🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
111. باب أدب الشرب واستحباب التنفس ثلاثًا خارج الإناء وكراهة التَّنَفُّس في الإناء واستحباب إدارة الإناء عَلَى الأيمن فالأيمن بعد المبتدئ
باب: پینے کے آداب، برتن سے باہر تین مرتبہ سانس لینے کا استحباب، برتن میں سانس لینے کی کراہت، اور پہلے پینے والے کے بعد برتن کو دائیں طرف والے، پھر اس کے دائیں والے کی طرف گھمانے کا استحباب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 757
وعن ابن عباس رضي الله عنهم، قَالَ: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَشْرَبُوا وَاحِدًا كَشُرْبِ البَعِيرِ، وَلَكِنِ اشْرَبُوا مَثْنَى وَثُلاَثَ، وَسَمُّوا إِذَا أنْتُمْ شَرِبْتُمْ، وَاحْمَدُوا إِذَا أنْتُمْ رَفَعْتُمْ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اونٹ کے پینے کی طرح ایک ہی سانس میں نہ پیو، بلکہ دو دو اور تین تین (سانسوں) میں پیو، اور جب پیو تو (اللہ کا) نام لو اور جب (برتن منہ سے) ہٹاؤ تو (اللہ کی) حمد کرو۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 757]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (1885) وقال: «حديث غريب» ، وهو حديث ضعيف.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت إسناده ضعيف كما في (تخريج المشكاة) رقم (4278)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:(1885) إسناده ضعيف
يزيد بن سنان: ضعيف (تقدم: 1077) وشيخه كأنه يعقوب (ضعيف / تق:7826) وإلا فمجھول (تق:8482) وقال الھيثمي فى يعقوب بن عطاء بن أبى رباح : ضعفه أحمد والجمھور(مجمع الزوائد 263/3)

الحكم على الحديث:
د. ماهر الفحل: وهو حديث ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 758
وعن أَبي قَتَادَة - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - نَهَى أَنْ يُتَنَفَّسَ في الإناءِ. متفق عَلَيْهِ.
يعني: يتنفس في نفس الإناءِ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن میں سانس لینے سے منع فرمایا۔
(متفق علیہ)
یعنی: برتن کے اندر ہی سانس لینے سے۔ [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 758]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 146 (5630)، ومسلم 1/ 155 (267) (65).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 759
وعن أنس - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أُتِيَ بِلَبَنٍ قَدْ شِيبَ بماءٍ، وَعَنْ يَمِينهِ أعْرَابيٌّ، وَعَنْ يَسَارِهِ أَبُو بَكْر - رضي الله عنه - فَشَرِبَ، ثُمَّ أعْطَى الأعْرابيَّ، وقال: «الأيْمَنَ فالأيْمَنَ» متفق عَلَيْهِ.
قَوْله: «شِيب» أيْ: خُلِطَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ لایا گیا جس میں پانی ملایا گیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف ایک دیہاتی تھا اور بائیں طرف سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیا، پھر دیہاتی کو دے دیا اور فرمایا: ”دایاں (مقدم ہے)، پھر (اس کے بعد والا) دایاں۔“
(متفق علیہ)
«شِيبَ»: یعنی ملایا گیا۔ [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 759]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 144 (2352)، ومسلم 6/ 112 (2029) (124).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 760
وعن سهلِ بن سعدٍ - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أُتِيَ بِشرابٍ، فَشَرِبَ مِنْهُ وَعَنْ يَمِينِهِ غُلامٌ، وَعَنْ يَسَارِهِ أشْيَاخٌ، فَقَالَ للغُلامِ: «أتَأْذَنُ لِي أَنْ أُعْطِيَ هؤُلاَءِ؟» فَقَالَ الغُلامُ: لاَ واللهِ، لاَ أُوثِرُ بنَصيبي مِنْكَ أَحَدًا. فَتَلَّهُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - في يَدِهِ. متفقٌ عَلَيْهِ.
قَوْله: «تَلَّهُ» أيْ وَضَعَهُ. وهذا الغلامُ هُوَ ابْنُ عباس رضي الله عنهم.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی مشروب لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے پیا، آپ کے دائیں طرف ایک لڑکا تھا اور بائیں طرف بڑی عمر کے لوگ تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑکے سے فرمایا: ”کیا تم مجھے اجازت دیتے ہو کہ میں ان (بزرگوں) کو دے دوں؟“ لڑکے نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میں آپ سے ملنے والے اپنے حصے میں کسی کو (خود پر) ترجیح نہیں دوں گا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ (پیالہ) اس کے ہاتھ میں رکھ دیا۔
(متفق علیہ)
«تَلَّهُ»: یعنی رکھ دیا۔ اور یہ لڑکا سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما تھے۔ [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 760]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (568). أخرجه: البخاري 3/ 144 (2351)، ومسلم 6/ 113 (2030) (127).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 568 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
112. باب كراهة الشرب من فم القربة ونحوها وبيان أنه كراهة تنزيه لا تحريم
باب: مشک وغیرہ کے منہ سے (منہ لگا کر) پینے کی کراہت، اور اس بات کا بیان کہ یہ کراہتِ تنزیہی ہے، تحریمی نہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 761
عن أَبي سعيدٍ الْخُدْريِّ - رضي الله عنه - قَالَ: نَهَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عن اخْتِنَاثِ الأَسْقِيَةِ. يعني: أن تُكْسَرَ أفْواهُها، وَيُشْرَبَ مِنْهَا. متفق عَلَيْهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزوں کے ”اختناث“ سے منع فرمایا، یعنی یہ کہ ان کے منہ موڑ دیے جائیں اور ان سے (منہ لگا کر) پیا جائے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 761]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 145 (2625)، ومسلم 6/ 110 (2023) (111).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 762
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: نَهَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أن يُشْرَبَ مِنْ فِيِّ السِّقَاءِ أَوْ القِرْبَةِ. متفق عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزے یا مشک کے منہ سے (منہ لگا کر) پینے سے منع فرمایا۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 762]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 145 (5627).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 763
وعن أم ثابتٍ كَبْشَةَ بنتِ ثابتٍ أُختِ حَسَّانَ بن ثابتٍ رضي الله عنهم، قالت: دخل عَلَيَّ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - فَشَرِبَ مِنْ فيِّ قِرْبَةٍ مُعَلَّقَةٍ قَائِمًا، فَقُمْتُ إِلَى فِيهَا فَقَطَعْتُهُ. رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
وإنّما قَطَعَتْهَا: لِتَحْفَظَ مَوْضِع فَمِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وَتَتَبَرَّكَ بِهِ، وتَصُونَهُ عَن الابْتِذَال. وهذا الحديث محمولٌ عَلَى بيان الجواز، والحديثان السابقان لبيان الأفضل والأكمل، والله أعلم.
سیدہ ام ثابت کبشہ بنت ثابت رضی اللہ عنہا، جو سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں، سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور ایک لٹکی ہوئی مشک کے منہ سے کھڑے ہو کر پیا، تو میں اٹھ کر اس کے منہ کی طرف گئی اور اسے کاٹ لیا۔
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
انہوں نے اسے اس لیے کاٹا تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ (مبارک) کی جگہ کو محفوظ رکھیں، اس سے برکت حاصل کریں اور اسے عام استعمال سے بچائیں۔ اور یہ حدیث جواز کے بیان پر محمول ہے، اور پچھلی دونوں حدیثیں افضل اور زیادہ کامل (طریقے) کے بیان کے لیے ہیں۔ واللہ اعلم۔ [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 763]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (3423)، والترمذي (1892) وقال: «حديث حسن صحيح غريب» .
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (4281) ، مختصر الشمائل (182) (الترمذي 1892)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
113. باب كراهة النفخ في الشراب
باب: مشروب میں پھونک مارنے کی کراہت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 764
عن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - نَهَى عَن النَّفْخ في الشَّرَاب، فَقَالَ رَجُلٌ: القَذَاةُ أراها في الإناءِ؟ فَقَالَ: «أهرقها» . قَالَ: إنِّي لا أرْوَى مِنْ نَفَسٍ وَاحدٍ؟ قَالَ: «فَأَبِنِ القَدَحَ إِذًا عَنْ فِيكَ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشروب میں پھونک مارنے سے منع فرمایا، تو ایک آدمی نے کہا: (اگر) میں برتن میں تنکا (وغیرہ) دیکھوں (تو کیا کروں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے (کچھ پانی کے ساتھ) بہا دو۔“ اس نے کہا: میں ایک سانس میں سیراب نہیں ہوتا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر پیالے کو اپنے منہ سے الگ کر لیا کرو (اور سانس لو)۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 764]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (1887).
وضاحت: «الْقَذَاةُ» : یعنی مٹی، بھوسا یا میل کچیل۔ (النہایہ 4/30)
قال الشيخ الألباني: حسن، الصحيحة (385) (الترمذي 1887)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 765
وعن ابن عباس رضي الله عنهم: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - نهى أن يُتَنَفَّسَ في الإناءِ أَوْ يُنْفَخَ فِيهِ. رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن میں سانس لینے یا اس میں پھونک مارنے سے منع فرمایا۔
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 765]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (3728)، وابن ماجه (3428) و(3429)، والترمذي (1888).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 3728)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (4277)
أخرجه الترمذي (1818 وسنده صحيح) وله شواھد كثيرة

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
114. باب بيان جواز الشرب قائمًا وبيان أنَّ الأكمل والأفضل الشرب قاعدًا
باب: کھڑے ہو کر پینے کے جواز کا بیان، اور اس بات کا بیان کہ زیادہ کامل اور افضل بیٹھ کر پینا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 766
وعن ابن عباس رضي الله عنهم، قَالَ: سَقَيْتُ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - مِنْ زَمْزَمَ، فَشَربَ وَهُوَ قَائِمٌ. متفق عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو زمزم پلایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے کھڑے پیا۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 766]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 191 (1637)، ومسلم 6/ 111 (2027) (117).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں