صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ الْحِجَامَةِ وَالْقَيْءِ لِلصَّائِمِ:
باب: روزہ دار کا پچھنا لگوانا اور قے کرنا کیسا ہے۔
حدیث نمبر: 1940
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ ثَابِتًا الْبُنَانِيَّ، قَالَ: سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،" أَكُنْتُمْ تَكْرَهُونَ الْحِجَامَةَ لِلصَّائِمِ؟ قَالَ: لَا، إِلَّا مِنْ أَجْلِ الضَّعْفِ"، وَزَادَ شَبَابَةُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا کہ میں نے ثابت بنانی سے سنا، انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا تھا کہ کیا آپ لوگ روزہ کی حالت میں پچھنا لگوانے کو مکروہ سمجھا کرتے تھے؟ آپ نے جواب دیا کہ نہیں البتہ کمزوری کے خیال سے (روزہ میں نہیں لگواتے تھے) شبابہ نے یہ زیادتی کی ہے کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا کہ (ایسا ہم) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں (کرتے تھے)۔ [صحيح البخاري/كتاب الصوم/حدیث: 1940]
ثابت بنانی سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا: ”آیا آپ روزے دار کے لیے پچھنے لگوانے کو مکروہ خیال کرتے تھے؟“ انہوں نے کہا: ”نہیں، لیکن کمزوری کے باعث اسے مکروہ جانتے تھے۔“ (راوی حدیث) شبابہ نے حضرت شعبہ کے حوالے سے یہ اضافہ بیان کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں (تم اسے مکروہ جانتے تھے؟) [صحيح البخاري/كتاب الصوم/حدیث: 1940]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
4580
الجامع الكامل حدیث نمبر :
4580
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
1940
| أكنتم تكرهون الحجامة للصائم قال لا إلا من أجل الضعف |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1940 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1940
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری ؒ نے ان احادیث سے پہلے حضرت رافع بن خدیج کی حدیث حضرت حسن بصری کے حوالے سے بیان کی تھی کہ پچھنے لگوانے والے اور لگانے والے دونوں نے روزہ توڑ دیا۔
(جامع الترمذي، الصوم، حدیث: 774)
اس کے بعد حضرت ابن عباس اور حضرت انس ؓ کی روایات بیان کی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ روزے کی حالت میں سینگی لگانے میں کوئی حرج نہیں۔
ان دونوں روایات میں بظاہر تعارض ہے۔
امام بخاری ؒ کے انداز سے معلوم ہوتا ہے کہ سینگی سے روزہ ٹوٹنے کی روایات منسوخ ہیں کیونکہ فتح مکہ کے وقت ایک شخص روزے کی حالت میں سینگی لگوا رہا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”ان دونوں کا روزہ جاتا رہا۔
“ اور ابن عباس ؓ کی حدیث حجۃ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمائی اور یہ دس ہجری کا واقعہ ہے جبکہ مکہ آٹھ ہجری میں فتح ہوا۔
یہ ایک اصول ہے کہ بعد والی حدیث پہلے والی کے لیے ناسخ ہوتی ہے، نیز ابن عباس کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت احرام میں سینگی لگوائی، اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ حجۃ الوداع کا واقعہ ہے۔
(فتح الباري: 226/4) (2)
بعض حضرات نے یہ توجیہ کی ہے کہ سینگی لگانے اور لگوانے والے خود کو افطار کے لیے پیش کرتے ہیں، اس لیے کہ سینگی لگوانے والا جب خون چوستا ہے تو اس کے پیٹ میں خون جانے کا اندیشہ بدستور رہتا ہے اور سینگی لگوانے والا کمزوری کی وجہ سے روزہ توڑنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
حضرت انس ؓ کی حدیث میں اشارہ ملتا ہے کہ سینگی لگوانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا بلکہ اس سے کمزوری آ جاتی ہے۔
(فتح الباري: 227/4)
بہرحال سینگی لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
اس کی مزید تائید حضرت ابو سعید خدری ؓ کی روایت سے ہوتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگی لگوانے کی اجازت دی تھی۔
(مصنف ابن أبي شیبة: 53/3)
ہمیشہ رخصت، عزیمت کے بعد ہوتی ہے۔
حافظ ابن حزم ؒ نے یہی موقف اختیار کیا ہے۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1940]
Sahih Bukhari Hadith 1940 in Urdu
شبابة بن سوار الفزاري ← شعبة بن الحجاج العتكي