🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117. باب استحباب الثوب الأبيض، وجواز الأحمر والأخضر والأصفر والأسود، وجوازه من قطن وكتان وشعر وصوف وغيرها إِلاَّ الحرير
باب: سفید کپڑے کا استحباب، اور سرخ، سبز، زرد اور سیاہ (کپڑے) کا جواز، اور ریشم کے سوا روئی، کتان، بال اور اون وغیرہ کے (کپڑے) کا جواز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 778
وعن ابن عباس رضي الله عنهم: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ:
«الْبَسُوا مِنْ ثِيَابِكُمْ البَيَاضَ؛ فَإنَّهَا مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمْ، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے کپڑوں میں سے سفید کپڑے پہنا کرو، کیونکہ یہ تمہارے بہترین کپڑوں میں سے ہیں، اور ان ہی میں اپنے مُردوں کو کفن دیا کرو۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 778]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (3878)، والترمذي (994).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 3878)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
أخرجه الترمذي (994 وسنده حسن) وانظر الحديث الآتي (4061)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 779
وعن سَمُرَة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «الْبَسُوا البَيَاضَ؛ فَإنَّهَا أَطْهَرُ وَأَطْيَبُ، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ» . رواه النسائي والحاكم، وقال: «حديث صحيح» .
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفید کپڑے پہنا کرو، کیونکہ یہ زیادہ پاکیزہ اور زیادہ عمدہ ہیں، اور ان ہی میں اپنے مُردوں کو کفن دیا کرو۔“
(اسے نسائی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور حاکم نے کہا ہے: یہ حدیث صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 779]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (2810)، والنسائي في «الكبرى» (9642)، والحاكم1/ 354 - 355.
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1472) (الترمذي 2810)
قال الشيخ زبير على زئي:(2810)
سنده ضعيف /جه 3567
حبيب بن أبى ثابت مدلس (تقدم: 241) وعنعن وفي سماع ميمون بن أبى شبيب من سمرة رضى الله عنه نظر وللحديث شاهد ضعيف عند النسائي (5324) فيه سعيد بن أبى عروبة مدلس(تقدم: 30) وعنعن والحديث صحيح دون قوله ”فإنها أطهر و أطيب“ رواه أحمد (21/5 ح20235) وانظر شمائل الترمذي (بتحقيقي:69)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 780
وعن البراءِ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - مَرْبُوعًا، وَلَقَدْ رَأيْتُهُ في حُلَّةٍ حَمْرَاءَ مَا رَأيْتُ شَيْئًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهُ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم درمیانے قد کے تھے، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک سرخ جوڑے میں دیکھا، میں نے آپ سے زیادہ خوبصورت کوئی چیز کبھی نہیں دیکھی۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 780]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 197 (5848)، ومسلم 7/ 83 (2337) (91).
وضاحت: «مَرْبُوعًا» : لمبے اور چھوٹے (قد) کے درمیان۔ (النہایہ 2/190)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 781
وعن أَبي جُحَيفَةَ وَهْب بن عبد الله - رضي الله عنه - قَالَ: رَأيتُ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - بِمكّةَ وَهُوَ بالأبْطَحِ في قُبَّةٍ لَهُ حَمْرَاءَ مِنْ أَدمِ، فَخَرَجَ بِلاَلٌ بِوَضُوئِهِ، فَمِنْ نَاضِحٍ وَنَائِلٍ، فَخَرَجَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - وعليه حُلَّةٌ حَمْرَاءُ، كَأنِّي أنْظُرُ إِلَى بَيَاضِ سَاقَيْهِ، فَتَوَضّأ وَأذَّنَ بِلاَلٌ، فَجَعَلْتُ أتَتَبَّعُ فَاهُ هاهُنَا وَهَاهُنَا، يقولُ يَمِينًا وَشِمَالًا: حَيَّ عَلَى الصَّلاَةِ، حَيَّ عَلَى الفَلاَحِ، ثُمَّ رُكِزَتْ لَهُ عَنَزَةٌ، فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ الْكَلْبُ وَالْحِمَارُ لاَ يُمْنَعُ. متفقٌ عَلَيْهِ.
«العنَزة» بفتح النون: نحو العُكازَة.
سیدنا ابوجحیفہ وہب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ میں دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ابطح میں چمڑے کے بنے ہوئے اپنے ایک سرخ خیمے میں تھے، تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ کے وضو کا (بچا ہوا) پانی لے کر نکلے، تو کوئی (اس پانی کو اپنے اوپر) چھڑک رہا تھا اور کوئی (اس میں سے کچھ) پا رہا تھا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، آپ پر سرخ جوڑا تھا، گویا میں (اب بھی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پنڈلیوں کی سفیدی دیکھ رہا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی، تو میں ان کے منہ کے ساتھ ساتھ ادھر ادھر دیکھنے لگا، وہ دائیں اور بائیں (منہ پھیر کر) کہہ رہے تھے: «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» (نماز کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ)۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک برچھی گاڑ دی گئی، آپ آگے بڑھے اور نماز پڑھائی، آپ کے سامنے سے (برچھی کے پرے) کتا اور گدھا گزرتے تھے، (انہیں) روکا نہیں جاتا تھا۔
(متفق علیہ)
«الْعَنَزَة»: نون کے فتحہ کے ساتھ، لاٹھی (عصا) جیسی چیز۔ [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 781]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 163 (633)، ومسلم 2/ 56 (503) (249) لفظ البخاري مختصر.

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 782
وعن أَبي رمْثَة رفَاعَةَ التَّيْمِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: رأيتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - وعليه ثوبانِ أخْضَرَان. رواه أَبُو داود والترمذي بإسناد صحيح.
سیدنا ابورمثہ رفاعہ تیمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر دو سبز کپڑے تھے۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 782]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4065)، والترمذي (2812) وقال: «حديث حسن غريب» .
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 4065)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (4359)
أخرجه النسائي (1573 وسنده صحيح) ورواه الترمذي (2812 وسنده صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 783
وعن جابر - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - دَخَلَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاء. رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن (مکہ میں) داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سیاہ عمامہ تھا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 783]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 4/ 112 (1358) (451).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 784
وعن أَبي سعيد عمرو بن حُرَيْثٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كأنّي أنْظُرُ إِلَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وعليه عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ، قَدْ أرْخَى طَرَفَيْهَا بَيْنَ كَتِفَيْهِ. رواه مسلم.
وفي روايةٍ لَهُ: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - خَطَبَ النَّاسَ، وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ.
سیدنا ابوسعید عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: گویا میں (اب بھی) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سیاہ عمامہ ہے، آپ نے اس کے دونوں کنارے اپنے کندھوں کے درمیان لٹکا رکھے ہیں۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سیاہ عمامہ تھا۔ [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 784]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 4/ 112 (1359) (452) و(453).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 785
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: كُفِّنَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - في ثلاثةِ أثْوَاب بيضٍ سَحُولِيَّةٍ مِنْ كُرْسُفٍ، لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلاَ عِمَامَةٌ. متفقٌ عَلَيْهِ.
«السَّحُولِيَّة» بفتح السين وضمها وضم الحاء المهملتين: ثيابٌ تُنْسَبُ إِلَى سَحُول: قَرْيَة باليَمنِ «وَالكُرْسُف» : القُطْنُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو روئی کے تین سفید سحولی کپڑوں میں کفن دیا گیا، ان میں نہ قمیص تھی اور نہ عمامہ۔
(متفق علیہ)
«السَّحُولِيَّة»: سین کے فتحہ اور ضمہ کے ساتھ اور حاء کے ضمہ کے ساتھ (یہ دونوں بے نقطہ حروف ہیں)، یہ وہ کپڑے ہیں جو یمن کی ایک بستی ”سحول“ کی طرف منسوب ہیں۔ اور «الْكُرْسُف»: روئی۔ [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 785]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 95 (1264)، ومسلم 3/ 49 (941) (45).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 786
وعنها، قالت: خرج رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ذات غَدَاةٍ، وَعَلَيْهِ مِرْطٌ مرَحَّلٌ مِنْ شَعرٍ أسْوَد. رواه مسلم. «المِرْط» بكسر الميم: وَهُوَ كساءٌ وَ«المُرَحَّلُ» بالحاء المهملة: هُوَ الَّذِي فِيهِ صورةُ رحال الإبل، وهِيَ الأَكْوَارُ.
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک صبح باہر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سیاہ بالوں کی ایک چادر تھی جس پر اونٹوں کے کجاووں کے نقش بنے ہوئے تھے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الْمِرْط»: میم کے کسرہ کے ساتھ، ایک (اونی) چادر ہے۔ اور «الْمُرَحَّل»: بے نقطہ حاء کے ساتھ، وہ (چادر) ہے جس پر اونٹوں کے کجاووں کی تصویریں (نقش) ہوں، اور وہ ”اکوار“ (کجاوے) ہیں۔ [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 786]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 145 (2081) (36) و7/ 130 (2424) (61).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 787
وعن المغيرة بن شُعْبَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: كُنْتُ مَعَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ذاتَ لَيْلَةٍ في مسير، فَقَالَ لي: «أمَعَكَ مَاءٌ؟» قلتُ: نَعَمْ، فَنَزَلَ عَنْ رَاحِلَتِهِ فَمَشَى حَتَّى تَوَارَى في سَوَادِ اللَّيْلِ، ثُمَّ جَاءَ فَأفْرَغْتُ عَلَيْهِ مِنَ الإدَاوَةِ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ مِنْ صُوفٍ، فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُخْرِجَ ذِرَاعَيْهِ مِنْهَا حَتَّى أخْرَجَهُمَا مِنْ أسْفَلِ الْجُبَّةِ، فَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ وَمَسَحَ بِرَأسِهِ، ثُمَّ أهْوَيْتُ لأَنْزَعَ خُفَّيْهِ، فَقَالَ: «دَعْهُمَا فَإنِّي أَدْخَلْتُهُمَا طَاهِرَتَيْنِ» وَمَسحَ عَلَيْهِمَا. متفقٌ عَلَيْهِ.
وفي رواية: وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ ضَيِّقَةُ الكُمَّيْنِ.
وفي رواية: أنَّ هذِهِ القَضِيَّةَ كَانَتْ في غَزْوَةِ تَبُوكَ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں ایک رات ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس پانی ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری سے اترے اور چل پڑے یہاں تک کہ رات کی تاریکی میں اوجھل ہو گئے، پھر آپ (واپس) آئے تو میں نے چھاگل سے آپ پر پانی ڈالا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چہرہ دھویا، آپ پر اون کا ایک جبہ تھا، آپ اپنے بازو اس (کی آستینوں) سے نہ نکال سکے یہاں تک کہ آپ نے انہیں جبے کے نیچے سے نکالا، پھر آپ نے اپنے بازو دھوئے اور اپنے سر کا مسح کیا، پھر میں آپ کے موزے اتارنے کے لیے جھکا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں رہنے دو، کیونکہ میں نے انہیں پاکی کی حالت میں پہنا تھا۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر مسح کیا۔
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر تنگ آستینوں والا ایک شامی جبہ تھا۔
اور ایک روایت میں ہے: یہ واقعہ غزوۂ تبوک میں پیش آیا تھا۔ [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 787]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 186 (5799)، ومسلم 1/ 158 (274) (79).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں