🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. باب التمتع والإقران والإفراد بالحج، وفسخ الحج لمن لم يكن معه هدي:
باب: حج میں تمتع، قران اور افراد کا بیان اور جس کے ساتھ ہدی نہ ہو، اسے حج فسخ کر کے عمرہ بنا دینے کی اجازت ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1565
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" قَدِمْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُ بِالْحِلِّ".
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے محمد بن جعفر غندر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے قیس بن مسلم نے، ان سے طارق بن شہاب نے اور ان سے ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں (حجتہ الوداع کے موقع پر یمن سے) حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مجھ کو عمرہ کے بعد) احرام کھول دینے کا حکم دیا۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1565]
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ نے مجھے احرام کھولنے کا حکم دیا۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1565]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن قيس الأشعري، أبو موسىصحابي
👤←👥طارق بن شهاب البجلي، أبو عبد الله
Newطارق بن شهاب البجلي ← عبد الله بن قيس الأشعري
له رؤية
👤←👥قيس بن مسلم الجدلي، أبو عمرو
Newقيس بن مسلم الجدلي ← طارق بن شهاب البجلي
ثقة
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← قيس بن مسلم الجدلي
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥محمد بن جعفر الهذلي، أبو عبد الله، أبو بكر
Newمحمد بن جعفر الهذلي ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى
Newمحمد بن المثنى العنزي ← محمد بن جعفر الهذلي
ثقة ثبت
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1565 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1565
حدیث حاشیہ:
(1)
یہ حدیث (رقم: 1559 میں)
پہلے گزر چکی ہے۔
اس میں ہے کہ جب میں یمن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آیا تو آپ نے فرمایا:
تو نے کون سا احرام باندھا ہے؟ میں نے کہا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احرام کی مثل احرام باندھا ہے۔
آپ نے مجھے بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی کر کے احرام کھول دینے کا حکم دیا۔
چونکہ ان کے پاس قربانی نہ تھی، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنا احرام تبدیل کرنے کا حکم دیا۔
(2)
مذکورہ عنوان کے مطابق امام بخاری ؒ یہی بات ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ نے حج تمتع کیا تھا۔
واللہ أعلم
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1565]

Sahih Bukhari Hadith 1565 in Urdu