🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. باب حق الزوج عَلَى المرأة
باب: عورت پر شوہر کے حق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 281
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا دَعَا الرَّجُلُ امرَأتَهُ إِلَى فرَاشِهِ فَلَمْ تَأتِهِ، فَبَاتَ غَضْبَانَ عَلَيْهَا، لَعَنَتْهَا المَلائِكَةُ حَتَّى تُصْبحَ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ. وفي رواية لهما: «إِذَا بَاتَت المَرأةُ هَاجِرَةً فِرَاشَ زَوْجِهَا لَعَنَتْهَا المَلاَئِكَةُ حَتَّى تُصْبحَ» .
وفي رواية قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «والَّذِي نَفْسِي بيَدِهِ مَا مِنْ رَجُلٍ يَدْعُو امْرَأتَهُ إِلَى فِرَاشهِ فَتَأبَى عَلَيهِ إلاَّ كَانَ الَّذِي في السَّمَاء سَاخطًا عَلَيْهَا حَتَّى يَرْضَى عَنها» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی اپنی بیوی کو اپنے بستر کی طرف بلائے اور وہ اس کے پاس نہ آئے، پھر وہ (شوہر) اس پر ناراضی کی حالت میں رات گزارے تو فرشتے صبح ہونے تک اس (عورت) پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔“
(متفق علیہ)
اور بخاری و مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”جب عورت اپنے شوہر کا بستر چھوڑ کر رات گزارے تو فرشتے صبح ہونے تک اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔“
اور ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جو آدمی بھی اپنی بیوی کو اپنے بستر کی طرف بلائے اور وہ اس سے انکار کرے، تو وہ ذات جو آسمان میں ہے، اس پر ناراض رہتی ہے یہاں تک کہ وہ (شوہر) اس سے راضی ہو جائے۔“ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 281]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 39 (5193) و(5194)، ومسلم 4/ 156 (1436) (120) و157 (1436) (121) و(122).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 282
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - أيضًا: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ يَحِلُّ لامْرَأةٍ أَنْ تَصُومَ وزَوْجُهَا شَاهدٌ إلاَّ بإذْنِهِ، وَلاَ تَأذَنَ في بَيْتِهِ إلاَّ بِإذنِهِ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ
وهذا لفظ البخاري.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی عورت کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے شوہر کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر (نفلی) روزہ رکھے، اور نہ (یہ کہ) اس کی اجازت کے بغیر اس کے گھر میں (کسی کو آنے کی) اجازت دے۔“
(متفق علیہ، اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 282]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 39 (5195)، ومسلم 3/ 91 (1026) (84).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 283
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «كلكم رَاعٍ، وَكُلُّكُمْ مَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ: وَالأمِيرُ رَاعٍ، والرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أهْلِ بَيتِهِ، وَالمَرْأةُ رَاعِيةٌ عَلَى بَيْتِ زَوْجها وَوَلَدهِ، فَكُلُّكُمْ رَاعٍ، وَكُلُّكُمْ مَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور تم میں سے ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ امیر نگہبان ہے، اور آدمی اپنے گھر والوں پر نگہبان ہے، اور عورت اپنے شوہر کے گھر اور اس کی اولاد پر نگہبان ہے، پس تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور تم میں سے ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 283]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 41 (5200)، ومسلم 6/ 7 (1829) (20).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 284
وعن أَبي علي طَلْق بن علي - رضي الله عنه: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا دَعَا الرَّجُلُ زَوْجَتهُ لحَاجَتِهِ فَلْتَأتِهِ وَإنْ كَانَتْ عَلَى التَّنُور» . رواه الترمذي والنسائي، وَقالَ الترمذي: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابوعلی طلق بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی اپنی بیوی کو اپنی حاجت کے لیے بلائے تو وہ اس کے پاس آ جائے، اگرچہ وہ تنور پر ہو۔“
(اسے ترمذی اور نسائی نے روایت کیا ہے، اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 284]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (1160)، والنسائي في «الكبرى» (8971). وقال الترمذي: «حديث حسن غريب» .
وضاحت: «التَّنُّور» : وہ (چولہا) جس میں روٹی پکائی جاتی ہے۔ (النہایہ 1/199)
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (3257 / التحقيق الثانى) ، الصحيحة (1202) (الترمذي 1160)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 285
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لَوْ كُنْتُ آمِرًا أحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لأحَدٍ لأمَرْتُ المَرأةَ أَنْ تَسْجُدَ لزَوجِهَا» . رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں کسی کو حکم دیتا کہ وہ کسی (دوسرے) کو سجدہ کرے تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 285]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (1159) وقال: «حديث حسن غريب» .
