🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب الصبر
باب: صبر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 51
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه: أن رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنَّهَا سَتَكونُ بَعْدِي أثَرَةٌ وأُمُورٌ تُنْكِرُونَها!» قَالُوا: يَا رَسُول الله، فَمَّا تَأْمُرُنا؟ قَالَ: «تُؤَدُّونَ الْحَقَّ الَّذِي عَلَيْكُمْ، وَتَسأَلُونَ الله الَّذِي لَكُمْ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
«وَالأَثَرَةُ» : الانْفِرادُ بالشَّيءِ عَمنَ لَهُ فِيهِ حَقٌّ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد عنقریب (تم پر دوسروں کو) ترجیح دی جائے گی اور ایسے امور ہوں گے جنہیں تم ناپسند کرو گے!“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! تو آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر جو حق ہے اسے ادا کرتے رہنا، اور جو (حق) تمہارا ہے وہ اللہ سے مانگنا۔“
(متفق علیہ)
«الْأَثَرَةُ»: کسی چیز کو، جس میں دوسرے کا حق ہو، اسے چھوڑ کر خود اپنے لیے خاص کر لینا۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 51]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 241 (3603)، ومسلم 6/ 71 (1843).
وضاحت: یعنی مسلمانوں پر ایسے حکمران مسلط ہوں گے جو مسلمانوں کے مال اپنے لیے خاص کر لیں گے، انہیں جیسے چاہیں گے خرچ کریں گے اور مسلمانوں کو ان میں ان کے حق سے محروم رکھیں گے، اور اس صورت میں مسلمانوں پر واجب ہے کہ سنیں اور اطاعت کریں، (ان کے خلاف) لوگوں کو نہ بھڑکائیں اور ان کے خلاف انتشار نہ پھیلائیں، اور جو حق تمہارا ہے وہ اللہ سے مانگو۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/127)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 52
وعن أبي يحيى أُسَيْد بن حُضَير - رضي الله عنه: أنَّ رَجُلًا مِنَ الأنْصارِ، قَالَ: يَا رسولَ الله، ألاَ تَسْتَعْمِلُني كَمَا اسْتَعْمَلْتَ فُلانًا، فَقَالَ: «إنكُمْ سَتَلْقَونَ بَعْدِي أَثَرَةً فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوني عَلَى الحَوْضِ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
«وَأُسَيْدٌ» : بضم الهمزة. «وحُضيْرٌ» : بحاءٍ مهملة مضمومة وضاد معجمة مفتوحة، والله أعلم.
ابو یحییٰ سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ مجھے (کسی عہدے پر) عامل مقرر نہیں فرمائیں گے جیسے آپ نے فلاں کو مقرر فرمایا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میرے بعد (اپنے اوپر دوسروں کو) ترجیح دیا جانا دیکھو گے، تو صبر کرنا یہاں تک کہ مجھ سے حوض پر آ ملو۔“
(متفق علیہ)
«أُسَيْدٌ»: ہمزہ کے پیش کے ساتھ، اور «حُضَيْرٌ»: حا مہملہ مضمومہ اور ضاد معجمہ مفتوحہ کے ساتھ ہے، واللہ اعلم۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 52]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 5/ 41 (3792)، ومسلم 6/ 19 (1845).
وضاحت: «الْحَوْضِ» : یہ وہ حوض ہے جو قیامت کے دن ایسی جگہ اور ایسے وقت میں ہوگا جب لوگ اس کے سب سے زیادہ محتاج ہوں گے، کیونکہ لوگوں پر فکر، غم، بے چینی، پسینے اور گرمی کی وہ کیفیت طاری ہوگی جو انہیں پانی کا انتہائی ضرورت مند بنا دے گی، تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوض پر آئیں گے۔ یہ ایک عظیم حوض ہے جس کی لمبائی ایک مہینے (کی مسافت) اور چوڑائی ایک مہینے (کی مسافت) ہے، اس میں کوثر سے دو پرنالے گرتے ہیں، اور کوثر جنت کی ایک نہر ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کی گئی ہے۔ اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھا اور کستوری کی خوشبو سے زیادہ خوشبودار ہے، اور اس میں چمک، خوبصورتی اور کثرت میں آسمان کے ستاروں جیسے برتن ہیں، جو اس سے ایک بار پی لے گا اس کے بعد کبھی پیاسا نہ ہوگا۔ اے اللہ! ہمیں ان لوگوں میں سے بنا جو اس سے پئیں گے۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/128)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 53
وعن أبي إبراهيم عبدِ الله بن أبي أوفى رضي الله عنهم: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - في بعْضِ أيامِهِ التي لَقِيَ فِيهَا العَدُوَّ، انْتَظَرَ حَتَّى إِذَا مالَتِ الشَّمْسُ قَامَ فيهمْ، فَقَالَ: «يَا أيُّهَا النَّاسُ، لا تَتَمَنَّوا لِقَاءَ العَدُوِّ، وَاسْأَلُوا الله العَافِيَةَ، فَإِذَا لقيتُمُوهُمْ فَاصْبرُوا، وَاعْلَمُوا أنّ الجَنَّةَ تَحْتَ ظِلالِ السُّيوفِ» .
ثُمَّ قَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الكِتَابِ، وَمُجْرِيَ السَّحَابِ، وَهَازِمَ الأحْزَابِ، اهْزِمْهُمْ وَانصُرْنَا عَلَيْهمْ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ، وبالله التوفيق.
ابو ابراہیم سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ان دنوں میں سے ایک دن، جن میں آپ کا دشمن سے مقابلہ ہوا، انتظار فرمایا یہاں تک کہ جب سورج ڈھل گیا تو آپ ان (صحابہ) میں کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”اے لوگو! دشمن سے مقابلے کی تمنا نہ کرو، اور اللہ سے عافیت مانگو، پھر جب تمہارا ان سے مقابلہ ہو تو صبر (اور ثابت قدمی سے کام) کرو، اور جان لو کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔“
پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (دعا کرتے ہوئے) فرمایا: «اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ، وَمُجْرِيَ السَّحَابِ، وَهَازِمَ الْأَحْزَابِ، اهْزِمْهُمْ وَانْصُرْنَا عَلَيْهِمْ» (اے اللہ! کتاب نازل کرنے والے، بادلوں کو چلانے والے اور لشکروں کو شکست دینے والے! انہیں شکست دے اور ان کے مقابلے میں ہماری مدد فرما)۔
(متفق علیہ)
وباللہ التوفیق۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 53]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 62 (2966)، ومسلم 5/ 143 (1742).
وضاحت: اس حدیث میں ہے کہ انسان دشمن سے مقابلے کی تمنا نہ کرے، اور یہ شہادت کی تمنا سے الگ (چیز) ہے، شہادت کی تمنا جائز ہے بلکہ کبھی اس کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ اور اس میں یہ ہے کہ اللہ سے عافیت اور سلامتی مانگے، اور جب دشمن سے مقابلہ ہو تو صبر (اور ثابت قدمی سے کام) کرے، اور لشکر کے امیر کو چاہیے کہ ان کے ساتھ نرمی کرے اور دن کے اوقات اور موسم کے لحاظ سے مناسب وقت کا انتخاب کرے، اور اس میں دشمنوں کے لیے شکست کی بددعا (کا جواز) ہے۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/131)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. باب الصدق
باب: سچائی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 54
فالأول: عن ابن مسعود - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنَّ الصِّدقَ يَهْدِي إِلَى البرِّ، وإنَّ البر يَهدِي إِلَى الجَنَّةِ، وإنَّ الرَّجُلَ لَيَصدُقُ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللهِ صِدِّيقًا. وَإِنَّ الكَذِبَ يَهْدِي إِلَى الفُجُورِ، وَإِنَّ الفُجُورَ يَهدِي إِلَى النَّارِ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَكْذِبُ حَتَّى يُكتَبَ عِنْدَ الله كَذَّابًا» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک سچائی نیکی کی طرف رہنمائی کرتی ہے، اور نیکی جنت کی طرف رہنمائی کرتی ہے، اور آدمی سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے ہاں صدیق (بہت سچا) لکھ دیا جاتا ہے۔ اور بے شک جھوٹ گناہ (فجور) کی طرف رہنمائی کرتا ہے، اور گناہ جہنم کی طرف رہنمائی کرتا ہے، اور آدمی جھوٹ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے ہاں کذاب (بہت جھوٹا) لکھ دیا جاتا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 54]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 30 (6094)، ومسلم 8/ 29 (2607) (103).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 55
الثاني: عن أبي محمد الحسن بنِ عليِّ بن أبي طالب رضي الله عنهم، قَالَ: حَفِظْتُ مِنْ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لاَ يَرِيبُكَ؛ فإنَّ الصِّدْقَ طُمَأنِينَةٌ، وَالكَذِبَ رِيبَةٌ» . رواه الترمذي، وَقالَ: «حديث صحيح» .
قوله: «يَريبُكَ» هُوَ بفتح الياء وضمها: ومعناه اتركْ مَا تَشُكُّ في حِلِّهِ وَاعْدِلْ إِلَى مَا لا تَشُكُّ فِيهِ.
ابو محمد سیدنا حسن بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (یہ بات) یاد کی ہے: ”جو چیز تمہیں شک میں ڈالے اسے چھوڑ کر وہ اختیار کرو جو تمہیں شک میں نہ ڈالے، کیونکہ سچائی اطمینان ہے اور جھوٹ شک (و بے چینی) ہے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث صحیح ہے)
«يَرِيبُكَ»: یا کے زبر اور پیش (دونوں) کے ساتھ ہے، اور اس کا معنی ہے: جس چیز کے حلال ہونے میں تمہیں شک ہو اسے چھوڑ دو اور اس کی طرف آ جاؤ جس میں تمہیں شک نہ ہو۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 55]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (2518)، والنسائي 8/ 327 وفي «الكبرى» ، له (5220).
قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (12 و 2074) ، الظلال (179) ، الروض النضير (152) (الترمذي 2518)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 56
الثالث: عن أبي سفيانَ صَخرِ بنِ حربٍ - رضي الله عنه - في حديثه الطويلِ في قصةِ هِرَقْلَ، قَالَ هِرقلُ: فَمَاذَا يَأَمُرُكُمْ - يعني: النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ أبو سفيانَ: قُلْتُ: يقولُ: «اعْبُدُوا اللهَ وَحدَهُ لا تُشْرِكوُا بِهِ شَيئًا، وَاتْرُكُوا مَا يَقُولُ آبَاؤُكُمْ، ويَأْمُرُنَا بالصَلاةِ، وَالصِّدْقِ، والعَفَافِ، وَالصِّلَةِ» مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابوسفیان صخر بن حرب رضی اللہ عنہ سے ہرقل کے قصے کے بارے میں ان کی طویل حدیث میں روایت ہے کہ ہرقل نے کہا: تو وہ (یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) تمہیں کس بات کا حکم دیتے ہیں؟ ابوسفیان نے کہا: میں نے کہا: وہ کہتے ہیں: ”صرف اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ، اور جو تمہارے باپ دادا کہتے ہیں اسے چھوڑ دو“، اور وہ ہمیں نماز، سچائی، پاک دامنی اور صلہ رحمی کا حکم دیتے ہیں۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 56]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 5 (7)، ومسلم 5/ 163 - 166 (1773).
وضاحت: «هِرَقْلَ» : روم کے بادشاہ کا نام۔ (النہایہ 5/260)
«الْعَفَافِ» : حرام کاموں اور مروت کے منافی باتوں سے رک جانا، اور «الصِّلَةِ» : یعنی صلہ رحمی۔ (دلیل الفالحین 1/257)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 57
الرابع: عن أبي ثابت، وقيل: أبي سعيد، وقيل: أبي الوليد، سهل ابن حُنَيْفٍ وَهُوَ بدريٌّ رضي الله عنه: أنَّ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ سَأَلَ اللهَ تَعَالَى الشَّهَادَةَ بِصِدْقٍ بَلَّغَهُ مَنَازِلَ الشُّهَدَاءِ وَإِنْ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ» . رواه مسلم.
ابو ثابت، اور کہا گیا ہے: ابو سعید، اور کہا گیا ہے: ابو الولید، سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے، جو بدری (صحابی) ہیں، روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص سچے دل سے اللہ تعالیٰ سے شہادت مانگے، اللہ اسے شہیدوں کے مراتب تک پہنچا دیتا ہے، خواہ وہ اپنے بستر پر فوت ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 57]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 48 (1909).
وضاحت: «بَدْرِيٌّ» : یعنی وہ غزوۂ بدر میں اور (اس کے بعد) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تمام غزوات میں شریک ہوئے۔
اس حدیث میں ہے کہ دل کی سچائی مقصد تک پہنچنے کا سبب ہے، اور یہ کہ جس نے کسی نیک عمل کی نیت کی اسے اس پر ثواب دیا جائے گا، خواہ اسے وہ عمل کرنے کا موقع نہ ملے۔ (دلیل الفالحین 1/258)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 58
الخامس: عن أبي هريرةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «غَزَا نبيٌّ مِنَ الأنْبِياءِ - صَلَوَاتُ اللهِ وَسَلاَمُهُ عَلَيْهمْ - فَقَالَ لِقَومهِ: لا يَتْبَعَنِّي رَجُلٌ مَلَكَ بُضْعَ امْرَأةٍ وَهُوَ يُريدُ أَنْ يَبْنِي بِهَا وَلَمَّا يَبْنِ بِهَا، وَلا أحَدٌ بَنَى بُيُوتًا لَمْ يَرْفَعْ سُقُوفَهَا، وَلا أحَدٌ اشْتَرَى غَنَمًا أَوْ خَلِفَاتٍ وَهُوَ يَنْتَظِرُ أَوْلادَها. فَغَزا فَدَنَا مِنَ القَرْيَةِ صَلاةَ العَصْرِ أَوْ قَريبًا مِنْ ذلِكَ، فَقَالَ لِلشَّمْسِ: إِنَّكِ مَأمُورَةٌ وَأنَا مَأمُورٌ، اللَّهُمَّ احْبِسْهَا عَلَيْنَا، فَحُبِسَتْ حَتَّى فَتَحَ اللهُ عَلَيهِ، فَجَمَعَ الغَنَائِمَ فَجَاءتْ - يعني النَّارَ - لِتَأكُلَهَا فَلَمْ تَطعَمْها، فَقَالَ: إنَّ فِيكُمْ غُلُولًا، فَلْيُبايعْنِي مِنْ كُلِّ قَبِيلَةٍ رَجُلٌ، فَلَزِقَتْ يَدَ رَجُلٍ بِيَدِهِ فَقَالَ: فِيكُمُ الغُلُولُ فَلتُبَايِعْنِي قَبِيلتَكَ، فَلَزقَت يَدُ رَجُلَين أو ثَلاَثة بيده، فقال: فيكم الغُلُولَ، فَجَاؤُوا بِرَأْس مثلِ رَأسِ بَقَرَةٍ مِنَ الذَّهَبِ، فَوَضَعَهَا فَجَاءَت النَّارُ فَأكَلَتْها. فَلَمْ تَحلَّ الغَنَائِمُ لأحَدٍ قَبْلَنَا، ثُمَّ أحَلَّ الله لَنَا الغَنَائِمَ لَمَّا رَأَى ضَعْفَنا وَعَجْزَنَا فَأحَلَّهَا لَنَا» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
«الخَلِفَاتُ» بفتحِ الخَاءِ المعجمة وكسر اللامِ: جمع خِلفة وهي الناقة الحامِل.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انبیاء میں سے ایک نبی (صلوات اللہ وسلامہ علیہم) نے جہاد کیا تو اپنی قوم سے فرمایا: میرے ساتھ کوئی ایسا آدمی نہ چلے جس نے کسی عورت سے نکاح کیا ہو اور وہ اس سے شب باشی کا ارادہ رکھتا ہو اور ابھی تک اس سے شب باشی نہ کی ہو، اور نہ کوئی ایسا شخص جس نے گھر بنائے ہوں اور ابھی ان کی چھتیں نہ ڈالی ہوں، اور نہ کوئی ایسا شخص جس نے بکریاں یا گابھن اونٹنیاں خریدی ہوں اور وہ ان کے بچے جننے کا منتظر ہو۔ پھر انہوں نے جہاد کیا اور عصر کی نماز کے وقت یا اس کے قریب اس بستی کے نزدیک پہنچے، تو سورج سے فرمایا: تو بھی (اللہ کے) حکم کا پابند ہے اور میں بھی حکم کا پابند ہوں، اے اللہ! اسے ہمارے لیے روک دے۔ چنانچہ وہ روک دیا گیا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں فتح عطا فرمائی۔ پھر انہوں نے مالِ غنیمت جمع کیا تو وہ، یعنی آگ، اسے کھانے کے لیے آئی مگر اس نے اسے نہ کھایا۔ تو انہوں نے فرمایا: تم میں (مالِ غنیمت کی) خیانت ہے، لہٰذا ہر قبیلے سے ایک آدمی مجھ سے بیعت کرے۔ چنانچہ ایک آدمی کا ہاتھ ان کے ہاتھ سے چپک گیا، تو انہوں نے فرمایا: تم (لوگوں) میں خیانت ہے، لہٰذا تیرا قبیلہ مجھ سے بیعت کرے۔ پس دو یا تین آدمیوں کے ہاتھ ان کے ہاتھ سے چپک گئے، تو انہوں نے فرمایا: تم میں خیانت ہے۔ چنانچہ وہ گائے کے سر جیسا سونے کا ایک سر لے آئے، انہوں نے اسے (مالِ غنیمت میں) رکھ دیا تو آگ آئی اور اسے کھا گئی۔ پس ہم سے پہلے کسی کے لیے غنیمتیں حلال نہیں تھیں، پھر اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے غنیمتیں حلال کر دیں، جب اس نے ہماری کمزوری اور عاجزی دیکھی تو انہیں ہمارے لیے حلال کر دیا۔“
(متفق علیہ)
«الخَلِفَاتُ»: خاء معجمہ کے فتحہ اور لام کے کسرہ کے ساتھ، یہ «خِلفة» کی جمع ہے، اور اس سے مراد حاملہ اونٹنی ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 58]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 104 (3124)، ومسلم 5/ 145 (1747).
وضاحت: «بُضْعَ» : عورت کی شرمگاہ (یعنی جو کسی عورت سے نکاح کا مالک ہوا)۔
«أَوْلادَها» : نبی نے اپنی قوم کو ان حالتوں میں سے کسی حالت میں اپنے ساتھ چلنے سے اس لیے منع فرمایا کہ ایسے لوگوں کے دل ان اسباب کے ساتھ اٹکے رہتے ہیں، تو ان کے عزائم کمزور اور جہاد و شہادت میں ان کی رغبت سست پڑ جاتی ہے، اور بسا اوقات یہ تعلق حد سے بڑھ کر جہاد اور نیکی کے کاموں کو ناپسند کرنے تک پہنچا دیتا ہے۔
«فَحُبِسَتْ» : (سورج کا روکا جانا) نبوت کے معجزات میں سے ہے۔
«لِتَأكُلَهَا» : مالِ غنیمت کے بارے میں انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام کا طریقہ یہ تھا کہ وہ اسے جمع کرتے، پھر آسمان سے ایک آگ آ کر اسے کھا جاتی، اور یہی اس کی قبولیت اور اس میں خیانت نہ ہونے کی علامت ہوتی۔ چنانچہ جب یہ آگ آئی اور اس نے اسے نہ کھایا تو معلوم ہو گیا کہ اس میں خیانت ہوئی ہے۔
«غُلُولًا» : مالِ غنیمت میں خیانت۔
«فَلَزِقَتْ» : ان کے ہاں خیانت کی علامت یہ تھی کہ خیانت کرنے والے کا ہاتھ نبی کے ہاتھ سے چپک جاتا تھا۔ ان تمام باتوں کے لیے دیکھیے: (دلیل الفالحین 1/259-260)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 59
السادس: عن أبي خالد حَكيمِ بنِ حزامٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «البَيِّعَانِ بالخِيَار مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا، فَإنْ صَدَقا وَبيَّنَا بُوركَ لَهُمَا في بيعِهمَا، وإنْ كَتَمَا وَكَذَبَا مُحِقَتْ بركَةُ بَيعِهِما» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابوخالد حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خرید و فروخت کرنے والے دونوں کو اختیار ہے جب تک وہ جدا نہ ہوں، پس اگر وہ دونوں سچ بولیں اور (عیب وغیرہ) واضح کر دیں تو ان کے سودے میں برکت دی جاتی ہے، اور اگر وہ چھپائیں اور جھوٹ بولیں تو ان کے سودے کی برکت مٹا دی جاتی ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 59]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 76 (2079)، ومسلم 5/ 10 (1532) (47).
وضاحت: «البَيِّعَانِ بالخِيَار» : «البیعان» سے مراد بیچنے والا اور خریدنے والا ہے، اور «بالخیار» کا مطلب یہ ہے کہ جب تک وہ دونوں سودے کی جگہ پر ہوں، ان میں سے ہر ایک کو اختیار ہے کہ جو چاہے اختیار کرے۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/167)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. باب المراقبة
باب: مراقبہ (یہ دھیان رکھنا کہ اللہ تعالیٰ ہر حال میں دیکھ رہا ہے)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 60
وأما الأحاديث، فالأول: عن عمر بن الخطاب - رضي الله عنه - قَالَ: بَيْنَما نَحْنُ جُلُوسٌ عِنْدَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - ذَاتَ يَومٍ، إذْ طَلَعَ عَلَينا رَجُلٌ شَديدُ بَياضِ الثِّيابِ، شَديدُ سَوَادِ الشَّعْرِ، لا يُرَى عَلَيهِ أثَرُ السَّفَرِ، وَلا يَعْرِفُهُ مِنَّا أحَدٌ، حَتَّى جَلَسَ إِلَى النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - فَأَسْنَدَ رُكْبَتَيهِ إِلَى رُكْبتَيهِ، وَوَضعَ كَفَّيهِ عَلَى فَخِذَيهِ، وَقالَ: يَا مُحَمَّدُ، أخْبرني عَنِ الإسلامِ، فَقَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «الإسلامُ: أَنْ تَشْهدَ أَنْ لا إلهَ إلاَّ الله وأنَّ مُحمَّدًا رسولُ الله، وتُقيمَ الصَّلاةَ، وَتُؤتِيَ الزَّكَاةَ، وَتَصومَ رَمَضَانَ، وَتَحُجَّ البَيتَ إن اسْتَطَعْتَ إِلَيْهِ سَبيلًا» . قَالَ: صَدَقْتَ. فَعَجِبْنَا لَهُ يَسْأَلُهُ وَيُصَدِّقهُ! قَالَ: فَأَخْبرنِي عَنِ الإِيمَانِ. قَالَ: «أنْ تُؤمِنَ باللهِ، وَمَلائِكَتِهِ، وَكُتُبهِ، وَرُسُلِهِ، وَاليَوْمِ الآخِر، وتُؤْمِنَ بالقَدَرِ خَيرِهِ وَشَرِّهِ» . قَالَ: صَدقت. قَالَ: فأَخْبرني عَنِ الإحْسَانِ. قَالَ: «أَنْ تَعْبُدَ اللهَ كَأنَّكَ تَرَاهُ، فإِنْ لَمْ تَكُنْ تَرَاهُ فإنَّهُ يَرَاكَ» . قَالَ: فَأَخْبِرنِي عَنِ السَّاعَةِ. قَالَ: «مَا المَسْؤُولُ عَنْهَا بأَعْلَمَ مِنَ السَّائِلِ» . قَالَ: فأخبِرني عَنْ أَمَاراتِهَا. قَالَ: «أنْ تَلِدَ الأَمَةُ رَبَّتَهَا، وأنْ تَرَى الحُفَاةَ العُرَاةَ العَالَةَ رِعَاءَ الشَّاءِ يَتَطَاوَلُونَ في البُنْيَانِ» . ثُمَّ انْطَلقَ فَلَبِثْتُ مَلِيًّا، ثُمَّ قَالَ: «يَا عُمَرُ، أَتَدْرِي مَنِ السَّائِلُ؟» قُلْتُ: اللهُ ورسُولُهُ أعْلَمُ. قَالَ: «فإِنَّهُ جِبْريلُ أَتَاكُمْ يُعَلِّمُكُمْ أَمْرَ دِينكُمْ» . رواه مسلم.
ومعنى «تَلِدُ الأَمَةُ رَبَّتَهَا» أيْ سَيِّدَتَهَا؛ ومعناهُ: أَنْ تَكْثُرَ السَّراري حَتَّى تَلِدَ الأَمَةُ السُّرِّيَّةُ بِنْتًا لِسَيِّدِهَا وبنْتُ السَّيِّدِ في مَعنَى السَّيِّدِ وَقيلَ غَيْرُ ذلِكَ. وَ«العَالَةُ» : الفُقَراءُ. وقولُهُ: «مَلِيًّا» أَيْ زَمَنًا طَويلًا وَكانَ ذلِكَ ثَلاثًا.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک دن ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ہمارے سامنے ایک آدمی نمودار ہوا جس کے کپڑے نہایت سفید اور بال انتہائی سیاہ تھے، اس پر سفر کا کوئی اثر دکھائی نہیں دیتا تھا اور ہم میں سے کوئی اسے پہچانتا بھی نہ تھا، یہاں تک کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (آ کر) بیٹھ گیا، اپنے گھٹنے آپ کے گھٹنوں سے ملا دیے اور اپنی ہتھیلیاں اپنی رانوں پر رکھ دیں، اور کہا: اے محمد! مجھے اسلام کے بارے میں بتائیے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام یہ ہے کہ تم گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں، اور نماز قائم کرو، زکاۃ ادا کرو، رمضان کے روزے رکھو، اور اگر بیت اللہ تک جانے کی استطاعت ہو تو اس کا حج کرو۔“ اس نے کہا: آپ نے سچ فرمایا۔ ہمیں اس پر تعجب ہوا کہ خود ہی آپ سے پوچھتا ہے اور خود ہی آپ کی تصدیق کرتا ہے! اس نے کہا: مجھے ایمان کے بارے میں بتائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ تم اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر، اس کے رسولوں پر اور آخرت کے دن پر ایمان لاؤ، اور اچھی بری تقدیر پر ایمان لاؤ۔“ اس نے کہا: آپ نے سچ فرمایا۔ اس نے کہا: مجھے احسان کے بارے میں بتائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ تم اللہ کی عبادت اس طرح کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہو، پس اگر تم اسے نہیں دیکھ رہے تو وہ یقیناً تمہیں دیکھ رہا ہے۔“ اس نے کہا: مجھے قیامت کے بارے میں بتائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے اس کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے وہ پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا۔“ اس نے کہا: تو مجھے اس کی نشانیوں کے بارے میں بتائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ لونڈی اپنی مالکہ کو جنے، اور یہ کہ تم ننگے پاؤں، ننگے بدن، محتاج، بکریاں چرانے والوں کو دیکھو کہ وہ اونچی اونچی عمارتیں بنانے میں ایک دوسرے پر فخر کریں گے۔“ پھر وہ چلا گیا، میں کچھ دیر ٹھہرا رہا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! کیا تم جانتے ہو کہ سوال کرنے والا کون تھا؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جبریل تھے، تمہیں تمہارا دین سکھانے آئے تھے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«تَلِدُ الأَمَةُ رَبَّتَهَا» یعنی اپنی مالکہ کو (جنے)، اور اس کا معنی یہ ہے کہ لونڈیاں اتنی زیادہ ہو جائیں گی کہ لونڈی اپنے آقا کی بیٹی جنے گی، اور آقا کی بیٹی آقا ہی کے حکم میں ہوتی ہے، اور اس کے علاوہ بھی (معنی) بیان کیا گیا ہے۔
«العَالَةُ»: فقیر لوگ۔
«مَلِيًّا»: یعنی کافی دیر، اور وہ (مدت) تین (دن) تھی۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 60]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 28 (8) (1).
وضاحت: «فَخِذَيهِ» : علماء کہتے ہیں: اس نے اپنی ہتھیلیاں اپنی ہی رانوں پر رکھیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رانوں پر نہیں، اور یہ استاد کے سامنے شاگرد کے بیٹھنے کا کمالِ ادب ہے کہ وہ ادب کے ساتھ بیٹھے اور جو بات کہی جائے اسے سننے کے لیے تیار رہے۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/182)
«لا إلهَ إلاَّ الله» : یعنی اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔
اس حدیث میں یہ بات ہے کہ عالم، مفتی اور دیگر لوگوں سے جب کسی ایسی چیز کے بارے میں پوچھا جائے جو وہ نہیں جانتے تو انہیں کہنا چاہیے: میں نہیں جانتا۔ اور اس میں امہات الاولاد (وہ لونڈیاں جن سے آقا کی اولاد ہو) کی بیع کے جواز یا ممانعت کی کوئی دلیل نہیں۔ اور اس میں یہ ہے کہ ضرورت مندوں اور فقیروں پر دنیا کشادہ کر دی جائے گی یہاں تک کہ وہ عمارتوں میں ایک دوسرے پر فخر کریں گے۔ اور اس میں یہ ہے کہ ایمان، اسلام اور احسان سب کو دین کہا جاتا ہے۔ اور یہ کہ یہ حدیث مختلف قسم کے علوم، معارف، آداب اور لطائف کی جامع ہے، بلکہ یہ اسلام کی بنیاد ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 1/148)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں