مختصر حصن المسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
5. الدعاء لمن لبس ثوباً جديداً
نیا لباس پہننے والے کو کیا دعا دی جائے
حدیث نمبر: 17
الْبَسْ جَدِيدًا، وَعِشْ حَمِيدًا، وَمُتْ شَهِيدًا
”تم نیا کپڑا پہنو، قابل تعریف زندگی گزارو اور شہید ہو کر فوت ہو۔“ [ اسناده ضعيف، سنن ابن ماجه:3558، مسند احمد:88/2]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 17]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 17]
6. ما يقول إذا وضع الثوب
لباس اتارے تو کیا دعا پڑھے؟
حدیث نمبر: 18
بِسْمِ اللَٰهِ
”اللہ کے نام کے ساتھ۔“ [ ضعيف، سنن ترمذي:606، صحيح الجامع الصغير:3610، وليس فيه إذا نزع ثوبه!!]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 18]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 18]
7. دعاء دخول الخلاء
بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا
حدیث نمبر: 19
اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الخُبُثِ وَالخَبَائِثِ
”اے اللہ میں خبیث جنوں اور خبیث جنّیوں سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“ [ صحيح بخاري:142، صحيح مسلم:375]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 19]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 19]
8. دعاء الخروج من الخلاء
بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا
حدیث نمبر: 20
غُفْرَانَكَ
”اے اللہ میں تیری بخشش طلب کرتا ہوں۔“ [اسناده صحيح، سنن ترمذي:7، سنن ابي داؤد:30، سنن ابن ماجه:300]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 20]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 20]
9. الذكر قبل الوضوء
وضو شروع کرتے وقت کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 21
بِسْمِ اللَٰهِ
”اللہ کے نام کے ساتھ۔“ [ حسن، سنن ابي داؤد:101، سنن ابن ماجه:397،399، مسند احمد:41/3، سنن نسائي:78 و سنده صحيح، صحيح ابن خزيمه:144، صحيح ابن حبان الاحسان:6544]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 21]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 21]
10. الذكر بعد الفراغ من الوضوء
وضو سے فارغ ہونے کے بعد کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 22
أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ یقیناً محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔“ [ صحيح مسلم:234]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 22]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 22]
حدیث نمبر: 23
اللَٰهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ، وَاجْعَلْنِي مِنَ المُتَطَهِّرِينَ
”اے اللہ! مجھے بہت زیادہ توبہ کرنے والوں میں سے بنا دے اور مجھے بہت زیادہ پاک رہنے والوں میں سے بنا دے۔“ [ ضعيف، سنن ترمذي:55]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 23]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 23]
حدیث نمبر: 24
سُبْحَانَكَ اللَٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ
”اے اللہ! تو اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں۔“ [ صحيح، السنن الكبري للنسائي:36/9ح2829، عمل اليوم و الليلة للنسائي:81ح82]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 24]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 24]
11. الذكر عند الخروج من المنزل
گھر سے نکلتے وقت کیا پڑھنا چاہئیے؟
حدیث نمبر: 25
بِسْمِ اللَٰهِ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَٰهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَٰهِ
”اللہ کے نام کے ساتھ میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اور اللہ کی توفیق و مدد کے بغیر کسی گناہ سے بچنے کی طاقت اور کوئی نیکی کرنے کی قوت نہیں۔“
نوٹ: إسناده صحيح، اس کی سند ضیاء مقدسی نے مختارہ میں ذکر کی ہے۔ [1540] ، [اسناده ضعيف، سنن ابي داؤد:5095، سنن ترمذي:3426]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 25]
نوٹ: إسناده صحيح، اس کی سند ضیاء مقدسی نے مختارہ میں ذکر کی ہے۔ [1540] ، [اسناده ضعيف، سنن ابي داؤد:5095، سنن ترمذي:3426]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 25]
حدیث نمبر: 26
اللَٰهُمَّ أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ، أَوْ أُضَلَّ، أَوْ أَزِلَّ، أَوْ أُزَلَّ، أَوْ أَظْلِمَ، أَوْ أُظْلَمَ، أَوْ أَجْهَلَ، أَوْ يُجْهَلَ عَلَيَّ
”اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں کہ میں گمراہ ہو جاؤں یا گمراہ کر دیا جاؤں، یا میں پھسل جاؤں یا پھسلا دیا جاؤں یا میں ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے یا میں کوئی جہالت (کا کام) کروں یا مجھ پر جہالت (کا کام) کیا جائے۔“ [ اسناده ضعيف، سنن ابي داؤد:5094، سنن ترمذي3427، سنن ابن ماجه:3884]
نوٹ:- «بسم الله» پڑھ کر گھر سے نکلیں اور گھر کا دروازہ بند کریں۔ [صحيح مسلم:2012]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 26]
نوٹ:- «بسم الله» پڑھ کر گھر سے نکلیں اور گھر کا دروازہ بند کریں۔ [صحيح مسلم:2012]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 26]