعن ابن عباس رضي الله عنهم في قِصَّةِ برِيرَةَ وَزَوْجِهَا، قَالَ: قَالَ لَهَا النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «لَوْ رَاجَعْتِهِ؟» قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ تَأمُرُنِي؟ قَالَ: «إنَّمَا أَشْفَع» قَالَتْ: لاَ حَاجَةَ لِي فِيهِ. رواه البخاري.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سیدہ بریرہ (رضی اللہ عنہا) اور ان کے شوہر کے قصے میں روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان (بریرہ) سے فرمایا: ”کاش تم اس کی طرف رجوع کر لو!“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ مجھے حکم دے رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو صرف سفارش کر رہا ہوں۔“ انہوں نے کہا: مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 247]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 247]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 62 (5283).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
31. باب الإصلاح بَيْنَ الناس
باب: لوگوں کے درمیان صلح کرانا
حدیث نمبر: 248
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «كُلُّ سُلاَمَى مِنَ النَّاسِ عَلَيهِ صَدَقَةٌ، كُلَّ يَوْمٍ تَطْلُعُ فِيهِ الشَّمْسُ: تَعْدِلُ بَيْنَ الاثْنَينِ صَدَقَةٌ، وَتُعينُ الرَّجُلَ في دَابَّتِهِ فَتَحْمِلُهُ عَلَيْهَا، أَوْ تَرْفَعُ لَهُ عَلَيْهَا مَتَاعَهُ صَدَقَةٌ، وَالكَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ صَدَقةٌ، وَبِكُلِّ خَطْوَةٍ تَمشِيهَا إِلَى الصَّلاةِ صَدَقَةٌ، وَتُميطُ الأَذى عَنِ الطَّريقِ صَدَقَةٌ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
ومعنى «تَعدِلُ بينهما» : تُصْلِحُ بينهما بالعدل.
ومعنى «تَعدِلُ بينهما» : تُصْلِحُ بينهما بالعدل.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کے ہر جوڑ پر ہر اس دن صدقہ (لازم) ہے جس میں سورج طلوع ہوتا ہے: تم دو آدمیوں کے درمیان انصاف کرو یہ صدقہ ہے، اور تم کسی آدمی کی اس کی سواری کے معاملے میں مدد کرو کہ اسے اس پر سوار کرا دو یا اس کا سامان اس پر اٹھا کر رکھ دو یہ صدقہ ہے، اور اچھی بات صدقہ ہے، اور ہر قدم جو تم نماز کی طرف چل کر جاتے ہو صدقہ ہے، اور تم راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دو یہ صدقہ ہے۔“
(متفق علیہ)
«تَعْدِلُ بَيْنَهُمَا» کا معنی ہے: تم ان دونوں کے درمیان انصاف کے ساتھ صلح کرا دو۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 248]
(متفق علیہ)
«تَعْدِلُ بَيْنَهُمَا» کا معنی ہے: تم ان دونوں کے درمیان انصاف کے ساتھ صلح کرا دو۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 248]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (122). أخرجه: البخاري 4/ 68 (2989)، ومسلم 3/ 83 (1009).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 122 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 249
وعن أمِّ كُلْثُوم بنت عُقْبَة بن أَبي مُعَيط رضي الله عنها، قَالَتْ: سمِعتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «لَيْسَ الكَذَّابُ الَّذِي يُصْلِحُ بَيْنَ النَّاسِ فَيَنْمِي خَيرًا، أَوْ يقُولُ خَيْرًا» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية مسلم زيادة، قَالَتْ: وَلَمْ أَسْمَعْهُ يُرَخِّصُ في شَيْءٍ مِمَّا يَقُولُهُ النَّاسُ إلاَّ في ثَلاثٍ، تَعْنِي: الحَرْبَ، وَالإِصْلاَحَ بَيْنَ النَّاسِ، وَحَدِيثَ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ، وَحَدِيثَ المَرْأةِ زَوْجَهَا.
وفي رواية مسلم زيادة، قَالَتْ: وَلَمْ أَسْمَعْهُ يُرَخِّصُ في شَيْءٍ مِمَّا يَقُولُهُ النَّاسُ إلاَّ في ثَلاثٍ، تَعْنِي: الحَرْبَ، وَالإِصْلاَحَ بَيْنَ النَّاسِ، وَحَدِيثَ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ، وَحَدِيثَ المَرْأةِ زَوْجَهَا.
سیدہ ام کلثوم بنت عقبہ بن ابی معیط رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”وہ شخص جھوٹا نہیں جو لوگوں کے درمیان صلح کرائے اور (اس کے لیے) بھلائی کی بات پہنچائے یا بھلائی کی بات کہے۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی روایت میں یہ اضافہ ہے، انہوں نے کہا: اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں کی کہی جانے والی (خلافِ واقعہ) باتوں میں سے کسی چیز میں رخصت دیتے نہیں سنا سوائے تین (صورتوں) کے، یعنی: جنگ، لوگوں کے درمیان صلح کرانا، اور آدمی کا اپنی بیوی سے بات کرنا اور بیوی کا اپنے شوہر سے بات کرنا۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 249]
(متفق علیہ)
اور مسلم کی روایت میں یہ اضافہ ہے، انہوں نے کہا: اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں کی کہی جانے والی (خلافِ واقعہ) باتوں میں سے کسی چیز میں رخصت دیتے نہیں سنا سوائے تین (صورتوں) کے، یعنی: جنگ، لوگوں کے درمیان صلح کرانا، اور آدمی کا اپنی بیوی سے بات کرنا اور بیوی کا اپنے شوہر سے بات کرنا۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 249]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 240 (2692)، ومسلم 8/ 28 (2605) (101).
وضاحت: مصنف (امام نووی رحمہ اللہ) شرح صحیح مسلم میں فرماتے ہیں: ”اس کا معنی یہ ہے کہ لوگوں کے درمیان صلح کرانے والا وہ مذموم جھوٹا نہیں، بلکہ یہ تو نیکی کرنے والا ہے، اور ان صورتوں میں جھوٹ کے جائز ہونے میں کوئی اختلاف نہیں۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 8/331)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 250
وعن عائشة رضي الله عنها، قَالَتْ: سَمِعَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - صَوْتَ خُصُومٍ بِالبَابِ عَاليةً أصْوَاتُهُمَا، وَإِذَا أَحَدُهُمَا يَسْتَوْضِعُ الآخَر وَيَسْتَرْفِقُهُ في شَيءٍ، وَهُوَ يَقُولُ: واللهِ لاَ أفْعَلُ، فَخَرجَ عَلَيْهِمَا رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «أيْنَ المُتَأَلِّي عَلَى اللهِ لاَ يَفْعَلُ المَعْرُوفَ؟» ، فَقَالَ: أَنَا يَا رسولَ اللهِ، فَلَهُ أيُّ ذلِكَ أحَبَّ. مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
معنى «يَسْتَوضِعُهُ» : يَسْأَلهُ أَنْ يَضَعَ عَنْهُ بَعضَ دَيْنِهِ. «وَيَسْتَرفِقُهُ» : يَسأَلُهُ الرِّفْقَ. «وَالمُتَأَلِّي» : الحَالِفُ.
معنى «يَسْتَوضِعُهُ» : يَسْأَلهُ أَنْ يَضَعَ عَنْهُ بَعضَ دَيْنِهِ. «وَيَسْتَرفِقُهُ» : يَسأَلُهُ الرِّفْقَ. «وَالمُتَأَلِّي» : الحَالِفُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازے پر جھگڑنے والوں کی آواز سنی جن کی آوازیں بلند تھیں، اور (معلوم ہوا کہ) ان میں سے ایک دوسرے سے (قرض میں) کچھ کمی کرنے اور کسی معاملے میں نرمی برتنے کی درخواست کر رہا تھا، اور وہ (دوسرا) کہہ رہا تھا: اللہ کی قسم! میں ایسا نہیں کروں گا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کے پاس باہر تشریف لائے اور فرمایا: ”اللہ کی قسم کھا کر یہ کہنے والا کہاں ہے کہ وہ نیکی نہیں کرے گا؟“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں ہوں، (اب) اس (دوسرے) کے لیے وہی ہے جو وہ پسند کرے۔
(متفق علیہ)
«يَسْتَوْضِعُهُ» کا معنی ہے: وہ اس سے سوال کرتا ہے کہ اس کے قرض میں سے کچھ معاف کر دے۔
«وَيَسْتَرْفِقُهُ»: وہ اس سے نرمی کا سوال کرتا ہے۔
«وَالمُتَأَلِّي»: قسم کھانے والا۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 250]
(متفق علیہ)
«يَسْتَوْضِعُهُ» کا معنی ہے: وہ اس سے سوال کرتا ہے کہ اس کے قرض میں سے کچھ معاف کر دے۔
«وَيَسْتَرْفِقُهُ»: وہ اس سے نرمی کا سوال کرتا ہے۔
«وَالمُتَأَلِّي»: قسم کھانے والا۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 250]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 244 (2705)، ومسلم 5/ 30 (1557) (19).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)