صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. باب صفة النبى صلى الله عليه وسلم:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ اور اخلاق فاضلہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 3545
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ وَهْبٍ أَبِي جُحَيْفَةَ السُّوَائِيِّ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَأَيْتُ بَيَاضًا مِنْ تَحْتِ شَفَتِهِ السُّفْلَى الْعَنْفَقَةَ".
ہم سے عبداللہ بن رجاء نے بیان کیا، کہا ہم سے اسرائیل نے بیان کیا، ان سے ابواسحٰق نے، ان سے وہب نے، ان سے ابوجحیفہ سوائی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نچلے ہونٹ مبارک کے نیچے ٹھوڑی کے کچھ بال سفید تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3545]
حضرت ابوجحیفہ سوائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نچلے ہونٹ کے نیچے داڑھی بچہ میں سفیدی دیکھی تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3545]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
3545
| رأيت بياضا من تحت شفته السفلى العنفقة |
صحيح مسلم |
6081
| أبيض قد شاب |
صحيح مسلم |
6080
| هذه منه بيضاء |
سنن ابن ماجه |
3628
| رأيت رسول الله هذه منه بيضاء يعني عنفقته |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3545 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3545
حدیث حاشیہ:
عنفقہ ٹھوڑی اور لب زیریں کے درمیان کو کہتے ہیں۔
عنفقہ ٹھوڑی اور لب زیریں کے درمیان کو کہتے ہیں۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3545]
Sahih Bukhari Hadith 3545 in Urdu
أبو إسحاق السبيعي ← وهب بن وهب السوائي