صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. باب قوله: {إن الله وملائكته يصلون على النبى يا أيها الذين آمنوا صلوا عليه وسلموا تسليما} :
باب: آیت کی تفسیر ”بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھتیجے ہیں، اے ایمان والو! تم بھی آپ پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو“۔
حدیث نمبر: 4798
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ الْهَادِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا التَّسْلِيمُ، فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ قَالَ:" قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ". قَالَ أَبُو صَالِحٍ: عَنْ اللَّيْثِ: عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ.
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابن الہاد نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن خباب نے اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ پر سلام بھیجنے کا طریقہ تو ہمیں معلوم ہو گیا ہے۔ لیکن «صلاة» (درود) بھیجنے کا کیا طریقہ ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یوں کہا کرو «اللهم صل على محمد عبدك ورسولك، كما صليت على آل إبراهيم، وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم» ۔ ابوصالح نے بیان کیا کہ اور ان سے لیث بن سعد نے (ان الفاظ کے ساتھ) «على محمد وعلى آل محمد، كما باركت على آل إبراهيم» کے الفاظ روایت کئے ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4798]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥الليث بن سعد الفهمي، أبو الحارث | ثقة ثبت فقيه إمام مشهور | |
👤←👥عبد الله بن صالح الجهني، أبو صالح عبد الله بن صالح الجهني ← الليث بن سعد الفهمي | مقبول | |
👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيد أبو سعيد الخدري ← عبد الله بن صالح الجهني | صحابي | |
👤←👥عبد الله بن خباب الأنصاري عبد الله بن خباب الأنصاري ← أبو سعيد الخدري | ثقة | |
👤←👥يزيد بن الهاد الليثي، أبو عبد الله يزيد بن الهاد الليثي ← عبد الله بن خباب الأنصاري | ثقة مكثر | |
👤←👥الليث بن سعد الفهمي، أبو الحارث الليث بن سعد الفهمي ← يزيد بن الهاد الليثي | ثقة ثبت فقيه إمام مشهور | |
👤←👥عبد الله بن يوسف الكلاعي، أبو محمد عبد الله بن يوسف الكلاعي ← الليث بن سعد الفهمي | ثقة متقن من أثبت الناس في الموطأ |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
4798
| اللهم صل على محمد عبدك ورسولك كما صليت على آل إبراهيم وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم |
صحيح البخاري |
6358
| اللهم صل على محمد عبدك ورسولك كما صليت على إبراهيم وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم وآل إبراهيم |
سنن النسائى الصغرى |
1294
| اللهم صل على محمد عبدك ورسولك كما صليت على إبراهيم وبارك على محمد وآل محمد كما باركت على إبراهيم |
سنن ابن ماجه |
903
| اللهم صل على محمد عبدك ورسولك كما صليت على إبراهيم وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4798 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4798
حدیث حاشیہ:
1۔
ایک روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات رضوان اللہ عنھن اجمعین اور آپ کی ذریت کے الفاظ بھی ہیں جیسا کہ حدیث 6360۔
میں ہے بہر حال درود کے مختلف الفاظ کتب حدیث میں آئے ہیں اس لیے درود ضرور پڑھنا چاہیے لیکن مسنون الفاظ کے ساتھ پڑھا جائے۔
ہمارے ہاں جو مسنون درود پڑھا جاتا ہے اس کے الفاظ صحیح بخاری (حدیث: 3370)
میں ہیں۔
2۔
مسنون درود پڑھنے کے بہت فضائل ہیں جیسا کہ درج ذیل احادیث سے معلوم ہو تا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔
“(صحیح مسلم الصلاۃ حدیث: 912۔
(408)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل کرتا ہے اس کے دس گناہ معاف کردیے جاتے ہیں اور اس کے دس درجات بلند ہو جاتے ہیں۔
“ (سنن النسائی السہوحدیث: 1298)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجنے والا شخص قیامت کے دن میرے سب سے زیادہ قریب ہو گا۔
“ (جامع الترمذی الوتر حدیث: 484)
حضرت جبرئیل علیہ السلام کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ خوشخبری دی ہے کہ جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتا ہے تو میں اس پر رحمتیں نازل کرتا ہوں اور جو آپ پر سلام بھیجتا ہے تو میں اس پر سلامتی بھیجتا ہوں۔
(مسند احمد 1/191)
نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”جس شخص کے پاس میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے تو وہ انتہائی کنجوس اور بخیل ہے۔
“(جامع الترمذی الدعوات حدیث: 3546)
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ جب تک تم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھیجو تو تمھاری دعا آسمان و زمین کے درمیان موقوف رہتی ہے وہ اوپر نہیں چڑھتی۔
(جامع الترمذی الوترحدیث: 486)
1۔
ایک روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات رضوان اللہ عنھن اجمعین اور آپ کی ذریت کے الفاظ بھی ہیں جیسا کہ حدیث 6360۔
میں ہے بہر حال درود کے مختلف الفاظ کتب حدیث میں آئے ہیں اس لیے درود ضرور پڑھنا چاہیے لیکن مسنون الفاظ کے ساتھ پڑھا جائے۔
ہمارے ہاں جو مسنون درود پڑھا جاتا ہے اس کے الفاظ صحیح بخاری (حدیث: 3370)
میں ہیں۔
2۔
مسنون درود پڑھنے کے بہت فضائل ہیں جیسا کہ درج ذیل احادیث سے معلوم ہو تا ہے۔
”جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔
“(صحیح مسلم الصلاۃ حدیث: 912۔
(408)
”جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل کرتا ہے اس کے دس گناہ معاف کردیے جاتے ہیں اور اس کے دس درجات بلند ہو جاتے ہیں۔
“ (سنن النسائی السہوحدیث: 1298)
”مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجنے والا شخص قیامت کے دن میرے سب سے زیادہ قریب ہو گا۔
“ (جامع الترمذی الوتر حدیث: 484)
(مسند احمد 1/191)
”جس شخص کے پاس میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے تو وہ انتہائی کنجوس اور بخیل ہے۔
“(جامع الترمذی الدعوات حدیث: 3546)
(جامع الترمذی الوترحدیث: 486)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4798]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث903
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود (نماز) بھیجنے کا بیان۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ پر سلام بھیجنا تو ہمیں معلوم ہو گیا، لیکن درود کیسے بھیجیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کہو: «اللهم صل على محمد عبدك ورسولك كما صليت على إبراهيم وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم» ”اے اللہ! اپنے بندے اور رسول محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) پر رحمت نازل فرما جیسا کہ تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر رحمت نازل فرمائی ہے، اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کے اہل و عیال پہ برکت اتار جیسا کہ تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر اتاری ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 903]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔
﴿إِنَّ اللَّـهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾ (الأحزاب: 56)
”بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت بھیجتے ہیں۔
اے مومنو! تم بھی ان پر درود پڑھو اور سلام عرض کرو۔“
صحابہ رضوان للہ عنہم اجمعین نے اس آیت کی وضاحت دریافت فرمائی۔
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مذکورہ بالا ارشاد فرمایا۔
(2)
سلام کہنے کا طریقہ نماز کے باہر تو وہی ہے۔
جو عام مسلمانوں کا باہمی سلام ہے۔
صحابہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے۔
تو اس معروف طریقے سے سلام عرض کرتے تھے۔
نماز کے اندر سلام کا طریقہ پچھلے باب میں بیان ہوچکا۔
اس لئے صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین نے کہا کہ سلام ہمیں معلوم ہے۔
(3)
صلاۃ کا مطلب دعا رحمت اور درود ہے۔
نماز کو بھی صلاۃ اسی لئے کہتے ہیں کہ یہ دعائوں پر مشتمل ہے مومنوں اور فرشتوں کی طرف سے نبی پردرود بھی ایک دعا ہے۔
جیسے کہ درود شریف کے الفاظ سے واضح ہے۔
اللہ کی طرف سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ (درود)
کا مطلب انسانوں اور فرشتوں کی دعا قبول کرکے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت نازل کرنا اور اس کے درجات بلند کرنا ہے۔
(4)
درود کا حکم ہونے پر صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین نے اپنی طرف سے مناسب الفاظ جمع کرکے دعا نہیں بنائی۔
بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا طریقہ معلوم کیا۔
اس سے معلوم ہوا کہ اذکار کے الفاظ وہی درست ہوتے ہیں۔
جو قرآن وحدیث سے ثابت ہوں۔
ان الفاظ میں کمی بیشی کرنا یا اپنے پا س سے ا ذکار بنا لینا درست نہیں۔
نہ ان خود ساختہ اذکار کا کوئی ثواب ہے۔
(5)
آل سے عام طور پر اولاد مراد لی جاتی ہے لیکن شریعت کی اصطلاح میں آل سے مراد وہ سب لوگ ہوتے ہیں۔
جو کسی عظیم شخصیت سے محبت رکھنے والے اور اس کے نقش قدم پر چلنے والے ہوں۔
اسی طرح کسی دنیاوی سردار کے ساتھی اور متبعین کو بھی اس کی آل کہا جاسکتا ہے۔
جیسے کہ قران مجید میں آل فرعون کے الفاظ وارد ہیں۔
حالانکہ فرعون کی کوئی صلبی اولاد نہ تھی۔
اسی وجہ سے اس نے حضرت موسیٰ ؑ کو بیٹے کے طور پر پالنا منظور کرلیا تھا۔
(6)
درود شریف کے مختلف الفاظ صحیح احادیث میں وارد ہیں۔
ان میں سے کسی بھی صحیح روایت کے مطابق درود شریف پڑھ لینا درست ہے۔
اس سلسلے میں بعض روایات اسی باب میں آ رہی ہیں۔

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 903]
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6358
6358. حضرت ابو سعید خدری ؓ سےروایت ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے عرض کی: اللہ کے رسول! آپ پر سلام پیش کرنا تو ہم نے معلوم کر لیا ہے لیکن آپ پر درود کیسے پڑھیں؟ آپ نے فرمایا: ”اس طرح کہو: اے اللہ! محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر رحمت نازل فرما اور آپ کی آل پر بھی جس طرح تو نے آل ابراھیم پر رحمت نازل فرمائی۔ اے اللہ! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر برکت نازل فرما اور آپ کی آل پر بھی جس طرح تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر برکت نازل کی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6358]
حدیث حاشیہ:
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو حکم دیا ہے:
''اے ایمان والو! تم اپنے نبی پر درود بھیجو اور خوب خوب سلام بھیجو۔
'' (الأحزاب: 56)
چنانچہ تمام مسلمان نماز میں دوران تشہد میں کہتے ہیں:
(السلامُ عليكَ أيُّها النبيُّ ورحمةُ اللهِ وبركاتُهُ)
صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ سلام پڑھنے کا طریقہ تو ہم نے سیکھ لیا ہے جبکہ آپ پر درود پڑھنا بھی ضروری ہے وہ کس طرح پڑھیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مذکورہ بالا درود کے الفاظ تلقین فرمائے۔
ہم جو درود ابراہیمی پڑھتے ہیں اس کے الفاظ بھی حدیث میں منقول ہیں۔
(صحیح البخاري، أحادیث الأنبیاء، حدیث: 3370)
بہرحال درود پڑھیے، ضرور پڑھیے مگر مسنون پڑھیے۔
واللہ المستعان

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6358]
حدیث نمبر: 4798M
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ وَالدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ يَزِيدَ، وَقَالَ: كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَآلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَآلِ إِبْرَاهِيمَ.
ہم سے ابراہیم بن حمزہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ابی حازم اور دراوردی نے بیان کیا، اور ان سے یزید نے اور انہوں نے اس طرح بیان کیا کہ «كما صليت على إبراهيم، وبارك على محمد وآل محمد كما باركت على إبراهيم وآل إبراهيم» اس روایت میں ذرا لفظوں میں کمی بیشی ہے اور ان الفاظ میں بھی یہ درود پڑھنا جائز ہے معنی میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4798M]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
عبد الله بن صالح الجهني ← الليث بن سعد الفهمي