🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. باب تحريم الكبر والإعجاب
باب: تکبر اور خود پسندی کے حرام ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 611
وعن عبد الله بن مسعود - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ يَدْخُلُ الجَنَّةَ مَنْ كَانَ في قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّة مِنْ كِبْرٍ!» فَقَالَ رَجُلٌ: إنَّ الرَّجُلَ يُحِبُّ أَنْ يَكُونَ ثَوْبُهُ حَسَنًا، ونَعْلُهُ حَسَنَةً؟ قَالَ: «إنَّ اللهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الجَمَالَ، الكِبْرُ: بَطَرُ الحَقِّ وَغَمْطُ النَّاسِ» . رواه مسلم.
«بَطَرُ الحَقِّ» : دَفْعُهُ وَرَدُّهُ عَلَى قَائِلِهِ، وَ«غَمْطُ النَّاسِ» : احْتِقَارُهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جس کے دل میں ذرہ برابر بھی تکبر ہو۔“ تو ایک آدمی نے عرض کیا: آدمی پسند کرتا ہے کہ اس کا کپڑا اچھا ہو اور اس کا جوتا اچھا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ خوبصورت ہے، خوبصورتی کو پسند کرتا ہے، تکبر حق کو ٹھکرانا اور لوگوں کو حقیر جاننا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«بَطَرُ الْحَقِّ»: حق کو ٹھکرانا اور اسے کہنے والے پر رد کر دینا۔
«غَمْطُ النَّاسِ»: لوگوں کو حقیر سمجھنا۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 611]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 65 (91) (147).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 612
وعن سلمة بن الأكوع - رضي الله عنه: أنّ رَجُلًا أكَلَ عِنْدَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - بشمالِهِ، فَقَالَ: «كُلْ بيَمِينِكَ» قَالَ: لاَ أسْتَطِيعُ! قَالَ: «لاَ اسْتَطَعْتَ» مَا مَنَعَهُ إِلاَّ الكِبْرُ. قَالَ: فما رفَعها إِلَى فِيهِ. رواه مسلم.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے بائیں ہاتھ سے کھانا کھایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔“ اس نے کہا: میں (ایسا) نہیں کر سکتا! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اللہ کرے) تو نہ کر سکے۔“ اسے تکبر کے سوا کسی چیز نے (دائیں ہاتھ سے کھانے سے) نہیں روکا تھا۔ راوی کہتے ہیں: پھر وہ اپنا (دایاں) ہاتھ اپنے منہ تک نہ اٹھا سکا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 612]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (159). أخرجه: مسلم 6/ 109 (2021) (107).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 159 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 613
وعن حارثة بن وهْبٍ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «ألا أُخْبِرُكُمْ بأهْلِ النَّار: كلُّ عُتُلٍ جَوّاظٍ مُسْتَكْبرٍ» . متفقٌ عَلَيْهِ، وتقدم شرحه في بابِ ضعفةِ المسلمين.
سیدنا حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”کیا میں تمہیں جہنم والوں کی خبر نہ دوں؟ ہر سخت مزاج، اکڑ کر چلنے والا (بخیل)، تکبر کرنے والا۔“
(متفق علیہ، اور اس کی شرح کمزور مسلمانوں (کی فضیلت) کے باب میں گزر چکی ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 613]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (252). أخرجه: البخاري 6/ 198 (4918)، ومسلم 8/ 154 (2853) (46).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 252 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 614
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «احْتَجّتِ الجَنَّةُ وَالنَّارُ، فَقَالَت النَّارُ: فيَّ الْجَبَّارُونَ والمُتَكَبِّرُونَ. وقالتِ الجَنَّةُ: فيَّ ضُعفاءُ الناس ومساكينُهُم، فقضى اللهُ بَينهُما: إنكِ الجنّةُ رَحْمَتِي أرْحَمُ بِك مَنْ أشَاءُ، وَإنَّكِ النَّارُ عَذَابِي أُعَذِّبُ بِكِ مَنْ أشَاءُ، وَلِكِلَيْكُمَا عَلَيَّ مِلْؤُهَا» . رواه مسلم.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت اور جہنم نے آپس میں جھگڑا کیا، جہنم نے کہا: مجھ میں جبار اور متکبر لوگ (داخل) ہوں گے۔ اور جنت نے کہا: مجھ میں کمزور اور مسکین لوگ (داخل) ہوں گے۔ تو اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے درمیان فیصلہ فرمایا: (اے جنت!) تو میری رحمت ہے، تیرے ذریعے میں جس پر چاہوں گا رحم کروں گا، اور (اے جہنم!) تو میرا عذاب ہے، تیرے ذریعے میں جسے چاہوں گا عذاب دوں گا، اور تم دونوں کو بھرنا میرے ذمے ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 614]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (254). أخرجه: مسلم 8/ 151 (2847).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 254 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 615
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ يَنْظُرُ اللهُ يَوْمَ القِيَامَةِ إِلَى مَنْ جَرَّ إزَارَهُ بَطَرًا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھے گا جس نے تکبر سے اپنا تہبند گھسیٹا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 615]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 183 (5788)، ومسلم 6/ 148 (2087) (48).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 616
وعنه، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «ثَلاَثَةٌ لاَ يُكَلِّمُهُمُ اللهُ يَوْمَ القِيَامَة، وَلاَ يُزَكِّيهِمْ، وَلاَ يَنْظُرُ إلَيْهِمْ، وَلَهُمْ عَذَابٌ ألِيمٌ: شَيْخٌ زَانٍ، وَمَلِكٌ كَذَّابٌ، وَعَائِلٌ مُسْتَكْبِرٌ» . رواه مسلم.
«العَائِلُ» : الفَقِيرُ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین (قسم کے) لوگ ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ کلام کرے گا، نہ انہیں پاک کرے گا، نہ ان کی طرف (رحمت کی نظر سے) دیکھے گا، اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے: بوڑھا زانی، جھوٹا بادشاہ، اور تکبر کرنے والا فقیر۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الْعَائِلُ»: فقیر۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 616]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 72 (107) (172).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 617
وعنه، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «قَالَ الله - عز وجل: العِزُّ إزَاري، والكبرياءُ رِدائي، فَمَنْ يُنَازِعُنِي في وَاحِدٍ منهما فَقَد عَذَّبْتُهُ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: عزت میرا تہبند ہے اور کبریائی میری چادر ہے، تو جو شخص ان دونوں میں سے کسی ایک میں مجھ سے جھگڑے گا میں اسے عذاب دوں گا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 617]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 35 (2620) (136).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 618
وعنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمشِي في حُلَّةٍ تُعْجِبُهُ نَفْسُهُ، مُرَجِّلٌ رَأسَهُ، يَخْتَالُ فِي مَشْيَتهِ، إِذْ خَسَفَ اللهُ بِهِ، فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ في الأَرضِ إِلَى يَوْمِ القِيَامَةِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
«مُرَجِّلٌ رَأسَهُ» : أيْ مُمَشِّطُهُ، «يَتَجَلْجَلُ» بالجيمين: أيْ يَغُوصُ وَيَنْزِلُ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی ایک جوڑا پہنے چل رہا تھا، اسے اپنا آپ بہت اچھا لگ رہا تھا، اس کے سر کے بال کنگھی کیے ہوئے تھے، (اور) وہ اپنی چال میں اترا رہا تھا، کہ اچانک اللہ نے اسے (زمین میں) دھنسا دیا، پس وہ قیامت کے دن تک زمین میں دھنستا چلا جا رہا ہے۔“
(متفق علیہ)
«مُرَجِّلٌ رَأْسَهُ»: یعنی اپنے سر میں کنگھی کیے ہوئے۔
«يَتَجَلْجَلُ»: دو جیم کے ساتھ، یعنی دھنستا اور نیچے اترتا جا رہا ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 618]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 183 (5789)، ومسلم 6/ 148 (2088) (49).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 619
وعن سَلَمةَ بنِ الأكْوَعِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ يَزَالُ الرَّجُلُ يَذْهَبُ بِنَفْسِهِ حَتَّى يُكْتَبَ في الجبَّارِين، فَيُصيبَهُ مَا أصَابَهُمْ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
«يَذْهَبُ بِنَفْسِهِ» أيْ: يَرْتَفِعُ وَيَتَكبَّرُ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی اپنے آپ کو (بڑا سمجھ کر) اونچا لے جاتا رہتا ہے یہاں تک کہ جباروں (سرکشوں) میں لکھ دیا جاتا ہے، پھر اسے بھی وہی (عذاب) پہنچتا ہے جو انہیں پہنچا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
«يَذْهَبُ بِنَفْسِهِ»: یعنی بلند ہوتا اور تکبر کرتا ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 619]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (2000) وقال: «حديث حسن غريب» على أنَّ في إسناده عمر بن راشد اليمامي ضعيف.
قال الشيخ الألباني: ضعيف، الضعيفة (1914) // ضعيف الجامع الصغير (6344) // (الترمذي 2000)
قال الشيخ زبير على زئي:(2000) إسناده ضعيف
عمر بن راشد اليمامي : ضعيف (تق: 4894) وقال العراقي: ضعفه الجمھور (تخريج الإحياء 370/1) وقال الھيثمي : وضعفه الجمھور ( مجمع الزوائد 46/10)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
73. باب حسن الخلق
باب: حسن اخلاق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 620
وعن أنس - رضي الله عنه - قال: كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - أحْسَنَ النَّاس خُلُقًا. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں سب سے اچھے اخلاق والے تھے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 620]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 55 (6203)، ومسلم 7/ 74 (2310) (55).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں