🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. باب وقت الظهر عند الزوال:
باب: اس بیان میں کہ ظہر کا وقت سورج ڈھلنے پر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 541
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِى الْمِنْهَالِ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ،" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الصُّبْحَ، وَأَحَدُنَا يَعْرِفُ جَلِيسَهُ وَيَقْرَأُ فِيهَا مَا بَيْنَ السِّتِّينَ إِلَى الْمِائَةِ، وَيُصَلِّي الظُّهْرَ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ وَالْعَصْرَ، وَأَحَدُنَا يَذْهَبُ إِلَى أَقْصَى الْمَدِينَةِ يَرْجَعَ وَالشَّمْسُ حَيَّةٌ وَنَسِيتُ مَا قَالَ فِي الْمَغْرِبِ، وَلَا يُبَالِي بِتَأْخِيرِ الْعِشَاءِ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ، ثُمَّ قَالَ إِلَى شَطْرِ اللَّيْلِ"، وَقَالَ مُعَاذٌ: قَالَ شُعْبَةُ: لَقِيتُهُ مَرَّةً، فَقَالَ: أَوْ ثُلُثِ اللَّيْلِ.
ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا ابوالمنہال کی روایت سے، انہوں نے ابوبرزہ (فضلہ بن عبید رضی اللہ عنہ) سے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز اس وقت پڑھتے تھے جب ہم اپنے پاس بیٹھے ہوئے شخص کو پہچان لیتے تھے۔ صبح کی نماز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ساٹھ سے سو تک آیتیں پڑھتے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اس وقت پڑھتے جب سورج ڈھل جاتا۔ اور عصر کی نماز اس وقت کہ ہم مدینہ منورہ کی آخری حد تک (نماز پڑھنے کے بعد) جاتے لیکن سورج اب بھی تیز رہتا تھا۔ نماز مغرب کا انس رضی اللہ عنہ نے جو وقت بتایا تھا وہ مجھے یاد نہیں رہا۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز کو تہائی رات تک دیر کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے، پھر ابوالمنہال نے کہا کہ آدھی رات تک (مؤخر کرنے میں) کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ اور معاذ نے کہا کہ شعبہ نے فرمایا کہ پھر میں دوبارہ ابوالمنہال سے ملا تو انہوں نے فرمایا یا تہائی رات تک۔ [صحيح البخاري/كتاب مواقيت الصلاة/حدیث: 541]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطامثقة حافظ متقن عابد
👤←👥معاذ بن معاذ العنبري، أبو المثنى، أبو هانئ
Newمعاذ بن معاذ العنبري ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة متقن
👤←👥نضلة بن عمرو الأسلمي، أبو برزة
Newنضلة بن عمرو الأسلمي ← معاذ بن معاذ العنبري
صحابي
👤←👥سيار بن سلامة الرياحي، أبو المنهال
Newسيار بن سلامة الرياحي ← نضلة بن عمرو الأسلمي
ثقة
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← سيار بن سلامة الرياحي
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥حفص بن عمر الأزدي، أبو عمر
Newحفص بن عمر الأزدي ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
541
يصلي الصبح وأحدنا يعرف جليسه ويقرأ فيها ما بين الستين إلى المائة يصلي الظهر إذا زالت الشمس العصر وأحدنا يذهب إلى أقصى المدينة يرجع والشمس حية لا يبالي بتأخير العشاء إلى ثلث الليل ثم قال إلى شطر الليل
صحيح مسلم
1032
يقرأ في الفجر ما بين الستين إلى المائة آية
صحيح مسلم
1031
يقرأ في صلاة الغداة من الستين إلى المائة
صحيح مسلم
1462
يصلي الصبح فينصرف الرجل فينظر إلى وجه جليسه الذي يعرف فيعرفه قال وكان يقرأ فيها بالستين إلى المائة
سنن النسائى الصغرى
949
يقرأ في صلاة الغداة بالستين إلى المائة
سنن ابن ماجه
818
يقرأ في الفجر ما بين الستين إلى المائة
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 541 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:541
حدیث حاشیہ:
(1)
اس روایت سے امام بخاری ؒ کا اصل مقصود نماز ظہر کا اول وقت بیان کرنا ہے کہ نماز ظہر کا وقت زوال آفتاب کے بعد شروع ہوجاتا ہے بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زوال آفتاب کے بعد فورا نماز ظہر پڑھ لیتے۔
مذکورہ رویت میں سردی اور گرمی کے موسم کا فرق بھی بیان نہیں ہوا۔
دوسری روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ گرمی کی شدت میں نماز ظہر کو اول وقت کے بجائے اسے ٹھنڈا کرکے ادا کرتے۔
روایت کے مطابق نماز مغرب کے متعلق راوی بھول گیا کہ کس وقت ادا کرتے؟ اس کی وضاحت حضرت جابر بن عبدالله ؓ کرتے ہیں کہ جب سورج غروب ہوجاتا تو نماز مغرب پڑھی جاتی۔
(صحیح البخاری، مواقیت الصلاة، حدیث: 560) (2)
نماز فجر میں اسفار، یعنی اس قدر روشنی کہ ایک دوسرے کو پہچانا جا سکے۔
ایسا سلام پھیرنے کے بعد ہوتا تھا۔
جیسا کہ متعدد روایات سے معلوم ہوتا ہے، چنانچہ ایک روایت میں ہے کہ جب ہم صبح کی نماز سے سلام پھیر کر فارغ ہوتے تو جان پہچان والے کو دیکھتے اور اس کے چہرے سے پہچان لیتے۔
(صحیح مسلم، المساجد، حدیث 1462(647)
جب سلام پھیرنے پر بمشکل اتنی ہی روشنی ہوتی تھی کہ قریب بیٹھا ہوا ساتھی ہی پہچانا جا سکے اور آپ قراءت بھی ساٹھ سے سو آیات تک کرتے تھے تو یقینا نماز کا آغاز غلس، یعنی منہ اندھیرے میں ہواکرتا تھا۔
وهو المقصود (3)
امام کرمانی ؒ فرماتے ہیں:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز عشاء کاوقت تہائی یا نصف رات تک ہے جبکہ دوسری احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ صبح کی نماز سے پہلے پہلے عشاء کی نماز پڑھی جا سکتی ہے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
سونے میں کوتاہی نہیں بلکہ کوتاہی کامرتکب وہ شخص ہے جس نے دوسری نماز کا وقت شروع ہونے تک نماز نہ پڑھی۔
ان احادیث میں کوئی تعارض نہیں، کیونکہ مذکورہ حدیث میں نماز عشاء کا مستحب اور افضل وقت بتایا گیا ہے کہ وہ ایک تہائی یا نصف رات تک ہے۔
(شرح الکرماني: 190/4)
(4)
نماز عشاء کے بارے میں وضاحت ہے کہ اس کے متعلق پروا نہیں کی جاتی تھی کہ ایک تہائی رات کے بعد پڑھی جائے یا نصف شب تک ادا کی جائے؟ دراصل نمازیوں کو دیکھا جاتا تھا اگر وہ جلدی نماز کے لیے جمع ہوجاتے تو اسے جلدی ادا کرلیا جاتا اور اگر کسی وجہ سے وہ دیر سے آتے تو نماز عشاء کو نصف رات تک مؤخر کردیا جاتا، جیسا کہ احادیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ اسوۂ مبارکہ منقول ہواہے۔
(صحیح البخاري، مواقیت الصلاة، حدیث: 565.)
نماز عشاء کے آخری وقت کے تعین کی وضاحت آئندہ ہوگی۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 541]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 949
نماز فجر میں ساٹھ سے سو آیتوں تک پڑھنے کا بیان۔
ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر میں ساٹھ سے سو آیتوں تک پڑھتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الافتتاح/حدیث: 949]
949 ۔ اردو حاشیہ: صبح کی نماز میں باقی نمازوں کی نسبت لمبی قرأت مسنون ہے۔ شاید اسی بنا پر اس کی رکعات سب نمازوں سے کم ہیں، البتہ قرأت کی طوالت مقتدیوں کے احوال پر موقوف ہے۔ ساٹھ سے لے کر سو تک کے الفاظ بھی یہی مفہوم سمجھاتے ہیں۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 949]

مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث818
فجر میں پڑھی جانے والی سورتوں کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز میں ساٹھ (۶۰) آیات سے سو (۱۰۰) آیات تک پڑھا کرتے تھے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 818]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
یہ ایک عمومی اندازہ ہے۔
یہ مطلب نہیں کہ اس سے کم یا زیادہ مقدار جائز نہیں۔
آیتیں لمبی ہوں تو ساٹھ آیات پڑھ لی جایئں۔
مثلا سورہ سجدہ اور سورہ ملک دونوں میں تیس تیس آیات ہیں۔
تو دو رکعتوں میں دو سورتیں پڑھنے سے ساٹھ آیات ہوجایئں گی۔
اور مختصرآیات والی سورتوں میں سے سو آیات تلاوت کرلی جایئں، مثلا سورہ واقعہ دونوں رکعتوں میں تقسیم کرکے پڑھ لی جائے۔
جس کی چھیانوے آیات ہیں۔
اگر آیات زیادہ لمبی ہوں جیسے سورہ بقرة وغیرہ میں تو تعداد اس س بھی کم ہوسکتی ہے۔
جس قدر تلاوت آسانی سے ہوسکے اور مقتدی آسانی سے سن سکیں جائز ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 818]

الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1032
حضرت ابو برزہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز میں ساٹھ سے سو آیات تک پڑھا کرتے تھے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:1032]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سو آیات تک کبھی ایک رکعت میں پڑھتے اور کبھی دونوں میں اور بعض دفعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے موقع ومحل کی مناسبت سے اس سے کم قراءت بھی کی ہے اور زیادہ بھی۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1032]

الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1462
سیار بن سلامہ رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے باپ کو حضرت ابو برزہ اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں پوچھتے ہوئے سنا، شعبہ نے پوچھا، کیا تو نے خود سنا؟ اس نے کہا: گویا کہ میں ابھی سن رہا ہوں، اس نے کہا، میں نے اپنے باپ کو ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں سوال کرتے ہوئے سنا تو انہوں نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز کو آدھی رات تک مؤخر کرنے کی پرواہ نہیں کرتے تھے اور نماز سے پہلے سونے اور... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:1462]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
عشاء کی نماز سے پہلے اس طرح سونا کہ نماز باجماعت نکل جائے یا اس کا وقت مختار نکل جائے جائز نہیں لیکن اگر انسان بیدار ہو کر جماعت کے ساتھ مل سکے یا کسی کسی مجبوری کی بنا پر انفرادی طور پر پڑھنی ہو تو وقت مختار میں پڑھ لے تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں ہے اسی طرح عشاء کے بعد کسی دینی و دنیوی ضروری گفتگو میں مشغول ہو جائے اور اس کے معلولات تہجد یا کم ازکم فجر کی نماز متاثر نہ ہو تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں لیکن فضول اور بلا مقصد گفتگو یا ناول اور افسانہ کا مطالعہ ٹی وی دیکھنا جن سے عشاء کی نماز بھی فوت ہو جاتی ہے درست نہیں ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1462]