الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
142. باب استحباب تشميت العاطس إِذَا حمد الله تَعَالَى وكراهة تشميته إذا لَمْ يحمد الله تَعَالَى وبيان آداب التشميت والعطاس والتثاؤب
باب: چھینکنے والا جب اللہ تعالیٰ کی حمد کرے تو اس کا جواب دینے (یرحمک اللہ کہنے) کا استحباب، اور جب حمد نہ کرے تو جواب دینے کی کراہت، اور چھینک کا جواب دینے، چھینکنے اور جمائی لینے کے آداب کا بیان
حدیث نمبر: 884
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا تَثَاءبَ أحَدُكُمْ فَلْيُمْسِكْ بِيَدِهِ عَلَى فِيهِ؛ فَإنَّ الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھ کر اسے روکے، کیونکہ شیطان (منہ میں) داخل ہو جاتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 884]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 884]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 226 (2995) (57).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
143. باب استحباب المصافحة عِنْدَ اللقاء وبشاشة الوجه وتقبيل يد الرجل الصالح وتقبيل ولده شفقة ومعانقة القادم من سفر وكراهية الانحناء
باب: ملاقات کے وقت مصافحہ کرنے اور خندہ پیشانی سے ملنے، نیک آدمی کے ہاتھ کو بوسہ دینے، شفقت سے اپنے بچے کو بوسہ دینے، سفر سے آنے والے سے معانقہ کرنے کا استحباب، اور (سلام کے وقت) جھکنے کی کراہت
حدیث نمبر: 885
عن أَبي الخطاب قتادة، قَالَ: قُلْتُ لأَنَسٍ: أكَانَتِ المُصَافَحَةُ في أصْحَابِ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم؟ قَالَ: نَعَمْ. رواه البخاري.
ابوالخطاب قتادہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے (سیدنا) انس (رضی اللہ عنہ) سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں مصافحہ (کا رواج) تھا؟ انہوں نے کہا: ہاں۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 885]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 885]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 73 (6263).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
حدیث نمبر: 886
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: لَمَّا جَاءَ أهْلُ اليَمَنِ، قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «قَدْ جَاءكُمْ أهْلُ اليَمَنِ» وَهُمْ أوَّلُ مَنْ جَاءَ بِالمُصَافَحَةِ. رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب یمن والے آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس یمن والے آ گئے ہیں۔“ اور وہ سب سے پہلے مصافحہ کا طریقہ لانے والے تھے۔
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 886]
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 886]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (5213).
وضاحت: «وَهُمْ أوَّلُ مَنْ جَاءَ بِالمُصَافَحَةِ» : یہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا قول ہے، جیسا کہ مسند احمد میں ہے۔ (مسند احمد 3/251)
قال الشيخ الألباني: صحيح إلا أن قوله وهم أول مدرج فيه من قول أنس (أبو داود 5213)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حميد عنعن لكنه كان يدلس عن ثابت البناني عن أنس رضي الله عنه وثابت البناني ثقة
حميد عنعن لكنه كان يدلس عن ثابت البناني عن أنس رضي الله عنه وثابت البناني ثقة
حدیث نمبر: 887
وعن البراءِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا مِنْ مُسْلِمَينِ يَلْتَقِيَانِ فَيَتَصَافَحَانِ إِلاَّ غُفِرَ لَهُمَا قَبْلَ أَنْ يَفْتَرِقَا» . رواه أَبُو داود.
سیدنا براء (بن عازب) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی دو مسلمان آپس میں ملتے ہیں اور ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہیں تو ان کے جدا ہونے سے پہلے ہی ان دونوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔“
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 887]
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 887]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (5212)، وابن ماجه (3703)، والترمذي (2727).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 5212)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (2727) ابن ماجه (3703)
أبو إسحاق مدلس وعنعن
وللحديث شواھد ضعيفة
و روي الإمام أحمد (3/ 142) : قال نبي اللّٰه ﷺ: ((ما من مسلمين التقيا فأخذ أحدھما بيد صاحبه إلا كان حقًا علي اللّٰه أن يحضر دعاءھما و لا يفرّق بين أيديھما حتي يغفر لھما)) وسنده حسن وھو يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 180

حدیث نمبر: 888
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رسولَ اللهِ، الرَّجُلُ مِنَّا يَلْقَى أخَاهُ، أَوْ صَدِيقَهُ، أينحَنِي لَهُ؟ قَالَ: «لاَ» . قَالَ: أفَيَلْتَزِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ؟ قَالَ: «لاَ» قَالَ: فَيَأخُذُ بِيَدِهِ وَيُصَافِحُهُ؟ قَالَ: «نَعَمْ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے کوئی آدمی اپنے بھائی یا دوست سے ملتا ہے تو کیا وہ اس کے لیے جھکے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ اس نے عرض کیا: تو کیا وہ اس سے چمٹ جائے اور اسے بوسہ دے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ اس نے عرض کیا: تو کیا وہ اس کا ہاتھ پکڑے اور اس سے مصافحہ کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 888]
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 888]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (3702)، والترمذي (2728).
قال الشيخ الألباني: حسن، ابن ماجة (3702) (الترمذي 2728)
قال الشيخ زبير على زئي:(2728) إسناده ضعيف / جه 3702
حنظلة السدوسي : ضعيف (تق: 1583) ولبعض الحديث شواهد ضعيفة
حنظلة السدوسي : ضعيف (تق: 1583) ولبعض الحديث شواهد ضعيفة
حدیث نمبر: 889
وعن صَفْوَانَ بن عَسَّالٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ يَهُودِيٌّ لِصَاحِبِهِ: اذْهَبْ بِنَا إِلَى هَذَا النَّبيِّ، فَأتَيَا رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - فَسَألاهُ عَنْ تِسْعِ آياتٍ بَيِّنَاتٍ... فَذَكَرَ الْحَدِيث إِلَى قَوْلهِ: فقَبَّلا يَدَهُ وَرِجْلَهُ، وقالا: نَشْهَدُ أنَّكَ نَبِيٌّ. رواه الترمذي وغيره بأسانيد صحيحةٍ.
سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک یہودی نے اپنے ساتھی سے کہا: ہمیں اس نبی کے پاس لے چلو۔ چنانچہ وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ سے نو واضح نشانیوں کے بارے میں پوچھا … پھر (راوی نے) حدیث ذکر کی یہاں تک کہ ان کے اس قول تک پہنچے: تو ان دونوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ اور پاؤں کو بوسہ دیا اور کہا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ نبی ہیں۔
(اسے ترمذی وغیرہ نے صحیح سندوں کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 889]
(اسے ترمذی وغیرہ نے صحیح سندوں کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 889]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (3705)، والترمذي (2733)، والنسائي في «الكبرى» (3541)، وسند الحديث ضعيف.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: كذا قال وليس له عنده ولا عند غيره سوى إسناد واحد ثم إن في الإسناد عبد الله بن سلمة - بكسر اللام - وهو المرادي وهو مختلف فيه وهو راوي حديث علي في النهي عن قراءة القرآن جنبا وقد ضعفه الحفاظ المحققون كما قال المصنف نفسه ومنهم أحمد والشافعي والبخاري وغيرهم كما ستراه مفصلا في (ضعيف أبي داود) رقم (30) وقد نقل الزيلعي في (نصب الراية 4 / 258) عن النسائي أنه قال في حديث الترمذي: هذا حديث منكر وقال: قال المنذري: وكأن إنكاره فيه مقالا

قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
الحكم على الحديث:
د. ماهر الفحل: وسند الحديث ضعيف
حدیث نمبر: 890
وعن ابن عمر رضي الله عنهم قِصَّة، قَالَ فِيهَا: فَدَنَوْنَا مِنَ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَبَّلْنَا يَدَه. رواه أَبُو داود.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک واقعہ مروی ہے، جس میں انہوں نے کہا: پھر ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوئے اور ہم نے آپ کے ہاتھ کو بوسہ دیا۔
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 890]
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 890]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (5223)، وابن ماجه (3704)، وسنده ضعيف.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: في إسناده يزيد بن أبي زياد الهاشمي مولاهم قال الحافظ: (ضعيف كبر فتغير وصار يتلقن)
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: في إسناده يزيد بن أبي زياد الهاشمي مولاهم قال الحافظ: (ضعيف كبر فتغير وصار يتلقن)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن ماجه (3704) و تقدم (2647)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 180
إسناده ضعيف
ابن ماجه (3704) و تقدم (2647)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 180
الحكم على الحديث:
د. ماهر الفحل: وسنده ضعيف
حدیث نمبر: 891
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: قَدِمَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ المَدِينَةَ وَرسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - في بَيتِي، فَأتَاهُ فَقَرَعَ البَابَ، فَقَامَ إِلَيْهِ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - يَجُرُّ ثَوْبَهُ، فَاعْتَنَقَهُ وَقَبَّلَهُ. رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: (سیدنا) زید بن حارثہ (رضی اللہ عنہ) مدینہ آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں تھے، وہ آپ کے پاس آئے اور دروازہ کھٹکھٹایا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنا کپڑا گھسیٹتے ہوئے اٹھ کر ان کی طرف گئے، انہیں گلے لگایا اور بوسہ دیا۔
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 891]
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 891]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (2732) وقال: «حديث حسن غريب» ، وسنده ضعيف.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: فيه عنعنة محمد بن إسحاق وهو مدلس مشهور به
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: فيه عنعنة محمد بن إسحاق وهو مدلس مشهور به
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:(2732) إسناده ضعيف
يحيي بن محمد : ضعيف وكان ضريرًا يتلقن و إبراهيم بن يحيي : لين الحديث (تق: 7637 ،268)
يحيي بن محمد : ضعيف وكان ضريرًا يتلقن و إبراهيم بن يحيي : لين الحديث (تق: 7637 ،268)
الحكم على الحديث:
د. ماهر الفحل: وسنده ضعيف
حدیث نمبر: 892
وعن أَبي ذَرٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لا تَحقِرَنَّ منَ الْمَعرُوف شَيْئًا، وَلَوْ أَنْ تَلْقَى أخَاكَ بِوَجْهٍ طَلْقٍ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”نیکی کے کسی کام کو ہرگز حقیر نہ سمجھو، خواہ (وہ اتنا ہی ہو کہ) تم اپنے بھائی سے خندہ پیشانی کے ساتھ ملو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 892]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 892]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (121). أخرجه: مسلم 8/ 37 (2626).
وضاحت: «بِوَجْهٍ طَلْقٍ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس کا معنی ہے: نرم اور کھلا ہوا (مسکراتا) چہرہ۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 8/349)
یہ حدیث نمبر 121 پر گزر چکی ہے۔
یہ حدیث نمبر 121 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 893
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَبَّلَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - الحَسَنَ بنَ عَلِيٍّ رضي الله عنهم، فَقَالَ الأقْرَعُ بن حَابِسٍ: إنَّ لِي عَشْرَةً مِنَ الْوَلَدِ مَا قَبَّلْتُ مِنْهُمْ أحَدًا. فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ لاَ يَرْحَمْ لاَ يُرْحَمْ!» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدنا) حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو بوسہ دیا، تو اقرع بن حابس نے کہا: میرے دس بچے ہیں، میں نے ان میں سے کسی کو بھی بوسہ نہیں دیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا!“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 893]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 893]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (225). أخرجه: البخاري 8/ 8 (6011)، ومسلم 7/ 77 (2318) (65).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 225 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)