🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. باب سقاية الحاج:
باب: حاجیوں کو پانی پلانا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1635
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ إِلَى السِّقَايَةِ فَاسْتَسْقَى، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا فَضْلُ، اذْهَبْ إِلَى أُمِّكَ، فَأْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرَابٍ مِنْ عِنْدِهَا، فَقَالَ: اسْقِنِي، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُمْ يَجْعَلُونَ أَيْدِيَهُمْ فِيهِ، قَالَ: اسْقِنِي، فَشَرِبَ مِنْهُ، ثُمَّ أَتَى زَمْزَمَ وَهُمْ يَسْقُونَ وَيَعْمَلُونَ فِيهَا، فَقَالَ: اعْمَلُوا فَإِنَّكُمْ عَلَى عَمَلٍ صَالِحٍ، ثُمَّ قَالَ: لَوْلَا أَنْ تُغْلَبُوا لَنَزَلْتُ حَتَّى أَضَعَ الْحَبْلَ عَلَى هَذِهِ يَعْنِي عَاتِقَهُ، وَأَشَارَ إِلَى عَاتِقِهِ".
ہم سے اسحاق بن شاہین نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے خالد طحان نے خالد حذاء سے بیان کیا، ان سے عکرمہ نے، ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانی پلانے کی جگہ (زمزم کے پاس) تشریف لائے اور پانی مانگا (حج کے موقع پر) عباس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ فضل! اپنی ماں کے یہاں جا اور ان کے یہاں سے کھجور کا شربت لا۔ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے (یہی) پانی پلاؤ۔ عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! ہر شخص اپنا ہاتھ اس میں ڈال دیتا ہے۔ اس کے باوجود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہی کہتے رہے کہ مجھے (یہی) پانی پلاؤ۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی پیا پھر زمزم کے قریب آئے۔ لوگ کنویں سے پانی کھینچ رہے تھے اور کام کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (انہیں دیکھ کر) فرمایا کام کرتے جاؤ کہ ایک اچھے کام پر لگے ہوئے ہو۔ پھر فرمایا (اگر یہ خیال نہ ہوتا کہ آئندہ لوگ) تمہیں پریشان کر دیں گے تو میں بھی اترتا اور رسی اپنے اس پر رکھ لیتا۔ مراد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شانہ سے تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف اشارہ کر کے کہا تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1635]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥عكرمة مولى ابن عباس، أبو مجالد، أبو عبد الله
Newعكرمة مولى ابن عباس ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة
👤←👥خالد الحذاء، أبو المنازل، أبو عبد الله
Newخالد الحذاء ← عكرمة مولى ابن عباس
ثقة
👤←👥خالد بن عبد الله الطحان، أبو محمد، أبو الهيثم
Newخالد بن عبد الله الطحان ← خالد الحذاء
ثقة ثبت
👤←👥إسحاق بن شاهين الواسطي، أبو بشر
Newإسحاق بن شاهين الواسطي ← خالد بن عبد الله الطحان
ثقة
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1635 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1635
حدیث حاشیہ:
مطلب یہ ہے کہ اگر میں اتر کر خود پانی کھینچوں گا تو صدہا آدمی مجھ کو دیکھ کر پانی کھینچنے کے لیے دوڑ پڑیں گے اور تم کو تکلیف ہوگی۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1635]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1635
حدیث حاشیہ:
(1)
قریش نے بیت اللہ سے متعلقہ خدمات کو تقسیم کر رکھا تھا:
پانی پلانے کا انتظام، کھانا کھلانے کا اہتمام، صفائی اور روشنی وغیرہ کا بندوبست، اسی طرح کلید برداری اور نگرانی وغیرہ۔
یہ خدمات مختلف لوگوں کے سپرد تھیں۔
ان میں سے حجاج کرام کو پانی پلانے کا انتظام عبدالمطلب کے بیٹے حضرت عباس ؓ کے ذمے تھا۔
رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے دور جاہلیت کے اس نظام کو برقرار رکھا اور چاہِ زمزم کا اہتمام حضرت عباس ؓ ہی کے پاس رہنے دیا۔
وہ زمزم کے پانی میں کشمش بھگوتے اور نبیذ بنا کر حجاج کو پلاتے۔
زمزم کا خالص پانی بھی پلایا جاتا۔
(2)
حج کے دنوں میں ذوالحجہ کی گیارہویں، بارہویں اور تیرہویں رات منیٰ میں گزارنی ہوتی ہے، اس لیے حضرت عباس ؓ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ مجھے اور میری اولاد کو منیٰ میں رات گزارنے کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے کیونکہ ہم نے حجاج کرام کو پانی پلانے کے انتظامات کرنے ہوتے ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دی کہ تم یہ راتیں مکہ میں گزار سکتے ہو۔
اس سے معلوم ہوا کہ کسی معقول عذر کی وجہ سے یہ راتیں منیٰ سے باہر گزارنے کی اجازت ہے۔
امام بخاری ؒ کی پیش کردہ دوسری حدیث میں اس نظام سقایہ کی مزید تفصیل ہے۔
طبری کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت اللہ کا طواف کر کے زمزم کا پانی نوش کرنے کے لیے چاہ زمزم پر آئے اور حضرت عباس ؓ سے پانی طلب کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ پانی تو گدلا ہے۔
ہم آپ کو اپنے گھر سے پانی لا کر پلاتے ہیں۔
آپ نے فرمایا:
مجھے اسی پانی سے پلاؤ۔
جب آپ کو وہ پانی دیا گیا تو اس میں کشمش کے اثرات کچھ زیادہ تھے اور اس میں ترشی پیدا ہو چکی تھی۔
آپ نے اس میں خالص پانی ملا کر اس کی ترشی کو کم کیا اور اسے نوش فرمایا۔
(عمدةالقاري: 215/7) (3)
بکر بن عبداللہ مزنی کہتے ہیں کہ میں کعبے کے پاس حضرت ابن عباس ؓ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ ایک اعرابی آیا اور ان سے کہنے لگا کہ تمہارے چچا زاد بھائیوں نے دودھ اور شہد کی سبیلیں لگا رکھی ہیں، تم صرف نبیذ پلا رہے ہو، ایسا غربت کی وجہ سے ہے یا بخل دامن گیر ہے؟ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا:
ہمارے ہاں بھوک ہے نہ بخل، اصل بات یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم نے نبیذ پلایا تھا اور آپ نے ہماری تحسین فرمائی تھی اور اسے جاری رکھنے کی تلقین کی تھی، اس لیے ہم تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق اسی عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
(صحیح مسلم، الحج، حدیث: 3179(1316)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1635]

Sahih Bukhari Hadith 1635 in Urdu