صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. باب الأخبية فى المسجد:
باب: مسجد میں خیمہ لگانا۔
حدیث نمبر: 2034
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي أَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ إِذَا أَخْبِيَةٌ خِبَاءُ عَائِشَةَ، وَخِبَاءُ حَفْصَةَ، وَخِبَاءُ زَيْنَبَ، فَقَالَ: آلْبِرَّ تَقُولُونَ بِهِنَّ، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَلَمْ يَعْتَكِفْ حَتَّى اعْتَكَفَ عَشْرًا مِنْ شَوَّالٍ".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم کو امام مالک نے خبر دی، انہیں یحییٰ بن سعید نے، انہیں عمرہ بنت عبدالرحمٰن نے اور انہیں ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتکاف کا ارادہ کیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس جگہ تشریف لائے (یعنی مسجد میں) جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتکاف کا ارادہ کیا تھا۔ تو وہاں کئی خیمے موجود تھے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بھی، حفصہ رضی اللہ عنہا کا بھی اور زینب رضی اللہ عنہا کا بھی، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ انہوں نے ثواب کی نیت سے ایسا کیا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے گئے اور اعتکاف نہیں کیا بلکہ شوال کے عشرہ میں اعتکاف کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب الاعتكاف/حدیث: 2034]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد الله | صحابي | |
👤←👥عمرة بنت عبد الرحمن الأنصارية عمرة بنت عبد الرحمن الأنصارية ← عائشة بنت أبي بكر الصديق | ثقة | |
👤←👥يحيى بن سعيد الأنصاري، أبو سعيد يحيى بن سعيد الأنصاري ← عمرة بنت عبد الرحمن الأنصارية | ثقة ثبت | |
👤←👥مالك بن أنس الأصبحي، أبو عبد الله مالك بن أنس الأصبحي ← يحيى بن سعيد الأنصاري | رأس المتقنين وكبير المتثبتين | |
👤←👥عبد الله بن يوسف الكلاعي، أبو محمد عبد الله بن يوسف الكلاعي ← مالك بن أنس الأصبحي | ثقة متقن من أثبت الناس في الموطأ |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
2041
| يعتكف في كل رمضان وإذا صلى الغداة دخل مكانه الذي اعتكف فيه قال فاستأذنته عائشة أن تعتكف فأذن لها فضربت فيه قبة فسمعت بها حفصة فضربت قبة وسمعت زينب بها فضربت قبة أخرى فلما انصرف رسول الله من الغداة أبصر أربع قباب فقال ما هذا فأخبر خبرهن فقال ما حملهن على ه |
صحيح البخاري |
2045
| يعتكف العشر الأواخر من رمضان فاستأذنته عائشة فأذن لها وسألت حفصة عائشة أن تستأذن لها ففعلت فلما رأت ذلك زينب ابنة جحش أمرت ببناء فبني لها قالت وكان رسول الله إذا صلى انصرف إلى بنائه فبصر بالأبنية فقال ما هذا قالوا بناء عائشة وحفصة وزينب فقال رسول الله آلب |
صحيح البخاري |
2034
| أراد أن يعتكف فلما انصرف إلى المكان الذي أراد أن يعتكف إذا أخبية خباء عائشة وخباء حفصة وخباء زينب فقال ألبر تقولون بهن ثم انصرف فلم يعتكف حتى اعتكف عشرا من شوال |
صحيح البخاري |
2033
| يعتكف في العشر الأواخر من رمضان فكنت أضرب له خباء فيصلي الصبح ثم يدخله فاستأذنت حفصة عائشة أن تضرب خباء فأذنت لها فضربت خباء فلما رأته زينب ابنة جحش ضربت خباء آخر فلما أصبح النبي رأى الأخبية فقال ما هذا فأخبر فقال النبي آلبر ترون بهن فترك الاعتكاف ذلك الش |
صحيح مسلم |
2785
| إذا أراد أن يعتكف صلى الفجر ثم دخل معتكفه وإنه أمر بخبائه فضرب أراد الاعتكاف في العشر الأواخر من رمضان فأمرت زينب بخبائها فضرب وأمر غيرها من أزواج النبي بخبائه فضرب فلما صلى رسول الله الفجر نظر فإذا الأخبية فقال آلبر تردن فأمر بخبائه فقوض وترك الاعتكاف في |
سنن أبي داود |
2464
| إذا أراد أن يعتكف صلى الفجر ثم دخل معتكفه قالت وإنه أراد مرة أن يعتكف في العشر الأواخر من رمضان قالت فأمر ببنائه فضرب فلما رأيت ذلك أمرت ببنائي فضرب قالت وأمر غيري من أزواج النبي ببنائه فضرب فلما صلى الفجر نظر إلى الأبنية فقال ما هذه آلبر تردن قالت فأمر ب |
سنن النسائى الصغرى |
710
| آلبر تردن فلم يعتكف في رمضان واعتكف عشرا من شوال |
سنن ابن ماجه |
1771
| إذا أراد أن يعتكف صلى الصبح ثم دخل المكان الذي يريد أن يعتكف فيه فأراد أن يعتكف العشر الأواخر من رمضان فأمر فضرب له خباء فأمرت عائشة بخباء فضرب لها وأمرت حفصة بخباء فضرب لها فلما رأت زينب خباءهما أمرت بخباء فضرب لها فلما رأى ذلك رسول الله قال آلبر تردن فل |
بلوغ المرام |
571
| إذا اراد ان يعتكف صلى الفجر ثم دخل معتكفة |
مسندالحميدي |
196
| أراد رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يعتكف العشر الأواخر من شهر رمضان |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 2034 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2034
حدیث حاشیہ
➊ روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں چار خیمے دیکھے:
ایک آپ کے لیے تھا اور تین ازواج مطہرات حضرت عائشہ، حضرت حفصہ اور حضرت زینب رضی اللہ عنہن کے تھے۔
چونکہ خیموں کا اہتمام حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ذمے تھا، اس لیے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے ان سے باضابطہ اجازت طلب کی لیکن حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے اجازت لینے کی ضرورت محسوس نہ کی اور انہوں نے از خود خیمہ نصب کر لیا، غالباً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے انکار کی وجہ بھی یہی تھی۔
آپ نے تمام خیمے اکھاڑ دینے کا حکم دیا۔
بہرحال اس حدیث سے اعتکاف کے لیے مسجد میں خیمے لگانے کا جواز معلوم ہوا۔
❀ امام بخاری رحمہ اللہ کا یہی مقصود ہے۔ [فتح الباری: 350/4]
➋ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اعتکاف کی صرف نیت کرنے سے اعتکاف واجب نہیں ہو جاتا، البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہ شوال میں اس کی قضا بطور استحباب کی ہے کیونکہ آپ جس عمل کو شروع کرتے اس پر دوام کرتے تھے، لیکن ازواج مطہرات کے متعلق کوئی اشارہ نہیں ملتا کہ انہوں نے بھی ماہ شوال میں اعتکاف کیا ہو۔ [فتح الباری: 352/4]

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2034]
ڈاکٹر محمد جاوید، صحیح بخاری 2034
خواتین کا اعتکاف گھر میں یا مسجد میں؟
❀ اعتکاف بیٹھنے کا محل عورت اور مرد ہر دو کے لیے مسجد ہی ہے۔ خواتین کے لیے مساجد ہی میں اعتکاف بیٹھنے کے حوالے سے امام مالک، امام شافعی، امام احمد اور امام داؤد ظاہری رحمہم اللہ وغیرہ کا اتفاق ہے جیسا کہ امام نووی رحمہ اللہ کا قول آپ آگے دیکھیں گے۔
➊ ﴿وَأَنْتُمْ عَاكِفُونَ فِي الْمَسَاجِدِ﴾ [البقرہ: 187:2]
”...اور جب تم مساجد میں اعتکاف بیٹھے ہوئے ہو“
➋ «عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم أَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي أَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ إِذَا أَخْبِيَةٌ خِبَاءُ عَائِشَةَ وَخِبَاءُ حَفْصَةَ وَخِبَاءُ زَيْنَبَ، فَقَالَ: آلْبِرَّ تَقُولُونَ بِهِنَّ؟ ثُمَّ انْصَرَفَ فَلَمْ يَعْتَكِفْ حَتَّى اعْتَكَفَ عَشْرًا مِنْ شَوَّالٍ» [بخاری: 2034]
”رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے، سیدہ عائشہ، سیدہ حفصہ اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہن کے خیمے دیکھے تو فرمایا: کیا تم اس کو نیکی سمجھ رہی ہو؟ پھر واپس تشریف لے گئے اور اس سال اعتکاف رمضان کے بجائے شوال میں دس دن فرمایا۔“
➌ ❀ علوم الحدیث کی تاریخ میں صحیح بخاری شریف پر حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کو اتھارٹی تسلیم کیا جاتا ہے، وہ اس حدیث کی شرح فرماتے ہیں:
«وَفِيهِ أَنَّ الْمَسْجِدَ شَرْطٌ لِلِاعْتِكَافِ لِأَنَّ النِّسَاءَ شُرِعَ لَهُنَّ الِاحْتِجَابُ فِي الْبُيُوتِ فَلَوْ لَمْ يَكُنِ الْمَسْجِدُ شَرْطًا مَا وَقَعَ مَا ذُكِرَ مِنَ الْإِذْنِ وَالْمَنْعِ وَلَاكْتُفِيَ لَهُنَّ بِالِاعْتِكَافِ فِي مَسَاجِدِ بُيُوتهنَّ» [فتح الباری: 277/4]
”اس حدیثِ مبارکہ میں یہ دلیل ہے کہ اعتکاف کے لیے مسجد شرط ہے اور خواتین جن کے لیے پردہ اور گھر میں رہنا مشروع ہے، ان کے لیے مسجد شرط نہ ہوتی تو پھر ان کا اجازت طلب کرنا، انہیں منع کیا جانا جیسی باتیں وارد نہ ہوتیں بلکہ پھر ان کے لیے گھروں میں ہی اعتکاف کو کافی سمجھا جاتا۔“
➍ «أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم كَانَ يَعْتَكِفُ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ حَتَّى تَوَفَّاهُ اللَّهُ ثُمَّ اعْتَكَفَ أَزْوَاجُهُ مِنْ بَعْدِهِ» [بخاری: 2026، مسلم: 1172]
❀ مسلم شریف کے شارح امام نووی رحمہ اللہ اس حدیثِ مبارکہ کی شرح میں بڑی نفیس بحث فرماتے ہیں:
«وَفِي هَذِهِ الْأَحَادِيثِ أَنَّ الِاعْتِكَافَ لَا يَصِحُّ إِلَّا فِي الْمَسْجِدِ لِأَنَّ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم َ وَأَزْوَاجَهُ وَأَصْحَابَهُ إِنَّمَا اعْتَكَفُوا فِي الْمَسْجِدِ مَعَ الْمَشَقَّةِ فِي مُلَازَمَتِهِ فَلَوْ جَازَ فِي الْبَيْتِ لَفَعَلُوهُ وَلَوْ مَرَّةً لَاسِيَّمَا النِّسَاءُ لِأَنَّ حَاجَتَهُنَّ إِلَيْهِ فِي الْبُيُوتِ أَكْثَرُ وَهَذَا الَّذِي ذَكَرْنَاهُ مِنَ اخْتِصَاصِهِ بِالْمَسْجِدِ وَأَنَّهُ لَا يَصِحُّ فِي غَيْرِهِ هُوَ مَذْهَبُ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَدَاوُدَ وَالْجُمْهُورِ سَوَاءٌ الرَّجُلُ وَالْمَرْأَةُ» [شرح مسلم: 68/8]
”یہ احادیث اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ اعتکاف مسجد کے علاوہ صحیح نہیں ہے کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم ، صحابہ اور امہات المومنین رضی اللہ عنہم سبھی مشقت کے باوجود مساجد ہی میں اعتکاف فرماتے رہے ہیں۔ اگر اعتکاف گھر میں جائز ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جواز کی خاطر ہی سہی کم از کم ایک بار ایسا ضرور کرتے بالخصوص جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن کو گھر میں اعتکاف کی زیادہ ضرورت تھی۔ مرد اور عورت ہر دو کے لیے مسجد میں اعتکاف اور مسجد کے علاوہ عدم جواز کا جو موقف ہم نے بیان کیا، یہ امام مالک، امام شافعی، امام احمد، امام داؤد ظاہری اور جمہور محدثین کا موقف ہے۔“
➎ ❀ امام ابن قدامہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«وَلَنَا، قَوْله تَعَالَى: وَأَنْتُمْ عَاكِفُونَ فِي الْمَسَاجِدِ [البقرة: 187] وَالْمُرَادُ بِهِ الْمَوَاضِعُ الَّتِي بُنِيَتْ لِلصَّلَاةِ فِيهَا وَمَوْضِعُ صَلَاتِهَا فِي بَيْتِهَا لَيْسَ بِمَسْجِدٍ لِأَنَّهُ لَمْ يُبْنَ لِلصَّلَاةِ فِيهِ وَإِنْ سُمِّيَ مَسْجِدًا كَانَ مَجَازًا، فَلَا يَثْبُتُ لَهُ أَحْكَامُ الْمَسَاجِدِ الْحَقِيقِيَّةِ كَقَوْلِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم جُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ مَسْجِدًا۔ وَلِأَنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيّ صلی اللہ علیہ وسلم اسْتَأْذَنَّهُ فِي الِاعْتِكَافِ فِي الْمَسْجِدِ فَأَذِنَ لَهُنَّ وَلَوْ لَمْ يَكُنِ مَوْضِعًا لِاعْتِكَافِهِنَّ، لَمَا أَذِنَ فِيهِ وَلَوْ كَانَ الِاعْتِكَافُ فِي غَيْرِهِ أَفْضَلَ لَدَلَّهُنَّ عَلَيْهِ وَنَبَّهَهُنَّ عَلَيْهِ وَلِأَنَّ الِاعْتِكَافَ قُرْبَةٌ يُشْتَرَطُ لَهَا الْمَسْجِدُ فِي حَقِّ الرَّجُلِ فَيُشْتَرَطُ فِي حَقِّ الْمَرْأَةِ كَالطَّوَافِ وَحَدِيثُ عَائِشَةَ حُجَّةٌ لَنَا» [المغنی: 191/3]
”...اور ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان حجت ہے: ﴿وَأَنْتُمْ عَاكِفُونَ فِي الْمَسَاجِدِ﴾ [البقرہ: 187] مسجد سے مراد وہ مقامات ہیں جو خاص نماز کے لیے بنائے گئے ہوں جبکہ گھروں میں عورتوں کی نماز کی جگہیں مسجد کے حکم میں نہیں ہیں کیونکہ وہ نماز کے لیے تعمیر نہیں ہوئیں، اگرچہ انہیں مجازاً مسجد کہا جاتا ہو لیکن حقیقتاً ان پر مساجد کے احکام ثابت نہیں ہوتے جس طرح کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری زمین کو مسجد قرار دیتے ہوئے فرمایا: میرے لیے ساری زمین مسجد بنا دی گئی ہے۔ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت طلب کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت مرحمت فرمائی۔ اگر مسجد ان کے لیے اعتکاف کا محل نہ ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اجازت نہ دیتے اور اگر ان کا اعتکاف مسجد کے علاوہ کسی دوسری جگہ گھر وغیرہ میں افضل ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اس کے متعلق ضرور بتا دیتے۔ اعتکاف کے لیے مسجد جس طرح مرد کے لیے شرط ہے، اسی طرح عورت کے لیے بھی شرط ہے جیسا کہ طواف کا معاملہ ہے اور اس باب میں سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہمارے لیے حجت ہے۔“
➏ ❀ ابن رسلان المقدسی رحمہ اللہ (م 844ھ) فرماتے ہیں:
«وَالصَّحِيحُ أَنَّهُ لَا يَصِحُّ اعْتِكَافُ الْمَرْأَةِ فِي مَسْجِدِ بَيْتِهَا» [شرح ابی داؤد: 78/11]
”صحیح بات یہ کہ عورت کا اعتکاف اس کے گھر کی مسجد میں نہیں ہوتا۔“
مساجد اللہ کے گھر ہیں، اکثر مساجد میں خواتین کے لیے مکمل پردے کے ساتھ اعتکاف کی سہولت میسر ہوتی ہے، وہیں بیٹھیے، گھروں میں رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم ، صحابہ اور امہات المومنین رضی اللہ عنہم سے ثابت نہیں تو اس کا تکلف نہ فرمائیے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب۔
(السنہ کے مدیر الشیخ غلام مصطفی ظہیر حفظہ اللہ کے مضمون سے بھی رہنمائی لی گئی ہے)۔
ڈاکٹر محمد جاوید

[محدث فورم، حدیث/صفحہ نمبر: 999]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 571
اعتکاف اور قیام رمضان کا بیان
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ کا اعتکاف کرتے تاآنکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اعتکاف کرتیں۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 571]

571 لغوی تشریح:
«صَلَّي الْفَجَرْ» صبح کی نماز پڑھتے، اکیس رمضان کی نماز فجر مراد ہے۔
«ثُمَّ دَخَلَ مُعْتَكَفَهُ» اسم ظرف کا صیغہ ہے، یعنی اپنے اعتکاف کی جگہ۔ نماز فجر کے بعد آپ اس جگہ میں سب سے منقطع ہو کر علیحدگی اختیار کر لیتے، یہ مطلب نہیں کہ یہ وقت اعتکاف کی ابتداء کا ہے بلکہ اعتکاف کے لیے تو آپ اکیس کی نماز مغرب ہی مسجد میں پڑھتے اور اعتکاف کی نیت سے مسجد ہی میں رات گزارتے، جب صبح کی نماز پڑھتے تو اعتکاف کی مخصوص جگہ میں تشریف لے جاتے جیسا کہ امام نووی رحمہ اللہ نے اس کی تصریح کی ہے۔ اس حدیث کی یہ تاویل اس لیے ضروری ہے کہ اس حدیث اور بعد والی احادیث میں تطبیق دی جا سکے جس میں یہ وضاحت ہے کہ آپ رمضان کے آخری دس دنوں کا اعتکاف کرتے تھے۔ ٭

[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 571]
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 710
مسجد میں خیمہ لگانے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اعتکاف کا ارادہ فرماتے تو فجر پڑھتے، پھر آپ اس جگہ میں داخل ہو جاتے جہاں آپ اعتکاف کرنے کا ارادہ فرماتے، چنانچہ آپ نے ایک رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کا ارادہ فرمایا، تو آپ نے (خیمہ لگانے کا) حکم دیا تو آپ کے لیے خیمہ لگایا گیا، ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا نے بھی حکم دیا تو ان کے لیے بھی ایک خیمہ لگایا گیا، پھر جب ام المؤمنین زینب رضی اللہ عنہا نے ان کے خیمے دیکھے تو انہوں نے بھی حکم دیا تو ان کے لیے بھی ایک خیمہ لگایا گیا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خیمے دیکھے تو فرمایا: ”کیا تم لوگ اس سے نیکی کا ارادہ رکھتی ہو؟“ ۱؎، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس سال) رمضان میں اعتکاف نہیں کیا (اور اس کے بدلے) شوال میں دس دنوں کا اعتکاف کیا۔ [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 710]

710 ۔ اردو حاشیہ:
➊ اعتکاف ایک عبادت ہے اور بغیر پردے کے ممکن نہیں، لہٰذا خیمہ کھڑا کرنا ضروری ہے۔
➋ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں ایک سے زائد تھیں اور بتقاضائے بشریت سوکنویں میں چپقلش ہوتی ہے، اسی چپقلش کے نتیجے میں حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے خیمہ لگوایا کہ میں اس سعادت سے پیچھے کیوں رہوں؟ اللہ! اللہ! نیک لوگوں کی چشمک بھی نیکی کے اضافے کے لیے ہوتی ہے، مگر آپ نے اس چشمک کو برداشت نہ کیا، اس لیے آپ نے خود بھی اعتکاف کا ارادہ موقوف فرما دیا۔
➌ اگر کوئی اعتکاف کا ارادہ و نیت کر لے مگر کوئی رکا وٹ پیش آ جائے تو مناسب ہے کہ قضا دے، خواہ رمضان المبارک کے بعد ہی ہو۔
➍ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمے اٹھوانے کی اصل وجہ امہات المؤمنین کی آپس کی چشمک اور منافست تھی جس کا حدیث سے اشارہ ملتا ہے۔ بعض علماء کا خیال ہے کہ یہ حکم عورتوں کے مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کی وجہ سے تھا، بالخصوص جبکہ مردوں سے اختلاط کا بھی اندیشہ ہو اگرچہ وہاں خاوند بھی معتکف ہو۔ لیکن قابل غور بات یہ ہے کہ اگر عدم جواز کی بات ہوتی تو انہیں آغاز ہی میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم روک دیتے اور آخر میں یہ نہ فرماتے …… کیا یہ نیکی کا ارادہ رکھتی ہیں……؟
➎ احناف میں عورتوں کے گھروں میں اعتکاف بیٹھنے کا رواج ہے، لیکن یہ بلادلیل ہے۔ قرآن و حدیث کی رو سے اعتکاف صرف مسجد ہی میں ہو سکتا ہے۔ ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کا عمل بھی اسی کا مؤید ہے، اس لیے عورت مسجد ہی میں اعتکاف بیٹھے، گھر میں نہیں، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ کسی قسم کے فتنے کا خدشہ نہ ہو۔ آج کل بعض بڑی مرکزی مسجدوں میں عورتوں کے لیے ایسا محفوظ انتظام کر دیا گیا ہے کہ وہاں مردوں سے اختلاط بھی نہیں ہوتا اور ان کی عزت و عصمت کو بھی خطرہ نہیں ہوتا، اس لیے ایسی جگہوں پر اس کی گنجائش ہے۔ واللہ أعلم۔

[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 710]
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1771
اعتکاف شروع کر کے چھوڑ دینے پر اس کی قضاء کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اعتکاف کا ارادہ کرتے تو نماز فجر پڑھ کر اعتکاف کی جگہ جاتے، ایک مرتبہ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے کا ارادہ فرمایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر مسجد میں ایک خیمہ لگا دیا گیا، ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے بھی حکم دیا تو ان کے لیے (بھی) ایک خیمہ لگایا گیا، ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا نے حکم دیا تو ان کے لیے بھی ایک خیمہ لگایا گیا، جب ام المؤمنین زینب رضی اللہ عنہا نے ان دونوں کا خیمہ دیکھا تو انہوں نے بھی حکم دیا تو ان کے لیے بھی خیمہ لگایا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1771]

اردو حاشہ و فوائد و مسائل
➊ اعتکاف کے لیے مسجد میں ایک جگہ پردہ کر کے اس میں اعتکاف کرنا مسنون ہے۔
➋ اعتکاف مسجد میں ہوتا ہے۔
➌ عورتیں بھی اعتکاف کر سکتی ہیں لیکن ان کے لیے بھی جائے اعتکاف مسجد ہی ہے، تاہم مسجد ایسی ہو جہاں عورتوں کے لیے مردوں سے الگ ہر چیز کا معقول انتظام ہو تاکہ مردوں کے ساتھ کسی مرحلے میں ان کا اختلاط نہ ہو۔
➍ عورتوں میں ایک دوسری کی ریس کرنے کی عادت ہوتی ہے، خاص طور پر سوکنیں ایک دوسری سے رشک رکھتی ہیں، اگر اس سے کوئی مسئلہ پیدا ہو جائے تو اسے حکمت سے حل کر لینا چاہیے۔
➎ اعتکاف کا پختہ ارادہ کر کے مسجد میں جگہ بنا لی گئی ہو، پھر کوئی عذر پیش آ جائے تو اعتکاف چھوڑا جا سکتا ہے۔
➏ رمضان کے اعتکاف کی قضا کسی دوسرے مہینے میں بھی دی جا سکتی ہے۔

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1771]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2045
2045. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک دفعہ) رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے کا ذکر فرمایا۔ حضرت عائشہ ؓ نے آپ سے (اعتکاف کرنے کی) اجازت طلب کی تو آپ نے انھیں اجازت دے دی۔ حضرت حفصہ ؓ نے حضرت عائشہ ؓ سے سوال کیا کہ وہ اسے بھی اجازت لے دیں تو انھیں بھی اجازت مل گئی۔ جب حضرت زینب ؓ بنت جحش نے یہ دیکھا تو انھوں نے خیمہ لگانے کا حکم دیا، چنانچہ ان کاخیمہ بھی نصب کردیا گیا۔ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھنے کے بعداپنے معتکف کی طرف تشریف لائے اور وہاں کئی ایک خیمے دیکھے تو فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ ... [صحيح بخاري، حديث نمبر:2045]
حدیث حاشیہ
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتکاف گاہ میں داخل ہونے سے پہلے ہی اپنا ارادہ ملتوی کر دیا تھا۔
اس کے ہرگز یہ معنی نہیں ہیں کہ آپ اعتکاف گاہ میں داخل ہوئے، پھر آپ نے اعتکاف کا ارادہ ترک فرمایا۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی چیز کی نیت کر لینے سے وہ چیز واجب نہیں ہو جاتی۔
چونکہ آپ کی عادت مبارکہ تھی کہ جو کام شروع کرتے اس پر دوام فرماتے، اس لیے آپ نے ماہ شوال میں دس دن اعتکاف کر کے اس کی تلافی فرمائی، بصورت دیگر صرف نیت کر لینے سے وہ اعتکاف آپ پر واجب نہیں ہوا تھا جس کی بعد میں قضا دینی ضروری ہو۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کو اپنے خیمے اکھاڑ دینے کا حکم دیا، اس کی تفصیل ہم پہلے بیان کر چکے ہیں۔

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2045]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2041
2041. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر رمضان میں اعتکاف کیا کرتے تھے۔ جب صبح کی نماز پڑھتے تو اس جگہ تشریف لے جاتے جہاں اعتکاف کرنا ہوتا۔ حضرت عائشہ ؓ نے آپ سے اجازت طلب کی کہ وہ اعتکاف کریں۔ جب آپ نے انھیں اجازت دی تو انھوں نے مسجد میں خیمہ لگالیا۔ حضرت حفصہ ؓ نےسنا تو انھوں نے بھی خیمہ نصب کرلیا ... [صحيح بخاري، حديث نمبر:2041]
حدیث حاشیہ
➊ صحیح مسلم میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شوال کے پہلے عشرے میں اعتکاف کیا جبکہ مذکورہ حدیث میں شوال کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے کا ذکر ہے۔
❀ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے لکھا ہے:
”ان میں کوئی تعارض نہیں، آخری عشرے میں اعتکاف کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے شوال کے آخری عشرے میں اعتکاف ختم کیا۔“ [فتح الباري: 351/4]
لیکن ایک اشکال پیدا ہوتا ہے کہ پہلے عشرے میں اعتکاف ہو تو وہ تیسرے عشرے میں کیسے ختم ہو سکتا ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہو سکتا ہے کہ یحییٰ بن سعید کی روایت میں ہے کہ آپ نے بیس دن کا اعتکاف کیا۔ [سنن أبي داود، الصوم، حدیث: 2464]
➋ معتکف کو چاہیے کہ وہ 20 رمضان کی شام کو مسجد میں پہنچ جائے اور رات مسجد میں گزارے، اگلے روز نماز فجر سے فراغت کے بعد جائے اعتکاف میں داخل ہو جائے۔
کیونکہ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری عشرے کا اعتکاف کرتے تھے۔ [صحیح البخاري، الاعتکاف، حدیث: 2025]
اور آخری عشرہ بیسویں رمضان کو مغرب کے بعد شروع ہو جاتا ہے، نیز حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اعتکاف کا ارادہ فرماتے تو نماز فجر ادا کر کے جائے اعتکاف میں داخل ہو جاتے۔ [جامع الترمذي، الصوم، حدیث: 791]
مذکورہ حدیث بخاری میں بھی ہے:
”جب صبح کی نماز پڑھتے تو اس جگہ تشریف لے جاتے جہاں اعتکاف کرنا ہوتا۔“

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2041]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2033
... جب صبح ہوئی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں کئی خیمے دیکھے تو فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ آپ کو جب صورت حال سے آگاہ کیا گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” کیا تم اس سے نیکی کا ارادہ کرتے ہو؟“ آپ نے اس مہینے کا اعتکاف ترک کردیا، پھر شوال میں دس دن کا اعتکاف کیا... [صحيح بخاري، حديث نمبر:2033]
حدیث حاشیہ
➊ امام بخاری رحمہ اللہ نے اس حدیث سے عورتوں کے لیے اعتکاف کی مشروعیت کو ثابت کیا ہے، نیز انہوں نے ثابت کیا ہے کہ عورتوں کے لیے اعتکاف کا اہتمام بھی مسجد میں ہونا چاہیے کیونکہ اگر گھر میں اعتکاف جائز ہوتا تو آپ انہیں اپنے اپنے گھروں میں اعتکاف کرنے کا حکم دے دیتے لیکن آپ نے ایسا نہیں کیا بلکہ اس رمضان اعتکاف کا پروگرام ہی ختم کر دیا حتی کہ شوال میں اس کی قضا دی اور دس دنوں کا اعتکاف کیا۔
➋ عورتوں کے لیے مسجد میں اعتکاف کرنے کی مندرجہ ذیل شرائط ہیں:
➊ عورتوں کے لیے مردوں سے بایں طور الگ انتظام ہو کہ مردوں کے ساتھ اختلاط کا قطعاً کوئی امکان باقی نہ رہے کیونکہ اختلاط مرد و زن کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند نہیں کیا۔
➋ خاوند یا سرپرست سے اعتکاف بیٹھنے کی اجازت حاصل کی جائے بصورت دیگر اعتکاف صحیح نہیں ہو گا بلکہ بلا اجازت اعتکاف سے ثواب کے بجائے گناہ کا اندیشہ ہے۔
➌ بحالت اعتکاف مخصوص ایام کے آ جانے کا بھی اندیشہ نہ ہو۔ ہر عورت کو اپنی عادت کا علم ہوتا ہے، اسے اس بات کا بطور خاص خیال رکھنا ہو گا۔
➍ کسی قسم کے فتنہ و فساد کا اندیشہ نہ ہو۔ بصورت دیگر وہ اپنے گھر میں عبادت کرنے کا اہتمام کرے لیکن گھر میں عبادت کرنا شرعی اعتکاف نہیں۔
➎ خورد و نوش اور دیگر لوازمات زندگی کا باقاعدہ انتظام ہو تاکہ باہر جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ مرد حضرات تو بوقت ضرورت مسجد سے باہر جا سکتے ہیں لیکن عورتوں کے لیے ایسی اجازت فتنے کا باعث ہے۔
➏ جو عورتیں اعتکاف کریں انہیں تفریح طبع کے سامان سے اجتناب کرنا ہو گا، اسی طرح اپنے ہمراہ موبائل رکھنا جس سے گھر والوں سے ہر وقت رابطہ رہے، اعتکاف کے منافی ہے۔
➌ بعض حضرات اس حدیث سے عورتوں کے لیے سنت اعتکاف غیر مشروع ہونے کا مسئلہ کشید کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اعتکاف سے منع کر دیا تھا، حالانکہ منع کرنے کی درج ذیل وجوہات تھیں:
➊ آپ کو خدشہ لاحق ہوا کہ یہ سوکنوں کی باہمی غیرت کی وجہ سے ایسا کر رہی ہیں۔ اس طرح ریاکاری سے مقصد اعتکاف ختم ہونے کا اندیشہ تھا۔
➋ اعتکاف میں تنہائی مقصود ہوتی ہے، جب ازواج مطہرات نے وہاں خیمے گاڑ لیے تو گھر والی صورت حال ہو گئی، اس لیے آپ نے انہیں منع کر دیا۔
➌ یہ خدشہ لاحق ہوا کہ ان کی دیکھا دیکھی باقی ازواج مطہرات بھی مسجد میں اپنے اپنے خیمے نصب کر لیں گی جس سے جگہ تنگ ہو جائے گی اور نمازیوں کو تکلیف ہو گی، اس لیے انہیں منع فرما دیا۔ [فتح الباری: 351/4]

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2033]
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2033
... جب صبح ہوئی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں کئی خیمے دیکھے تو فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ آپ کو جب صورت حال سے آگاہ کیا گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” کیا تم اس سے نیکی کا ارادہ کرتے ہو؟“ آپ نے اس مہینے کا اعتکاف ترک کردیا، پھر شوال میں دس دن کا اعتکاف کیا ... [صحيح بخاري، حديث نمبر:2033]
حدیث حاشیہ
➊ «قَالَ الْإِسْمَاعِيلِيُّ: فِيهِ دَلِيلٌ عَلَى جَوَازِ الِاعْتِكَافِ بِغَيْرِ صَوْمٍ لِأَنَّ أَوَّلَ شَوَّالٍ يَوْمُ الْفِطْرِ وَصَوْمُهُ حَرَامٌ»
❀ امام اسماعیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
”اس حدیث میں دلیل ہے کہ بغیر روزہ کے بھی اعتکاف درست ہے اس لیے کہ آپ نے اول عشرہ شوال میں اعتکاف کیا۔ جس میں یوم الفطر بھی داخل ہے، جس میں روزہ رکھنا منع ہے۔“
➋ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«إِنَّ الْمَرْأَةَ لَا تَعْتَكِفُ حَتَّى تَسْتَأْذِنَ زَوْجَهَا وَإِنَّهَا إِذَا اعْتَكَفَتْ بِغَيْرِ إِذْنِهِ كَانَ لَهُ أَنْ يُخْرِجَهَا وَفِيهِ جَوَازُ ضَرْبِ الْأَخْبِيَةِ فِي الْمَسْجِدِ وَإِنَّ الْأَفْضَلَ لِلنِّسَاءِ أَنْ لَا يَعْتَكِفْنَ فِي الْمَسْجِدِ وَفِيهِ إِنَّ أَوَّلَ الْوَقْتِ الَّذِي يَدْخُلُ فِيهِ الْمُعْتَكِفُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَهُوَ قَوْلُ الْأَوْزَاعِيِّ وَقَالَ الْأَئِمَّةُ الْأَرْبَعَةُ وَطَائِفَةٌ يَدْخُلُ قُبَيْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ وَأَوَّلُوا الْحَدِيثَ عَلَى أَنَّهُ دَخَلَ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ وَلَكِنْ إِنَّمَا تَخَلَّى بِنَفْسِهِ فِي الْمَكَانِ الَّذِي أَعَدَّهُ لِنَفْسِهِ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ...»
”یعنی عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر اعتکاف نہ کرے اور بغیر اجازت اعتکاف کی صورت میں خاوند کو حق ہے کہ وہ عورت کا اعتکاف ختم کرا دے۔ اور اعتکاف کے لیے مساجد میں خیمہ لگانا درست ہے اور عورتوں کے لیے افضل یہی ہے کہ وہ مساجد میں اعتکاف نہ کریں اور معتکف کے لیے اپنی جگہ میں داخل ہونے کا وقت نماز فجر کے بعد کا وقت ہے۔“
❀ یہ امام اوزاعی رحمہ اللہ کا قول ہے، لیکن ائمہ اربعہ اور ایک جماعتِ علماء کا قول یہ ہے کہ سورج غروب ہونے سے قبل اپنے مقام میں داخل ہو اور حدیثِ مذکورہ کا مطلب انہوں نے یوں بیان کیا کہ آپ اول رات ہی میں داخل ہو گئے تھے مگر جو جگہ آپ نے اعتکاف کے لیے مخصوص فرمائی تھی اس میں فجر کے بعد داخل ہوئے۔

[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2033]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود، تحت الحديث 2464
اعتکاف کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اعتکاف کرنے کا ارادہ کرتے تو فجر پڑھ کر اعتکاف کی جگہ جاتے، ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرنے کا ارادہ فرمایا، تو خیمہ لگانے کا حکم دیا، خیمہ لگا دیا گیا، جب میں نے اسے دیکھا تو اپنے لیے بھی خیمہ لگانے کا حکم دیا، اسے بھی لگایا گیا، نیز میرے علاوہ دیگر ازواج مطہرات نے بھی خیمہ لگانے کا حکم دیا تو لگایا گیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر پڑھی تو ان خیموں پر آپ کی نگاہ پڑی آپ نے پوچھا: یہ کیا ہیں؟ کیا تمہارا مقصد اس سے نیکی کا ہے؟ ... [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2464]

فوائد و مسائل
➊ اعتکاف کے لیے حجرہ بنانا اس لیے مستحب ہے کہ معتکف اس جگہ میں دیگر لوگوں سے علیحدہ ہو کر نوافل، تلاوتِ قرآن کریم اور اذکار وغیرہ میں مشغول رہے۔
نہ یہ لوگوں کے ساتھ بلا ضرورت اختلاط کرے، نہ دوسرے ہی اس کو مشغول کریں۔
➋ خواتین کو بھی مساجد میں اعتکاف کرنا چاہیے۔
گھروں میں اعتکاف کرنا خیر القرون سے ثابت نہیں۔
گھر میں مقامِ عبادت کو اصطلاحاً مسجد نہیں کہا جا سکتا اور نہ اس پر معروف مسجد والے احکام ہی منطبق ہوتے ہیں۔
➌ اعمالِ خیر میں بنیادی طور پر اخلاص اور اللہ تعالیٰ ہی کی رضا مقصود ہونی چاہیے۔
ازواجِ مطہرات کے مذکورہ بالا عمل میں رشک کا پہلو غالب تھا جو اگرچہ عام افرادِ امت کے لیے تو محمود ہے، مگر ازواجِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام ان سے بالاتر ہے۔
اس لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند نہیں فرمایا اور یہی معنی ہیں اس معروف قول کے:
«حَسَنَاتُ الْأَبْرَارِ سَيِّئَاتُ الْمُقَرَّبِينَ»
”یعنی عام صالحین کے عام صالح اعمال بعض اوقات مقرب لوگوں کے حق میں ریب اور تقصیر شمار کیے جاتے ہیں۔“
➍ شوہر اگر راضی نہ ہو تو عورت کو اپنا اعتکاف ختم کر دینا چاہیے۔
➎ فوت شدہ یا توڑے گئے اعتکاف کی قضا دینا مستحب ہے، واجب نہیں۔
جیسے کہ ازواجِ مطہرات کے متعلق اس قسم کا کوئی بیان نہیں ہے کہ ان سے اس اعتکاف کی قضا کروائی گئی۔
➏ غیر رمضان میں اعتکاف کے دوران روزہ شرط نہیں ہے۔
➐ اعتکاف کا آغاز کب سے کرنا ہے؟ احادیث میں اس کی صراحت نہیں ہے۔
اس حدیث میں صرف یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز پڑھ کر حجرہ اعتکاف میں داخل ہوتے۔
دوسری روایات میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کا آخری عشرہ اعتکاف فرماتے تھے۔
اس اعتبار سے اکثر علماء یہ کہتے ہیں:
”معتکف 20 رمضان کو مغرب سے پہلے پہلے مسجد میں آ جائے، رات مسجد میں گزارے اور فجر کی نماز پڑھ کر حجرہ اعتکاف میں داخل ہو جائے۔“
اس طرح کرنے سے اس کا رمضان کا آخری عشرہ اعتکاف کے ساتھ گزرے گا اور مذکورہ دونوں روایتوں پر عمل ہو جائے گا۔
اس کے برعکس بعض لوگ کہتے ہیں کہ بیسویں رمضان کو فجر کی نماز کے بعد اعتکاف کا آغاز کیا جائے، کیونکہ حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نمازِ فجر کے بعد حجرہ اعتکاف میں داخل ہونے کی صراحت ہے۔
لیکن اس طرح 30 رمضان ہونے کی صورت میں اعتکاف کے 11 دن بن جاتے ہیں جسے عشرہ قرار نہیں دیا جا سکتا، جب کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل عشرہ اخیر کے اعتکاف کا منقول ہے اس لیے پہلی رائے ہی راجح اور صحیح ہے۔
واللہ اعلم۔

[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2464]
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:196
فائدہ
➊ اس حدیث سے ثابت ہوا کہ بیوی اعتکاف بیٹھنے سے پہلے اپنے خاوند سے اجازت لے گی، اگر اجازت مل جائے تو بیٹھے گی ورنہ نہیں بیٹھے گی۔
➋ دکھاوے کی غرض سے اعتکاف کرنا درست نہیں ہے، کیونکہ ریاکاری گناہ بن جاتی ہے۔
➌ آپ صلی اللہ علیہ وسلم علم غیب نہیں جانتے تھے، اس لیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:
”یہ خیمے کن کے ہیں؟“
➍ خواتین بھی اعتکاف مسجد میں ہی کریں گی۔
➎ اگر کسی وجہ سے رمضان میں اعتکاف نہ ہو سکے تو سال کے کسی بھی عشرے میں اعتکاف کرنا درست ہے۔
➏ اس حدیث سے ایک اہم مسئلہ یہ بھی ثابت ہوا کہ نیت کر لینے سے اعتکاف واجب نہیں ہوتا۔
➐ ❀ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«وَفِيهِ أَنَّ الِاعْتِكَافَ لَا يَجِبُ بِالنِّيَّةِ»
”اور اس حدیث میں یہ بھی ہے کہ نیت کر لینے سے اعتکاف واجب نہیں ہوتا“ [فتح الباری: 349/4]
➑ نیت کا تعلق دل سے ہے نہ کہ زبان سے۔

[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 196]
Sahih Bukhari Hadith 2034 in Urdu
عمرة بنت عبد الرحمن الأنصارية ← عائشة بنت أبي بكر الصديق