🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. باب لا يخطب على خطبة أخيه، حتى ينكح أو يدع:
باب: کسی مسلمان بھائی نے ایک عورت کو پیغام بھیجا ہو تو دوسرا شخص اس کو پیغام نہ بھیجے جب تک وہ اس سے نکاح نہ کرے یا پیغام نہ چھوڑ دے یعنی منگنی توڑ دے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5144
وَلَا يَخْطُبُ الرَّجُلُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَنْكِحَ أَوْ يَتْرُكَ".
‏‏‏‏ اور کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغام پر پیغام نہ بھیجے یہاں تک کہ وہ نکاح کرے یا چھوڑ دے۔ [صحيح البخاري/كتاب النكاح/حدیث: 5144]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
5144
ولا يخطب الرجل على خطبة اخيه حتى ينكح او يترك
موطا امام مالك رواية ابن القاسم
356
لا يخطب احدكم على خطبة اخيه
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 5144 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5144
حدیث حاشیہ:
اخلاق فاضلہ کی تعلیم کے لئے اس حدیث کو بنیادی حیثیت دی جا سکتی ہے۔
اصلاح معاشرہ اور صالح ترین سماج بنانے کے لئے ان اوصاف حسنہ کا ہونا ضروری ہے، بد گمانی عیب جوئی چغلی سب اس میں داخل ہے، اسلام کا منشا سارے انسانوں کو مخلص ترین بھائیوں کی طرح زندگی گذارنے کا پیغام دینا ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5144]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5144
حدیث حاشیہ:
(1)
دیانت و امانت کا تقاضا ہے کہ کوئی آدمی دوسرے کے سودے یا اس کی منگنی کے معاملات میں دخل اندازی نہ کرے، ہاں وہ خود چھوڑ دے یا اجازت دے دے تو الگ بات ہے۔
(2)
یہ امتناعی حکم اس صورت میں ہے کہ عورت کا میلان ہو جائے اور منگنے طے پاجائے کیونکہ فاطمہ بنت قیس کو جب طلاق ہوئی تو عدت ختم ہونے کے بعد حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ اور ابوجہم رضی اللہ عنہ نے اسے پیغام نکاح بھیجا۔
اس سلسلے میں انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشورہ کیا تو آپ نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے نکاح کرنے کا مشورہ دیا۔
اس صورت میں حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہما کا میلان کسی طرف نہیں ہوا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے نکاح کرنے کا مشورہ دے دیا۔
(3)
بعض حضرات کا خیال ہے کہ حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہما کے واقعے سے امتناعی حکم منسوخ ہو گیا ہے۔
یہ موقف محل نظر ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ امتناعی حکم اس صورت میں ہے جب پہلے شخص نے جائز طور پر پیغام نکاح بھیجا ہو۔
اگر اس کا پیغام نکاح بھیجنا ہی جائز نہ تھا، مثلاً:
اس نے دوران عدت میں پیغام نکاح بھیجا تو اس صورت میں عدت ختم ہونے کے بعد کوئی بھی پیغام نکاح بھیج سکتا ہے اور پہلا پیغام کا لعدم ہوگا۔
(فتح الباري: 251/9)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5144]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 356
منگنی کرنا جائز ہے
«. . . ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا يخطب احدكم على خطبة اخيه . . .»
. . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی آدمی اپنے بھائی کی منگنی پر منگنی نہ کرے . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 356]
تفقه
➊ منگنی کرنا جائز ہے بشرطیکہ اس میں ہندوانہ رسمیں اور خلاف شریعت امور نہ ہوں۔
➋ ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا دینی بھائی ہے بشرطیکہ کتاب وسنت کے خلاف امور کا مرتکب نہ ہو۔
➌ اگر کوئی شخص کسی عورت کے ساتھ منگنی کر لے اور حق مہر وغیرہ کا تعین ہو جائے تو پھر دوسرے لوگوں کو اس عورت سے منگنی و شادی کا خیال ترک کر دینا چاہئے۔ اسی باب میں سے فریقین کی باہمی رضامندی کا اظہار ہے۔ اس اظہار کے بعد کسی دوسرے شخص سے اس عورت سے منگنی و شادی کی کوشش کرنا جائز نہیں ہے۔
➍ دین اسلام میں ساری انسانیت کے لئے خیر اور بھلائی ہے۔
➎ اختلاف، فساد اور جھگڑے والی باتوں سے دور رہنا چاہئے۔
➏ نیز دیکھئے: [ح351، 229]
[موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 97]