🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ إِذَا جَامَعَ ثُمَّ عَادَ، وَمَنْ دَارَ عَلَى نِسَائِهِ فِي غُسْلٍ وَاحِدٍ:
باب: جس نے جماع کیا اور پھر دوبارہ کیا اور جس نے اپنی کئی بیویوں سے ہمبستر ہو کر ایک ہی غسل کیا اس کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 268
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدُورُ عَلَى نِسَائِهِ فِي السَّاعَةِ الْوَاحِدَةِ مِنَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَهُنَّ إِحْدَى عَشْرَةَ"، قَالَ: قُلْتُ لِأَنَسٍ: أَوَكَانَ يُطِيقُهُ، قَالَ: كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّهُ أُعْطِيَ قُوَّةَ ثَلَاثِينَ، وَقَالَ سَعِيدٌ: عَنْ قَتَادَةَ، إِنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُمْ: تِسْعُ نِسْوَةٍ.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا ہم سے معاذ بن ہشام نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے میرے والد نے قتادہ کے واسطہ سے، کہا ہم سے انس بن مالک نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دن اور رات کے ایک ہی وقت میں اپنی تمام ازواج مطہرات کے پاس گئے اور یہ گیارہ تھیں۔ (نو منکوحہ اور دو لونڈیاں) راوی نے کہا، میں نے انس سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طاقت رکھتے تھے۔ تو آپ نے فرمایا کہ ہم آپس میں کہا کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تیس مردوں کے برابر طاقت دی گئی ہے اور سعید نے کہا قتادہ کے واسطہ سے کہ ہم کہتے تھے کہ انس نے ان سے نو ازواج کا ذکر کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب الغسل/حدیث: 268]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم دن اور رات کے ایک ہی وقت میں اپنی تمام ازواج مطہرات کے پاس گئے اور یہ گیارہ تھیں۔ راوی نے کہا: میں نے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طاقت رکھتے تھے؟ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم آپس میں کہا کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تیس مردوں کے برابر طاقت دی گئی ہے۔ سعید راوی نے قتادہ سے روایت کرتے ہوئے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے یہ نقل کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نو ازواج مطہرات تھیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الغسل/حدیث: 268]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالكصحابي مشهور
👤←👥قتادة بن دعامة
Newقتادة بن دعامة ← أنس بن مالك
ثقة ثبت
👤←👥سعيد بن أبي عروبة
Newسعيد بن أبي عروبة ← قتادة بن دعامة
ثقة حافظ ، له تصانيف ؛ لكنه كثير التدليس واختلط ، وكان من أثبت الناس في قتادة
👤←👥أنس بن مالك
Newأنس بن مالك ← سعيد بن أبي عروبة
صحابي مشهور
👤←👥قتادة بن دعامة
Newقتادة بن دعامة ← أنس بن مالك
ثقة ثبت
👤←👥هشام الدستوائي
Newهشام الدستوائي ← قتادة بن دعامة
ثقة ثبت ، وقد رمي بالقدر
👤←👥معاذ بن هشام الدستوائي
Newمعاذ بن هشام الدستوائي ← هشام الدستوائي
صدوق ربما وهم
👤←👥محمد بن بشار بندار
Newمحمد بن بشار بندار ← معاذ بن هشام الدستوائي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
268
يدور على نسائه في الساعة الواحدة من الليل والنهار وهن إحدى عشرة
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 268 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 268
� تشریح:
جس جگہ راوی نے نو بیویوں کا ذکر کیا ہے، وہاں آپ کی نو ازواج مطہرات ہی مراد ہیں اور جہاں گیارہ کا ذکر آیا ہے۔ وہاں ماریہ اور ریحانہ جو آپ کی لونڈیاں تھیں، ان کو بھی شامل کر لیا گیا۔
علامہ عینی فرماتے ہیں:
«قال ابن خزيمة لم يقل احدمن اصحاب قتادة احدي عشرة الامعاذ بن هشام وقدروي البخاري الرواية الاخري عن انس تسع نسوة وجمع بينهما بان ازواجه كن تسعا فى هذاالوقت كما فى رواية سعيد و سريتاه مارية و ريحانة .»
حدیث کے لفظ «في الساعة الواحدة» سے ترجمۃ الباب ثابت ہوتا ہے۔ آپ نے ایک ہی ساعت میں جملہ بیویوں سے ملاپ فرما کر آخر میں ایک ہی غسل فرمایا۔
قوت مردانگی جس کا ذکر روایت میں کیا گیا ہے یہ کوئی عیب نہیں ہے بلکہ نامردی کو عیب شمار کیا جاتا ہے۔ فی الواقع آپ میں قوتِ مردانگی اس سے بھی زیادہ تھی۔ باوجود اس کے آپ نے عین عالم شباب میں صرف ایک معمر بیوی سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا پر اکتفا فرمایا۔ جو آپ کے کمال ضبط کی ایک بین دلیل ہے۔ ہاں مدنی زندگی میں کچھ ایسے ملکی و سیاسی و اخلاقی و سماجی مصالح تھے جن کی بناء پر آپ کی ازواج مطہرات کی تعداد نو تک پہنچ گئی۔ اس پر اعتراض کرنے والوں کو پہلے اپنے گھر کی خبر لینی چاہئیے کہ ان کے مذہبی اکابر کے گھروں میں سو، سو بلکہ ہزار تک عورتیں کتب تواریخ میں لکھی ہوئی ہیں۔ کسی دوسرے مقام پر اس کی تفصیل آئے گی۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 268]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:268
حدیث حاشیہ:
1۔
عنوان سے حدیث کی مطابقت کے متعلق علامہ سندھی ؒ لکھتے ہیں کہ حدیث عائشہ ؓ سے پتہ چلتا ہے کہ احرام سے پہلے لگائی گئی خوشبو کے اثرات احرام کے بعد بھی باقی تھے۔
اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر بیوی کے پاس الگ الگ غسل کیا ہوتا تو خوشبو کے اثرات کا باقی رہنا عادتا بعید ہے۔
اسی طرح حدیث انس میں عنوان کا ثبوت (في الساعة الواحدة)
کے الفاظ سے بھی ہو رہا ہے۔
اس لیے کہ ایک ساعت میں ہر ایک کے پاس جانا اور ہر ایک کے پاس الگ الگ غسل کرنا عادتا محال ہے۔
معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے فراغت کے بعد آخر میں ایک غسل فرمایا تھا۔
(حاشیة السندي: 59/1)
دونوں روایات سے عنوان کا ثبوت اشارۃ النص سے ہو رہا ہے۔
امام بخاری ؒ اپنی دقت نظر کے پیش نظر استدلال کے لیے نئے نئے طریقے استعمال کرتے ہیں۔
2۔
اس حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی ساعت میں گیارہ ازواج مطہرات رضوان اللہ علیہم اجمعین کے پاس تشریف لے گئے، حیرت و تعجب کے ساتھ اس سے سوال ہوا کہ آیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس قدر طاقت تھی کہ آپ ایک وقت میں گیارہ ازواج مطہرات رضوان اللہ علیہم اجمعین کے پاس تشریف لے جاسکتے تھے؟ حضرت انس ؓ نے جواب دیا:
کیونکہ نہیں، ہمارے ہاں یہ بات مشہور تھی کہ آپ کو اس دنیا میں تیس مردوں کی قوت دی گئی۔
اسماعیلی ؒ کی روایت میں چالیس مردوں کی صراحت ہے، اگرچہ روایت شاذ ہے، مگر مراسیل طاوس میں بھی اسی طرح ہے اور اس میں (في الجماع)
کا لفظ بھی ہے۔
نیزصفة الجنة لأبي نعیم میں اہل جنت کے آدمیوں کی طاقت کے الفاظ ہیں۔
حضرت زید بن ارقم کی روایت میں ہے کہ جنت کے ایک آدمی کو اکل وشرب اور جماع و شہوت کی قوت ایک سو مردوں کے برابر حاصل ہوگی۔
اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت کا حساب چار ہزارمردوں کے برابرہوتا ہے۔
(فتح الباري: 491/1)
اس قدر قوت جماع کے باوجود آپ نے صرف گیارہ عورتوں سے تعلق رکھا ہے۔
3۔
ہشام کی روایت کے مطابق ازواج مطہرات رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تعداد گیارہ ہے۔
جبکہ سعید کی روایت میں نو کا ذکر ہے۔
حافظ ابن حجر ؒ نے لکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عقد زواج میں بیک وقت نو سے زیادہ ازواج جمع نہیں ہوئیں، اس بنا پر سعید کی روایت راجح ہے اور ہشام کی روایت کو ازواج کے ساتھ ماریہ اور ریحانہ کو بھی ملانے پر محمول کریں گے۔
ان تمام پر (نِسَاءَ النَّبِيِّ)
کا اطلاق بطور تغلیب ہوا ہے۔
علامہ دمیاطی ؒ نے اپنی سیرت میں ان کی تعداد تیس تک بتائی ہے جن میں وہ بھی ہیں جو پوری طرح شرف زوجیت سے مشرف ہوئیں اور وہ بھی ہیں جن سے صرف عقد نکاح ہوا اور وہ بھی ہیں جن کو آپ نے قبل مصاحبت طلاق دے دی اور وہ بھی ہیں جنھیں آپ نے پیغام نکاح دیا لیکن عقد زواج نہ ہوا۔
حق یہ ہے کہ کثرت مذکورہ بوجہ اختلاف بعض اسماء ہوئی ہے۔
اس کا تقاضا ہے کہ صحیح تعداد ان سے کہیں کم ہے۔
(فتح الباري: 490/1)
ازواج مطہرات رضوان اللہ عنھن اجمعین کی تعداد میں اختلاف ہے، مگر گیارہ پر سب کا اتفاق ہے۔
حضرت خدیجہ ؓ، حضرت عائشہ ؓ، حضرت اُم حبیبہ ؓ، حضرت اُم سلمہ ؓ، حضرت حفصہ ؓ، حضرت زینب بنت حجش ؓ، حضرت میمونہ ؓ، حضرت زینب ؓ بنت خزیمہ ؓ، حضرت جویریہ ؓ، حضرت سودہ ؓ، تزوج کے لحاظ سے ترتیب اس طرح ہے:
حضرت خدیجہ ؓ، حضرت سودہ ؓ، حضرت عائشہ ؓ اور حضرت حفصہ ؓ، حضرت اُم سلمہ ؓ، اُ م حبیبہ ؓ، حضرت زینب بنت حجش ؓ، حضرت زینب بنت خزیمہ ؓ، اُم المساکین، حضرت میمونہ ؓ، حضرت جویریہ ؓ، حضرت صفیہ ؓ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیشتر اولاد حضرت خدیجہ ؓ کے بطن سے ہوئی، جن کی تفصیل یہ ہے:
حضرت قاسم ؓ، حضرت زینب ؓ، حضرت رقیہ ؓ، حضرت اُم کلثوم ؓ، حضرت فاطمہ ؓ، حضرت عبد اللہ ؓ ان کے علاوہ آخری اور ساتویں اولاد حضرت ابراہیم ؓ تھے جو آپ کی لونڈی ماریہ قبطیہ کےبطن سے پیدا ہوئے، ان کا انتقال بھی صغرسنی میں ہوا۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 268]

Sahih Bukhari Hadith 268 in Urdu