🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب الصبر
باب: صبر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 41
وعن أبي عبد الله خَبَّاب بنِ الأَرتِّ - رضي الله عنه - قَالَ: شَكَوْنَا إِلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - وَهُوَ متَوَسِّدٌ بُرْدَةً لَهُ في ظلِّ الكَعْبَةِ، فقُلْنَا: أَلاَ تَسْتَنْصِرُ لَنَا ألاَ تَدْعُو لَنا؟ فَقَالَ: «قَدْ كَانَ مَنْ قَبْلَكُمْ يُؤْخَذُ الرَّجُلُ فَيُحْفَرُ لَهُ في الأرضِ فَيُجْعَلُ فِيهَا، ثُمَّ يُؤْتَى بِالمِنْشَارِ فَيُوضَعُ عَلَى رَأسِهِ فَيُجْعَلُ نصفَينِ، وَيُمْشَطُ بأمْشَاطِ الحَديدِ مَا دُونَ لَحْمِه وَعَظْمِهِ، مَا يَصُدُّهُ ذلِكَ عَنْ دِينِهِ، وَاللهِ لَيُتِمَّنَّ الله هَذَا الأَمْر حَتَّى يَسيرَ الرَّاكبُ مِنْ صَنْعَاءَ إِلَى حَضْرَموتَ لاَ يَخَافُ إلاَّ اللهَ والذِّئْب عَلَى غَنَمِهِ، ولكنكم تَسْتَعجِلُونَ» . رواه البخاري.
وفي رواية: «وَهُوَ مُتَوَسِّدٌ بُرْدَةً وَقَدْ لَقِينا مِنَ المُشْرِكِينَ شدَّةً» .
ابو عبداللہ سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی جبکہ آپ کعبہ کے سائے میں اپنی ایک چادر کو تکیہ بنائے ہوئے تھے، ہم نے عرض کیا: کیا آپ ہمارے لیے (اللہ سے) مدد نہیں مانگیں گے؟ کیا آپ ہمارے لیے دعا نہیں فرمائیں گے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلے (لوگوں میں) ایک آدمی کو پکڑا جاتا، اس کے لیے زمین میں گڑھا کھودا جاتا اور اسے اس میں رکھ دیا جاتا، پھر آرا لایا جاتا اور اس کے سر پر رکھ کر اسے دو ٹکڑے کر دیا جاتا، اور لوہے کی کنگھیوں سے اس کے گوشت اور ہڈیوں کے نیچے تک (کا حصہ) نوچا جاتا، (لیکن) یہ چیز اسے اس کے دین سے نہ روکتی۔ اللہ کی قسم! اللہ اس دین کو ضرور مکمل کرے گا یہاں تک کہ سوار صنعاء سے حضرموت تک سفر کرے گا اور اسے اللہ کے سوا کسی کا ڈر نہ ہوگا، اور اپنی بکریوں پر بھیڑیے کا (ڈر ہوگا)، لیکن تم جلدی کرتے ہو۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
اور ایک روایت میں ہے: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک چادر کو تکیہ بنائے ہوئے تھے اور ہمیں مشرکین کی طرف سے سخت تکلیف پہنچی تھی۔“ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 41]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 244 (3612) و5/ 56 (3852).
وضاحت: «بُرْدَةً» : کپڑوں کی ایک معروف قسم (دھاری دار چادر)۔ (النہایہ 1/116)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 42
وعن ابن مسعودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: لَمَّا كَانَ يَومُ حُنَينٍ آثَرَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - نَاسًا في القسْمَةِ، فَأعْطَى الأقْرَعَ بْنَ حَابسٍ مئَةً مِنَ الإِبِلِ، وَأَعْطَى عُيَيْنَة بْنَ حصن مِثْلَ ذلِكَ، وَأَعطَى نَاسًا مِنْ أشْرافِ العَرَبِ وآثَرَهُمْ يَوْمَئِذٍ في القسْمَةِ. فَقَالَ رَجُلٌ: واللهِ إنَّ هذِهِ قِسْمَةٌ مَا عُدِلَ فِيهَا، وَمَا أُريدَ فيهَا وَجْهُ اللهِ، فَقُلْتُ: وَاللهِ لأُخْبِرَنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - فَأَتَيْتُهُ فَأخْبَرتُهُ بمَا قَالَ، فَتَغَيَّرَ وَجْهُهُ حَتَّى كَانَ كالصِّرْفِ. ثُمَّ قَالَ: «فَمَنْ يَعْدِلُ إِذَا لم يَعْدِلِ اللهُ وَرسولُهُ؟» ثُمَّ قَالَ: «يَرْحَمُ اللهُ مُوسَى قَدْ أُوذِيَ بأكْثَرَ مِنْ هَذَا فَصَبر» . فَقُلْتُ: لاَ جَرَمَ لاَ أرْفَعُ إِلَيْه بَعدَهَا حَدِيثًا. مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وَقَوْلُهُ: «كالصِّرْفِ» هُوَ بِكَسْرِ الصَّادِ المُهْمَلَةِ: وَهُوَ صِبْغٌ أحْمَر.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب حنین کا دن تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مالِ غنیمت کی) تقسیم میں کچھ لوگوں کو ترجیح دی، چنانچہ آپ نے اقرع بن حابس کو سو اونٹ دیے، اور عیینہ بن حصن کو بھی اتنے ہی دیے، اور عرب کے کچھ سرداروں کو (بھی) دیا اور اس دن تقسیم میں انہیں ترجیح دی۔ تو ایک آدمی نے کہا: اللہ کی قسم! یہ ایسی تقسیم ہے جس میں انصاف نہیں کیا گیا اور نہ اس میں اللہ کی رضا کا ارادہ کیا گیا ہے۔ میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ضرور بتاؤں گا، چنانچہ میں آپ کے پاس آیا اور جو اس نے کہا تھا آپ کو بتا دیا، تو آپ کا چہرہ (مبارک) متغیر ہو گیا یہاں تک کہ وہ سرخ رنگ کی طرح ہو گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اللہ اور اس کا رسول انصاف نہیں کریں گے تو پھر کون انصاف کرے گا؟“ پھر فرمایا: ”اللہ موسیٰ (علیہ السلام) پر رحم فرمائے، انہیں اس سے بھی زیادہ تکلیف دی گئی تو انہوں نے صبر کیا۔“ میں نے (دل میں) کہا: یقیناً اس کے بعد میں آپ کے پاس کوئی (ایسی) بات نہیں پہنچاؤں گا۔
(متفق علیہ)
«كَالصِّرْفِ»: صاد مہملہ کے زیر کے ساتھ، یہ ایک سرخ رنگ ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 42]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 115 (3150)، ومسلم 3/ 109 (1062) (140).
وضاحت: اس حدیث میں اس بات کی دلیل ہے کہ امام (حکمران) کو اختیار ہے کہ وہ اسے دے جس کو دینے میں وہ مصلحت سمجھے، خواہ دوسروں سے زیادہ ہو، جبکہ اس میں اسلام کی مصلحت ہو، نہ کہ ذاتی مصلحت کہ جس سے محبت کرتا ہے اس کی طرف داری کرے اور جس سے محبت نہیں کرتا اسے محروم رکھے، نہیں! بلکہ جب وہ اس میں اسلام کی مصلحت دیکھے اور عطا میں اضافہ کرے تو یہ اس کا اختیار ہے اور وہ اللہ کے سامنے جواب دہ ہے، اور کسی کے لیے جائز نہیں کہ اس پر اعتراض کرے، اور اگر کسی نے اس پر اعتراض کیا تو اس نے اپنے آپ پر ظلم کیا۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/116)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 43
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا أَرَادَ الله بعبدِهِ الخَيرَ عَجَّلَ لَهُ العُقُوبَةَ في الدُّنْيا، وَإِذَا أَرَادَ اللهُ بِعَبدِهِ الشَّرَّ أمْسَكَ عَنْهُ بذَنْبِهِ حَتَّى يُوَافِيَ بِهِ يومَ القِيَامَةِ» .
وَقالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ عِظَمَ الجَزَاءِ مَعَ عِظَمِ البَلاَءِ، وَإنَّ اللهَ تَعَالَى إِذَا أَحَبَّ قَوْمًا ابْتَلاَهُمْ، فَمَنْ رَضِيَ فَلَهُ الرِّضَا، وَمَنْ سَخِطَ فَلَهُ السُّخْطُ» . رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن» .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ اپنے بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے دنیا ہی میں جلد سزا دے دیتا ہے، اور جب اللہ اپنے بندے کے ساتھ برائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے گناہ کی (سزا) اس سے روک لیتا ہے یہاں تک کہ قیامت کے دن اسے اس (گناہ) کا پورا بدلہ دے۔“
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک بڑا بدلہ بڑی آزمائش کے ساتھ ہے، اور اللہ تعالیٰ جب کسی قوم سے محبت کرتا ہے تو انہیں آزمائش میں ڈالتا ہے، تو جو راضی رہا اس کے لیے (اللہ کی) رضا ہے، اور جو ناراض ہوا اس کے لیے (اللہ کی) ناراضی ہے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 43]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (2396) بهذا اللفظ.
وضاحت: اسے ابن ماجہ (4031) نے صرف دوسرے الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے۔ اور ترمذی نے کہا ہے: ”یہ حدیث حسن غریب ہے۔“
قال الشيخ الألباني: (حديث: " إذا أراد الله ... ") حسن صحيح، (حديث: " إن عظم الجزاء.. ") حسن (حديث: " إذا أراد الله.. ") ، الصحيحة (1220) ، المشكاة (1565) ، (حديث: " إن عظم الجزاء ... ") ، ابن ماجة (4031) (الترمذي 2396)
قال الشيخ زبير على زئي:(2396) إسناده ضعيف / جه 4031
سعد بن سنان صدوق لكن رواية يزيد بن أبى حبيب عنه منكرة (انظر كتاب الضعفاء للعقيلي 119/2، رواه عن الامام أحمد و سنده قوي) وللحديث شواهد ضعيفة عندالحاكم (349/1 ،376/4 ،377)وغيره

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 44
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ ابنٌ لأبي طَلْحَةَ - رضي الله عنه - يَشتَكِي، فَخَرَجَ أبُو طَلْحَةَ، فَقُبِضَ الصَّبيُّ، فَلَمَّا رَجَعَ أَبُو طَلْحَةَ، قَالَ: مَا فَعَلَ ابْنِي؟ قَالَتْ أمُّ سُلَيم وَهِيَ أمُّ الصَّبيِّ: هُوَ أَسْكَنُ مَا كَانَ، فَقَرَّبَتْ إليه العَشَاءَ فَتَعَشَّى، ثُمَّ أَصَابَ منْهَا، فَلَمَّا فَرَغَ، قَالَتْ: وَارُوا الصَّبيَّ فَلَمَّا أَصْبحَ أَبُو طَلْحَةَ أَتَى رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - فَأخْبَرَهُ، فَقَالَ: «أعَرَّسْتُمُ اللَّيلَةَ؟» قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمَا» ، فَوَلَدَتْ غُلامًا، فَقَالَ لي أَبُو طَلْحَةَ: احْمِلْهُ حَتَّى تَأْتِيَ بِهِ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - وَبَعَثَ مَعَهُ بِتَمَراتٍ، فَقَالَ: «أَمَعَهُ شَيءٌ؟» قَالَ: نَعَمْ، تَمَراتٌ، فَأخَذَهَا النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - فَمَضَغَهَا، ثُمَّ أَخَذَهَا مِنْ فِيهِ فَجَعَلَهَا في فِيِّ الصَّبيِّ، ثُمَّ حَنَّكَهُ وَسَمَّاهُ عَبدَ الله. مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية للبُخَارِيِّ: قَالَ ابنُ عُيَيْنَةَ: فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصارِ: فَرَأيْتُ تِسعَةَ أوْلادٍ كُلُّهُمْ قَدْ قَرَؤُوا القُرْآنَ، يَعْنِي: مِنْ أوْلادِ عَبدِ الله المَولُودِ.
وَفي رواية لمسلمٍ: مَاتَ ابنٌ لأبي طَلْحَةَ مِنْ أمِّ سُلَيمٍ، فَقَالَتْ لأَهْلِهَا: لاَ تُحَدِّثُوا أَبَا طَلْحَةَ بابْنِهِ حَتَّى أَكُونَ أَنَا أُحَدِّثُهُ، فَجَاءَ فَقَرَّبَتْ إِلَيْه عَشَاءً فَأَكَلَ وَشَرِبَ، ثُمَّ تَصَنَّعَتْ لَهُ أَحْسَنَ مَا كَانَتْ تَصَنَّعُ قَبْلَ ذلِكَ، فَوَقَعَ بِهَا. فَلَمَّا أَنْ رَأَتْ أَنَّهُ قَدْ شَبِعَ وأَصَابَ مِنْهَا، قَالَتْ: يَا أَبَا طَلْحَةَ، أَرَأَيتَ لو أنَّ قَومًا أعارُوا عَارِيَتَهُمْ أَهْلَ بَيتٍ فَطَلَبُوا عَارِيَتَهُمْ، أَلَهُمْ أن يَمْنَعُوهُمْ؟ قَالَ: لا، فَقَالَتْ: فَاحْتَسِبْ ابْنَكَ، قَالَ: فَغَضِبَ، ثُمَّ قَالَ: تَرَكْتِني حَتَّى إِذَا تَلطَّخْتُ، ثُمَّ أخْبَرتني بِابْنِي؟! فانْطَلَقَ حَتَّى أَتَى رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - فَأخْبَرَهُ بِمَا كَانَ فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «بَارَكَ اللهُ في لَيْلَتِكُمَا» ، قَالَ: فَحَمَلَتْ. قَالَ: وَكانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - في سَفَرٍ وَهيَ مَعَهُ، وَكَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا أَتَى المَدِينَةَ مِنْ سَفَرٍ لاَ يَطْرُقُهَا طُرُوقًا فَدَنَوا مِنَ المَدِينَة، فَضَرَبَهَا المَخَاضُ، فَاحْتَبَسَ عَلَيْهَا أَبُو طَلْحَةَ، وانْطَلَقَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم. قَالَ: يَقُولَ أَبُو طَلْحَةَ: إنَّكَ لَتَعْلَمُ يَا رَبِّ أَنَّهُ يُعْجِبُنِي أَنْ أخْرُجَ مَعَ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا خَرَجَ وَأَدْخُلَ مَعَهُ إِذَا دَخَلَ وَقَدِ احْتَبَسْتُ بِمَا تَرَى، تَقُولُ أُمُّ سُلَيْمٍ: يَا أَبَا طَلْحَةَ، مَا أَجِدُ الَّذِي كُنْتُ أجدُ، انْطَلِقْ، فَانْطَلَقْنَا وَضَرَبَهَا المَخَاضُ حِينَ قَدِمَا، فَوَلدَت غُلامًا. فَقَالَتْ لِي أمِّي: يَا أنَسُ، لا يُرْضِعْهُ أحَدٌ حَتَّى تَغْدُو بِهِ عَلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم. فَلَمَّا أصْبَحَ احْتَمَلْتُهُ فَانْطَلَقْتُ بِهِ إِلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم... وَذَكَرَ تَمَامَ الحَدِيثِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کا ایک بیٹا بیمار تھا، ابوطلحہ (کہیں) باہر گئے تو بچہ فوت ہو گیا، جب ابوطلحہ واپس آئے تو پوچھا: میرے بیٹے کا کیا حال ہے؟ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے، جو بچے کی ماں تھیں، کہا: وہ پہلے سے زیادہ سکون میں ہے، پھر انہوں نے ان کے سامنے رات کا کھانا پیش کیا تو انہوں نے کھانا کھایا، پھر ان سے ہم بستری کی، جب فارغ ہوئے تو انہوں نے کہا: بچے کو دفن کر دو۔ جب صبح ہوئی تو ابوطلحہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو (یہ واقعہ) بتایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے آج رات ہم بستری کی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ان دونوں کے لیے برکت عطا فرما۔“ چنانچہ انہوں نے ایک لڑکے کو جنم دیا، تو ابوطلحہ نے مجھ سے کہا: اسے اٹھا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے جاؤ، اور اس کے ساتھ کچھ کھجوریں بھی بھیجیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس کے ساتھ کوئی چیز ہے؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں، کچھ کھجوریں ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لے کر چبایا، پھر اپنے منہ (مبارک) سے نکال کر بچے کے منہ میں ڈالا، پھر اسے گھٹی دی اور اس کا نام عبداللہ رکھا۔
(متفق علیہ)
اور بخاری کی ایک روایت میں ہے: ابن عیینہ نے کہا: انصار کے ایک آدمی نے کہا: میں نے نو بیٹے دیکھے، سب کے سب قرآن پڑھ چکے تھے، یعنی اس پیدا ہونے والے عبداللہ کی اولاد میں سے۔
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ام سلیم سے ابوطلحہ کا ایک بیٹا فوت ہو گیا تو انہوں (ام سلیم) نے اپنے گھر والوں سے کہا: ابوطلحہ کو ان کے بیٹے کے بارے میں نہ بتانا، یہاں تک کہ میں خود انہیں بتاؤں۔ چنانچہ وہ آئے تو انہوں نے ان کے سامنے رات کا کھانا پیش کیا، انہوں نے کھایا اور پیا، پھر انہوں نے ان کے لیے اس سے بھی اچھا بناؤ سنگھار کیا جو اس سے پہلے کیا کرتی تھیں، تو انہوں نے ان سے ہم بستری کی۔ جب انہوں نے دیکھا کہ وہ سیر ہو چکے ہیں اور ان سے ہم بستری کر چکے ہیں تو کہا: اے ابوطلحہ! بتائیے، اگر کچھ لوگ اپنی کوئی عاریتاً دی ہوئی چیز کسی گھر والوں کو دیں، پھر اپنی وہ چیز واپس مانگیں تو کیا انہیں (گھر والوں کو) یہ حق ہے کہ وہ انہیں (واپس دینے سے) انکار کر دیں؟ انہوں نے کہا: نہیں، تو انہوں نے کہا: تو اپنے بیٹے (کی وفات) پر ثواب کی امید رکھیے۔ (انس رضی اللہ عنہ نے) کہا: تو وہ غصے ہو گئے، پھر کہا: تم نے مجھے (بے خبر) چھوڑے رکھا یہاں تک کہ جب میں (جنابت سے) آلودہ ہو گیا تو پھر مجھے میرے بیٹے کے بارے میں بتایا؟! چنانچہ وہ چلے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو جو کچھ ہوا تھا بتایا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تم دونوں کی اس رات میں برکت دے۔“ (انس رضی اللہ عنہ نے) کہا: چنانچہ وہ حاملہ ہو گئیں۔ (انس رضی اللہ عنہ نے) کہا: اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے اور وہ (ام سلیم) آپ کے ساتھ تھیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی سفر سے مدینہ آتے تو رات کے وقت (گھر) نہیں آتے تھے، چنانچہ وہ مدینہ کے قریب پہنچے تو انہیں دردِ زہ شروع ہو گیا، تو ابوطلحہ ان کی وجہ سے رک گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چل دیے۔ (انس رضی اللہ عنہ نے) کہا: ابوطلحہ کہنے لگے: اے میرے رب! تو خوب جانتا ہے کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلیں تو میں آپ کے ساتھ نکلوں اور جب آپ داخل ہوں تو میں آپ کے ساتھ داخل ہوں، اور میں اس وجہ سے رک گیا ہوں جو تو دیکھ رہا ہے۔ ام سلیم کہنے لگیں: اے ابوطلحہ! (اب) مجھے وہ (درد) محسوس نہیں ہو رہا جو پہلے محسوس ہو رہا تھا، چلیے۔ چنانچہ ہم چل پڑے، اور جب وہ دونوں (مدینہ) پہنچے تو انہیں دردِ زہ شروع ہو گیا اور انہوں نے ایک لڑکے کو جنم دیا۔ تو میری والدہ نے مجھ سے کہا: اے انس! اسے کوئی دودھ نہ پلائے یہاں تک کہ تم صبح اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے جاؤ۔ جب صبح ہوئی تو میں نے اسے اٹھایا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گیا ... اور (پھر) پوری حدیث ذکر کی۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 44]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 109 (5470)، ومسلم 6/ 174 (2144) (23).
وضاحت: اس حدیث میں کئی فوائد ہیں، ان میں سے: ام سلیم رضی اللہ عنہا کے صبر کی قوت کی دلیل ہے، اور اس میں توریہ کا جواز ہے، یعنی انسان ایسی بات کہے کہ اس کی نیت اس بات کے ظاہری معنی کے خلاف ہو، اور اس میں یہ بھی ہے کہ (بچے کا) نام عبداللہ رکھنا مستحب ہے۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/121)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 45
وعن أبي هريرةَ - رضي الله عنه - أنّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لَيْسَ الشَّدِيدُ بالصُّرَعَةِ، إنَّمَا الشَدِيدُ الَّذِي يَملكُ نَفْسَهُ عِنْدَ الغَضَبِ» مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
«وَالصُّرَعَةُ» : بضَمِّ الصَّادِ وَفَتْحِ الرَّاءِ وأَصْلُهُ عِنْدَ العَرَبِ مَنْ يَصْرَعُ النَّاسَ كَثيرًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”طاقتور وہ نہیں جو (لوگوں کو) پچھاڑ دے، طاقتور تو صرف وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ پر قابو رکھے۔“
(متفق علیہ)
«الصُّرَعَةُ»: صاد کے پیش اور را کے زبر کے ساتھ، اور عربوں کے ہاں اس کا اصل (معنی) وہ شخص ہے جو لوگوں کو بہت زیادہ پچھاڑتا ہو۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 45]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 34 (6114)، ومسلم 8/ 30 (2609) (107).
وضاحت: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے واضح فرمایا کہ قوی اور طاقتور وہ نہیں جو (لوگوں کو) پچھاڑ دے، بلکہ حقیقت میں طاقتور وہ ہے جو اپنے نفس کو پچھاڑ دے؛ جب نفس اس سے کشتی لڑے اور وہ غصے میں آ جائے تو اس پر قابو پا لے اور اسے اپنے اختیار میں رکھے، کیونکہ یہی حقیقی قوت ہے۔ چنانچہ اس حدیث میں اس بات کی ترغیب ہے کہ انسان غصے کے وقت اپنے آپ پر قابو رکھے، لہٰذا جب اسے غصہ آئے تو اسے چاہیے کہ شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگے، اور اگر کھڑا ہو تو بیٹھ جائے، اور اگر بیٹھا ہو تو لیٹ جائے، اور اگر (پھر بھی) ڈر ہو تو اس جگہ سے نکل جائے جہاں وہ ہے، تاکہ اس کا غصہ (کسی عمل کی صورت میں) نافذ نہ ہو جائے اور پھر وہ پشیمان ہو۔ دیکھیے: (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/124-125)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 46
وعن سُلَيْمَانَ بن صُرَدٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كُنْتُ جالِسًا مَعَ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - وَرَجُلانِ يَسْتَبَّانِ، وَأَحَدُهُمَا قدِ احْمَرَّ وَجْهُهُ، وانْتَفَخَتْ أوْدَاجُهُ، فَقَالَ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «إنِّي لأَعْلَمُ كَلِمَةً لَوْ قَالَهَا لَذَهَبَ عَنْهُ مَا يَجِدُ، لَوْ قَالَ: أعُوذ باللهِ منَ الشَّيطَانِ الرَّجِيمِ، ذَهَبَ منْهُ مَا يَجِدُ» . فَقَالُوا لَهُ: إنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «تَعَوّذْ باللهِ مِنَ الشَّيطَانِ الرَّجِيمِ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اور دو آدمی ایک دوسرے کو برا بھلا کہہ رہے تھے، ان میں سے ایک کا چہرہ سرخ ہو گیا تھا اور اس کی گردن کی رگیں پھول گئی تھیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر یہ اسے کہہ لے تو اس کی یہ کیفیت جاتی رہے، اگر یہ «أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» (میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں) کہہ لے تو اس کی یہ کیفیت جاتی رہے۔“ تو لوگوں نے اس سے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 46]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 150 (3282)، ومسلم 8/ 30 (2610) (109).
وضاحت: «أَوْدَاجُهُ» : گردن کے گرد کی وہ رگیں جنہیں ذبح کرنے والا کاٹتا ہے۔ (النہایہ 5/165)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 47
وعن معاذِ بنِ أَنسٍ - رضي الله عنه: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ كَظَمَ غَيظًا، وَهُوَ قَادِرٌ عَلَى أَنْ يُنْفِذَهُ، دَعَاهُ اللهُ سبحانه وتعالى عَلَى رُؤُوسِ الخَلائِقِ يَومَ القِيامَةِ حَتَّى يُخَيِّرَهُ مِنَ الحُورِ العِينِ مَا شَاءَ» . رواه أَبو داود والترمذي، وَقالَ: «حديث حسن» .
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے غصہ پی لیا حالانکہ وہ اسے نافذ کرنے کی قدرت رکھتا تھا، تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ قیامت کے دن اسے تمام مخلوقات کے سامنے بلائے گا یہاں تک کہ اسے اختیار دے گا کہ وہ حورِ عین میں سے جسے چاہے (چن لے)۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 47]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4777)، وابن ماجه (4186)، والترمذي (2021) وقال: حديث حسن غريب.
وضاحت: «غَيْظًا» : «الْغَيْظ» سخت غصے کو کہتے ہیں، اور غصے والا انسان وہی ہوتا ہے جو اپنے بارے میں یہ سمجھتا ہے کہ وہ (غصہ) نافذ کرنے پر قادر ہے، کیونکہ جو (بدلہ لینے کی) طاقت نہیں رکھتا وہ غصہ نہیں کرتا بلکہ غمگین ہوتا ہے، اور اسی لیے اللہ کو غضب کی صفت سے متصف کیا جاتا ہے۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/125)
قال الشيخ الألباني: حسن (أبو داود 4777)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (5088)
أخرجه ابن ماجه (4186 وسنده حسن، عبد الله بن وھب صرح بالسماع عنده)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 48
وعن أبي هريرةَ - رضي الله عنه: أنَّ رَجُلًا قَالَ للنبي - صلى الله عليه وسلم: أوصِني. قَالَ: «لا تَغْضَبْ» فَرَدَّدَ مِرارًا، قَالَ: «لاَ تَغْضَبْ» . رواه البخاري.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: مجھے وصیت فرمائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غصہ نہ کیا کرو۔“ اس نے کئی بار (اپنی بات) دہرائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ہر بار) فرمایا: ”غصہ نہ کیا کرو۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 48]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 35 (6116).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 49
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا يَزَالُ البَلاَءُ بِالمُؤمِنِ وَالمُؤْمِنَةِ فِي نَفسِهِ ووَلَدِهِ وَمَالِهِ حَتَّى يَلْقَى اللهَ تَعَالَى وَمَا عَلَيهِ خَطِيئَةٌ» . رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن مرد اور مومن عورت کی جان، اولاد اور مال میں مسلسل آزمائش رہتی ہے یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملتا ہے کہ اس پر کوئی گناہ نہیں ہوتا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 49]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (2399).
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، الصحيحة (2280) (الترمذي 2399)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 50
وعن ابْنِ عباسٍ رضي الله عنهم، قَالَ: قَدِمَ عُيَيْنَةُ بْنُ حِصْنٍ، فَنَزَلَ عَلَى ابْنِ أخِيهِ الحُرِّ بنِ قَيسٍ، وَكَانَ مِنَ النَّفَرِ الَّذِينَ يُدْنِيهِمْ عُمرُ - رضي الله عنه - وَكَانَ القُرَّاءُ أصْحَابَ مَجْلِس عُمَرَ - رضي الله عنه - وَمُشاوَرَتِهِ كُهُولًا كانُوا أَوْ شُبَّانًا، فَقَالَ عُيَيْنَةُ لابْنِ أخيهِ: يَا ابْنَ أخِي، لَكَ وَجْهٌ عِنْدَ هَذَا الأمِيرِ فَاسْتَأذِنْ لِي عَلَيهِ، فاسْتَأذَن فَأذِنَ لَهُ عُمَرُ. فَلَمَّا دَخَلَ قَالَ: هِي يَا ابنَ الخَطَّابِ، فَواللهِ مَا تُعْطِينَا الْجَزْلَ وَلا تَحْكُمُ فِينَا بالعَدْلِ. فَغَضِبَ عُمَرُ - رضي الله عنه - حَتَّى هَمَّ أَنْ يُوقِعَ بِهِ. فَقَالَ لَهُ الحُرُّ: يَا أميرَ المُؤْمِنينَ، إنَّ الله تَعَالَى قَالَ لِنَبيِّهِ - صلى الله عليه وسلم: ﴿خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ﴾ [الأعراف: ١٩٨] وَإنَّ هَذَا مِنَ الجَاهِلِينَ، واللهِ مَا جَاوَزَهاَ عُمَرُ حِينَ تَلاَهَا، وكَانَ وَقَّافًا عِنْدَ كِتَابِ اللهِ تَعَالَى. رواه البخاري.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: عیینہ بن حصن (مدینہ) آئے اور اپنے بھتیجے حر بن قیس کے ہاں ٹھہرے، اور وہ (حر) ان لوگوں میں سے تھے جنہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اپنے قریب رکھتے تھے، اور قراء (یعنی قرآن کے عالم) ہی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی مجلس اور مشاورت کے ارکان تھے، خواہ وہ ادھیڑ عمر ہوں یا نوجوان۔ تو عیینہ نے اپنے بھتیجے سے کہا: اے میرے بھتیجے! اس امیر کے ہاں تمہارا مقام (رسوخ) ہے، لہٰذا میرے لیے ان سے (ملاقات کی) اجازت مانگو، انہوں نے اجازت مانگی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے اجازت دے دی۔ جب وہ اندر داخل ہوا تو کہنے لگا: خبردار اے ابن خطاب! اللہ کی قسم! نہ تو آپ ہمیں زیادہ عطا دیتے ہیں اور نہ ہمارے درمیان انصاف سے فیصلہ کرتے ہیں۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غضبناک ہو گئے یہاں تک کہ اسے سزا دینے کا ارادہ کر لیا، تو حر نے ان سے کہا: اے امیر المؤمنین! اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا ہے: ”درگزر اختیار کیجیے، نیکی کا حکم دیجیے اور جاہلوں سے کنارہ کش رہیے۔“ (سورۃ الاعراف: 199) اور یہ شخص جاہلوں میں سے ہے۔ اللہ کی قسم! جب انہوں نے یہ آیت تلاوت کی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس سے آگے نہ بڑھے، اور وہ اللہ تعالیٰ کی کتاب (کے حکم) پر فوراً رک جانے والے تھے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 50]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 6/ 76 (4642).
وضاحت: «الْقُرَّاءُ» : «قارئ» کی جمع ہے، یعنی قرآن پڑھنے والا جو اس کے معانی کو سمجھتا ہو۔ (دلیل الفالحین 1/239)
«كُهُولًا» : «الكَهْل» وہ مرد ہے جس کی عمر تیس سال سے زیادہ ہو کر چالیس تک ہو، اور کہا گیا ہے: تینتیس سے پورے پچاس سال تک، اور کہا گیا ہے: کہل سے مراد بردبار اور عقل مند شخص ہے۔ (النہایہ 4/213)
«هِيْ» : ہا کے زیر اور یا کے سکون کے ساتھ، یہ دھمکی کا کلمہ ہے۔ (دلیل الفالحین 1/240)
«الْجَزْلَ» : یعنی آپ ہمیں زیادہ عطا (بڑا عطیہ) نہیں دیتے۔ (دلیل الفالحین 1/241)
امام جعفر صادق رحمہ اللہ نے فرمایا: ”قرآن میں کوئی آیت اس (آیت) سے بڑھ کر مکارمِ اخلاق کو جمع کرنے والی نہیں۔“ (دلیل الفالحین 1/241)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں