🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

موطا امام مالك رواية ابن القاسم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية ابن القاسم میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (657)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
سائل کو دینے کو ترغیب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 478
255- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال وهو على المنبر وهو يذكر الصدقة والتعفف عن المسألة: ”اليد العليا خير من اليد السفلى، واليد العليا المنفقة، والسفلى السائلة.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر صدقے اور مانگنے سے اجتناب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اوپر والا ہاتھ خرچ کرنے والا ہے اور نیچے والا مانگنے والا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 478]
تخریج الحدیث: «255- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 998/2 ح 1946، ك 58 ب 2 ح 8) التمهيد 247/15، الاستذكار:1883، أخرجه البخاري (1429) و مسلم (1033/94) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
دوہرے اجر کے مستحق غلام
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 479
250- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”إن العبد إذا نصح لسيده وأحسن عبادة ربع فله أجره مرتين.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب غلام اپنے آقا کے لئے خیر خواہی کرتا ہے اور احسن طریقے سے اپنے رب کی عبادت کرتا ہے تو اسے دوہرا اجر ملتا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 479]
تخریج الحدیث: «250- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 981/2 ح 1905، ك 54 ب 17 ح 43) التمهيد 336/14، الاستذكار:1841، أخرجه البخاري (2546) و مسلم (1664/43) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
غیر مسلم کے سلام کا جواب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 480
292- وبه: قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”إن اليهود إذا سلم عليكم أحدهم فإنما يقول: السام عليكم، فقل: عليك.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہودیوں میں سے کوئی جب تمہیں سلام کہتا ہے تو «السام عليكم» (تم پر موت ہو یعنی تم مر جاؤ) کہتا ہے پس تم جواب دو: «عليك» (تجھ پر)۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 480]
تخریج الحدیث: «292- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 960/2 ح 1856، ك 53 ب 2 ح 3) التمهيد 87/17، الاستذكار: 1792، و أخرجه البخاري (6257) من حديث مالك به و مسلم (2164) من حديث عبداللٰه بن دينار به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اپنے مسلمان بھائی کو کافر کہنا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 481
295- وبه: أن رسول الله قال: ”أيما رجل قال لأخيه: كافر، فقد باء بها أحدهما.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنے (مسلمان) بھائی کو کافر کہتا ہے تو دونوں میں سے ایک کی طرف یہ (فتویٰ) لوٹ جاتا ہے یعنی دونوں میں سے ایک کافر ہوتا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 481]
تخریج الحدیث: «295- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 984/2 ح 1910، ك 56 ب 1 ح 1) التمهيد 13/17، الاستذكار: 1846، و أخرجه البخاري (6104) من حديث مالك ومسلم (60) من حديث عبداللٰه بن دينار به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
کسی کے گھر جانے کے آداب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 482
527- وعن الثقة عنده عن بكير بن الأشج عن بسر بن سعيد عن أبى سعيد الخدري عن أبى موسى الأشعري أنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”الاستئذان ثلاث، فإن أذنوا لك فادخل، وإلا فارجع.“
سیدنا ابوموسیٰ الاشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اجازت لینا تین دفعہ ہے، اگر وہ (گھر والے) اجازت دیں تو اندر داخل ہو جاؤ ورنہ لوٹ جاؤ۔  [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 482]
تخریج الحدیث: «527- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 963/2 ح 1863، ك 54 ب 1 ح 2) التمهيد 202/24، الاستذكار: 1799، و أخرجه ابوالقاسم الجوهري فى مسند الموطأ (846) من حديث مالك به۔ وله شواهد عند البخاري (6245) ومسلم (2153) وغيرهما وهو بها صحيح.»
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
جانوروں سے حسن سلوک کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 483
234- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”من باع نخلا قد أبرت فثمرها للبائع إلا أن يشترطه المبتاع.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کھجور کے وہ درخت بیچے جن کی پیوندکاری کی گئی ہو تو اس کے پھل کا حقدار بیچنے والا ہے الا یہ کہ خریدنے والا شرط طے کر لے کہ پھل میرا ہو گا۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 483]
تخریج الحدیث: «234- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 617/2 ح 1339، ك 31 ب 7 ح 9) التمهيد 282/13، الاستذكار:1259، و أخرجه البخاري (2204) ومسلم (1543/77) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اپنے بھائی سے بائیکاٹ کرنے والے کی مذمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 484
443- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”تفتح أبواب ا لجنة يوم الاثنين ويوم الخميس، فيغفر لكل عبد لا يشرك بالله شيئا إلا رجلا كانت بينه وبين أخيه شحناء، فيقال: أنظروا هذين حتى يصطلحا.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت کے دروازے پیر اور جمعرات کو کھولے جاتے ہیں پھر ہر اس (مسلمان) بندے کی مغفرت کر دی جاتی ہے جو اللہ کے ساتھ کسی چیز میں شرک نہیں کرتا تھا سوائے اس آدمی کے جو اپنے اور اپنے بھائی کے درمیان دشمنی رکھتا ہے۔ پھر کہا جاتا ہے: ان دونوں کو پیچھے ہٹاؤ (مہلت دو) حتیٰ کہ یہ صلح کر لیں۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 484]
تخریج الحدیث: «443- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 908/2 ح 1751، ك 47 ب 4 ح 17) التمهيد 262/21، الاستذكار: 1683، و أخرجه مسلم (2565) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
غلط افوہوں کی مذمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 485
442- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”إذا سمعت الرجل يقول: هلك الناس، فهو أهلكهم.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم کسی آدمی کو یہ کہتے ہوئے سنو کہ لوگ ہلاک ہو گئے تو وہ خود سب سے زیادہ ہلاک ہونے والا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 485]
تخریج الحدیث: «442- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 984/2 ح 1911، ك 56 ب 1 ح 2) التمهيد 242/21، الاستذكار: 1847، و أخرجه مسلم (2623) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں