الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
233. باب وجوب الحج وفضله
باب: حج کی فرضیت اور اس کی فضیلت
حدیث نمبر: 1281
وعن السائب بن يزيد - رضي الله عنه - قَالَ: حُجَّ بي مَعَ رسولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - في حَجةِ الوَدَاعِ، وَأنَا ابنُ سَبعِ سِنينَ. رواه البخاري.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مجھے حجۃ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کروایا گیا، اور میں سات سال کا تھا۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الحج/حدیث: 1281]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الحج/حدیث: 1281]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 24 (1858).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
حدیث نمبر: 1282
وعن ابن عباس رضي الله عنهم: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - لَقِيَ رَكْبًا بالرَّوْحَاءِ، فَقَالَ: «مَنِ القَوْمُ؟» قالوا: المسلِمُونَ. قالوا: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: «رسولُ اللهِ» . فَرَفَعَتِ امْرَأةٌ صَبيًّا، فَقَالَتْ: ألِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: «نَعَمْ، وَلَكِ أجْرٌ» . رواه مسلم.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم روحاء کے مقام پر ایک قافلے سے ملے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کون لوگ ہیں؟“ انہوں نے کہا: مسلمان۔ پھر انہوں نے پوچھا: آپ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا رسول۔“ تو ایک عورت نے ایک بچے کو اوپر اٹھایا اور عرض کیا: کیا اس کا بھی حج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اور تمہارے لیے (بھی) اجر ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الحج/حدیث: 1282]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الحج/حدیث: 1282]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (179). أخرجه: مسلم 4/ 101 (1336) (409).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 179 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1283
عن أنسٍ - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - حَجَّ عَلَى رَحْلٍ وَكانت زَامِلَتهُ. رواه البخاري.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پالان پر حج کیا اور وہی (سواری) آپ کا سامان بردار اونٹ بھی تھی۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الحج/حدیث: 1283]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الحج/حدیث: 1283]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 163 (1517).
وضاحت: «زَامِلَتهُ» : ”زاملہ“ وہ اونٹ ہے جس پر کھانا اور سامان لادا جاتا ہے، یہ ”زمل“ سے ہے جس کا معنی بوجھ اٹھانا ہے، اور مراد یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کوئی الگ زاملہ نہیں تھا جو آپ کا کھانا اور سامان اٹھاتا، بلکہ وہ آپ کے ساتھ آپ کی سواری ہی پر لدا ہوا تھا، چنانچہ وہی سواری تھی اور وہی زاملہ (بار بردار)۔ (فتح الباری 3/480)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
حدیث نمبر: 1284
وعن ابن عباسٍ رضي الله عنهم، قَالَ: كَانَتْ عُكَاظُ، وَمَجِنَّةُ، وَذُو المَجَازِ أسْوَاقًا في الجَاهِلِيَّةِ، فَتَأثَّمُوا أن يَتَّجِرُوا في المَوَاسِمِ، فَنَزَلَتْ: ﴿لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ﴾ [البقرة: ١٩٨] في مَوَاسِمِ الحَجِّ. رواه البخاري.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: عکاظ، مجنّہ اور ذوالمجاز زمانۂ جاہلیت میں بازار تھے، تو (اسلام کے بعد) لوگوں نے حج کے موسم میں تجارت کرنے کو گناہ سمجھا، تو یہ آیت نازل ہوئی: ”تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم اپنے رب کا فضل (روزی) تلاش کرو۔“ (سورۃ البقرہ: 198) یعنی حج کے موسم میں۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الحج/حدیث: 1284]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الحج/حدیث: 1284]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 6/ 34 (4519).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)