الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
خلافت، بیعت، اطاعت اور امارت کا بیان
ख़िलाफ़त, बैअत, आज्ञाकारी और शासन
حدیث نمبر: 1340
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" تعالوا بايعوني على ان لا تشركوا بالله شيئا، ولا تسرقوا، ولا تزنوا، ولا تقتلوا اولادكم، ولا تاتوا ببهتان تفترونه بين ايديكم وارجلكم، ولا تعصوني في معروف، فمن وفى منكم فاجره على الله، ومن اصاب من ذلك شيئا فعوقب به في الدنيا فهو كفارة له، ومن اصاب من ذلك شيئا فستره الله فامره إلى الله، إن شاء عاقبه، وإن شاء عفا عنه".-" تعالوا بايعوني على أن لا تشركوا بالله شيئا، ولا تسرقوا، ولا تزنوا، ولا تقتلوا أولادكم، ولا تأتوا ببهتان تفترونه بين أيديكم وأرجلكم، ولا تعصوني في معروف، فمن وفى منكم فأجره على الله، ومن أصاب من ذلك شيئا فعوقب به في الدنيا فهو كفارة له، ومن أصاب من ذلك شيئا فستره الله فأمره إلى الله، إن شاء عاقبه، وإن شاء عفا عنه".
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آؤ اس بات پر میری بیعت کرو کہ تم اللہ ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے، چوری نہیں کرو گے، زنا نہیں کرو گے، اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، کسی پر بہتان نہیں باندھوگے اور نیکی کے معاملے میں میری نافرمانی نہیں کرو گے۔ جس نے یہ بیعت پوری کی اس کا اجر اللہ پر ہے اور جس نے (‏‏‏‏کسی گناہ) کا ارتکاب کیا اور اسے دنیا میں ہی اس کی سزا دے دی گئی تو وہ کفارہ بن جائے گی اور جس نے (‏‏‏‏کسی گناہ کا) ارتکاب کیا اور اللہ تعالیٰ نے اس پر پردہ ڈال دیا تو اس کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے، چاہے تو سزا دے اور چاہے تو معاف کردے۔
936. خلیفہ کی بیعت کب توڑی جا سکتی ہے؟
“ ख़लीफ़ह की बैअत कब तोड़ी जा सकती है ”
حدیث نمبر: 1341
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" خيار ائمتكم الذين تحبونهم ويحبونكم ويصلون عليكم وتصولن عليهم، وشرار ائمتكم الذين تبغضونهم ويبغضونكم وتلعنونهم ويلعنونكم، قيل: يا رسول الله افلا ننابذهم بالسيف؟ فقال: لا ما اقاموا فيكم الصلاة وإذا رايتم من ولاتكم شيئا تكرهونه، فاكرهوا عمله ولا تنزعوا يدا من طاعة".-" خيار أئمتكم الذين تحبونهم ويحبونكم ويصلون عليكم وتصولن عليهم، وشرار أئمتكم الذين تبغضونهم ويبغضونكم وتلعنونهم ويلعنونكم، قيل: يا رسول الله أفلا ننابذهم بالسيف؟ فقال: لا ما أقاموا فيكم الصلاة وإذا رأيتم من ولاتكم شيئا تكرهونه، فاكرهوا عمله ولا تنزعوا يدا من طاعة".
سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بہترین حکمران وہ ہیں جن سے تم محبت کرو اور وہ تم سے محبت کریں، تم ان کے حق میں دعائے خیر کرو اور وہ تمہارے حق میں دعائے خیر کریں اور تمہارے بدترین حکمران وہ ہیں جن کو تم ناپسند کرو اور وہ تمہیں ناپسند کریں، تم ان پر لعنت کرو اور وہ تم پر لعنت کریں۔ کہا: گیا کہ اے اللہ کے رسول! ہم ان کی بیعت توڑ کر ان کی بغاوت نہ کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، جب تک وہ تمہارے اندر نماز قائم کرتے رہیں۔ نہیں، جب تک وہ تمہارے اندر نماز قائم کرتے رہیں۔ جب تم اپنے حکمرانوں میں ایسی چیزیں دیکھو جنہیں تم ناپسند کرتے ہو، تو اس چیز کو مکروہ سمجھو، لیکن ان کی اطاعت سے ہاتھ نہ کھینچو۔
937. خلیفہ کا ذی رائے رعایا سے مشورہ کرنا
“ ख़लीफ़ह का सलाहकारों से सलाह करना ”
حدیث نمبر: 1342
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان يسمر مع ابي بكر في الامر من امر المسلمين، وانا معهما. اي عمر".-" كان يسمر مع أبي بكر في الأمر من أمر المسلمين، وأنا معهما. أي عمر".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کے کسی معاملے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ رات کو گفتگو کرتے تھے اور میں دونوں کے پاس موجود ہوتا تھا۔
938. گمراہ کرنے والے حاکم و خادم سب سے بڑا خطرہ ہیں
“ भटकाने वाले शासक और सेवक सबसे बड़ा ख़तरा हैं ”
حدیث نمبر: 1343
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" غير الدجال اخوف على امتي من الدجال، الائمة المضلون".-" غير الدجال أخوف على أمتي من الدجال، الأئمة المضلون".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم ایک دوسرے کی کوکھ پر ہاتھ رکھ کر آپ صلى اللہ علیہ وسلم کے گھر کی طرف جا رہے تھے۔ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے حق میں گمراہ کرنے والے حکمران، دجال سے بھی زیادہ خطرناک ہوں گے۔
حدیث نمبر: 1344
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اخوف ما اخاف على امتي الائمة المضلون".-" أخوف ما أخاف على أمتي الأئمة المضلون".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اپنی امت کے سلسلے میں سب سے زیادہ خوف گمراہ کرنے والے اماموں اور حکمرانوں سے ہے۔ یہ حدیث سیدنا عمر بن خطاب، سیدنا ابودرداء، سیدنا ابوذر غفاری، مولائے رسول سیدنا ثوبان، سیدنا شداد بن اوس اور سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔
939. لوگوں کی ضروریات پوری نہ کرنے والے حکمران کا انجام بد
“ लोगों की ज़रूरतों को पूरा न करने वाले शासक का बुरा अंत ”
حدیث نمبر: 1345
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ما من إمام يغلق بابه دون ذوي الحاجة والخلة والمسكنة إلا اغلق الله ابواب السماء دون خلته وحاجته ومسكنته".-" ما من إمام يغلق بابه دون ذوي الحاجة والخلة والمسكنة إلا أغلق الله أبواب السماء دون خلته وحاجته ومسكنته".
سیدنا عمرہ بن مروہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہ سے کہا: کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جو حکمران ضرورت مندوں، مفلسوں اور حاجت مندوں سے اپنے دروازے بند کر دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت، حاجت اور مسکنت کے سامنے آسمان کے دروازے بند کر دیتا ہے۔
940. پہلے خلیفہ کی موجودگی میں بیعت لینے والے دوسرے خلیفے کو قتل کر دیا جائے
“ पहले ख़लीफ़ह की मौजूदगी में बैअत लेने वाले दुसरे ख़लीफ़ह को क़त्ल करदिया जाए ”
حدیث نمبر: 1346
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إذا بويع لخليفتين؛ فاقتلوا الآخر منهما).- (إذا بُويعَ لِخلِيفتينِ؛ فاقتُلُوا الآخِرَ مِنْهُما).
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب (‏‏‏‏یکے بعد دیگرے) دو خلفا کی بیعت کی جائے تو دوسرے کو قتل کر دو۔ یہ حدیث سیدنا ابوسعید، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا معاویہ بن ابوسفیان، سیدنا انس بن مالک اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔
941. جھوٹا حکمران جنت میں داخل نہیں ہو گا
“ झूठा शासक जन्नत में नहीं जाएगा ”
حدیث نمبر: 1347
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
ـ (ثلاثة لا يدخلون الجنة: الشيخ الزاني، والإمام الكذاب، والعائل المزهو).ـ (ثلاثةٌ لا يدخلونَ الجنَّةَ: الشّيخُ الزّانِي، والإِمامُ الكذّابُ، والعائلُ المزهوّ).
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین قسم کے آدمی جنت میں داخل نہیں ہوں گے: بوڑھا زانی، جھوٹا حکمران اور مغرور غریب۔
942. انصاف پسند حکمران کی فضیلت
“ न्याय करने वाले शासक की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 1348
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (ثلاثة لا يرد الله دعاءهم: الذاكر الله كثيرا، ودعوة المظلوم، والإمام المقسط).- (ثلاثة لا يرد الله دعاءهم: الذاكر الله كثيراً، ودعوة المظلوم، والإمام المقسط).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تین قسم کے آدمیوں کی دعا رد نہیں کرتا: کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والا، مظلوم اور انصاف کرنے والا حکمران۔
943. تین افراد دوران سفر ایک امیر کا تعین کر لیں
“ तीन आदमी यात्रा में एक आदमी को सरदार बनालें ”
حدیث نمبر: 1349
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إذا خرج ثلاثة في سفر فليؤمروا احدهم".-" إذا خرج ثلاثة في سفر فليؤمروا أحدهم".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تین آدمی سفر پر نکلیں تو ایک کو امیر بنا لیں۔

Previous    1    2    3    4    5    6    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.