🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. باب الكرم والجود والإنفاق في وجوه الخير ثقةً بالله تعالى
باب: اللہ تعالیٰ پر بھروسا کرتے ہوئے سخاوت، فیاضی اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 561
وعنه، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي بِفَلاَةٍ مِنَ الأَرْضِ، فَسَمِعَ صَوْتًا في سَحَابَةٍ، اسقِ حَدِيقَةَ فُلانٍ، فَتَنَحَّى ذَلِكَ السَّحَابُ فَأَفْرَغَ مَاءَهُ فِي حَرَّةٍ، فإِذَا شَرْجَةٌ مِنْ تِلْكَ الشِّرَاجِ قَدِ اسْتَوْعَبَت ذَلِكَ الماءَ كُلَّهُ، فَتَتَبَّعَ المَاءَ، فإذَا رَجُلٌ قَائمٌ في حَدِيقَتِهِ يُحَوِّلُ الماءَ بِمسَحَاتِهِ، فَقَالَ لَهُ: يَا عَبْدَ اللهِ، ما اسمُكَ؟ قال: فُلانٌ للاسم الذي سَمِعَ في السَّحابةِ، فقال له: يا عبدَ الله، لِمَ تَسْألُنِي عَنِ اسْمِي؟ فَقَالَ: إنِّي سَمِعْتُ صَوْتًا في السَّحابِ الَّذِي هَذَا مَاؤُهُ، يقولُ: اسْقِ حَدِيقَةَ فُلاَنٍ لاسمِكَ، فَمَا تَصْنَعُ فِيهَا، فَقَالَ: أمَا إذ قلتَ هَذَا، فَإنِّي أَنْظُرُ إِلَى مَا يَخْرُجُ مِنْهَا، فَأَتَصَدَّقُ بِثُلُثِهِ، وَآكُلُ أنَا وَعِيَالِي ثُلُثًا، وَأَردُّ فِيهَا ثُلُثَهُ» . رواه مسلم. «الحَرَّةُ» الأَرْضُ المُلَبَّسَةُ حِجَارَةً سَوْدَاءَ. وَ«الشَّرْجَةُ» بفتح الشين المعجمة وإسكان الراءِ وبالجيم: هي مَسِيلُ الماءِ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی ایک بیابان زمین میں چل رہا تھا کہ اس نے ایک بادل میں سے آواز سنی: فلاں کے باغ کو سیراب کرو۔ تو وہ بادل ایک طرف ہٹا اور اس نے اپنا پانی ایک پتھریلی زمین میں انڈیل دیا، تو (دیکھا کہ) ان نالیوں میں سے ایک نالی نے وہ سارا پانی اپنے اندر سمیٹ لیا۔ وہ پانی کے پیچھے پیچھے چلا تو دیکھا کہ ایک آدمی اپنے باغ میں کھڑا اپنے بیلچے سے پانی (ادھر ادھر) پھیر رہا ہے۔ اس نے اس سے کہا: اے اللہ کے بندے! تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے کہا: فلاں - وہی نام جو اس نے بادل میں سنا تھا - پھر اس نے اس سے کہا: اے اللہ کے بندے! تم مجھ سے میرا نام کیوں پوچھ رہے ہو؟ اس نے کہا: میں نے اس بادل میں، جس کا یہ پانی ہے، ایک آواز سنی جو تمہارا نام لے کر کہہ رہی تھی: فلاں کے باغ کو سیراب کرو، تو تم اس (باغ) میں کیا کرتے ہو؟ اس نے کہا: جب تم نے یہ بات کہہ دی ہے تو (سنو): اس سے جو پیداوار نکلتی ہے میں اسے دیکھتا ہوں، تو اس کا ایک تہائی صدقہ کر دیتا ہوں، ایک تہائی میں اور میرے بال بچے کھاتے ہیں، اور ایک تہائی اسی (باغ) میں لوٹا دیتا ہوں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الحَرَّةُ»: وہ زمین جو کالے پتھروں سے ڈھکی ہوئی ہو۔
«الشَّرْجَةُ»: شین معجمہ کے فتحہ، راء کے سکون اور جیم کے ساتھ: یہ پانی بہنے کی جگہ (نالی) ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 561]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 222 (2984) (45).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
61. باب النهي عن البخل والشح
باب: بخل اور حرص (کنجوسی) کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 562
وعن جابر - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «اتَّقُوا الظُّلْمَ؛
فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ القِيَامَةِ. وَاتَّقُوا الشُّحَّ؛ فَإنَّ الشُّحَّ أهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، حَمَلَهُمْ عَلَى أَنْ سَفَكُوا دِمَاءهُمْ وَاسْتَحَلُّوا مَحَارِمَهُمْ» . رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظلم سے بچو، کیونکہ ظلم قیامت کے دن اندھیرے (ہی اندھیرے) ہوگا، اور حرص (بخل) سے بچو، کیونکہ حرص نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کر دیا، اس نے انہیں اس پر ابھارا کہ انہوں نے (آپس میں) ایک دوسرے کے خون بہائے اور اپنی حرام کردہ چیزوں کو حلال کر لیا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 562]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (203). أخرجه: مسلم 8/ 18 (2578).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 203 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
62. باب الإيثار والمواساة
باب: ایثار اور غم خواری (ہمدردی)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 563
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: إنِّي مَجْهُودٌ، فَأرسَلَ إِلَى بَعْضِ نِسَائِهِ، فَقالت: وَالَّذي بَعَثَكَ بِالحَقِّ مَا عِنْدِي إِلاَّ مَاءٌ، ثُمَّ أرْسَلَ إِلَى أُخْرَى، فَقَالَتْ مِثلَ ذَلِكَ، حَتَّى قُلْنَ كُلُّهُنَّ مِثلَ ذَلِكَ: لا وَالَّذِي بَعَثَكَ بالحَقِّ مَا عِنْدِي إِلاَّ مَاءٌ. فَقَالَ النبي - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ يُضيفُ هَذَا اللَّيْلَةَ؟» فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأنْصَارِ: أنَا يَا رسولَ الله، فَانْطَلَقَ بِهِ إِلَى رَحْلِهِ، فَقَالَ لامْرَأَتِهِ: أكرِمِي ضَيْفَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم.
وفي روايةٍ قَالَ لامْرَأَتِهِ: هَلْ عِنْدَكِ شَيْءٌ؟ فقَالَتْ: لاَ، إِلاَّ قُوتَ صِبيَانِي. قَالَ: فَعَلِّليهم بِشَيْءٍ وَإذَا أرَادُوا العَشَاءَ فَنَوِّمِيهمْ، وَإِذَا دَخَلَ ضَيْفُنَا فَأطْفِئي السِّرَاجَ، وَأريهِ أنَّا نَأكُلُ. فَقَعَدُوا وَأكَلَ الضَّيْفُ وَبَاتَا طَاوِيَيْنِ، فَلَمَّا أصْبَحَ غَدَا عَلَى النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «لَقَدْ عَجبَ الله مِنْ صَنِيعِكُمَا بِضَيْفِكُمَا اللَّيْلَةَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: میں (بھوک سے) بے حال ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک زوجہ محترمہ کے پاس (پیغام) بھیجا تو انہوں نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا! میرے پاس پانی کے سوا کچھ نہیں۔ پھر آپ نے دوسری کے پاس بھیجا تو انہوں نے بھی ایسا ہی کہا، یہاں تک کہ سب نے یہی کہا: نہیں، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا! میرے پاس پانی کے سوا کچھ نہیں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج رات اس کی مہمان نوازی کون کرے گا؟“ انصار میں سے ایک آدمی نے کہا: میں، اے اللہ کے رسول! چنانچہ وہ اسے اپنے گھر لے گیا اور اپنی بیوی سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مہمان کی عزت کرو۔
اور ایک روایت میں ہے: اس نے اپنی بیوی سے کہا: کیا تمہارے پاس کچھ ہے؟ اس نے کہا: نہیں، سوائے میرے بچوں کی خوراک کے۔ اس نے کہا: انہیں کسی چیز سے بہلا دو، اور جب وہ رات کا کھانا مانگیں تو انہیں سلا دو، اور جب ہمارا مہمان اندر آئے تو چراغ بجھا دینا اور اسے یہ ظاہر کرنا کہ ہم بھی کھا رہے ہیں۔ چنانچہ وہ بیٹھ گئے، مہمان نے کھانا کھایا اور ان دونوں نے بھوکے رات گزاری۔ جب صبح ہوئی تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج رات تم دونوں نے اپنے مہمان کے ساتھ جو سلوک کیا اس پر اللہ تعالیٰ نے تعجب فرمایا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 563]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 5/ 42 - 43 (3798)، ومسلم 6/ 127 (2054) (172).
