🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. باب إجراء أحكام الناس عَلَى الظاهر وسرائرهم إِلَى الله تَعَالَى
باب: لوگوں پر (شرعی) احکام ان کے ظاہر کے مطابق جاری کرنے اور ان کے باطن کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 391
وعن أَبي عبدِ الله طارِق بن أشَيْم - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَنْ قالَ لاَ إلهَ إلاَّ الله، وَكَفَرَ بمَا يُعْبَدُ مِنْ دُونِ اللهِ، حَرُمَ مَالُهُ وَدَمُهُ، وَحِسَابُهُ عَلَى الله تَعَالَى» . رواه مسلم.
سیدنا ابو عبداللہ طارق بن اشیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے کہا: اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اور اللہ کے سوا جن چیزوں کی عبادت کی جاتی ہے ان کا انکار کیا، اس کا مال اور اس کا خون حرام ہو گیا، اور اس کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 391]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 39 (23) (37).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 392
وعن أَبي معبد المقداد بن الأسْود - رضي الله عنه - قَالَ: قُلْتُ لرسول الله - صلى الله عليه وسلم: أرَأيْتَ إنْ لَقِيتُ رَجُلًا مِنَ الكُفَّارِ، فَاقْتتَلْنَا، فَضَرَبَ إحْدَى يَدَيَّ بِالسَّيْفِ، فَقَطَعَها، ثُمَّ لاَذَ مِنِّي بِشَجَرَةٍ، فَقَالَ: أَسْلَمْتُ لِلهِ، أَأَقْتُلُهُ يَا رَسُول الله بَعْدَ أَنْ قَالَهَا؟ فَقَالَ: «لاَ تَقْتُلهُ» فَقُلْتُ: يَا رَسُول الله، قَطَعَ إحْدَى يَدَيَّ، ثُمَّ قَالَ ذلِكَ بَعْدَ مَا قَطَعَهَا؟! فَقَالَ: «لَا تَقتُلْهُ، فَإِنْ قَتَلْتَهُ فَإنَّهُ بِمَنْزِلَتِكَ قَبْلَ أَنْ تَقْتُلَهُ، وَإنَّكَ بِمَنْزِلَتِهِ قَبْلَ أَنْ يَقُولَ كَلِمَتَهُ التي قَالَ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
ومعنى «أنه بمنزلتك» أي: معصوم الدم محكوم بإسلامه. ومعنى «أنك بمنزلته» أي: مباح الدمِ بالقصاص لورثتهِ لا أنه بمنزلته في الكفر، والله أعلم.
سیدنا ابو معبد مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: آپ بتائیے کہ اگر کافروں میں سے کسی آدمی سے میرا سامنا ہو اور ہم آپس میں لڑیں، وہ تلوار سے میرا ایک ہاتھ کاٹ ڈالے، پھر مجھ سے (بچنے کے لیے) کسی درخت کی پناہ لے لے اور کہے: میں اللہ کے لیے اسلام لے آیا، تو اے اللہ کے رسول! کیا اس کے یہ (کلمہ) کہنے کے بعد میں اسے قتل کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے قتل نہ کرو۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس نے میرا ایک ہاتھ کاٹ دیا، پھر اسے کاٹنے کے بعد یہ بات کہی؟! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے قتل نہ کرو، کیونکہ اگر تم نے اسے قتل کر دیا تو وہ اس مقام پر ہوگا جس پر تم اسے قتل کرنے سے پہلے تھے، اور تم اس مقام پر ہو گے جس پر وہ اپنا وہ کلمہ کہنے سے پہلے تھا جو اس نے کہا۔“
(متفق علیہ)
اور «أَنَّهُ بِمَنْزِلَتِكَ» (وہ تمہارے مقام پر ہوگا) کا معنی ہے: اس کا خون محفوظ ہے اور اس پر اسلام کا حکم لگایا جائے گا۔ اور «أَنَّكَ بِمَنْزِلَتِهِ» (تم اس کے مقام پر ہو گے) کا معنی ہے: (تمہارا خون) اس کے وارثوں کے لیے قصاص میں مباح ہوگا، یہ مطلب نہیں کہ تم کفر میں اس کے مقام پر ہو گے۔ واللہ اعلم۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 392]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 5/ 109 (4019)، ومسلم 1/ 66 (95) (155).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 393
وعن أُسَامة بن زيدٍ رضي الله عنهم، قَالَ: بعثنا رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - إِلَى الْحُرَقَةِ مِنْ جُهَيْنَةَ فَصَبَّحْنَا القَوْمَ عَلَى مِيَاهِهِمْ، وَلَحقْتُ أنَا وَرَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ رَجُلًا مِنْهُمْ، فَلَمَّا غَشَيْنَاهُ، قَالَ: لاَ إلهَ إلاَّ الله، فَكفَّ عَنْهُ الأَنْصَاري، وطَعَنْتُهُ برُمْحِي حَتَّى قَتَلْتُهُ، فَلَمَّا قَدِمْنَا المَدِينَةَ، بَلَغَ ذلِكَ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ لِي: «يَا أُسَامَة، أقَتَلْتَهُ بَعْدَ مَا قَالَ: لا إلهَ إلاَّ اللهُ؟!» قُلْتُ: يَا رَسُول الله، إِنَّمَا كَانَ متعوِّذًا، فَقَالَ: «أقَتَلْتَهُ بَعْدَ مَا قَالَ: لاَ إلهَ إلاَّ اللهُ؟!» فما زَالَ يُكَرِّرُهَا عَلَيَّ حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنِّي لَمْ أَكُنْ أَسْلَمْتُ قَبْلَ ذلِكَ اليَوْمِ. مُتَّفَقٌ عَلَيهِ. وفي رواية: فَقَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «أَقَالَ: لاَ إلهَ إلاَّ اللهُ وقَتَلْتَهُ؟!» قُلْتُ: يَا رَسُول الله، إِنَّمَا قَالَهَا خَوْفًا مِن السِّلاحِ، قَالَ: «أَفَلاَ شَقَقْتَ عَنْ قَلْبِهِ حَتَّى تَعْلَمَ أَقَالَهَا أمْ لاَ؟!» فمَا زَالَ يُكَرِّرُهَا حَتَّى تَمَنَّيْتُ أنِّي أسْلَمْتُ يَوْمَئذٍ.
«الحُرَقَةُ» بضم الحاءِ المهملة وفتح الراءِ: بَطْنٌ مِنْ جُهَيْنَةَ: القَبِيلةُ المَعْرُوفَةُ. وقوله: «مُتَعَوِّذًا» : أيْ مُعْتَصِمًا بِهَا مِنَ القَتْلِ لاَ معْتَقِدًا لَهَا.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں جہینہ (قبیلے) کی شاخ حُرَقہ کی طرف بھیجا، ہم نے صبح سویرے ان لوگوں پر ان کے پانی (کے چشموں) پر حملہ کیا، اور میں نے اور انصار کے ایک آدمی نے ان میں سے ایک آدمی کا پیچھا کیا، جب ہم نے اسے گھیر لیا تو اس نے کہا: اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔ تو انصاری (اس پر حملے سے) رک گیا، اور میں نے اسے اپنا نیزہ مارا یہاں تک کہ اسے قتل کر دیا۔ جب ہم مدینہ آئے تو یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے اسامہ! کیا تم نے اسے اس کے بعد قتل کر دیا کہ اس نے کہہ دیا تھا: اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں؟!“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ تو صرف (قتل سے) بچنے کے لیے (یہ کلمہ کہہ رہا) تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (پھر) فرمایا: ”کیا تم نے اسے اس کے بعد قتل کر دیا کہ اس نے کہہ دیا تھا: اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں؟!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ پر اسے بار بار دہراتے رہے یہاں تک کہ میں نے تمنا کی کہ کاش میں اس دن سے پہلے اسلام نہ لایا ہوتا۔
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس نے کہا: اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اور پھر بھی تم نے اسے قتل کر دیا؟!“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس نے یہ (کلمہ) صرف ہتھیار کے ڈر سے کہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تم نے اس کا دل چیر کر کیوں نہ دیکھ لیا تاکہ تمہیں معلوم ہو جاتا کہ اس نے یہ (دل سے) کہا تھا یا نہیں؟!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے بار بار دہراتے رہے یہاں تک کہ میں نے تمنا کی کہ کاش میں اسی دن اسلام لایا ہوتا۔
«الحُرَقَةُ»: (حاء پر پیش اور راء پر زبر کے ساتھ) جہینہ کی ایک شاخ ہے، جو مشہور قبیلہ ہے۔
«مُتَعَوِّذًا»: یعنی وہ قتل سے بچنے کے لیے اس (کلمے) کی پناہ لے رہا تھا، اس پر اعتقاد رکھتے ہوئے نہیں (کہہ رہا تھا)۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 393]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 9/ 4 (6872)، ومسلم 1/ 67 (96) (158) و68 (96) (159).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 394
وعن جندب بن عبد الله - رضي الله عنه: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - بَعَثَ بَعْثًا مِنَ المُسْلِمينَ إِلَى قَومٍ مِنَ المُشرِكينَ، وَأنَّهُمْ التَقَوْا، فَكَانَ رَجُلٌ مِنَ المُشْركينَ إِذَا شَاءَ أَنْ يَقْصِدَ إِلَى رَجُل مِنَ المُسْلِمينَ قَصَدَ لَهُ فَقَتَلَهُ، وَأنَّ رَجُلًا مِنَ المُسْلِمِينَ قَصَدَ غَفْلَتَهُ. وَكُنَّا نتحَدَّثُ أنَّهُ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، فَلَمَّا رَفَعَ عَلَيهِ السَّيفَ، قَالَ: لاَ إلهَ إلاَّ اللهُ، فَقَتَلهُ، فَجَاءَ البَشيرُ إِلَى رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - فَسَألَهُ وَأخبَرَهُ، حَتَّى أخْبَرَهُ خَبَرَ الرَّجُلِ كَيْفَ صَنَعَ، فَدَعَاهُ فَسَألَهُ، فَقَالَ: «لِمَ قَتَلْتَهُ؟» فَقَالَ: يَا رَسُول اللهِ، أوْجَعَ في المُسلِمِينَ، وَقَتَلَ فُلانًا وفلانًا، وسمى لَهُ نَفرًا، وَإنِّي حَمَلْتُ عَلَيهِ، فَلَمَّا رَأى السَّيفَ، قَالَ: لاَ إلهَ إلاَّ اللهُ. قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «أَقَتَلْتَهُ؟» قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: «فَكَيفَ تَصْنَعُ بلاَ إلهَ إلاَّ اللهُ، إِذَا جَاءَتْ يَوْمَ القِيَامَةِ؟» قَالَ: يَا رَسُول الله، اسْتَغْفِرْ لِي. قَالَ: «وكَيفَ تَصْنَعُ بِلا إلهَ إلاَّ الله إِذَا جَاءتْ يَوْمَ القِيَامَةِ؟» فَجَعَلَ لاَ يَزِيدُ عَلَى أَنْ يَقُولَ: «كَيفَ تَصْنَعُ بِلاَ إلهَ إلاَّ الله إِذَا جَاءَتْ يَوْمَ القِيَامَةِ» . رواه مسلم.
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کا ایک لشکر مشرکوں کی ایک قوم کی طرف بھیجا، اور ان کا آپس میں مقابلہ ہوا۔ مشرکوں میں ایک آدمی ایسا تھا کہ جب وہ مسلمانوں میں سے کسی آدمی کا قصد کرنا چاہتا تو اس کا قصد کر کے اسے قتل کر دیتا، اور مسلمانوں میں سے ایک آدمی نے اس کی غفلت (کے موقع) کی تاک لگائی۔ (جندب کہتے ہیں:) ہم آپس میں یہ بات کیا کرتے تھے کہ وہ اسامہ بن زید تھے۔ جب اس نے اس پر تلوار اٹھائی تو اس (مشرک) نے کہا: اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، لیکن اس نے اسے قتل کر دیا۔ پھر خوشخبری دینے والا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے (حالات) پوچھے تو اس نے آپ کو بتائے، یہاں تک کہ اس نے آپ کو اس آدمی کی خبر بھی بتائی کہ اس نے کیا کیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور اس سے پوچھا اور فرمایا: ”تم نے اسے کیوں قتل کیا؟“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس نے مسلمانوں کو بہت تکلیف پہنچائی تھی، اور فلاں فلاں کو قتل کیا تھا، اور اس نے آپ کے سامنے کچھ لوگوں کے نام لیے، اور (کہا:) میں نے اس پر حملہ کیا، جب اس نے تلوار دیکھی تو کہا: اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اسے قتل کر دیا؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو جب قیامت کے دن «لا إله إلا الله» (کا کلمہ) آئے گا تو تم اس کا کیا کرو گے؟“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے لیے مغفرت کی دعا کیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور جب قیامت کے دن «لا إله إلا الله» آئے گا تو تم اس کا کیا کرو گے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے زیادہ کچھ نہ فرماتے تھے کہ: ”جب قیامت کے دن «لا إله إلا الله» آئے گا تو تم اس کا کیا کرو گے؟“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 394]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 68 (97) (160).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 395
وعن عبد الله بن عتبة بن مسعود، قَالَ: سَمِعْتُ عمر بن الخطاب - رضي الله عنه - يقولُ: إنَّ نَاسًا كَانُوا يُؤْخَذُونَ بِالوَحْيِ في عَهْدِ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - وَإنَّ الوَحْيَ قَدِ انْقَطَعَ، وإِنَّمَا نَأخُذُكُمُ الآن بما ظَهَرَ لَنَا مِنْ أعمَالِكُمْ، فَمَنْ أظْهَرَ لَنَا خَيْرًا أَمَّنَّاهُ وَقَرَّبْنَاهُ، وَلَيْسَ لَنَا مِنْ سَرِيرَتِهِ شَيْءٌ، اللهُ يُحَاسِبُهُ فِي سَرِيرَتِهِ، وَمَنْ أَظْهَرَ لَنَا سُوءًا لَمْ نَأْمَنْهُ وَلَمْ نُصَدِّقْهُ وَإنْ قَالَ: إنَّ سَرِيرَتَهُ حَسَنَةٌ. رواه البخاري.
عبداللہ بن عتبہ بن مسعود رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں لوگوں کا وحی کے ذریعے مؤاخذہ ہو جاتا تھا، اور اب وحی منقطع ہو چکی ہے، اب ہم تمہارا مؤاخذہ صرف تمہارے ان اعمال کی بنیاد پر کریں گے جو ہمارے سامنے ظاہر ہوں۔ پس جس نے ہمارے سامنے بھلائی ظاہر کی ہم اسے امن دیں گے اور اسے قریب کریں گے، اور اس کے باطن (کے معاملے) سے ہمیں کچھ سروکار نہیں، اللہ اس کے باطن کا حساب لے گا۔ اور جس نے ہمارے سامنے برائی ظاہر کی ہم اسے امن نہیں دیں گے اور نہ اس کی تصدیق کریں گے، اگرچہ وہ کہے کہ اس کا باطن اچھا ہے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 395]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 221 (2641).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
50. باب الخوف
باب: (اللہ تعالیٰ سے) خوف کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 396
عن ابن مسعود - رضي الله عنه - قَالَ: حدثنا رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - وَهُوَ الصادق المصدوق: «إنَّ أحَدَكُمْ يُجْمَعُ خَلْقُهُ في بَطْنِ أُمِّهِ أربَعِينَ يَومًا نُطْفَةً، ثُمَّ يَكُونُ عَلَقَةً مِثْلَ ذلِكَ، ثُمَّ يَكُونُ مُضْغَةً مِثْلَ ذلِكَ، ثُمَّ يُرْسَلُ المَلَكُ، فَيَنْفُخُ فِيهِ الرُّوحَ، وَيُؤْمَرُ بِأرْبَعِ كَلِمَاتٍ: بِكَتْبِ رِزْقِهِ وَأجَلِهِ وَعَمَلِهِ وَشَقِيٌّ أَوْ سَعِيدٌ. فَوَالَّذِي لاَ إلهَ غَيْرُهُ إنَّ أحَدَكُمْ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أهْلِ الجَنَّةِ حَتَّى مَا يَكُونُ بَيْنَهُ وبيْنَهَا إلاَّ ذِرَاعٌ فَيَسْبِقُ عَلَيهِ الكِتَابُ، فَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أهْلِ النَّارِ فَيدْخُلُهَا، وَإنَّ أَحَدَكُمْ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أهْلِ النَّارِ حَتَّى مَا يَكُونُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا إلاَّ ذراعٌ، فَيَسْبِقُ عَلَيهِ الكِتَابُ فَيعْمَلُ بِعَمَلِ أهْلِ الجَنَّةِ فَيَدْخُلُهَا» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا، اور آپ سچے ہیں اور آپ کی سچائی کی تصدیق کی گئی ہے: ”یقیناً تم میں سے ہر ایک کی تخلیق اس کی ماں کے پیٹ میں چالیس دن تک نطفے کی صورت میں جمع کی جاتی ہے، پھر وہ اتنی ہی مدت جمے ہوئے خون (علقہ) کی صورت میں رہتا ہے، پھر اتنی ہی مدت گوشت کے لوتھڑے (مضغہ) کی صورت میں رہتا ہے، پھر فرشتہ بھیجا جاتا ہے جو اس میں روح پھونکتا ہے، اور اسے چار باتوں کا حکم دیا جاتا ہے: اس کا رزق، اس کی موت (کا وقت)، اس کا عمل، اور یہ کہ وہ بدبخت ہے یا نیک بخت، لکھ دینے کا۔ پس اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں! یقیناً تم میں سے کوئی جنت والوں کے سے عمل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اس کے اور جنت کے درمیان صرف ایک ہاتھ کا فاصلہ رہ جاتا ہے، پھر تقدیر کا لکھا اس پر غالب آ جاتا ہے اور وہ جہنم والوں کے سے عمل کرنے لگتا ہے اور اس میں داخل ہو جاتا ہے۔ اور یقیناً تم میں سے کوئی جہنم والوں کے سے عمل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اس کے اور جہنم کے درمیان صرف ایک ہاتھ کا فاصلہ رہ جاتا ہے، پھر تقدیر کا لکھا اس پر غالب آ جاتا ہے اور وہ جنت والوں کے سے عمل کرنے لگتا ہے اور اس میں داخل ہو جاتا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 396]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 9/ 165 (7454)، ومسلم 8/ 44 (2643) (1).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 397
وعنه، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «يُؤتَى بِجَهَنَّمَ يَومَئذٍ لَهَا سَبْعُونَ أَلفَ زِمَامٍ، مَعَ كُلِّ زِمَامٍ سَبعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ يَجُرُّونَهَا» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس دن جہنم کو لایا جائے گا، اس کی ستر ہزار لگامیں ہوں گی، ہر لگام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہوں گے جو اسے کھینچ رہے ہوں گے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 397]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 149 (2842) (29).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 398
وعن النعمان بن بشير رضي الله عنهم، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّ أَهْوَنَ أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا يَوْمَ القِيَامَةِ لَرَجُلٌ يُوضعُ في أَخْمَصِ قَدَمَيْهِ جَمْرَتَانِ يَغْلِي مِنْهُمَا دِمَاغُهُ. مَا يَرَى أنَّ أَحَدًا أشَدُّ مِنْهُ عَذَابًا، وَأنَّهُ لأَهْوَنُهُمْ عَذَابًا» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن جہنم والوں میں سب سے ہلکے عذاب والا وہ آدمی ہوگا جس کے دونوں تلووں کے نیچے (کے خالی حصے) میں دو انگارے رکھے جائیں گے جن سے اس کا دماغ کھولے گا۔ وہ یہ نہیں سمجھے گا کہ کسی کو اس سے زیادہ سخت عذاب ہو رہا ہے، حالانکہ وہ ان سب میں سب سے ہلکے عذاب والا ہوگا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 398]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 144 (6562)، ومسلم 1/ 135 (213) (363) و(364).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 399
وعن سمرة بن جندب - رضي الله عنه: أنَّ نبيَّ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مِنْهُمْ مَنْ تَأخُذُهُ النَّارُ إِلَى كَعْبَيهِ، وَمنْهُمْ مَنْ تَأخُذُهُ إِلَى رُكْبَتَيهِ، وَمنْهُمْ مَنْ تَأخُذُهُ إِلَى حُجزَتِهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ تَأخُذُهُ إِلَى تَرْقُوَتِهِ» . رواه مسلم.
«الحُجْزَةُ» : مَعْقِدُ الإزار تَحْتَ السُّرَّةِ، وَ«التَّرْقُوَةُ» بفتح التاءِ وضم القاف: هي العَظمُ الَّذِي عِنْدَ ثَغْرَةِ النَّحْرِ، وَللإنْسَانِ تَرْقُوتَانِ في جَانبَي النَّحْرِ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان (جہنمیوں) میں سے کچھ ایسے ہوں گے جنہیں آگ ان کے ٹخنوں تک پکڑے گی، اور ان میں سے کچھ ایسے ہوں گے جنہیں وہ ان کے گھٹنوں تک پکڑے گی، اور ان میں سے کچھ ایسے ہوں گے جنہیں وہ ان کے تہبند باندھنے کی جگہ تک پکڑے گی، اور ان میں سے کچھ ایسے ہوں گے جنہیں وہ ان کی ہنسلی کی ہڈی تک پکڑے گی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الحُجْزَةُ»: ناف کے نیچے تہبند باندھنے کی جگہ۔
«التَّرْقُوَةُ»: (تاء پر زبر اور قاف پر پیش کے ساتھ) وہ ہڈی ہے جو حلق کے گڑھے کے پاس ہوتی ہے، اور انسان کی دو ہنسلیاں ہوتی ہیں، حلق کی دونوں جانب۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 399]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 150 (2845) (33).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 400
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ العَالَمينَ حَتَّى يَغِيبَ أَحَدُهُمْ في رَشْحِهِ إِلَى أَنْصَافِ أُذُنَيهِ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وَ«الرَّشْحُ» : العَرَقُ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(جس دن) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے، یہاں تک کہ ان میں سے کوئی اپنے پسینے میں اپنے کانوں کے نصف تک ڈوبا ہوا ہوگا۔“
(متفق علیہ)
«الرَّشْحُ»: پسینہ۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 400]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 6/ 207 (4938)، ومسلم 8/ 157 (2862) (60).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں