🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
65. باب الزيارة ومن زار، قوما فطعم عندهم:
باب: ملاقات کے لیے جانا اور جو لوگوں سے ملنے گیا اور انہیں کے یہاں کھانا کھایا تو یہ جائز ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q6080
وَزَارَ سَلْمَانُ أَبَا الدَّرْدَاءِ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَكَلَ عِنْدَهُ.
‏‏‏‏ سلمان فارسی رضی اللہ عنہ، ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے ملاقات کے لیے ان کے ہاں گئے اور انہیں کے یہاں کھانا کھایا۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: Q6080]
 
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6080
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَارَ أَهْلَ بَيْتٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَطَعِمَ عِنْدَهُمْ طَعَامًا، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ أَمَرَ بِمَكَانٍ مِنَ الْبَيْتِ فَنُضِحَ لَهُ عَلَى بِسَاطٍ فَصَلَّى عَلَيْهِ وَدَعَا لَهُمْ".
ہم سے محمد بن سلام نے بیان کیا، کہا ہم کو عبدالوہاب ثقفی نے خبر دی، انہیں خالد حذاء نے، انہیں انس بن سیرین نے اور انہیں انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبیلہ انصار کے گھرانہ میں ملاقات کے لیے تشریف لے گئے اور انہیں کے یہاں کھانا کھایا، جب آپ واپس تشریف لانے لگے تو آپ کے حکم سے ایک چٹائی پر پانی چھڑکا گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر نماز پڑھی اور گھر والوں کے لیے دعا کی۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6080]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ انصار کے ایک گھرانے کی زیارت کی اور ان کے ہاں کھانا تناول فرمایا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لانے لگے تو گھر میں ایک جگہ کے متعلق حکم دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے چٹائی دھو کر صاف کر دی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر نماز پڑھی اور اہل خانہ کے لیے دعا فرمائی۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6080]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥أنس بن سيرين الأنصاري، أبو موسى، أبو عبد الله، أبو حمزة
Newأنس بن سيرين الأنصاري ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة
👤←👥خالد الحذاء، أبو المنازل، أبو عبد الله
Newخالد الحذاء ← أنس بن سيرين الأنصاري
ثقة
👤←👥عبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي، أبو محمد
Newعبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي ← خالد الحذاء
ثقة
👤←👥محمد بن سلام البيكندي، أبو عبد الله
Newمحمد بن سلام البيكندي ← عبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
6080
زار أهل بيت من الأنصار فطعم عندهم طعاما فلما أراد أن يخرج أمر بمكان من البيت فنضح له على بساط فصلى عليه ودعا لهم
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6080 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6080
حدیث حاشیہ:
یہ عتبان بن مالک کا گھر تھا بعض نے کہا کہ ام سلیم کا گھر تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کے لئے دعا فرمائی تھی جیسے کہ اوپر گزر چکا ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6080]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6080
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث سے پتا چلتا ہے کہ کسی کی ملاقات کے لیے اس کے گھر جانا، وہاں کھانا تناول کرنا اور اہل خانہ کے لیے دعا کرنا سنت نبوی ہے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کے گھر تشریف لے گئے، وہاں کھانا کھایا اور اہل خانہ کے لیے دعا فرمائی۔
صحابۂ کرام کا بھی یہی معمول تھا۔
(فتح الباري: 613/10) (2)
اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے ملاقات کرنا بھی باعث برکت ہے، چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جس نے کسی مریض کی تیماداری کی یا اپنے بھائی کی اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ملاقات کی تو فرشتہ آواز دیتا ہے:
تیرا آنا خوشگوار ہو، تیرے قدم مبارک ہوں اور تونے جنت میں اپنا گھر بنا لیا ہے۔
(جامع الترمذي، البروالصلة، حدیث: 2008)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6080]

Sahih Bukhari Hadith 6080 in Urdu