🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. باب كراهة الشرب من فم القربة ونحوها وبيان أنه كراهة تنزيه لا تحريم
باب: مشک وغیرہ کے منہ سے (منہ لگا کر) پینے کی کراہت، اور اس بات کا بیان کہ یہ کراہتِ تنزیہی ہے، تحریمی نہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 763
وعن أم ثابتٍ كَبْشَةَ بنتِ ثابتٍ أُختِ حَسَّانَ بن ثابتٍ رضي الله عنهم، قالت: دخل عَلَيَّ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - فَشَرِبَ مِنْ فيِّ قِرْبَةٍ مُعَلَّقَةٍ قَائِمًا، فَقُمْتُ إِلَى فِيهَا فَقَطَعْتُهُ. رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
وإنّما قَطَعَتْهَا: لِتَحْفَظَ مَوْضِع فَمِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وَتَتَبَرَّكَ بِهِ، وتَصُونَهُ عَن الابْتِذَال. وهذا الحديث محمولٌ عَلَى بيان الجواز، والحديثان السابقان لبيان الأفضل والأكمل، والله أعلم.
سیدہ ام ثابت کبشہ بنت ثابت رضی اللہ عنہا، جو سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں، سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور ایک لٹکی ہوئی مشک کے منہ سے کھڑے ہو کر پیا، تو میں اٹھ کر اس کے منہ کی طرف گئی اور اسے کاٹ لیا۔
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
انہوں نے اسے اس لیے کاٹا تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ (مبارک) کی جگہ کو محفوظ رکھیں، اس سے برکت حاصل کریں اور اسے عام استعمال سے بچائیں۔ اور یہ حدیث جواز کے بیان پر محمول ہے، اور پچھلی دونوں حدیثیں افضل اور زیادہ کامل (طریقے) کے بیان کے لیے ہیں۔ واللہ اعلم۔ [رياض الصالحين/كتاب أدب الطعام/حدیث: 763]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (3423)، والترمذي (1892) وقال: «حديث حسن صحيح غريب» .
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (4281) ، مختصر الشمائل (182) (الترمذي 1892)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
1892
شرب من في قربة معلقة قائما فقمت إلى فيها فقطعته
سنن ابن ماجه
3423
دخل عليها وعندها قربة معلقة فشرب منها وهو قائم
مسندالحميدي
357
فشرب من في قربة معلقة وهو قائم
رياض الصالحين
763
Riyad al-Salihin Hadith 763 in Urdu