🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. باب النفقة عَلَى العيال
باب: اہل و عیال پر خرچ کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 291
وعن أمِّ سَلمَة رضي الله عنها، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُول الله، هَلْ لِي أجرٌ فِي بَنِي أَبي سَلَمَة أَنْ أُنْفِقَ عَلَيْهِمْ، وَلَسْتُ بِتَارِكتهمْ هكَذَا وَهكَذَا إنَّمَا هُمْ بَنِيّ؟ فَقَالَ: «نَعَمْ، لَكِ أجْرُ مَا أنْفَقْتِ عَلَيْهِمْ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا مجھے ابوسلمہ کے بیٹوں پر خرچ کرنے میں اجر ملے گا؟ حالانکہ میں انہیں اس طرح اور اس طرح (محتاج اور در بدر) چھوڑنے والی نہیں ہوں، وہ تو میرے ہی بیٹے ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، تمہارے لیے اس کا اجر ہے جو تم ان پر خرچ کرو گی۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 291]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 86 (5369)، ومسلم 3/ 80 (1001) (47).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 292
وعن سعد بن أَبي وقاص - رضي الله عنه - في حديثه الطويل الَّذِي قدمناه في أول الكتاب في باب النِّيَةِ: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ لَهُ: «وإنَّكَ لَنْ تُنْفِقَ نَفَقَةً تَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللهِ إلاَّ أُجِرْتَ بِهَا حَتَّى مَا تَجْعَلُ في فيِّ امرأتِك» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے ان کی اس لمبی حدیث میں روایت ہے جسے ہم کتاب کے شروع میں باب النیہ میں ذکر کر چکے ہیں، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اور تم جو خرچ بھی اللہ کی رضا چاہتے ہوئے کرو گے تمہیں اس پر اجر دیا جائے گا، یہاں تک کہ اس (لقمے) پر بھی جو تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 292]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (6). أخرجه: البخاري 1/ 22 (56)، ومسلم 5/ 71 (1628) (5).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 6 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 293
وعن أَبي مسعود البدري - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا أنْفَقَ الرَّجُلُ عَلَى أَهْلِهِ نَفَقَةً يَحْتَسِبُهَا فَهِيَ لَهُ صَدَقَةٌ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی اپنے گھر والوں پر ثواب کی نیت سے کوئی خرچ کرتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 293]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 21 (55)، ومسلم 3/ 81 (1002) (48).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 294
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «كَفَى بِالمَرْءِ إثْمًا أَنْ يُضَيِّعَ مَنْ يَقُوتُ» حديث صحيح رواه أَبُو داود وغيره.
ورواه مسلم في صحيحه بمعناه، قَالَ: «كَفَى بِالمَرْءِ إثْمًا أَنْ يحْبِسَ عَمَّنْ يَمْلِكُ قُوتَهُ» .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ان لوگوں کو ضائع کر دے جن کی روزی اس کے ذمے ہے۔“
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے ابوداود وغیرہ نے روایت کیا ہے)
اور مسلم نے اپنی صحیح میں اسے اسی معنی میں روایت کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ جس (غلام وغیرہ) کا مالک ہے اس سے اس کی خوراک روک لے۔“ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 294]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1692)، والنسائي في «الكبرى» (9176)، وأخرج مسلم الحديث الثاني 3/ 78 (996) (40).
قال الشيخ الألباني: حسن (أبو داود 1692)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
ابو اسحاق السبيعي صرح بالسماع عند الطيالسي (2281) وله طريق آخر عند مسلم (996)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 295
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَا مِنْ يَوْمٍ يُصْبِحُ العِبَادُ فِيهِ إلاَّ مَلَكانِ يَنْزلاَنِ، فَيقُولُ أحَدُهُمَا: اللَّهُمَّ أعْطِ مُنْفقًا خَلَفًا، وَيَقُولُ الآخَرُ: اللَّهُمَّ أعْطِ مُمْسِكًا تلَفًا» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی دن ایسا نہیں جس میں بندے صبح کرتے ہیں مگر (اس میں) دو فرشتے اترتے ہیں، ان میں سے ایک کہتا ہے: اے اللہ! خرچ کرنے والے کو (اس کا) بدل عطا فرما، اور دوسرا کہتا ہے: اے اللہ! (مال) روک رکھنے والے (کے مال) کو ہلاکت (بربادی) دے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 295]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 142 (1442)، ومسلم 3/ 83 (1010) (57).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 296
وعنه، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «اليَدُ العُلْيَا خَيْرٌ مِنَ اليَدِ السُّفْلَى، وَابْدَأ بِمَنْ تَعُولُ، وَخَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنىً، وَمَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعِفَّهُ اللهُ، وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللهُ» . رواه البخاري.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اور (خرچ کی) ابتدا ان سے کرو جن کی تم کفالت کرتے ہو، اور بہترین صدقہ وہ ہے جو (اپنی ضرورت پوری کرنے کے بعد) مالداری کی حالت میں ہو، اور جو (سوال سے) بچنا چاہے اللہ اسے بچا لیتا ہے، اور جو بے نیازی چاہے اللہ اسے بے نیاز کر دیتا ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 296]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 139 (1428).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
37. باب الإنفاق مِمَّا يحبُّ ومن الجيِّد
باب: پسندیدہ اور عمدہ چیز میں سے خرچ کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 297
عن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ أَبُو طَلْحَةَ - رضي الله عنه - أكْثَرَ الأنْصَار بالمَدِينَةِ مَالًا مِنْ نَخْل، وَكَانَ أَحَبُّ أمْوالِهِ إِلَيْه بَيْرَحَاء، وَكَانتْ مُسْتَقْبلَةَ المَسْجِدِ وَكَانَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم يَدْخُلُهَا وَيَشْرَبُ مِنْ مَاءٍ فِيهَا طَيِّب. قَالَ أنَسٌ: فَلَمَّا نَزَلَتْ هذِهِ الآيةُ: ﴿لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ﴾ قام أَبُو طَلْحَةَ إِلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: يَا رَسُول الله، إنَّ الله تَعَالَى أنْزَلَ عَلَيْكَ: ﴿لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ﴾ وَإنَّ أَحَبَّ مَالِي إِلَيَّ بَيْرَحَاءُ، وَإنَّهَا صَدَقَةٌ للهِ تَعَالَى، أرْجُو بِرَّهَا، وَذُخْرَهَا عِنْدَ الله تَعَالَى، فَضَعْهَا يَا رَسُول الله حَيْثُ أرَاكَ الله، فَقَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «بَخ! ذلِكَ مَالٌ رَابحٌ، ذلِكَ مَالٌ رَابحٌ، وقَدْ سَمِعْتُ مَا قُلْتَ، وَإنِّي أرَى أَنْ تَجْعَلَهَا في الأقْرَبينَ» ، فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ: أفْعَلُ يَا رَسُول الله، فَقَسَّمَهَا أَبُو طَلْحَةَ في أقَارِبِهِ، وبَنِي عَمِّهِ. مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
قوله - صلى الله عليه وسلم: «مالٌ رابحٌ» ، رُوِيَ في الصحيحين «رابحٌ» و«رايحٌ» بالباء الموحدة وبالياءِ المثناةِ، أي: رايح عَلَيْكَ نفعه، وَ«بَيرَحَاءُ» : حديقة نخلٍ، وروي بكسرِ الباءِ وَفتحِها.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ مدینہ میں انصار میں سے سب سے زیادہ کھجور کے باغات والے تھے، اور انہیں اپنے مالوں میں سب سے زیادہ محبوب بیرحاء (کا باغ) تھا، اور وہ مسجد (نبوی) کے سامنے تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں تشریف لے جاتے اور اس کا پاکیزہ (میٹھا) پانی پیتے تھے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”تم ہرگز نیکی کو نہیں پہنچ سکو گے جب تک کہ اس میں سے خرچ نہ کرو جس سے تم محبت کرتے ہو“ (سورۃ آل عمران: 92) تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ نے آپ پر (یہ آیت) نازل فرمائی ہے: ”تم ہرگز نیکی کو نہیں پہنچ سکو گے جب تک کہ اس میں سے خرچ نہ کرو جس سے تم محبت کرتے ہو“، اور میرا سب سے محبوب مال بیرحاء ہے، اور وہ اللہ تعالیٰ کے لیے صدقہ ہے، میں اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کی نیکی اور ذخیرے کی امید رکھتا ہوں، لہٰذا اے اللہ کے رسول! آپ اسے جہاں اللہ آپ کو سمجھائے وہاں رکھ دیجیے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واہ واہ! یہ نفع بخش مال ہے، یہ نفع بخش مال ہے، اور جو تم نے کہا میں نے سن لیا، اور میری رائے یہ ہے کہ تم اسے (اپنے) قریبی رشتہ داروں میں (تقسیم) کر دو۔“ تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں (ایسا ہی) کرتا ہوں۔ چنانچہ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے اسے اپنے رشتہ داروں اور اپنے چچا زاد بھائیوں میں تقسیم کر دیا۔
(متفق علیہ)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: «مَالٌ رَابِحٌ»، صحیحین میں «رَابِحٌ» اور «رَايِحٌ» دونوں طرح ایک نقطے والی باء اور دو نقطوں والی یاء کے ساتھ روایت کیا گیا ہے، (رایح کا معنی ہے:) جس کا نفع تمہاری طرف لوٹ کر آنے والا ہے۔
اور «بَيْرَحَاءُ»: کھجوروں کا ایک باغ تھا، اور یہ باء کے زیر اور زبر دونوں کے ساتھ روایت کیا گیا ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 297]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 148 (1461)، ومسلم 3/ 79 (998) (42).
وضاحت: «بَخٍ» : یہ کلمہ کسی چیز کی تعریف اور اس پر خوشی کے وقت کہا جاتا ہے، اور مبالغے کے لیے اسے دہرایا جاتا ہے۔ (النہایہ 1/101)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
38. باب وجوب أمره أهله وأولاده المميزين وسائر من في رعيته بطاعة الله تعالى ونهيهم عن المخالفة وتأديبهم ومنعهم من ارتكاب مَنْهِيٍّ عَنْهُ
باب: اپنے گھر والوں، سمجھدار بچوں اور اپنی ماتحتی میں موجود تمام لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا حکم دینے، انہیں (شریعت کی) خلاف ورزی سے روکنے، انہیں ادب سکھانے اور ممنوع کام کے ارتکاب سے باز رکھنے کے وجوب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 298
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: أخذ الحسن بن علي رضي الله عنهم تَمْرَةً مِنْ تَمْر الصَّدَقَةِ فَجَعَلَهَا في فِيهِ، فَقَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «كَخْ كَخْ إرْمِ بِهَا، أمَا عَلِمْتَ أنَّا لا نَأكُلُ الصَّدَقَةَ!؟» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية: «أنَّا لا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ» .
وقوله: «كَخْ كَخْ» يقال: بإسكان الخاء، ويقال: بكسرها مَعَ التنوين وهي كلمة زجر للصبي عن المستقذراتِ، وكان الحسن - رضي الله عنه - صبِيًّا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے صدقے کی کھجوروں میں سے ایک کھجور لے کر اپنے منہ میں ڈال لی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کخ کخ! اسے پھینک دو، کیا تمہیں معلوم نہیں کہ ہم صدقہ نہیں کھاتے؟!“
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: ”ہمارے لیے صدقہ حلال نہیں۔“
«كَخْ كَخْ»: خاء کے سکون کے ساتھ بھی کہا جاتا ہے، اور تنوین کے ساتھ خاء کے زیر کے ساتھ بھی کہا جاتا ہے، اور یہ بچے کو گندی چیزوں سے روکنے کے لیے ڈانٹ کا کلمہ ہے، اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہ (اس وقت) بچے تھے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 298]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 157 (1491)، ومسلم 3/ 117 (1069) (161).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 299
وعن أَبي حفص عمر بن أَبي سلمة عبد الله بن عبد الأسدِ ربيبِ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: كُنْتُ غلاَمًا في حجر رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - وَكَانَتْ يَدي تَطِيشُ في الصَّحْفَةِ، فَقَالَ لي رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا غُلامُ، سَمِّ الله تَعَالَى، وَكُلْ بيَمِينكَ، وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ» فَمَا زَالَتْ تِلْكَ طِعْمَتي بَعْدُ. مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
«وَتَطِيشُ» : تدور في نواحِي الصحفة.
سیدنا ابوحفص عمر بن ابی سلمہ عبداللہ بن عبدالاسد رضی اللہ عنہ، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ربیب (زیر پرورش سوتیلے بیٹے) تھے، سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گود (پرورش) میں ایک لڑکا تھا، اور (کھانے کے وقت) میرا ہاتھ پیالے میں ادھر ادھر گھومتا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے لڑکے! اللہ تعالیٰ کا نام لو (بسم اللہ پڑھو)، اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ، اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔“ پھر اس کے بعد میرے کھانے کا طریقہ ہمیشہ یہی رہا۔
(متفق علیہ)
«وَتَطِيشُ»: پیالے کے اطراف میں گھومتا تھا۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 299]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 88 (5376)، ومسلم 6/ 109 (2022) (108).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 300
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: سمعت رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «كُلُّكُمْ رَاعٍ، وَكُلُّكُمْ مسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتهِ: الإمَامُ رَاعٍ وَمَسْؤولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، والرَّجُلُ رَاعٍ في أهْلِهِ وَمَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، وَالمَرْأةُ رَاعِيَةٌ في بيْتِ زَوْجِهَا وَمَسْؤُولَةٌ عَنْ رَعِيَّتِهَا، وَالخَادِمُ رَاعٍ في مَالِ سَيِّدِهِ وَمَسؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ، فَكُلُّكُمْ رَاعٍ وَمَسْؤُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور تم میں سے ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ امام (حکمران) نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا، اور آدمی اپنے گھر والوں میں نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا، اور عورت اپنے شوہر کے گھر میں نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا، اور خادم اپنے مالک کے مال میں نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا، پس تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 300]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (283). أخرجه: البخاري 7/ 41 (5200)، ومسلم 6/ 7 (1829) (20).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 283 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں