🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117. باب استحباب الثوب الأبيض، وجواز الأحمر والأخضر والأصفر والأسود، وجوازه من قطن وكتان وشعر وصوف وغيرها إِلاَّ الحرير
باب: سفید کپڑے کا استحباب، اور سرخ، سبز، زرد اور سیاہ (کپڑے) کا جواز، اور ریشم کے سوا روئی، کتان، بال اور اون وغیرہ کے (کپڑے) کا جواز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 787
وعن المغيرة بن شُعْبَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: كُنْتُ مَعَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ذاتَ لَيْلَةٍ في مسير، فَقَالَ لي: «أمَعَكَ مَاءٌ؟» قلتُ: نَعَمْ، فَنَزَلَ عَنْ رَاحِلَتِهِ فَمَشَى حَتَّى تَوَارَى في سَوَادِ اللَّيْلِ، ثُمَّ جَاءَ فَأفْرَغْتُ عَلَيْهِ مِنَ الإدَاوَةِ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ مِنْ صُوفٍ، فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُخْرِجَ ذِرَاعَيْهِ مِنْهَا حَتَّى أخْرَجَهُمَا مِنْ أسْفَلِ الْجُبَّةِ، فَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ وَمَسَحَ بِرَأسِهِ، ثُمَّ أهْوَيْتُ لأَنْزَعَ خُفَّيْهِ، فَقَالَ: «دَعْهُمَا فَإنِّي أَدْخَلْتُهُمَا طَاهِرَتَيْنِ» وَمَسحَ عَلَيْهِمَا. متفقٌ عَلَيْهِ.
وفي رواية: وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ ضَيِّقَةُ الكُمَّيْنِ.
وفي رواية: أنَّ هذِهِ القَضِيَّةَ كَانَتْ في غَزْوَةِ تَبُوكَ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں ایک رات ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس پانی ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری سے اترے اور چل پڑے یہاں تک کہ رات کی تاریکی میں اوجھل ہو گئے، پھر آپ (واپس) آئے تو میں نے چھاگل سے آپ پر پانی ڈالا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چہرہ دھویا، آپ پر اون کا ایک جبہ تھا، آپ اپنے بازو اس (کی آستینوں) سے نہ نکال سکے یہاں تک کہ آپ نے انہیں جبے کے نیچے سے نکالا، پھر آپ نے اپنے بازو دھوئے اور اپنے سر کا مسح کیا، پھر میں آپ کے موزے اتارنے کے لیے جھکا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں رہنے دو، کیونکہ میں نے انہیں پاکی کی حالت میں پہنا تھا۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر مسح کیا۔
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر تنگ آستینوں والا ایک شامی جبہ تھا۔
اور ایک روایت میں ہے: یہ واقعہ غزوۂ تبوک میں پیش آیا تھا۔ [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 787]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 186 (5799)، ومسلم 1/ 158 (274) (79).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
5799
غسل ذراعيه ثم مسح برأسه ثم أهويت لأنزع خفيه فقال دعهما فإني أدخلتهما
صحيح البخاري
206
دعهما فإني أدخلتهما طاهرتين فمسح عليهما
صحيح مسلم
631
دعهما فإني أدخلتهما طاهرتين
سنن الدارمي
736
غسل يديه ووجهه وعليه جبة من صوف فلم يستطع أن يخرج ذراعيه منها حتى أخرجهما من أسفل الجبة فغسل ذراعيه ومسح برأسه ثم أهويت لأنزع خفيه فقال دعهما فإني أدخلتهم
بلوغ المرام
53
دعهما فإني ادخلتهما طاهرتين
رياض الصالحين
787
Riyad al-Salihin Hadith 787 in Urdu