🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. باب الحث عَلَى الأكل من عمل يده والتعفف به عن السؤال والتعرض للإعطاء
باب: اپنے ہاتھ کی کمائی سے کھانے، اور اس کے ذریعے سوال کرنے اور عطیے کے درپے ہونے سے بچنے کی ترغیب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 541
وعنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «كَانَ زَكرِيّا - عليه السلام - نَجَّارًا» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زکریا علیہ السلام بڑھئی تھے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 541]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 7/ 103 (2379) (169).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 542
وعن المقدام بنِ مَعْدِ يكرِبَ - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَا أكَلَ أَحَدٌ طَعَامًا قَطُّ خَيْرًا مِنْ أَنْ يَأكُلَ مِنْ عَمَلِ يَدِه، وَإنَّ نَبيَّ الله دَاوُدَ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَأكُلُ مِنْ عَمَلِ يَدِهِ» . رواه البخاري.
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی نے کبھی کوئی کھانا اس سے بہتر نہیں کھایا کہ وہ اپنے ہاتھ کی کمائی سے کھائے، اور اللہ کے نبی داود علیہ الصلاۃ والسلام اپنے ہاتھ کی کمائی سے کھاتے تھے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 542]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 74 (2072).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
60. باب الكرم والجود والإنفاق في وجوه الخير ثقةً بالله تعالى
باب: اللہ تعالیٰ پر بھروسا کرتے ہوئے سخاوت، فیاضی اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 543
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لا حَسَدَ إِلاَّ في اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ آتَاهُ اللهُ مَالًا، فَسَلَّطَهُ عَلَى هَلَكَتِهِ في الحَقّ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللهُ حِكْمَةً، فَهُوَ يَقْضِي بِهَا ويُعَلِّمُهَا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
ومعناه: يَنْبَغي أَنْ لاَ يُغبَطَ أحَدٌ إِلاَّ عَلَى إحْدَى هَاتَيْنِ الخَصْلَتَيْنِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رشک صرف دو (آدمیوں) پر (جائز) ہے: ایک وہ آدمی جسے اللہ نے مال دیا، پھر اسے حق (کی راہ) میں خرچ کرنے پر لگا دیا، اور دوسرا وہ آدمی جسے اللہ نے حکمت (علم) دی، تو وہ اس کے مطابق فیصلے کرتا ہے اور اسے (لوگوں کو) سکھاتا ہے۔“
(متفق علیہ)
اس کا معنی یہ ہے کہ کسی پر رشک نہیں کرنا چاہیے مگر ان دو خصلتوں میں سے کسی ایک پر۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 543]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 28 (73)، ومسلم 2/ 201 (816) (268).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 544
وعنه، قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «أيُّكُم مَالُ وَارِثِهِ أَحبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ؟» قالوا: يَا رسول اللهِ، مَا مِنَّا أحَدٌ إِلاَّ مَالُهُ أحَبُّ إِلَيْهِ. قَالَ: «فإنَّ مَالَهُ مَا قَدَّمَ وَمَالَ وَارِثِهِ مَا أخَّرَ» . رواه البخاري.
انہی (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کون ہے جسے اپنے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ محبوب ہو؟“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے ہر ایک کو اپنا ہی مال زیادہ محبوب ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس کا (اپنا) مال وہ ہے جو اس نے آگے بھیج دیا، اور اس کے وارث کا مال وہ ہے جو اس نے پیچھے چھوڑا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 544]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 116 (6442).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 545
وعن عَدِيِّ بن حَاتِمٍ - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے بچو، خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے (کو صدقہ کرنے) ہی کے ذریعے سے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 545]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (139). أخرجه: البخاري 2/ 136 (1417) و9/ 181 (7512)، ومسلم 3/ 86 (1016) (67) و(68).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 139 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 546
وعن جابرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: مَا سُئِلَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - شَيْئًا قَطُّ، فقالَ: لاَ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جب بھی کوئی چیز مانگی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ”نہیں“ نہیں فرمایا۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 546]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 16 (6034)، ومسلم 7/ 74 (2311) (56).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 547
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا مِنْ يَوْمٍ يُصبحُ العِبَادُ فِيهِ إِلاَّ مَلَكَانِ يَنْزلانِ، فَيَقُولُ أحَدُهُمَا: اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا، وَيَقُولُ الآخَرُ: اللَّهُمَّ أَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی دن ایسا نہیں جس میں بندے صبح کرتے ہیں مگر (اس میں) دو فرشتے اترتے ہیں، ان میں سے ایک کہتا ہے: اے اللہ! خرچ کرنے والے کو (اس کا) بدل عطا فرما، اور دوسرا کہتا ہے: اے اللہ! (مال) روک رکھنے والے کو بربادی دے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 547]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (295). أخرجه: البخاري 2/ 142 (1442)، ومسلم 3/ 83 (1010) (57).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 295 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 548
وعنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «قَالَ الله تَعَالَى: أنفِق يَا ابْنَ آدَمَ يُنْفَقْ عَلَيْكَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے ابن آدم! تو خرچ کر، تجھ پر خرچ کیا جائے گا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 548]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 6/ 92 (4684)، ومسلم 3/ 77 (993) (36).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 549
وعن عبد اللهِ بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم: أنَّ رَجُلًا سَألَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: أيُّ الإسلامِ خَيْرٌ؟ قَالَ: «تُطْعِمُ الطَّعَامَ، وَتَقْرَأُ السَّلاَمَ عَلَى مَنْ عَرَفْتَ وَمَنْ لَمْ تَعْرِفْ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اسلام کی کون سی (خصلت) سب سے بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کھانا کھلاؤ، اور سلام کہو اسے بھی جسے تم جانتے ہو اور اسے بھی جسے نہیں جانتے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 549]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 10 (12)، ومسلم 1/ 47 (39) (63).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 550
وعنه، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «أرْبَعُونَ خَصْلَةً: أعْلاهَا مَنِيحةُ العَنْزِ، مَا مِنْ عَامِلٍ يَعْمَلُ بخَصْلَةٍ مِنْهَا؛ رَجَاءَ ثَوَابهَا وَتَصْدِيقَ مَوْعُودِهَا، إِلاَّ أدْخَلَهُ الله تَعَالَى بِهَا الجَنَّةَ» . رواه البخاري. وقد سبق بيان هَذَا الحديث في باب بَيَانِ كَثْرَةِ طُرُقِ الخَيْرِ.
انہی (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چالیس خصلتیں ہیں، ان میں سب سے اعلیٰ دودھ والی بکری کا عطیہ (دودھ پینے کے لیے عارضی طور پر دے دینا) ہے، جو بھی عمل کرنے والا ان میں سے کسی ایک خصلت پر اس کے ثواب کی امید رکھتے ہوئے اور اس پر کیے گئے وعدے کو سچ جانتے ہوئے عمل کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے اس کی بدولت جنت میں داخل فرما دے گا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
اس حدیث کی وضاحت ”بھلائی کے راستوں کی کثرت کے بیان“ والے باب میں گزر چکی ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 550]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (138). أخرجه: البخاري 3/ 217 (2631).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 138 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں