🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
556. بَابُ إِذَا جَلَسَ الرَّجُلُ إِلَى الرَّجُلِ يَسْتَأْذِنُهُ فيِ الْقِيَامِ
جب آدمی کسی کے پاس بیٹھے تو اٹھتے وقت اس سے اجازت لے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1173
حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ، عَنْ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى قَالَ‏:‏ جَلَسْتُ إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلاَّمٍ، فَقَالَ‏:‏ إِنَّكَ جَلَسْتَ إِلَيْنَا، وَقَدْ حَانَ مِنَّا قِيَامٌ، فَقُلْتُ‏:‏ فَإِذَا شِئْتَ، فَقَامَ، فَاتَّبَعْتُهُ حَتَّى بَلَغَ الْبَابَ‏.‏
ابو بردہ بن ابو موسیٰ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تو انہوں نے فرمایا: آپ ہمارے پاس بیٹھے رہے جبکہ ہمارے جانے کا وقت ہو گیا ہے۔ میں نے کہا: آپ جانا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے۔ وہ اٹھے تو میں بھی ان کے ساتھ چل دیا یہاں تک کہ وہ گھر کے دروازے پر پہنچ گئے۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 1173]
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه ابن أبى شيبة: 25665 و ابن عساكر فى تاريخ دمشق: 135/29»
قال الشيخ الألباني: ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
557. بَابُ لا يَجْلِسُ عَلَى حَرْفِ الشَّمْسِ
سورج کی دھوپ میں بیٹھنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1174
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي قَيْسٌ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ جَاءَ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَامَ فِي الشَّمْسِ، فَأَمَرَهُ فَتَحَوَّلَ إِلَى الظِّلِّ‏.‏
سیدنا حصین بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ وہ دھوپ میں کھڑے ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ سائے میں ہو جاؤ تو وہ سائے میں ہو گئے۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 1174]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب: 4822 - أنظر الصحيحة: 833»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں