🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
144. بَابُ طَوَافِ الْوَدَاعِ:
باب: طواف وداع کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1756
حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ، ثُمَّ رَقَدَ رَقْدَةً بِالْمُحَصَّبِ، ثُمَّ رَكِبَ إِلَى البيت فَطَافَ بِهِ" , تَابَعَهُ اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي خَالِدٌ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے اصبغ بن فرج نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم کو ابن وہب نے خبر دی، انہیں عمرو بن حارث نے، انہیں قتادہ نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر، عصر، مغرب اور عشاء پڑھی، پھر تھوڑی دیر محصب میں سو رہے، اس کے بعد سوار ہو کر بیت اللہ تشریف لے گئے اور وہاں طواف زیارۃ کیا، اس روایت کی متابعت لیث نے کی ہے، ان سے خالد نے بیان کیا، ان سے سعید نے، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1756]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نماز پڑھی، پھر وادیِ محصب میں کچھ وقت محو استراحت ہوئے۔ اس کے بعد بیت اللہ کی طرف سوار ہو کر تشریف لے گئے اور اس کا طواف کیا۔ لیث نے قتادہ سے روایت کرنے میں عمرو بن حارث کی متابعت کی ہے اور کہا کہ مجھے خالد نے سعید سے، انہوں نے قتادہ سے، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس روایت کو بیان کیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1756]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
5286

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالكصحابي مشهور
👤←👥قتادة بن دعامة
Newقتادة بن دعامة ← أنس بن مالك
ثقة ثبت
👤←👥سعيد بن أبي هلال الليثي
Newسعيد بن أبي هلال الليثي ← قتادة بن دعامة
صدوق
👤←👥خالد بن يزيد الجمحي
Newخالد بن يزيد الجمحي ← سعيد بن أبي هلال الليثي
ثقة فقيه.
👤←👥الليث بن سعد
Newالليث بن سعد ← خالد بن يزيد الجمحي
ثقة ثبت ، فقيه إمام مشهور
👤←👥أنس بن مالك
Newأنس بن مالك ← الليث بن سعد
صحابي مشهور
👤←👥قتادة بن دعامة
Newقتادة بن دعامة ← أنس بن مالك
ثقة ثبت
👤←👥عمرو بن الحارث بن يعقوب
Newعمرو بن الحارث بن يعقوب ← قتادة بن دعامة
ثقة فقيه حافظ
👤←👥عبد الله بن وهب المصري
Newعبد الله بن وهب المصري ← عمرو بن الحارث بن يعقوب
ثقة حافظ ، عابد
👤←👥أصبغ بن الفرج مولى عمر بن عبد العزيز
Newأصبغ بن الفرج مولى عمر بن عبد العزيز ← عبد الله بن وهب المصري
ثقة
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1756 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1756
حدیث حاشیہ:
(1)
اس روایت سے پتہ چلتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مناسک حج سے فارغ ہو کر بیت اللہ کا الوداعی طواف کر کے پھر مدینہ طیبہ روانہ ہوتے تھے۔
جمہور علماء کے نزدیک طواف وداع واجب ہے اور اس کے ترک پر دم واجب ہے، البتہ امام مالک نے اسے سنت قرار دیا ہے۔
ان کے نزدیک اس کے ترک کرنے پر دم دینا ضروری نہیں۔
ابن منذر نے اسے واجب قرار دیا ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ اس کے ترک پر دم واجب نہیں ہوتا۔
بہرحال روانگی سے پہلے آخری کام طواف وداع ہونا چاہیے، تاہم اگر کسی ضرورت کی بنا پر بازار جانا پڑے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
(2)
حدیث کے آخر میں امام بخاری ؒ کی بیان کردہ متابعت کو بزار اور طبرانی نے متصل سند سے بیان کیا ہے، البتہ اس میں تفرد پایا جاتا ہے۔
(فتح الباري: 739/3) (3)
طواف وداع کا دوسرا نام طواف صدر بھی ہے۔
وادئ محصب مکہ اور منیٰ کے درمیان ایک وسیع میدانی علاقہ ہے۔
اسے ابطح، اور خیف بنو کنانہ بھی کہتے ہیں۔
واللہ أعلم
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1756]

Sahih Bukhari Hadith 1756 in Urdu