وضاحت: «مَجْهُودٌ» : یعنی حاجت اور بھوک کی وجہ سے مشقت میں ہوں۔ (النہایہ 1/320)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 564
وعنه، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «طَعَامُ الاثْنَيْنِ كَافِي الثَّلاَثَةِ، وَطَعَامُ الثَّلاَثَةِ كَافِي الأربَعَةِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
وفي رواية لمسلمٍ عن جابر - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «طَعَامُ الوَاحِدِ يَكْفِي الاثْنَيْنِ، وَطَعَامُ الاثْنَيْنِ يَكْفِي الأَرْبَعَةَ، وَطَعَامُ الأَرْبَعَة يَكْفِي الثَّمَانِية» .
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو آدمیوں کا کھانا تین کے لیے کافی ہے، اور تین کا کھانا چار کے لیے کافی ہے۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی کا کھانا دو کو کافی ہوتا ہے، دو کا کھانا چار کو کافی ہوتا ہے، اور چار کا کھانا آٹھ کو کافی ہوتا ہے۔“ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 564]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 92 (5392)، ومسلم 6/ 132 (2058) (178) و(2059) (179).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 565
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ فِي سَفَرٍ مَعَ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - إذْ جَاءَ رَجُلٌ عَلَى رَاحِلَةٍ لَهُ، فَجَعَلَ يَصرِفُ بَصَرَهُ يَمينًا وَشِمَالًا، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ كَانَ مَعَهُ فَضْلُ ظَهْرٍ فَليَعُدْ بِهِ عَلَى مَنْ لاَ ظَهرَ لَهُ، وَمَنْ كَانَ لَهُ فَضْلٌ مِنْ زَادٍ، فَلْيَعُدْ بِهِ عَلَى مَنْ لاَ زَادَ لَهُ» ، فَذَكَرَ مِنْ أصْنَافِ المالِ مَا ذكر حَتَّى رَأيْنَا أنَّهُ لاَ حَقَّ لأحَدٍ مِنَّا في فَضْلٍ. رواه مسلم.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ ایک آدمی اپنی سواری پر آیا اور اپنی نگاہ دائیں بائیں پھیرنے لگا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے پاس زائد سواری ہو وہ اسے اس شخص کو دے دے جس کے پاس سواری نہیں، اور جس کے پاس زائد زادِ راہ ہو وہ اسے اس شخص کو دے دے جس کے پاس زادِ راہ نہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مال کی مختلف قسموں کا ذکر فرمایا جو ذکر فرمایا، یہاں تک کہ ہم نے سمجھا کہ ہم میں سے کسی کا بھی زائد (مال) میں کوئی حق نہیں۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 565]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 5/ 138 (1728) (18).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 566
وعن سهل بن سعدٍ - رضي الله عنه: أنَّ أمْرَأةً جَاءَتْ إِلَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - بِبُرْدَةٍ مَنْسُوجَةٍ، فَقَالَتْ: نَسَجْتُها بِيَدَيَّ لأَكْسُوكَهَا، فَأَخَذَهَا النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - مُحْتَاجًا إِلَيْهَا، فَخَرَجَ إِلَيْنَا وَإنَّهَا إزَارُهُ، فَقَالَ فُلانٌ: اكْسُنِيهَا مَا أحْسَنَهَا! فَقَالَ: «نَعَمْ» فَجَلَسَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - في المَجْلِسُ، ثُمَّ رَجَعَ فَطَواهَا، ثُمَّ أرْسَلَ بِهَا إِلَيْهِ: فَقَالَ لَهُ الْقَومُ: مَا أحْسَنْتَ! لَبِسَهَا النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - مُحتَاجًا إِلَيْهَا، ثُمَّ سَألْتَهُ وَعَلِمْتَ أنَّهُ لا يَرُدُّ سَائِلًا، فَقَالَ: إنّي وَاللهِ مَا سَألْتُهُ لألْبِسَهَا، إنَّمَا سَألْتُهُ لِتَكُونَ كَفنِي. قَالَ سَهْلٌ: فَكَانَتْ كَفَنَهُ. رواه البخاري.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بُنی ہوئی چادر لائی اور کہا: میں نے اسے اپنے ہاتھوں سے بُنا ہے تاکہ آپ کو پہناؤں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لے لیا جبکہ آپ کو اس کی ضرورت تھی، پھر آپ ہمارے پاس تشریف لائے تو وہی آپ کا تہبند تھی۔ فلاں شخص نے کہا: یہ مجھے پہنا دیجیے، یہ کتنی اچھی ہے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجلس میں بیٹھے، پھر واپس گئے اور اسے تہہ کیا، پھر اسے اس کے پاس بھیج دیا۔ لوگوں نے اس سے کہا: تم نے اچھا نہیں کیا! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ضرورت کی وجہ سے پہنا تھا، پھر تم نے آپ سے مانگ لی حالانکہ تم جانتے تھے کہ آپ کسی سائل کو رد نہیں کرتے۔ اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے یہ پہننے کے لیے نہیں مانگی، میں نے تو اس لیے مانگی ہے کہ یہ میرا کفن بنے۔ سہل (رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں: چنانچہ وہی اس کا کفن بنی۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 566]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 16 (6036).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 567
وعن أَبي موسى - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ الأشْعَرِيِّينَ إِذَا أرْمَلُوا في الغَزْوِ، أَوْ قَلَّ طَعَامُ عِيَالِهِمْ بالمَديِنَةِ، جَمَعُوا مَا كَانَ عِنْدَهُمْ في ثَوْبٍ وَاحِدٍ، ثُمَّ اقْتَسَمُوهُ بَيْنَهُمْ في إنَاءٍ وَاحدٍ بالسَّوِيَّةِ، فَهُمْ مِنِّي وَأنَا مِنْهُمْ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
«أرْمَلُوا» : فَرَغَ زَادُهُمْ أَوْ قَارَبَ الفَرَاغَ.
سیدنا ابوموسیٰ (اشعری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اشعری لوگوں کا جب جہاد میں زادِ راہ ختم ہو جاتا ہے، یا مدینہ میں ان کے بال بچوں کا کھانا کم پڑ جاتا ہے، تو جو کچھ ان کے پاس ہوتا ہے اسے ایک کپڑے میں جمع کر لیتے ہیں، پھر ایک برتن سے (ناپ کر) آپس میں برابر برابر تقسیم کر لیتے ہیں، تو وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔“
(متفق علیہ)
«أَرْمَلُوا»: ان کا زادِ راہ ختم ہو گیا یا ختم ہونے کے قریب ہو گیا۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 567]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 181 (2486)، ومسلم 7/ 171 (2500) (167).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
63. باب التنافس في أمور الآخرة والاستكثار مما يتبرك بِهِ
باب: آخرت کے کاموں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنا اور بابرکت چیزوں کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 568
وعن سَهْلِ بن سَعدٍ - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أُتِيَ بِشَرابٍ، فَشَرِبَ مِنْهُ وَعَنْ يَمِينِهِ غُلاَمٌ، وَعَنْ يَسَارِهِ الأشْيَاخُ، فَقَالَ لِلغُلاَمِ: «أتَأَذَنُ لِي أَنْ أُعْطِيَ هؤُلاء؟» فَقَالَ الغُلامُ: لاَ وَاللهِ يَا رسولَ الله، لاَ أُوْثِرُ بِنَصِيبي مِنْكَ أحَدًا. فَتَلَّهُ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - في يَدِهِ. متفقٌ عَلَيْهِ.
«تَلَّهُ» بالتاءِ المثناة فوق: أيْ وَضَعَهُ. وَهذَا الغُلامُ هُوَ ابنُ عَبَّاسٍ رضي الله عنهم.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی مشروب لایا گیا تو آپ نے اس میں سے پیا، آپ کی دائیں جانب ایک لڑکا تھا اور بائیں جانب بزرگ لوگ تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑکے سے فرمایا: ”کیا تم مجھے اجازت دیتے ہو کہ میں (پہلے) ان کو دے دوں؟“ لڑکے نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم اے اللہ کے رسول! میں آپ (کے بچے ہوئے) سے ملنے والے اپنے حصے پر کسی کو ترجیح نہیں دوں گا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ (پیالہ) اس کے ہاتھ میں رکھ دیا۔
(متفق علیہ)
«تَلَّهُ»: تائے مثناۃ فوقیہ (اوپر دو نقطوں والی ت) کے ساتھ، یعنی رکھ دیا۔ اور یہ لڑکا (سیدنا) ابن عباس رضی اللہ عنہما تھے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 568]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 144 (2351)، ومسلم 6/ 113 (2030) (127).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 569
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بَيْنَا أيُّوبُ - عليه السلام - يَغْتَسِلُ عُرْيَانًا، فَخَرَّ عَلَيْهِ جَرَادٌ مِنْ ذَهَبٍ، فَجَعَلَ أيُّوبُ يَحْثِي في ثَوْبِهِ، فَنَادَاهُ رَبُّهُ - عز وجل: يَا أيُّوبُ، ألَمْ أكُنْ أَغْنَيتُكَ عَمَّا تَرَى؟! قَالَ: بَلَى وَعِزَّتِكَ وَلَكِنْ لاَ غِنى بِي عن بَرَكَتِكَ» . رواه البخاري.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دفعہ ایوب علیہ السلام برہنہ غسل کر رہے تھے کہ ان پر سونے کی ٹڈیاں گریں، تو ایوب (علیہ السلام) انہیں (لپ بھر بھر کر) اپنے کپڑے میں ڈالنے لگے۔ ان کے رب عزوجل نے انہیں پکارا: اے ایوب! کیا میں نے تمہیں اس چیز سے بے نیاز نہیں کر دیا تھا جو تم دیکھ رہے ہو؟ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں، تیری عزت کی قسم! لیکن مجھے تیری برکت سے بے نیازی نہیں۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 569]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 78 (279).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
64. باب فضل الغَنِيّ الشاكر وهو من أخذ المال من وجهه وصرفه في وجوهه المأمور بِهَا
باب: شکر گزار مال دار کی فضیلت، اور یہ وہ ہے جو مال کو اس کے (جائز) ذریعے سے حاصل کرے اور اسے ان مصارف میں خرچ کرے جن کا حکم دیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 570
وعن عبدِ الله بن مسعود - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ حَسَدَ إِلاَّ في اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ آتَاهُ اللهُ مَالًا، فَسَلَّطَهُ عَلَى هَلَكَتِهِ فِي الحَقِّ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللهُ حِكْمَةً فَهُوَ يَقضِي بِهَا وَيُعَلِّمُهَا» . متفقٌ عَلَيْهِ. وتقدم شرحه قريبًا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رشک صرف دو (آدمیوں) پر (جائز) ہے: ایک وہ آدمی جسے اللہ نے مال دیا، پھر اسے حق (کی راہ) میں خرچ کرنے پر لگا دیا، اور دوسرا وہ آدمی جسے اللہ نے حکمت (علم) دی، تو وہ اس کے مطابق فیصلے کرتا ہے اور اسے (لوگوں کو) سکھاتا ہے۔“
(متفق علیہ)
اس کی شرح ابھی قریب ہی گزر چکی ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 570]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (543). أخرجه: البخاري 1/ 28 (73)، ومسلم 2/ 201 (816) (268).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 543 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں