الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
نان و نفقہ اخراجات کا بیان
नान-नफ़क़ा यानि गुज़ारे के लिए ख़र्च उठाने के बारे में
1. اہل و عیال پر خرچ کرنے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 1884
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مسلمان آدمی اپنے اہل و عیال پر اللہ کا حکم ادا کرنے کی نیت سے خرچ کرے تو اس کو اس میں صدقہ کا ثواب ملے گا۔
حدیث نمبر: 1885
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیوہ عورت اور مسکین کے ساتھ (اچھا) سلوک کرنے والا ایسا ہے جیسا کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا یا جیسے رات کو عبادت کرنے والا اور دن کو روزہ رکھنے والا۔
2. سال بھر کا خرچہ (نان و نفقہ) اپنے اہل و عیال کے لیے جمع کرنے کا بیان اور اپنے بیوی بچوں پر کس طرح خرچ کرے۔
حدیث نمبر: 1886
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
امیرالمؤمنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بنی نضیر کے باغ کی کھجوریں فروخت کر کے اپنے اہل و عیال کے لیے سال بھر کا سامان لے کر جمع کر لیتے تھے۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.