🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ الشُّهَدَاءِ الْعُدُولِ:
باب: گواہ عادل معتبر ہونے ضروری ہیں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q2641
وَقَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: وَأَشْهِدُوا ذَوَيْ عَدْلٍ مِنْكُمْ سورة الطلاق آية 2 و مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ سورة البقرة آية 282.
‏‏‏‏ اور اللہ تعالیٰ نے (سورۃ الطلاق میں) فرمایا «وأشهدوا ذوى عدل منكم‏» ”اپنے میں سے دو عادل آدمیوں کو گواہ بنا لو۔“ اور (اللہ تعالیٰ نے سورۃ البقرہ میں فرمایا) «ممن ترضون من الشهداء‏» ”گواہوں میں سے جنہیں تم پسند کرو۔“ [صحيح البخاري/كتاب الشهادات/حدیث: Q2641]

تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
6738

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2641
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُتْبَةَ، قَالَ:سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ:" إِنَّ أُنَاسًا كَانُوا يُؤْخَذُونَ بِالْوَحْيِ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنَّ الْوَحْيَ قَدِ انْقَطَعَ، وَإِنَّمَا نَأْخُذُكُمُ الْآنَ بِمَا ظَهَرَ لَنَا مِنْ أَعْمَالِكُمْ، فَمَنْ أَظْهَرَ لَنَا خَيْرًا أَمِنَّاهُ وَقَرَّبْنَاهُ وَلَيْسَ إِلَيْنَا مِنْ سَرِيرَتِهِ شَيْءٌ اللَّهُ يُحَاسِبُهُ فِي سَرِيرَتِهِ، وَمَنْ أَظْهَرَ لَنَا سُوءًا لَمْ نَأْمَنْهُ وَلَمْ نُصَدِّقْهُ، وَإِنْ قَالَ إِنَّ سَرِيرَتَهُ حَسَنَةٌ".
ہم سے حکم بن نافع نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی زہری سے، کہا کہ مجھ سے حمید بن عبدالرحمٰن بن عوف نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن عتبہ نے اور انہوں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سنا۔ آپ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں لوگوں کا وحی کے ذریعہ مواخذہ ہو جاتا تھا۔ لیکن اب وحی کا سلسلہ ختم ہو گیا اور ہم صرف انہیں امور میں مواخذہ کریں گے جو تمہارے عمل سے ہمارے سامنے ظاہر ہوں گے۔ اس لیے جو کوئی ظاہر میں ہمارے سامنے خیر کرے گا، ہم اسے امن دیں گے اور اپنے قریب رکھیں گے۔ اس کے باطن سے ہمیں کوئی سروکار نہ ہو گا۔ اس کا حساب تو اللہ تعالیٰ کرے گا اور جو کوئی ہمارے سامنے ظاہر میں برائی کرے گا تو ہم بھی اسے امن نہیں دیں گے اور نہ ہم اس کی تصدیق کریں گے خواہ وہ یہی کہتا رہے کہ اس کا باطن اچھا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الشهادات/حدیث: 2641]
حضرت عبداللہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں لوگوں سے وحی کی بنیاد پر باز پرس ہوتی تھی۔ اب وحی کا سلسلہ منقطع ہو چکا ہے۔ لہٰذا اب ہم تمہارا مؤاخذہ تمہارے ظاہری اعمال پر کریں گے۔ جو کوئی بظاہر اچھا کام کرے گا، ہم اس پر اعتماد کریں گے اور اپنا ساتھی بنائیں گے۔ ہمیں اس کی دل کی بات سے کوئی دلچسپی نہیں ہوگی کیونکہ دل کی باتوں کا اللہ تعالیٰ محاسبہ کرنے والا ہے۔ اور جس نے بظاہر کوئی برا کام کیا تو ہم اس پر نہ بھروسا کریں گے اور نہ اسے سچا ہی قرار دیں گے، اگرچہ وہ دعویٰ کرے کہ اس کا باطن عمدہ اور اچھا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الشهادات/حدیث: 2641]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
6738

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عمر بن الخطاب العدوي، أبو حفصصحابي
👤←👥عبد الله بن عتبة الهذلي، أبو عبيد الله، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن عتبة الهذلي ← عمر بن الخطاب العدوي
له رؤية
👤←👥حميد بن عبد الرحمن الزهري، أبو عثمان، أبو إبراهيم، أبو عبد الرحمن
Newحميد بن عبد الرحمن الزهري ← عبد الله بن عتبة الهذلي
ثقة
👤←👥حميد بن عبد الرحمن الزهري، أبو عثمان، أبو إبراهيم، أبو عبد الرحمن
Newحميد بن عبد الرحمن الزهري ← حميد بن عبد الرحمن الزهري
ثقة
👤←👥شعيب بن أبي حمزة الأموي، أبو بشر
Newشعيب بن أبي حمزة الأموي ← حميد بن عبد الرحمن الزهري
ثقة حافظ متقن
👤←👥الحكم بن نافع البهراني، أبو اليمان
Newالحكم بن نافع البهراني ← شعيب بن أبي حمزة الأموي
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
2641
إن أناسا كانوا يؤخذون بالوحي في عهد رسول الله وإن الوحي قد انقطع
بلوغ المرام
1205
إن اناسا كانوا يؤخذون بالوحي في عهد رسول الله وإن الوحي
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 2641 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2641
حدیث حاشیہ:
حضرت عمر ؓ کے قول سے ان بیوقوفوں کا رد ہوا جو ایک بدکار فاسق کو درویش اور ولی سمجھیں اور یہ دعویٰ کریں کہ ظاہری اعمال سے کیا ہوتا ہے، دل اچھا ہونا چاہئے۔
کہو، جب حضرت عمر ؓ ایسے شخص کو دل کا حال معلوم نہیں ہوسکتا تھا تو تم بے چارے کس باغ کی مولی ہو۔
دل کا حال بجز اللہ کریم کے کوئی نہیں جانتا۔
پیغمبر صاحب کو بھی اس کا علم وحی یعنی اللہ کے بتلانے سے ہوتا۔
حضرت عمر ؓ نے قاعدہ بیان کیا کہ ظاہر کی رو سے جس کے اعمال شرع کے موافق ہوں اس کو اچھا سمجھو اور جس کے اعمال شرع کے خلاف ہوں ان کو برا سمجھو۔
اب اگر اس کا دل بالفرض اچھا بھی ہوگا جب بھی ہم اس کے برا سمجھنے میں کوئی مواخذہ وار نہ ہوں گے کیوں کہ ہم نے شریعت کے قاعدے پر عمل کیا۔
البتہ ہم اگر اس کو اچھا سمجھیں گے تو گناہ گار ہوں گے۔
(وحیدی)
ترجمہ باب اس سے نکلا کہ فاسق بدکار کی بات نہ مانی جائے گی یعنی اس کی شہادت مقبول نہ ہوگی۔
معلوم ہوا کہ شاہد کے لیے عدالت ضروری ہے۔
عدالت سے مراد یہ ہے کہ مسلمان آزاد، عاقل، بالغ، نیک ہو، تو کافر یا غلام یا مجنون یا نابالغ یا فاسق کی گواہی مقبول نہ ہوگی۔
(وحیدی)
یہ بھی مقصد ہے کہ عادل گواہ کے ظاہری حالات کا درست ہونا ضروری ہے ورنہ اس کو عادل نہ مانا جائے گا۔
اسلام کا فتویٰ ظاہری حالت پر ہے۔
باطن اللہ کے حوالہ ہے۔
اس میں ان نام نہاد صوفیوں کی بھی تردید ہے جن کا ظاہر سراسر خلاف شرع ہوتا ہے اور باطن میں وہ ایمان دار عاشق خدا و رسول بنتے ہیں۔
ایسے مکار نام نہاد صوفیوں نے ایک خلقت کو گمراہ کررکھا ہے۔
ان میں سے بعض تو اتنے بے حیا واقع ہوئے ہیں کہ نماز روزہ کی کھلے لفظوں میں تحقیر کرتے ہیں، علماءکی برائیاں کرتے ہیں، شریعت اور طریقت کو الگ الگ بتلاتے ہیں۔
ایسے لوگ سراسر گمراہ ہیں۔
ہرگز ہرگز قابل قبولیت نہیں ہیں بلکہ وہ خود گمراہ اور مخلوق کے گمراہ کرنے والے ہیں۔
حضرت جنید بغدادی ؒ کا مشہور قول ہے کہ کل حقیقة لایشهد له الشرع فهو زندقة۔
ہر وہ حقیقت جس کی شہادت شریعت سے نہ ملے وہ بددینی اور بے ایمانی اور زندیقیت ہے۔
نعوذ باﷲ من شرور أنفسنا ومن سیآت أعمالنا۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2641]

حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل،صحیح بخاری 2641
شریعت میں باطنیت کی کوئی حیثیت نہیں بلکہ ظاہر کا اعتبار ہے
اس فاروقی اثر سے کئی مسئلے ثابت ہوئے:
جو لوگ کتاب و سنت پر عمل نہیں کرتے مثلاً داڑھیاں منڈاتے یا منڈواتے ہیں، منشیات استعمال کرتے ہیں، قسما قسم کے گناہوں میں غرق ہیں، جب انھیں کہا جاتا ہے کہ نماز پڑھو، داڑھی منڈوانا حرام ہے اور تمام گناہوں سے بچ جاؤ تو بدمعاش بدکار فاسق کہتے ہیں: ”ظاہری اعمال سے کیا ہوتا ہے بلکہ دل اچھا ہونا چاہئے اور ہمارے دلوں میں ایمان ہے“۔ یہ روایت ان فساق و فجار پر زبردست رد ہے، کیونکہ اگر دل اچھا ہوتا تو پھر اعمال بھی اچھے ہوتے اور مسلسل بُرے اعمال اس کی دلیل ہیں کہ دل سیاہ اور داغدار ہو چکا ہے۔ «أعاذنا الله منه»
شریعت میں باطنیت کی کوئی حیثیت نہیں بلکہ ظاہر کا اعتبار ہے۔
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو الہام یا کشف نہیں ہوتا تھا ورنہ وہ لوگوں کے دلوں کے حالات معلوم کر لیتے۔
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں وحدت الوجودی تصوف والوں نے مختلف جھوٹے قصے مشہور کر رکھے ہیں مثلاً کہتے ہیں کہ ایک دفعہ انھوں (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ)نے بہت دور سے کہا تھا: «يا ساريةُ الجبلَ» اے ساریہ! پہاڑ کی طرف ہو جا۔
یہ سب قصے اصولِ حدیث اور علم اسماء الرجال کی رُو سے غیر ثابت اور مردود ہیں۔
وحی (اور الہام) کا سلسلہ اب ہمیشہ کے لئے منقطع ہو گیا ہے۔
کتاب و سنت پر عامل شخص ہی ثقہ اور عادل ہوتا ہے، شریعت میں اسے زبردست حقوق حاصل ہیں بلکہ ہر ممکن طریقے سے اس کا احترام اور دفاع کرنا چاہئے۔
فاسق مثلاً داڑھی منڈے کی گواہی ناقابلِ اعتبار اور مردود ہوتی ہے۔
اہلِ ایمان کے بارے میں ہر وقت حسنِ ظن اور اُمیدِ خیر رکھنی چاہئے اور ان کی نجی زندگی و پوشیدہ اُمور کے بارے میں کسی قسم کی جاسوسی کبھی نہیں کرنی چاہئے۔
ہر زمانے میں مسلمان حکمرانوں کی یہ ذمہ داری ہے بلکہ اُن پر فرض ہے کہ قرآن و حدیث کا نظام اپنے ممالک میں نافذ کریں بلکہ پوری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کی کوشش میں مسلسل مشغول رہیں۔ نیز دیکھئے: [سورة المائده 44]
گواہی صرف ثقہ و عادل کی ہی مقبول ہوتی ہے۔
جو لوگ کہتے ہیں کہ ”فلاں فلاں پیر غیب جانتے ہیں“ ان کی یہ بات بالکل جھوٹ اور باطل ہے، وحی کے بغیر غیب کا علم محال ہے اور وحی کا دروازہ قیامت تک کے لئے بند ہو چکا ہے۔
اصل مضمون کے لئے دیکھیں . . .
ماہنامہ الحدیث شمارہ نمبر 75 صفحہ 2 اور 3
[ماہنامہ الحدیث حضرو، حدیث/صفحہ نمبر: 75]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2641
حدیث حاشیہ:
(1)
اس بات پر علماء کا اتفاق ہے کہ قبول شہادت کے لیے عدالت شرط ہے، البتہ صفتِ عدالت میں اختلاف ہے۔
امام بخاری ؒ کا رجحان یہ معلوم ہوتا ہے کہ عدالت میں انسان کے ظاہر کو دیکھا جائے گا بشرطیکہ اس کا کوئی عیب مشہور نہ ہو، باطنی معاملات پر عدالت کا دارومدار ہرگز نہیں۔
اس سلسلے میں جمہور اہل علم کا موقف ہے کہ عدالت، اسلام کے علاوہ ایک سے زائد صفات کا نام ہے، یعنی وہ شرعی احکام کا پابند ہو، مستحبات پر عمل کرنے والا ہو، نیز شریعت کے ناپسندیدہ اور حرام کاموں سے بچنے والا ہو۔
(2)
ہمارے رجحان کے مطابق ایک مسلمان کے لیے عدالت کی یہ شرط کافی ہے کہ اس کے ظاہر کو دیکھا جائے اس کے باطن کی کھوج نہ لگائی جائے۔
(3)
حضرت مالک بن دخیشن ؓ کا ظاہری چال چلن نفاق پر مبنی تھا لیکن وحی نے ان کے ظاہر کی تردید کر کے ان کے ایمان کی تصدیق کر دی۔
اب وحی کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے، اس لیے فیصلہ کرتے وقت ظاہر کو دیکھا جائے گا۔
گواہ بظاہر اچھا ہے تو اس کے بیان کو تسلیم کیا جائے گا اور اگر ظاہر میں برا ہے تو اس کی گواہی رد کر دی جائے گی۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2641]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1205
شہادتوں (گواہیوں) کا بیان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے خطبہ دیا اور فرمایا کہ ” عہد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں لوگوں کا مواخذہ وحی کے ذریعہ ہوتا تھا۔ اب وحی کا نزول بند ہو چکا ہے اب ہم تمہارا مواخذہ تمہارے اعمال کے مطابق کریں گے جیسے وہ ہمارے روبرو ظاہر ہوں گے۔“ (بخاری) «بلوغ المرام/حدیث: 1205»
تخریج:
«أخرجه البخاري، الشهادات، باب الشهداء العدول، حديث:2641.»
تشریح:
1. اس اثر سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی آتی تھی اور آپ کی وفات کے بعد یہ سلسلہ منقطع ہوگیا‘ گویا نبوت کی تکمیل ہوگئی۔
اب نہ کوئی نیا نبی و رسول آئے گا اور نہ آسمان سے وحی نازل ہو گی۔
اب اگر کوئی اس بات کا دعویٰ کرتا ہے کہ اس پر آسمان سے وحی نازل ہوتی ہے تو وہ سراسر دروغ گو‘ کذاب‘ دجال‘ مفتری اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔
2.حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا مقصود یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں تو لوگوں کے بارے میں معلومات کا ذریعہ وحی الٰہی تھی مگر اب ایک شخص کے رازوں اور بھیدوں کی جستجو اور تفتیش کیے بغیر اور ان کا سراغ لگائے بغیر ہم اس کے ظاہری حالات و اعمال کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔
اگر اس کے ظاہری اعمال و احوال شک و شبہ سے محفوظ ہیں تو وہ قابل اعتبار ہے اور اس کی گواہی مقبول ہے ورنہ نہیں۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1205]

Sahih Bukhari Hadith 2641 in Urdu