🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
109. باب من سمى بأسماء الأنبياء:
باب: جس نے انبیاء کے نام پر نام رکھے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6199
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عِلَاقَةَ، سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ، قَالَ:" انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ يَوْمَ مَاتَ إِبْرَاهِيمُ"، رَوَاهُ أَبُو بَكْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے زائدہ نے، کہا ہم سے زیاد بن علاقہ نے، کہا ہم نے مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے سنا، بیان کیا کہ جس دن ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی اس دن سورج گرہن ہوا تھا۔ اس کو ابوبکرہ نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6199]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥المغيرة بن شعبة الثقفي، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عيسىصحابي
👤←👥زياد بن علاقة الثعلبي، أبو مالك
Newزياد بن علاقة الثعلبي ← المغيرة بن شعبة الثقفي
ثقة
👤←👥زائدة بن قدامة الثقفي، أبو الصلت
Newزائدة بن قدامة الثقفي ← زياد بن علاقة الثعلبي
ثقة ثبت
👤←👥هشام بن عبد الملك الباهلي، أبو الوليد
Newهشام بن عبد الملك الباهلي ← زائدة بن قدامة الثقفي
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
6199
انكسفت الشمس يوم مات إبراهيم
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6199 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6199
حدیث حاشیہ:
لوگوں نے گمان کیا کہ یہ گرہن حضرت ابراہیم کی وفات پر ہوا ہے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صاف فرما دیا کہ چاند اور سورج کسی کی موت یا حیات کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے بلکہ یہ قدرت الہٰی کے نشانات ہیں وہ جب چاہتا ہے اپنے بندوں کو یہ نشانات دکھلاتا ہے۔
ایسے مواقع پر اللہ کو یاد کرو، نماز پڑھو، صدقہ کرو وغیرہ وغیرہ۔
جدید علمی تحقیقات نے اس سلسلہ میں جو کچھ معلومات کی ہیں وہ بھی سب حدیث کے مطابق قدرت کی نشانیاں ہی ہیں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
پارہ نمبر4 میں یہ حدیث مفصل ہے جس میں تفصیلات بالا ساری مذکور ہیں۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6199]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6199
حدیث حاشیہ:
(1)
ان روایات سے امام بخاری رحمہ اللہ کا مقصود یہ ہے کہ حضرات انبیاء علیہم السلام کے نام پر اپنے بچوں کے نام رکھے جا سکتے ہیں۔
خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے بچے کا نام ابراہیم رکھا تھا اور اپنے لخت جگر کا نام بھی ابراہیم تجویز کیا تھا، پھر اس سلسلے میں ایک صریح روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تم سے پہلے لوگ اپنے بچوں کے نام اپنے انبیاء اور بزرگوں کے نام پر رکھتے تھے۔
(صحیح مسلم، الأدب، حدیث: 5598(2135) (2)
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے بچوں کے نام حضرات انبیاء علیہم السلام کے ناموں پر تھے۔
(فتح الباري: 709/10)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6199]