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، ابن ماجة (1853) (الترمذي 1159)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 286
وعن أم سَلَمَة رضي الله عنها، قَالَتْ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «أيُّمَا امْرَأةٍ مَاتَتْ، وَزَوْجُهَا عَنْهَا رَاضٍ دَخَلَتِ الجَنَّةَ» . رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن» .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو عورت اس حال میں فوت ہو کہ اس کا شوہر اس سے راضی ہو، وہ جنت میں داخل ہو گی۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 286]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (1854)، والترمذي (1161) وقال: «حديث حسن غريب» على أنَّ إسناد الحديث ضعيف لجهالة مساور الحميري وأمه.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: وفي سنده مجهولان انظر (الضعيفة) رقم (1426)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 287
وعن معاذ بن جبل - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ تُؤْذِي امْرَأةٌ زَوْجَهَا في الدُّنْيَا إلاَّ قَالَتْ زَوْجَتُهُ مِنَ الحُورِ العِينِ لاَ تُؤذِيهِ قَاتَلكِ اللهُ! فَإِنَّمَا هُوَ عِنْدَكِ دَخِيلٌ يُوشِكُ أَنْ يُفَارِقَكِ إِلَيْنَا» . رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن» .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بھی کوئی عورت دنیا میں اپنے شوہر کو تکلیف دیتی ہے تو بڑی آنکھوں والی حوروں میں سے اس کی (ہونے والی) بیوی کہتی ہے: اسے تکلیف نہ دے، اللہ تجھے ہلاک کرے! وہ تو تیرے پاس (کچھ دن کا) مہمان ہے، قریب ہے کہ وہ تجھے چھوڑ کر ہمارے پاس آ جائے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 287]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (2014)، والترمذي (1174) وقال: «حديث حسن غريب» .
وضاحت: «دَخِيلٌ» : مہمان اور (عارضی طور پر) ٹھہرنے والا۔ (النہایہ 2/108)
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2014) (الترمذي 1174)
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 288
وعن أسامة بن زيد رضي الله عنهم، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً هِيَ أضَرُّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّساء» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے زیادہ نقصان دہ کوئی فتنہ نہیں چھوڑا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 288]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 11 (5096)، ومسلم 8/ 89 (2740) (97).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
36. باب النفقة عَلَى العيال
باب: اہل و عیال پر خرچ کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 289
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «دِينَارٌ أنْفَقْتَهُ في سَبيلِ اللهِ، وَدِينار أنْفَقْتَهُ في رَقَبَةٍ، وَدِينارٌ تَصَدَّقْتَ بِهِ عَلَى مِسْكِينٍ، وَدِينَارٌ أنْفَقْتَهُ عَلَى أهْلِكَ، أعْظَمُهَا أجْرًا الَّذِي أنْفَقْتَهُ عَلَى أهْلِكَ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دینار وہ ہے جو تم نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا، اور ایک دینار وہ ہے جو تم نے کسی گردن (غلام) کو آزاد کرانے میں خرچ کیا، اور ایک دینار وہ ہے جو تم نے کسی مسکین پر صدقہ کیا، اور ایک دینار وہ ہے جو تم نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا، ان میں سب سے زیادہ اجر والا وہ ہے جو تم نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 289]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 78 (995) (39).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 290
وعن أَبي عبد الله، ويُقالُ لَهُ: أَبو عبد الرحمان ثَوبَان بن بُجْدُد مَوْلَى رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «أفْضَلُ دِينَارٍ يُنْفقُهُ الرَّجُلُ: دِينَارٌ يُنْفِقُهُ عَلَى عِيَالِهِ، وَدينَارٌ يُنْفقُهُ عَلَى دَابَّتِهِ في سَبيلِ الله، وَدِينارٌ يُنْفقُهُ عَلَى أصْحَابهِ في سَبيلِ اللهِ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوعبداللہ، جنہیں ابوعبدالرحمن بھی کہا جاتا ہے، ثوبان بن بجدد، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے افضل دینار جسے آدمی خرچ کرتا ہے: وہ دینار ہے جسے وہ اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے، اور وہ دینار ہے جسے وہ اللہ کی راہ میں اپنی سواری پر خرچ کرتا ہے، اور وہ دینار ہے جسے وہ اللہ کی راہ میں اپنے ساتھیوں پر خرچ کرتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 290]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 78 (994) (38).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں